الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ غَزْوَةِ بِئْرِ مَعُونَةَ
غزوہ بئر معونہ کا بیان
حدیث نمبر: 10132
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ أُحُدٍ بَقِيَّةَ شَوَّالٍ وَذَا الْقَعْدَةِ وَذَا الْحِجَّةِ، وَوَلَّى تِلْكَ الْحِجَّةُ وَالْمُحَرَّمُ، ثُمَّ بَعَثَ أَصْحَابَهُ بِئْرَ مَعُونَةَ فِي صَفَرٍ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ مِنْ أُحُدٍ، فَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِمْ كَمَا حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، وَغَيْرُهُمْ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ، قَالُوا: قَدِمَ أَبُو بَرَاءٍ عَامِرُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جَعْفَرٍ مُلَاعِبُ الْأَسِنَّةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ فَعَرَضَ عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ فَلَمْ يُسْلِمْ، وَلَمْ يَبْعُدْ مِنَ الْإِسْلَامِ، وَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَوْ بَعَثْتَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِكَ يَدْعُوهُمْ إِلَى أَمْرِكَ، رَجَوْتُ أَنْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي أَخْشَى أَهْلَ نَجْدٍ، فَقَالَ أَبُو بَرَاءٍ: أَنَا لَهُمْ جَارٌ، فَابْعَثْهُمْ فَلْيَدْعُوا النَّاسَ إِلَى أَمْرِكَ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُنْذِرَ بْنَ عَمْرٍو أَخَا بَنِي سَاعِدَةَ بْنِ الْخَزْرَجِ الْمُعْتَقَ لِيَمُوتَ فِي أَرْبَعِينَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ، مِنْ خِيَارِهِمْ، مِنْهُمُ الْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ، وَحَرَامُ بْنُ مِلْحَانَ أَخُو بَنِي عَدِيِّ بْنِ النَّجَّارِ، وَعُرْوَةُ بْنُ أَسْمَاءَ بْنِ الصَّلْتِ السُّلَمِيُّ، وَنَافِعُ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ، وَعَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، وَرِجَالٌ مُسَمَّوْنَ مِنْ خِيَارِ الْمُسْلِمِينَ، فَسَارُوا حَتَّى نَزَلُوا بِئْرَ مَعُونَةَ، وَهِيَ بِئْرُ أَرْضِ بَنِي عَامِرٍ، وَحَرَّةُ بَنِي سُلَيْمٍ، كِلَا الْبَلَدَيْنِ مِنْهَا قَرِيبٌ، وَهِيَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ أَقْرَبُ، فَلَمَّا نَزَلُوا بَعَثُوا حَرَامَ بْنَ مِلْحَانَ بِكِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ، فَلَمَّا أَتَاهُمْ لَمْ يَنْظُرْ فِي كِتَابِهِ حَتَّى غَدَا عَلَى الرَّجُلِ فَقَتَلَهُ، ثُمَّ اسْتَصْرَخَ بَنِي عَامِرٍ فَأَبَوْا أَنْ يُجِيبُوهُ إِلَى مَا دَعَاهُمْ، وَقَالُوا: لَنْ نَخْفِرَ أَبَا بَرَاءٍ، وَقَدْ عَقَدَ لَهُمْ عَقْدًا وَجِوَارًا، فَاسْتَصْرَخَ عَلَيْهِمْ قَبَائِلَ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ عَصِيَّةَ وَرَعْلًا وَذَكْوَانَ، فَأَجَابُوهُ إِلَى ذَلِكَ، فَخَرَجُوا حَتَّى غَشَوُا الْقَوْمَ، فَأَحَاطُوا بِهِمْ فِي رِحَالِهِمْ، فَلَمَّا رَأَوْهُمْ أَخَذُوا أَسْيَافَهُمْ فَقَاتَلُوا حَتَّى قُتِلُوا عَنْ آخِرِهِمْ، إِلَّا كَعْبَ بْنَ زَيْدٍ أَخَا بَنِي دِينَارِ بْنِ النَّجَّارِ، فَإِنَّهُمْ تَرَكُوهُ وَبِهِ رَمَقٌ، فَارْتَثَّ مِنْ بَيْنِ الْقَتْلَى، فَعَاشَ حَتَّى قُتِلَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ، وَكَانَ فِي