الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9896
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَتِ الْأَنْصَارُ تُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْعَقَبَةِ فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ". فَقَالَ: عَلَامَ أُبَايِعُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى أَنْ يُطَاعَ اللَّهُ وَلَا يُعْصَى، وَعَلَى أَنْ تَمْنَعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَهْلَ بَيْتِهِ وَذُرِّيَّتَهُ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَذَرَارِيَّكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عقبہ کی رات، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں انصار بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم اُٹھو، اے علی! ان سے بیعت لے لو! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس چیز پر ان سے بیعت لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے گی، اس کی نافرمانی نہیں کی جائے گی اور اس بات پر کہ تم لوگ اللہ کے رسول اور ان کے اہل بیت اور ان کی ذریت کی اسی طرح حفاظت کرو گے، جس طرح تم اپنے آپ کی اور اپنے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، عبداللہ بن مروان نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9896]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، عبداللہ بن مروان نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1766)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 9896 in Urdu