الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَسْرَى
قیدیوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10021
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَتْ قُرَيْشٌ نَاحَتْ قَتْلَاهَا ثُمَّ نَدِمَتْ، وَقَالُوا: لَا تَنُوحُوا عَلَيْهِمْ فَيَبْلُغَ ذَلِكَ مُحَمَّدًا وَأَصْحَابَهُ ; فَيَشْمَتُوا بِكُمْ، وَكَانَ فِي الْأَسْرَى: أَبُو وَدَاعَةَ بْنُ صُبَيْرَةَ السَّهْمِيُّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لَهُ بِمَكَّةَ ابْنًا تَاجِرًا كَيِّسًا ذَا مَالٍ، كَأَنَّكُمْ قَدْ جَاءَكُمْ فِي فِدَاءِ أَبِيهِ". فَلَمَّا قَالَتْ قُرَيْشٌ فِي الْفِدَاءِ مَا قَالَتْ، قَالَ الْمُطَّلِبُ: صَدَقْتُمْ، وَاللَّهِ لَئِنْ فَعَلْتُمْ لَيَتَأَرَّبَنَّ عَلَيْكُمْ. ثُمَّ انْسَلَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَدِمَ الْمَدِينَةَ فَفَدَى أَبَاهُ بِأَرْبَعَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے قریش، اپنے مقتولین پر نوحہ کرتے رہے، پھر وہ ندامت کا شکار ہوئے پھر انہوں نے یہ کہا: تم ان پر نوحہ نہ کرو! اس بات کی اطلاع سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے ساتھیوں کو ملی، تو وہ اس حوالے سے خوش ہوں گے، راوی بیان کرتے ہیں: قیدیوں میں ایک شخص ابووداعہ بن صبیرہ سہمی تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مکہ میں اس کا ایک بیٹا ہے، جو تاجر ہے، سمجھدار ہے اور مال دار ہے، وہ اپنے باپ کے فدیے کے سلسلے میں آیا ہی چاہتا ہو گا، جب قریش نے فدیے کے بارے میں اپنے موقف کا اظہار کیا، تو مطلب نے کہا: تم لوگ ٹھیک کہہ رہے ہو۔ اللہ کی قسم! اگر تم لوگوں نے ایسا کیا تو وہ لوگ تمہارے خلاف زیادتی کریں گے، پھر وہ رات کے وقت کھسک کر نکل آیا اور مدینہ منورہ آ گیا، اس نے اپنے باپ کے فدیے میں چار ہزار درہم ادا کیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10021]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10021]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10021 in Urdu