السَّرْحِ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ، وَرَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ أَخُو بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ فَلَمْ يُنْبِئْهُمَا بِمُصَابِ إِخْوَانِهِمَا، إِلَّا الطَّيْرُ تَحُومُ عَلَى الْعَسْكَرِ، فَقَالَا: وَاللَّهِ إِنَّ لِهَذَا الطَّيْرِ لَشَأْنًا، فَأَقْبَلَا لِيَنْظُرَا فَإِذَا الْقَوْمُ فِي دِمَائِهِمْ وَإِذَا الْخَيْلُ الَّتِي أَصَابَتْهُمْ وَاقِفَةٌ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ لِعَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ: مَا تَرَى؟ قَالَ: أَرَى أَنْ نَلْحَقَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنُخْبِرَهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ: لَكِنِّي مَا كُنْتُ لِأَرْغَبَ بِنَفْسِي عَنْ مَوْطِنٍ قُتِلَ فِيهِ الْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو، وَمَا كُنْتُ لِتَجْتَزِيَ عَنْهُ الرِّجَالُ، فَقَاتَلَ الْقَوْمَ حَتَّى قُتِلَ، وَأَخَذُوا عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ أَسِيرًا، فَلَمَّا أَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ مِنْ مُضَرَ أَطْلَقَهُ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ، وَجَزَّ نَاصِيَتَهُ، وَأَعْتَقَهُ عَنْ رَقَبَةٍ زَعَمَ أَنَّهَا عَلَى أُمِّهِ، فَخَرَجَ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ حَتَّى إِذَا كَانَ بِالْقَرْقَرَةِ مِنْ صَدْرِ قُبَاءَ أَتَاهُ رَجُلَانِ مِنْ بَنِي عَامِرٍ، نَزَلَا فِي ظِلٍّ هُوَ فِيهِ، وَكَانَ لِلْعَامِرِيِّينَ عَقْدٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِوَارٌ، فَلَمْ يَعْلَمْ بِهِ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ، وَقَدْ سَأَلَهُمَا حِينَ نَزَلَ: مِمَّنْ أَنْتُمَا؟ قَالَا: مِنْ بَنِي عَامِرٍ، فَأَمْهَلَهُمَا حَتَّى نَامَا، فَغَدَا عَلَيْهِمَا فَقَتَلَهُمَا، وَهُوَ يَرَى أَنَّهُ قَدْ أَصَابَ بِهِمَا ثَأْرَهُ مِنْ بَنِي عَامِرٍ ; لِمَا أَصَابُوا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمَ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ قَتَلْتَ قَتِيلَيْنِ لَأُدِينَّهُمَا"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا عَمَلُ أَبِي بَرَاءٍ، قَدْ كُنْتُ لِهَذَا كَارِهًا مُتَخَوِّفًا"، فَبَلَغَ ذَلِكَ أَبَا بَرَاءٍ فَشَقَّ عَلَيْهِ إِخْفَارُ عَامِرٍ إِيَّاهُ، وَمَا أُصِيبَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبَبِهِ وَجِوَارِهِ، فَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يُحَرِّضُ ابْنَ أَبِي بَرَاءٍ عَلَى عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ:
بَنِي أُمِّ الْبَنِينَ أَلَمْ يَرُعْكُمْ وَأَنْتُمْ مِنْ ذَوَائِبِ أَهْلِ نَجْدِ تَهَكُّمُ عَامِرٍ بِأَبِي بَرَاءٍ
لِيَخْفِرَهُ وَمَا خَطَأٌ كَعَمْدِ أَلَا أَبْلِغْ رَبِيعَةَ ذَا الْمَسَاعِي
بِمَا أَحْدَثْتَ فِي الْحُدْثَانِ بَعَدِي أَبُوكَ أَبُو الْحُرُوبِ أَبُو بَرَاءٍ
وَخَالُكَ مَاجِدٌ حَكَمُ بْنُ سَعْدِ.
فَحَمَلَ رَبِيعَةُ بْنُ عَامِرٍ عَلَى عَامِرِ بْنِ الطُّفَيْلِ فَطَعَنَهُ بِالرُّمْحِ، فَوَقَعَ فِي فَخِذِهِ فَأَشْوَاهُ، وَوَقَعَ عَنْ فَرَسِهِ، فَقَالَ: هَذَا عَمَلُ أَبِي بَرَاءٍ، فَإِنْ أَمُتْ فَدَمِي لِعَمِّي لَا يُتْبَعُ بِهِ، وَإِنْ أَعِشْ فَسَأَرَى رَأْيِي فِيمَا أَتَى إِلَيَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ.

محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے بعد، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شوال کا بقیہ حصہ، ذیقعدہ اور ذوالج کے (پورے) مہینے تک ٹھہرے رہے، اس حج کے موقع کے نگران مشرکین بنے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم محرم کا مہینہ بھی ٹھہرے رہے، پھر آپ نے صفر کے مہینے میں اپنے اصحاب کو ”بئر معونہ“ کی طرف بھجوایا، یہ غزوہ اُحد کے بعد چوتھے مہینے کی بات ہے، ان حضرات نے
یہ روایت جس طرح بیان کی ہے، اسی طرح اسحاق نے مجھے بیان کی ہے، مغیرہ بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام کے حوالے سے، اور عبداللہ بن ابوبکر بن محمد بن عمر بن حزم کے حوالے سے، اور دیگر اہل علم کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ”ابوبراء عامر بن مالک بن جعفر ”ملاعب الاسنہ“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اسلام کی پیشکش کی، اس نے اسلام قبول نہیں کیا، لیکن وہ اسلام سے دور بھی نہیں تھا، اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اگر آپ اپنے اصحاب میں سے کسی شخص کو بھیج دیں، جو اُن لوگوں کو آپ کے معاملے کی طرف دعوت دے، تو یہ مناسب ہو گا مجھے یہ امید ہے کہ وہاں کے لوگ آپ کی بات مان لیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اہل نجد کی طرف سے اندیشہ ہے، تو ابوبراء نے کہا: میں انہیں پناہ دیتا ہوں، آپ انہیں بھیج دیں، تاکہ وہ لوگوں کو آپ کے معاملے کی طرف دعوت دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ کو بھیجا، جنہیں ”معتق لیموت“ کہا: جاتا تھا، ان کے ہمراہ مسلمانوں کے چالیس بہترین افراد بھیجے، جن میں ایک سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ ایک سیدنا حرام بن ملحان رضی اللہ عنہ تھے جن کا تعلق بنو عدی بن نجار سے ہے ایک سیدنا عروہ بن اسماء بن صلت سلمی رضی اللہ عنہ تھے ایک سیدنا نافع بن بدیل بن ورقاء خزاعی رضی اللہ عنہ تھے ایک سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ تھے جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں اور ان کے علاوہ کچھ لوگ تھے، جو مسلمانوں کے بہترین لوگ تھے اور ان کے نام بھی ذکر کیے گئے ہیں، یہ لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ انہوں نے ”بئر معونہ“ کے پاس پڑاؤ کیا، وہ بنو عامر کے علاقے میں موجود کنواں تھا، اور اس کے پاس بنو سلیم کا پتھریلی زمین کا علاقہ تھا، ان دونوں کے علاقے اس کنویں کے قریب تھے لیکن بنو سلیم کے علاقے سے یہ زیادہ قریب تھا، جب ان لوگوں نے وہاں پڑاؤ کیا، تو ان لوگوں نے سیدنا حرام بن ملحان رضی اللہ عنہ کو اللہ کے رسول کے مکتوب کے ہمراہ عامر بن طفیل کے پاس بھیجا، جب وہ ان کے پاس آئے، تو اس نے مکتوب کی طرف دیکھا ہی نہیں، بلکہ ان صاحب کی طرف بڑھا اور انہیں قتل کر دیا، پھر اس نے بنو عامر کو مدد کے لئے بلایا، تو ان لوگوں نے اس کی وہ بات ماننے سے انکار کر دیا، جس کی طرف اس نے انہیں بلایا تھا، انہوں نے کہا: ہم ابوبراء (یعنی عامر بن مالک ”ملاعب الاسنہ“) کی دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، کیونکہ اس نے ان لوگوں کے لئے عقد طے کیا تھا، اور پناہ دی تھی۔ پھر اُس نے (یعنی عامر بن طفیل نے) بنوسلیم سے تعلق رکھنے والے مختلف قبائل عصیہ، رعل اور ذکوان کو، اُن کے خلاف بلایا، تو ان لوگوں نے اُس کی بات مان لی، وہ لوگ وہاں سے نکلے اور انہوں نے مسلمانوں کو گھیر لیا اور ان کی رہائشی جگہ کے آس پاس انہیں گھیرے میں لے لیا، جب ان حضرات نے ان لوگوں کو دیکھا تو انہوں نے اپنی تلواریں نکال لیں اور لڑائی کرتے رہے، یہاں تک کہ ان کا آخری فرد بھی شہید ہو گیا، صرف بنو نجار بن دینار سے تعلق رکھنے والے سیدنا کعب بن زید رضی اللہ عنہ بچ گئے، کیونکہ ان لوگوں نے انہیں چھوڑ دیا تھا، کیونکہ ان کے اندر رمق باقی تھی اور مقتولین کے درمیان وہی شدید زخمی تھے، وہ بعد میں زندہ رہے، یہاں تک کہ غزوہ خندق کے موقع پر شہید ہوئے، چرنے والے جانوروں کے ساتھ سیدنا عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ تھے اور انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، جن کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا، ان کے ساتھیوں کو جو صورت حال لاحق ہوئی تھی، اس کے بارے میں ان دونوں کو پرندے کے ذریعے چلا، جو لشکر پر گھوم رہا تھا، ان دونوں نے کہا: اللہ کی قسم! اس پرندے کے حوالے سے ضرور کوئی چیز سامنے آئے گی، پھر وہ دونوں آئے تاکہ اس بات کا جائزہ لیں، تو لوگ خون میں لت پت پڑے ہوئے تھے اور جن گھڑ سواروں نے انہیں نشانہ بنایا تھا، وہ وہاں