الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9894
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ عَبَّاسٌ: وَاللَّهِ أَخَذَ بِيَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَتَاهُ السَّبْعُونَ مِنَ الْأَنْصَارِ الْعَقَبَةَ فَأَخَذَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِمْ وَشَرَطَ عَلَيْهِمْ، وَذَلِكَ فِي غُرَّةِ الْإِسْلَامِ وَأَوَّلِهِ قَبْلَ أَنْ يَعْبُدَ اللَّهَ أَحَدٌ عَلَانِيَةً. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي أَثْنَاءِ حَدِيثِ اللَّدُودِ الَّذِي رَوَتْهُ عَائِشَةُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! جب ستر افراد، جن کا تعلق انصار سے تھا، وہ بیعت عقبہ کی رات آئے تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اُن کے ساتھ شرائط طے کیں اور یہ اسلام کے ابتدائی دور کی بات ہے، اور اس سے پہلے کی بات ہے کہ کوئی اعلانیہ طور پر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے، جسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9894]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے حدیث کے درمیان میں نقل کی ہے، جسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9894]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4936)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9894 in Urdu