الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى
قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10014
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ، وَكُنْتُ قَدْ أَسْلَمْتُ، وَأَسْلَمَتْ أُمُّ الْفَضْلِ، وَأَسْلَمَ الْعَبَّاسُ، وَكَانَ يَكْتُمُ إِسْلَامَهُ مَخَافَةَ قَوْمِهِ، وَكَانَ أَبُو لَهَبٍ قَدْ تَخَلَّفَ عَنْ بَدْرٍ، وَبَعَثَ مَكَانَهُ الْعَاصِ بْنَ هِشَامٍ، وَكَانَ لَهُ عَلَيْهِ دَيْنٌ، فَقَالَ لَهُ: اكْفِنِي مِنْ هَذَا الْغَزْوِ وَأَتْرُكُ لَكَ مَا عَلَيْكَ فَفَعَلَ، فَلَمَّا جَاءَ الْخَبَرُ، وَكَبَتَ اللَّهُ أَبَا لَهَبٍ، وَكُنْتُ رَجُلًا ضَعِيفًا أَنَحَتُ هَذِهِ الْأَقْدَاحَ فِي حُجْرَةِ زَمْزَمَ فَوَاللَّهِ إِنِّي لَجَالِسٌ أَنْحِتُ أَقْدَاحِي فِي الْحُجْرَةِ وَعِنْدِي أُمُّ الْفَضْلِ إِذَا الْفَاسِقُ أَبُو لَهَبٍ يَجُرُّ رِجْلَيْهِ أَرَاهُ قَالَ: حَتَّى جَلَسَ عِنْدَ طُنُبِ الْحُجْرَةِ فَكَانَ ظَهْرُهُ إِلَى ظَهْرِي، فَقَالَ النَّاسُ: هَذَا أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ، [ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ: هَلُمَّ يَا ابْنَ أَخِي، فَجَاء أَبُو سُفْيَانَ حَتَّى جَلَسَ عِنْدَهُ، فَجَاءَ النَّاسُ فَقَامُوا عَلَيْهِمَا فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي كَيْفَ كَانَ أَمْرُ النَّاسِ؟ قَالَ: لَا شَيْءَ، وَاللَّهِ مَا هُوَ إِلَّا أَنْ لَقِينَاهُمْ فَمَنَحْنَاهُمْ أَكْتَافَنَا يَقْتُلُونَنَا كَيْفَ شَاءُوا، وَيَأْسِرُونَنَا كَيْفَ شَاءُوا، وَايْمُ اللَّهِ مَا لُمْتُ النَّاسَ قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رِجَالًا بِيضًا عَلَى خَيْلٍ بَلَقٍ لَا وَاللَّهِ لَا تَلْبَقُ شَيْئًا، وَلَا يَقُومُ لَهَا شَيْءٌ قَالَ: فَرَفَعْتُ طُنُبَ الْحُجْرَةِ، فَقُلْتُ: تِلْكَ وَاللَّهِ الْمَلَائِكَةُ، فَرَفَعَ أَبُو لَهَبٍ يَدَهُ فَلَطَمَ وَجْهِي، وَثَاوَرْتُهُ فَاحْتَمَلَنِي فَضَرَبَ بِي الْأَرْضَ حَتَّى نَزَلَ عَلَيَّ، وَقَامَتْ أُمُّ الْفَضْلِ فَاحْتَجَرَتْ، وَأَخَذَتْ عَمُودًا مِنْ عُمُدِ الْحُجْرَةِ فَضَرَبَتْهُ بِهِ فَفَلَقَتْ فِي رَأْسِهِ شَجَّةً مُنْكَرَةً، وَقَالَتْ: أَيْ عَدُوَّ اللَّهِ، اسْتَضْعَفْتَهُ أَنْ رَأَيْتَ سَيِّدَهُ غَائِبًا عَنْهُ، فَقَامَ ذَلِيلًا فَوَاللَّهِ مَا عَاشَ إِلَّا سَبْعَ لَيَالٍ حَتَّى ضَرَبَهُ اللَّهُ بِالْعَدَسَةِ فَقَتَلَتْهُ، فَتَرَكَهُ ابْنَاهُ يَوْمَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً مَا يَدْفِنَاهُ حَتَّى أَنْتَنَ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ لِابْنَيْهِ: أَلَا تَسْتَحْيِيَانِ أَنَّ أَبَاكُمَا قَدْ أَنْتَنَ فِي بَيْتِهِ؟ فَقَالَا: إِنَّا نَخْشَى هَذِهِ الْقُرْحَةَ، وَكَانَتْ قُرَيْشٌ تَتَّقِي الْعَدَسَةَ كَمَا يُتَّقَى الطَّاعُونُ، فَقَالَ رَجُلٌ: انْطَلِقَا فَأَنَا مَعَكُمَا قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا غَسَّلَاهُ إِلَّا قَذْفًا بِالْمَاءِ مِنْ بَعِيدٍ، ثُمَّ احْتَمَلُوهُ فَقَذَفُوهُ فِي أَعْلَى مَكَّةَ إِلَى جِدَارٍ، وَقَذَفُوا عَلَيْهِ الْحِجَارَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کا غلام تھا، میں اسلام قبول کر چکا تھا، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بھی اسلام کر چکی تھیں، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بھی اسلام قبول کر چکے تھے، لیکن وہ اپنی قوم کے خوف کی وجہ سے اپنے اسلام کو چھپاتے تھے، ابولہب غزوہ بدر میں شریک نہیں ہو سکتا تھا اس نے اپنی جگہ عاص بن ہشام کو بھیجا تھا، جو اس کا مقروض تھا، اس نے عاص بن ہشام سے یہ کہا: تھا: تم میری جگہ اس جنگ میں حصہ لو، تمہارے ذمہ جو ادائیگی ہے میں اسے چھوڑ دوں گا، تو اس نے ایسا ہی کیا، جب (جنگ کے نتیجے) کی اطلاع آ گئی، تو اللہ تعالیٰ نے ابولہب کو ذلت کا شکار کیا، میں ایک کمزور شخص تھا، میں زمزم کے حجرے میں تیروں (کی لکڑی) چھیل رہا تھا، اللہ کی قسم! میں بیٹھا ہوا حجرے میں تیروں (کی لکڑی) چھیل رہا تھا، میرے پاس سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بھی موجود تھیں، اس دوران فاسق ابولہب اپنی ٹانگیں گھسیٹتا ہوا آیا، میں اسے دیکھ رہا تھا یہاں تک کہ وہ خیمے کی طناب کے پاس بیٹھ گیا، اس کی پشت میری پشت کی طرف تھی، لوگوں نے کہا: یہ ابوسفیان بن حارث (آ رہا ہے) تو ابولہب نے کہا: اے میرے بھتیجے! میری طرف آ جاؤ، ابوسفیان آیا اور اس کے پاس آ کر بیٹھ گیا، لوگ آئے اور ان دونوں کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے، ابولہب نے کہا: اے میرے بھتیجے! لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ اس نے جواب دیا: کچھ نہیں۔ اللہ کی قسم! جب ہمارا ان سے سامنا ہوا، تو یوں محسوس ہوا، جیسے ہم نے اپنے کندھے انہیں تحفے کے طور پر پیش کر دیے ہیں، تاکہ وہ ہمیں جیسے چاہیں قتل کر دیں، اور جیسے چاہیں ہمیں قیدی بنا لیں۔ اللہ کی قسم! میں اس بارے میں لوگوں کو ملامت نہیں کرتا، ابولہب نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ ابوسفیان نے کہا: میں نے کچھ گورے چٹے لوگوں کو دیکھا، جو خوبصورت گھوڑوں پر سوار تھے، اللہ کی قسم! اُن کے لئے کوئی چیز نرم نہیں ہوتی تھی اور کوئی چیز ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی تھی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے حجرے کا طناب اُٹھایا اور میں نے کہا: اللہ کی قسم! وہ فرشتے ہوں گے، ابولہب اُٹھا، اس نے اپنا ہاتھ اٹھایا اور میرے چہرے پر طمانچہ رسید کر دیا، میں نے بھی اس پر حملہ کیا اس نے مجھے اٹھایا اور زمین پر دے مارا، یہاں تک کہ وہ مجھ پر چڑھ گیا۔ سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا انھیں انہوں نے حجرے کی لکڑیوں میں سے ایک لکڑی پکڑی اور وہ لکڑی ابولہب کو ماری تو اس کے سر میں بڑا سا گومڑ نکل آیا سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے دشمن! تم نے اسے کمزور سمجھ لیا ہے، جب یہ دیکھا کہ اس کا آقا یہاں موجود نہیں ہے، تو ابولہب ذلیل ہو کے اٹھ گیا۔ اللہ کی قسم! اس کے بعد وہ سات دن زندہ رہا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے عدسہ (نامی پھوڑے والی بیماری) میں مبتلاء کر کے موت کا شکار کر دیا، اُس کے بیٹوں نے دو یا تین راتوں تک اسے ایسی حالت میں رہنے دیا کہ اسے دفن نہیں کیا، یہاں تک کہ اس کے جسم سے بدبو آنے لگی، تو قریش کے ایک فرد نے اُس کے دونوں بیٹوں سے کہا: کیا تمہیں اس بات سے شرم نہیں آتی کہ تمہارا باپ گھر میں پڑا ہوا بودار ہو گیا ہے؟ ان دونوں نے کہا: ہمیں اس پھوڑے کے حوالے سے اندیشہ ہے، کیونکہ قریش عدسہ نامی پھوڑے سے اُسی طرح بچتے تھے جس طرح طاعون سے بچتے تھے، تو ایک شخص نے کہا: تم دونوں چلو! میں تمہارے ساتھ ہوں، راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! ان دونوں نے اسے غسل نہیں دیا۔ دور سے اس پر پانی ڈالا پھر اسے اٹھایا اور مکہ کے بالائی حصے میں موجود ایک دیوار کے پاس ڈال دیا اور اس پر پتھر ڈال دیے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10014]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ بن عبیداللہ ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10014]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1778) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2912) اخرجه أحمد فى المسند (9/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10015
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: أَسَرْتُ أَنَا وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَوْمَ بَدْرٍ، فَقَدِمَ هِشَامُ بْنُ الْوَلِيدِ لِفِدَائِهِ فَوَهَبْتُ لَهُ حَقِّي وَأَخَذَ الزُّبَيْرُ حَقَّهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر کے موقع پر ولید بن ولید کو قیدی بنا لیا، ہشام بن ولید اس کے فدیے کی ادائیگی کے لئے آیا، تو میں نے اپنا حق اُسے ہبہ کر دیا اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اپنا حق وصول کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10015]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10015]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1779)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10016