کھڑے ہوئے تھے، انصاری نے عمرو بن امیہ سے کہا: تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے کہا: میرا یہ خیال ہے کہ ہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر آپ کو اس بارے میں بتانا چاہیے، انصاری نے کہا: لیکن میں اپنی جان کے حوالے سے یہ رغبت نہیں رکھتا کہ میں اس جگہ سے چلا جاؤں، جہاں منذر بن عمرو قتل ہو چکا ہے، اور میں یہ نہیں چاہتا کہ لوگ میری بجائے اس کی خبر دیں، انہوں نے دشمن کے ساتھ جنگ کی، یہاں تک کہ شہید ہو گئے، پھر انہوں نے سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کو قیدی کے طور پر پکڑ لیا، جب انہوں نے ان لوگوں کو بتایا کہ ان کا تعلق مضر قبیلے سے ہے، تو عامر بن طفیل نے انہیں چھوڑ دیا، اس نے ان کی پیشانی کے بال کاٹ دیے اور انہیں اس غلام کی جگہ آزاد کر دیا، جس کے بارے میں اس کا یہ خیال تھا اس کی ماں کے ذمہ غلام آزاد کرنا لازم تھا، سیدنا عمر بن امیہ رضی اللہ عنہ وہاں سے نکلے، یہاں تک کہ جب وہ قباء کے مقام ”قرقرہ“ میں موجود تھے، تو بنو عامر سے تعلق رکھنے والے دو افراد آ گئے، اُن دونوں نے اسی سائے میں پڑاؤ کیا، جہاں وہ موجود تھے، بنو عامر سے تعلق رکھنے والے افراد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عہد ملا ہوا تھا، اور پناہ ملی ہوئی تھی۔ لیکن سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ نہیں تھا، انہوں نے ان دونوں سے پڑاؤ کے وقت دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ ان دونوں نے بتایا: بنو عامر سے ہے، تو سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے ان کو سونے کی مہلت دی، جب وہ سو گئے، تو انہوں نے ان دونوں پر حملہ کر کے ان دونوں کو قتل کر دیا، وہ یہ سمجھ رہے تھے، انہوں نے ان دونوں کے ساتھ ٹھیک کیا ہے، کیونکہ یہ بنو عامر کو بدلہ دینے کے مترادف ہے، کیونکہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو نقصان پہنچایا تھا۔ جب سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو صورت حال کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے دو ایسے افراد کو قتل کیا ہے، جن کی میں دیت ضرور دوں گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ابوبراء کا عمل ہے، میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں اور مجھے اس بات کا اندیشہ تھا۔ جب ابوبراء کو اس بات کی اطلاع ملی، تو اس پر یہ بات بہت گراں گزری کہ عامر (بن طفیل) نے اُس کی دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے سبب سے اور اُس کی پناہ کی وجہ سے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو نقصان اُٹھانا پڑا ہے، تو حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ابوبراء کے بیٹے کو عامر بن طفیل کے خلاف برانگیختہ کرتے ہوئے، یہ اشعار کہے: ”بیٹوں کی ماں کے بیٹو! تم اہل نجد کے نمایاں حیثیت کے افراد ہو، کیا یہ چیز تمہیں پریشان نہیں کرتی، کہ عامر نے ابوبراء کے سامنے تکبر کا مظاہرہ کیا ہے، کہ اس کی دی ہوئی پناہ کی خلاف ورزی کی ہے، اور خطا، عمد کی طرح نہیں ہوتی، خبردار! کوششیں کرنے والے ربیعہ تک یہ پیغام پہنچا دو، کہ میرے بعد کیا حادثہ رونما ہوا ہے، تمہارا باپ، ابوبراء جنگوں کا باپ ہے، اور تمہارا ماموں حکم بن سعد بزرگی والا فرد ہے“۔ تو ربیعہ بن عامر (یعنی ابوبراء ”ملاعب الاسنہ“ کے بیٹے) نے عامر بن طفیل پر حملہ کر کے اُسے نیزہ مارا، جو اس کے زانوں پر لگنا تھا، وہ اپنی جگہ سے ہٹ کے لگا، اور وہ شخص اپنے گھوڑے سے گر گیا، اُس نے کہا: یہ ابوبراء کا عمل ہے، اگر میں مر گیا، تو میرے خون کا حساب میرا چچا کے ذمہ، اس بارے میں اس کے پیچھے نہیں جایا جائے گا، اور اگر میں زندہ رہ گیا، تو میں نے جو مناسب سمجھوں گا، وہ فیصلہ کر لوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10132]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
41. بَابٌ فِيمَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ
بئر معونہ کے دن، جن حضرات نے جام شہادت نوش کیا، ان کا بیان
حدیث نمبر: 10133
عَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْسُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَالْحَكَمُ بْنُ كَيْسَانَ الْمَخْزُومِيُّ، وَالْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ، وَسَهْلُ بْنُ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ثَقَبٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ: عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ.
وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِذَا تُوبِعَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ إِذَا تُوبِعَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ نے ”بئر معونہ“ کے دن جام شہادت نوش کرنے والے صحابہ کرام کے اسماء بیان کیے ہیں (جو یہ ہیں:) سیدنا اوس بن معاذ انصاری رضی اللہ عنہ، سیدنا حکم بن کیسان مخزومی رضی اللہ عنہ، سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سہل بن عامر بن سعد بن عمرو بن ثقیف انصاری رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنوتیم بن مرہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے، جب اُس کی متابعت کی گئی ہو اور اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5646)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10134
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ: الْحَارِثُ بْنُ الصِّمَّةِ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب زہری نے ”بئر معونہ“ کے دن، جام شہادت کرنے والے مسلمانوں کے ناموں میں، سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10134]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10135
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ: نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيُّ.
محمد بن اسحاق نے ”بئر معونہ“ کے دن جام شہادت نوش کرنے والے صحابہ کرام کے اسماء میں، سیدنا نافع بن یزید بن ورقاء خزاعی رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10135]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10136
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالشَّهَادَاتِ، فَإِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ، فَاشْهَدُوا لِسَرِيَّةٍ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُصِيبُوا، فَنَزَلَ فِيهِمُ الْقُرْآنُ: أَنْ أَبْلِغُوا عَنَّا قَوْمَنَا: أَنْ قَدْ لَقِينَا رَبَّنَا، فَرَضِيَ عَنَّا وَأَرْضَانَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم گواہیاں دینے سے بچو! اگر تم نے ضرور ایسا کرنا ہو، تو اس مہم کے حق میں گواہی دو، جن لوگوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، اور پھر انہیں شہادت نصیب ہوئی، اُن کے بارے میں قرآن نازل ہوا: ”(انہوں نے کہا:) تم ہماری طرف سے ہماری قوم کو یہ پیغام پہنچا دو! کہ ہم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو چکے ہیں، وہ ہم سے راضی ہے، اور اس نے ہمیں راضی کر دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10136]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10294) اخرجه احمد فى المسند (416/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10294»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
42. بَابُ غَزْوَةِ الْخَنْدَقِ وَقُرَيْظَةَ
غزوہ خندق اور غزوہ بنو قریظہ کا بیان
حدیث نمبر: 10137
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَّ الْخَنْدَقَ مِنْ أَحْمَرِ السَّبْخَتَيْنِ طَرَفَ بَنِي حَارِثَةَ عَامَ حِزْبِ الْأَحْزَابِ حَتَّى بَلَغَ الْمَذَاحِجَ، فَقَطَعَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا، وَاحْتَجَّ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ، وَكَانَ رَجُلًا قَوِيًّا، فَقَالَ الْمُهَاجِرُونَ: سَلْمَانُ مِنَّا، وَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: مِنَّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ احزاب کے سال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”احمر السبختین“ سے، بنو حارثہ کی طرف سے خندق کا نشان لگایا، یہاں تک کہ وہ ”مذاحج“ تک پہنچ گئی، آپ نے ہر دس افراد کے لئے چالیس ہاتھ (کا حصہ) مقرر کیا، مہاجرین اور انصار کے درمیان سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں اختلاف ہو گیا، وہ ایک طاقتور آدمی تھے، مہاجرین نے کہا: سلمان ہم میں سے ہیں، انصار نے کہا: یہ ہم میں سے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلمان ہم میں سے، یعنی اہل بیت میں سے ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ مزنی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10137]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6040)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10138
