الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9895
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ; أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ تَدْرُونَ عَلَى مَا تُبَايِعُونَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ إِنَّكُمْ تُبَايِعُونَهُ أَنْ تُحَارِبُوا الْعَرَبَ وَالْعَجَمَ وَالْجِنَّ وَالْإِنْسَ، فَقَالُوا: نَحْنُ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرِطْ، قَالَ:" تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ تَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ، وَالسَّمْعَ وَالطَّاعَةَ، وَأَنْ لَا تُنَازِعُوا الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے لوگو! کیا تم یہ جانتے ہو؟ کہ تم کس چیز پر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر رہے ہو؟ تم اس چیز پر ان کی بیعت کر رہے ہو کہ تم عربوں، عجمیوں، جنوں اور انسانوں کے ساتھ جنگ کرو گے اُن لوگوں نے کہا: یہ جس کے ساتھ جنگ کریں گے ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے یہ جس کے ساتھ سلامت رہیں گے ہم اس کے ساتھ سلامت رہیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کوئی شرط طے کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات پر میری بیعت کرو کہ تم اس بات کی گواہی دو گے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں، تم نماز قائم کرو گے اور تم زکوۃ دو گے، اطاعت اور فرمانبرداری کرو گے، اور حکومت کے معاملے میں اس کے اہل افراد سے جھگڑا نہیں کرو گے، اور میری ان چیزوں کے حوالے سے حفاظت کرو گے، جن کے حوالے سے تم اپنے آپ کی، اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتے ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس راوی کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9895]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس راوی کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9895]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9895 in Urdu