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَقْتُلَنَّ الْيَوْمَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ صَبْرًا". قَالَ: فَنَادَى عُقْبَةُ - بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، مَالِي أُقْتَلُ مِنْ بَيْنِكُمْ صَبْرًا قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِكُفْرِكَ بِاللَّهِ، وَافْتِرَائِكَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج میں قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو باندھ کر ضرور قتل کروں گا“ راوی بیان کرتے ہیں: تو عقبہ بن ابومعیط نے بلند آواز میں پکار کر کہا: اے قریش کے گروہ! کیا وجہ ہے کہ تم سب کے درمیان مجھے باندھ کر قتل کر دیا جائے گا؟ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے اللہ تعالیٰ کا کفر کرنے کی وجہ سے اور تمہارے اللہ کے رسول پر افتراء باندھنے کی وجہ سے (ایسا کیا جائے گا)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10016]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحییٰ بن سلمہ بن کہیل ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10016]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1781)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10017
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَادَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُسَارَى بَدْرٍ، وَكَانَ فِدَاءُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَقُتِلَ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ قَبْلَ الْفِدَاءِ، قَامَ إِلَيْهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَقَتَلَهُ صَبْرًا قَالَ: مَنْ لِلصِّبْيَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" النَّارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں بدر کے قیدیوں کو پکارا، اُن میں سے ہر ایک فرد کا فدیہ چار ہزار تھا، فدیہ وصول کرنے سے پہلے ہی عقبہ بن ابومعیط کو قتل کر دیا گیا، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اُٹھ کر اس کی طرف گئے، اور انہوں نے اسے باندھ کر قتل کر دیا، اس نے (مرنے سے پہلے) یہ کہا: اے محمد! بچوں کا کون نگران ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10017]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10017]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12154)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12154، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3027»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10018
وَعَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ قَالَ لِابْنِ أَبِي مُعَيْطٍ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - وَكَانَ غَيْرَ كَذَّابٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِعُنُقِ أَبِيكَ أَنْ تُضْرَبَ صَبْرًا، ثُمَّ مَرَّ بِهِ فَقَالَ: مَنْ لِلصِّبْيَةِ بَعْدِي؟ قَالَ:" لَهُمُ النَّارُ". حَسْبُكَ مَا رَضِيَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مسروق کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ابومعیط کے بیٹے سے کہا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی ہے، اور وہ جھوٹ بولنے والے نہیں تھے انہوں نے یہ بتایا ہے:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے باپ کی گردن اُڑانے کا حکم دیا کہ اسے باندھ کر قتل کر دیا جائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے، تو اس نے دریافت کیا: میرے بعد بچوں کا کون نگہبان ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں آگ نصیب ہو گی۔ (پھر مسروق نے، عقبہ بن ابومعیط کے بیٹے سے کہا:) تمہارے لئے وہ چیز کافی ہے، جس کے حوالے سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لئے راضی ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10018]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10018]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2973»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10019
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ ثَلَاثَةَ صَبْرًا، قَتَلَ النَّضْرَ بْنَ الْحَارِثِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَقَتَلَ طُعَيْمَةَ بْنَ عَدِيٍّ مِنْ بَنِي نَوْفَلٍ، وَقَتَلَ عُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ بْنِ نُمَيْرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے موقع پر تین افراد کو باندھ کر قتل کروایا تھا، آپ نے نصر بن حارث کو قتل کروایا، جس کا تعلق بنو عبدالدار سے تھا، آپ نے بنونوفل سے تعلق رکھنے والے طعیمہ بن عدی کو قتل کروایا، اور آپ نے عقبہ بن ابومعیط کو قتل کروایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حماد بن نمیر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10019]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حماد بن نمیر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10019]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10020
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِدَاءَ أُسَارَى بَدْرٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ: كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ أَرْبَعَةَ آلَافٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین سے تعلق رکھنے والے، بدر کے قیدیوں میں سے، ہر فرد کا فدیہ چار ہزار مقرر کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ’ واقدی، ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10020]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ’ واقدی، ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10020]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (378)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10021
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَتْ قُرَيْشٌ نَاحَتْ قَتْلَاهَا ثُمَّ نَدِمَتْ، وَقَالُوا: لَا تَنُوحُوا عَلَيْهِمْ فَيَبْلُغَ ذَلِكَ مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ ; فَيَشْمَتُوا بِكُمْ، وَكَانَ فِي الْأَسْرَى: أَبُو وَدَاعَةَ بْنُ صُبَيْرَةَ السَّهْمِيُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَهُ بِمَكَّةَ ابْنًا تَاجِرًا كَيِّسًا ذَا مَالٍ، كَأَنَّكُمْ قَدْ جَاءَكُمْ فِي فِدَاءِ أَبِيهِ". فَلَمَّا قَالَتْ قُرَيْشٌ فِي الْفِدَاءِ مَا قَالَتْ، قَالَ الْمُطَّلِبُ: صَدَقْتُمْ، وَاللَّهِ لَئِنْ فَعَلْتُمْ لَيَتَأَرَّبَنَّ عَلَيْكُمْ. ثُمَّ انْسَلَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فَفَدَى أَبَاهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے قریش، اپنے مقتولین پر نوحہ کرتے رہے، پھر وہ ندامت کا شکار ہوئے پھر انہوں نے یہ کہا: تم ان پر نوحہ نہ کرو! اس بات کی اطلاع سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے ساتھیوں کو ملی، تو وہ اس حوالے سے خوش ہوں گے، راوی بیان کرتے ہیں: قیدیوں میں ایک شخص ابووداعہ بن صبیرہ سہمی تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مکہ میں اس کا ایک بیٹا ہے، جو تاجر ہے، سمجھدار ہے اور مال دار ہے، وہ اپنے باپ کے فدیے کے سلسلے میں آیا ہی چاہتا ہو گا، جب قریش نے فدیے کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا، تو مطلب نے کہا: تم لوگ ٹھیک کہہ رہے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم لوگوں نے ایسا کیا تو وہ لوگ تمہارے خلاف زیادتی کریں گے، پھر وہ رات کے وقت کھسک کر نکل آیا اور مدینہ منورہ آ گیا، اس نے اپنے باپ کے فدیے میں چار ہزار درہم ادا کیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10021]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10021]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
22. بَابٌ فِيمَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ بَدْرٍ
غزوہ بدر کے موقع پر، مسلمانوں میں سے جو لوگ شہید ہوئے، ان کا بیان
حدیث نمبر: 10022
عَنْ شَقِيقٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ حَدَّثَهُ أَنَّ الثَّمَانِيَةَ عَشَرَ الَّذِينَ قُتِلُوا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ جَعَلَ اللَّهُ أَرْوَاحَهُمْ فِي الْجَنَّةِ فِي طَيْرٍ خُضْرٍ تَسْرَحُ فِي الْجَنَّةِ.
قَالَ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ اطِّلَاعَةً، فَقَالَ: يَا عِبَادِي مَاذَا تَشْتَهُونَ؟ فَقَالُوا: يَا رَبَّنَا هَلْ فَوْقَ هَذَا شَيْءٌ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: عِبَادِي مَاذَا تَشْتَهُونَ؟ فَيَقُولُونَ فِي الرَّابِعَةِ: تُرَدُّ أَرْوَاحُنَا فِي أَجْسَادِنَا فَنُقْتَلُ كَمَا قُتِلْنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي تَسْمِيَةُ مَنْ سُمِّيَ مِنْهُمْ فِي بَابِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَتَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي أَرْوَاحِ الشُّهَدَاءِ.
قَالَ فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ طَلَعَ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ اطِّلَاعَةً، فَقَالَ: يَا عِبَادِي مَاذَا تَشْتَهُونَ؟ فَقَالُوا: يَا رَبَّنَا هَلْ فَوْقَ هَذَا شَيْءٌ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: عِبَادِي مَاذَا تَشْتَهُونَ؟ فَيَقُولُونَ فِي الرَّابِعَةِ: تُرَدُّ أَرْوَاحُنَا فِي أَجْسَادِنَا فَنُقْتَلُ كَمَا قُتِلْنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي تَسْمِيَةُ مَنْ سُمِّيَ مِنْهُمْ فِي بَابِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا إِنْ شَاءَ اللَّهُ. وَتَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي أَرْوَاحِ الشُّهَدَاءِ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بات بتائی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے اٹھارہ افراد غزوہ بدر کے موقع پر شہید ہوئے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کی ارواح کو جنت میں سبز پرندوں میں رکھ دیا، وہ جنت میں جہاں چاہتے ہیں) چلے جاتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ لوگ اس حالت میں ہوتے ہیں کہ اسی دوران کا پروردگار ان کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرماتا ہے: اے میرے بندو! تم کسی چیز کی خواہش رکھتے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! کیا اس سے اوپر بھی کوئی چیز ہے؟ پروردگار فرماتا ہے: اے میرے بندو! تم کس چیز کی خواہش رکھتے ہو؟ (جب یہ سوال جواب ہوتا ہے، تو) چوتھی مرتبہ میں وہ یہ کہتے ہیں: تو ہماری ارواح کو ہمارے اجسام کی طرف لوٹا دے، تاکہ ہمیں دوبارہ اسی طرح قتل کر دیا جائے، جس طرح ہم پہلے قتل ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں سے متعلق باب میں، ان افراد کے نام آئیں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ اس سے پہلے کچھ احادیث، شہداء کی ارواح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10022]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں سے متعلق باب میں، ان افراد کے نام آئیں گے، اگر اللہ نے چاہا۔ اس سے پہلے کچھ احادیث، شہداء کی ارواح سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10022]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10466)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
23. بَابٌ فِيمَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ
غزوہ بدر کے موقع مشرکین میں سے قتل ہونے والے افراد کا بیان
حدیث نمبر: 10023
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ بِأُولَئِكَ الرَّهْطِ فَأُلْقُوا فِي الطُّوَى عُتْبَةُ وَأَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابُهُ، وَقَفَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ:" جَزَى اللَّهُ شَرًّا مِنْ قَوْمِ نَبِيٍّ مَا كَانَ أَسْوَأَ الطَّرْدِ، وَأَشَدَّ التَّكْذِيبِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تُكَلِّمُ قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا؟ فَقَالَ:" مَا أَنْتُمْ بِأَفْهَمَ لِقَوْلِي مِنْهُمْ، أَوْ لَهُمْ أَفْهَمُ لِقَوْلِي مِنْكُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ، وَلَكِنَّهُ دَخَلَ عَلَيْهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کی لاشوں کے پاس سے گزرے جنہیں کنویں میں ڈال دیا گیا، یعنی عتبہ، ابوجہل اور اس کے ساتھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس ٹھہر گئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: نبی کی قوم کو، اللہ تعالیٰ نے برا بدلہ دیا ہے، یہ لوگ کتنے برے طریقے سے پرے کرنے والے تھے اور کتنی شدت کے ساتھ جھٹلانے والے تھے، صحابہ کرام نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ایسی قوم کے ساتھ کیسے کلام کر رہے ہیں، جو مردار ہو چکے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری بات تم ان سے زیادہ نہیں سمجھ رہے ہو، (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) وہ لوگ میری بات کو تم سے زیادہ سمجھ رہے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے تا ہم وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10023]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے تا ہم وہ ان کی خدمت میں حاضر ہوا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10023]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (170/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24844»
الحكم على الحديث:
منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من عائشة