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَفْرِ الْخَنْدَقِ، وَعَرَضَ لَنَا صَخْرَةٌ فِي مَكَانٍ مِنَ الْخَنْدَقِ لَا تَأْخُذُ فِيهَا الْمَعَاوِلُ، فَشَكَوْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - وَأَحْسَبُهُ قَالَ: وَضَعَ ثَوْبَهُ - ثُمَّ هَبَطَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَأَخَذَ الْمِعْوَلَ، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" فَضَرَبَ ضَرْبَةً فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، وَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الشَّامِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قُصُورَهَا الْحُمْرَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" وَضَرَبَ أُخْرَى، فَكَسَرَ ثُلُثَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ الْمَدَائِنَ، وَأُبْصِرُ قَصْرَهَا الْأَبْيَضَ مِنْ مَكَانِي هَذَا"، ثُمَّ قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" وَضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَقَطَعَ بَقِيَّةَ الْحَجَرِ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، أُعْطِيتُ مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ مَكَانِي هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَيْمُونُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَيْمُونُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خندق کھودنے کا حکم دیا، خندق میں ایک جگہ ایک چٹان ہمارے سامنے آئی، جس پر پھاؤڑے کا اثر نہیں ہوتا تھا، لوگوں نے اس کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے اپنا کپڑا رکھا اور آپ چٹان پر چڑھ گئے، آپ نے پھاؤڑا پکڑا اور پھر فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، پھر آپ نے ایک ضرب لگائی، تو پتھر (یعنی چٹان) کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! مجھے شام کی کنجیاں عطا کر دی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم! میں اپنی اس جگہ سے وہاں کے سرخ محلات دیکھ رہا ہوں، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اور آپ نے دوسری ضرب لگائی، تو اس کا مزید ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ اکبر! مجھے فارس کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور میں مختلف شہروں کو (یا مدائن نامی شہر کو) دیکھ رہا ہوں، اور میں اپنی اس جگہ سے، وہاں کے سفید محل کو دیکھ رہا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، پھر آپ نے ایک اور ضرب لگائی اور بقیہ پتھر کو بھی توڑ دیا، آپ نے فرمایا: اللہ اکبر! مجھے یمن کی چابیاں عطا کر دی گئی ہیں، اور میں اپنی اس جگہ پر کھڑا ہوا صنعاء کے دروازوں کو دیکھ رہا ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی میمون ابوعبداللہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10138]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1685) اخرجه احمد فى المسند (303/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18219»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10139
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْخَنْدَقِ فَخَنْدَقَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا وَجَدْنَا صَفَاةً لَا نَسْتَطِيعُ حَفْرَهَا، فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُمْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا أَتَى أَخَذَ الْمِعْوَلَ فَضَرَبَ بِهِ ضَرْبَةً وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ:" فُتِحَتْ فَارِسُ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ:" فُتِحَتِ الرُّومُ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى وَكَبَّرَ، فَسَمِعْتُ هَزَّةً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَهَا قَطُّ، فَقَالَ:" جَاءَ اللَّهُ بِحِمْيَرَ أَعْوَانًا وَأَنْصَارًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا حُيَيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خندق کھودنے کا حکم دیا، تو مدینہ کے اردگرد خندق کھود دی گئی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے سامنے ایک چٹان آ گئی ہے، جسے ہم کھودنے (یعنی توڑنے) کی استطاعت نہیں رکھتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُٹھے، آپ کے ساتھ ہم بھی اُٹھ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ نے پھاؤڑا پکڑا، تو اس کے ذریعے ضرب لگائی اور تکبیر کہی، تو میں نے ایک ایسی آواز سنی کہ میں نے اُس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فارس فتح ہو گیا، پھر آپ نے تکبیر کہہ کر ایک اور ضرب لگائی، تو میں نے ایک آواز سنی، میں نے اُس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روم فتح ہو گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہہ کر ایک اور ضرب لگائی، تو میں نے ایک آواز سنی، میں نے اس طرح کی آواز کبھی نہیں سنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمیر (قبیلے کے لوگ) مددگار اور ساتھی بن کر آ گئے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک میں، ایک راوی حیی بن عبداللہ ہے، جسے ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10139]

تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4584»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10140
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: احْتَفَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخَنْدَقَ وَأَصْحَابُهُ قَدْ شَدُّوا الْحِجَارَةَ عَلَى بُطُونِهِمْ مِنَ الْجُوعِ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلْ دُلِلْتُمْ عَلَى أَحَدٍ يُطْعِمُنَا أَكَلَةً؟"، قَالَ رَجُلٌ: نَعَمْ، قَالَ:" أَمَّا لَا فَتَقَدَّمْ، فَدُلَّنَا عَلَيْهِ"، فَانْطَلَقُوا إِلَى رَجُلٍ فَإِذَا هُوَ فِي الْخَنْدَقِ يُعَالِجُ نَصِيبَهُ مِنْهُ، فَأَرْسَلَتِ امْرَأَتُهُ أَنْ جِئْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَتَانَا، فَجَاءَ الرَّجُلُ يَسْعَى فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي وَلَهُ مَعْزَةٌ وَمَعَهَا جَدْيُهَا، فَوَثَبَ إِلَيْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجَدْيُ مِنْ وَرَائِنَا" فَذَبَحَ الْجَدْيَ، وَعَمَدَتِ امْرَأَتُهُ إِلَى طَحِينَةٍ لَهَا فَعَجَنَتْهَا وَخَبَزَتْ وَأَدْرَكَتِ الْقِدْرَ وَثَرَدَتْ قَصْعَتَهَا، فَقَرَّبَتْهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَوَضَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِصْبَعَهُ فِيهَا، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا، اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهَا، اطَّعِمُوا"، فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى صَدَرُوا، وَلَمْ يَأْكُلُوا مِنْهَا إِلَّا ثُلُثَهَا وَبَقِيَ ثُلُثَاهَا، فَسَرَحَ أُولَئِكَ الْعَشَرَةُ الَّذِينَ كَانُوا مَعَهُ: أَنِ اذْهَبُوا وَسَرِّحُوا إِلَيْنَا نُغَدِّيكُمْ، فَذَهَبُوا وَجَاءَ أُولَئِكَ الْعَشْرَةُ مَكَانَهُ فَأَكَلُوا مِنْهَا حَتَّى شَبِعُوا، ثُمَّ قَامَ وَدَعَا لِرَبَّةِ الْبَيْتِ وَشَمَتَ عَلَيْهَا وَعَلَى أَهْلِهَا، ثُمَّ مَشَوْا إِلَى الْخَنْدَقِ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِنَا إِلَى سَلْمَانَ"، وَإِذَا صَخْرَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ قَدْ ضَعُفَ عَنْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ" دَعُونِي فَأَكُونَ أَوَّلَ مَنْ ضَرَبَهَا"، فَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ" فَضَرَبَهَا فَوَقَعَتْ فِلْقَةُ ثُلُثِهَا، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، قُصُورُ الرُّومِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى فَوَقَعَتْ فِلْقَةٌ، فَقَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ قُصُورُ فَارِسَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ"، فَقَالَ عِنْدَهَا الْمُنَافِقُونَ: نَحْنُ بِخَنْدَقٍ عَلَى أَنْفُسِنَا ] وَهُوَ يَعِدُنَا قُصُورَ فَارِسَ وَالرُّومِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَنُعَيْمٍ الْعَنْبَرِيِّ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب خندق کھود رہے تھے، اُن حضرات نے بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹوں پر پتھر باندھے ہوئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ فرمائی، تو آپ نے فرمایا: کیا تمہاری رہنمائی کسی ایسے شخص کی طرف کی جا سکتی ہے؟ جو ہمیں کھانا کھلا دے؟ ایک صاحب نے کہا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تم آگے آؤ اور اس کے بارے میں ہماری رہنمائی کر دو، پھر وہ لوگ اس شخص کے پاس گئے، وہ خندق میں موجود تھا، اور اپنے حصے کا کام کر رہا تھا، اس کی بیوی نے اسے پیغام بھیجا کہ تم آ جاؤ! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لے آئے ہیں، پھر وہ شخص دوڑتا ہوا آیا اور بولا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اس کے پاس ایک بکری تھی جس کے ساتھ اس کا بچہ تھا، وہ لپک کر اس کی طرف گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بکری کا بچہ ہمارے پیچھے ہے، تو اس نے بکری کے بچے کو ذبح کر دیا، پھر اس کی بیوی آٹا گوندھنے لگی اس نے گوندھ لیا اور روٹی پکا لی، اسی دوران ہنڈیا تیار ہو گئی، تو اس نے ثرید تیار کیا اُسے پیالے میں رکھا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اور آپ کے اصحاب کے سامنے پیش کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں اس میں ڈالیں اور فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اے اللہ! اس میں برکت رکھ دے، اے اللہ! اس میں برکت رکھ دے! (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا:) تم لوگ کھاؤ! ان لوگوں نے اس میں سے کھایا اور جب وہ لوگ اُٹھ کر واپس گئے تو وہ اس کا صرف ایک تہائی حصہ کھا سکے تھے، اس کا دو تہائی حصہ باقی تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن دس افراد کو جو آپ کے ساتھ تھے انہیں رخصت کیا اور فرمایا: تم لوگ جاؤ، اور اپنے جتنی تعداد کے افراد ہماری طرف بھجوا دو! وہ لوگ گئے، اور ان کی جگہ دوسرے دس افراد آ گئے انہوں نے بھی کھانا کھایا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، اور اُٹھ گئے، انہوں نے گھر کے مالک کے لئے دعا کی، اُسے اور اس کی بیوی کو دعائیں دیں، پھر وہ لوگ خندق کی طرف چلے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے ساتھ سلمان کی طرف چلو! وہاں آپ کے سامنے ایک چٹان موجود تھی، جسے وہ توڑ نہیں پائے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: مجھے موقع دو! تاکہ میں اس پر ضرب لگاؤں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ضرب لگائی، تو اس کا ایک تہائی حصہ ٹوٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! روم کے محلات، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور ضرب لگائی، تو اس کا ایک اور حصہ ٹوٹ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! رب کعبہ کی قسم! فارس کے محلات، اُس وقت منافقین نے کہا: ہم خندق خود کھود رہے ہیں، اور یہ ہمارے ساتھ فارس اور روم کے محلات کا وعدہ کر رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور نعیم عنبری کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10140]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12052)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12052»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10141
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ الْحَارِثُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نَاصِفْنَا تَمْرَ الْمَدِينَةِ، وَإِلَّا مَلَأْتُهَا عَلَيْكَ خَيْلًا وَرِجَالًا، فَقَالَ:" حَتَّى أَسْتَأْمِرَ السُّعُودَ: سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، وَسَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ" يَعْنِي: يُشَاوِرُهُمَا، فَقَالَا: لَا وَاللَّهِ، مَا أُعْطِينَا الدَّنِيَّةَ مِنْ أَنْفُسِنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَكَيْفَ وَقَدْ جَاءَ اللَّهُ بِالْإِسْلَامِ؟! فَرَجَعَ إِلَى الْحَارِثِ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: غَدَرْتَ يَا مُحَمَّدُ، قَالَ: فَقَالَ حَسَّانُ:
يَا حَارِ مَنْ يَغْدِرْ بِذِمَّةِ جَارِهِ مِنْكُمْ فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يَغْدِرْ إِنْ تَغْدِرُوا فَالْغَدْرُ مِنْ عَادَاتِكُمْ
وَاللُّؤْمُ يَنْبُتُ فِي أُصُولِ السَّخْبَرِ وَأَمَانَةُ النَّهْدِيِّ حِينَ لَقِيتُهَا
مِثْلُ الزُّجَاجَةِ صَدْعُهَا لَا يُجْبَرُ
قَالَ: فَقَالَ الْحَارِثُ: كُفَّ عَنَّا يَا مُحَمَّدُ لِسَانَ حَسَّانَ، فَلَوْ مُزِجَ بِهِ مَاءُ الْبَحْرِ لَمُزِجَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
وَلَفْظُهُ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ الْحَارِثُ الْغَطَفَانِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، شَاطِرْنَا تَمْرَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" حَتَّى أَسْتَأْمِرَ السُّعُودَ"، فَبَعَثَ إِلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، وَسَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، وَسَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ، وَسَعْدِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ:" إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ الْعَرَبَ قَدْ رَمَتْكُمْ عَنْ قَوْسٍ وَاحِدَةٍ، وَإِنَّ الْحَارِثَ سَأَلَكُمْ تُشَاطِرُوهُ تَمْرَ الْمَدِينَةِ، فَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تَدْفَعُوهُ عَامَكُمْ هَذَا فِي أَمْرِكُمْ بَعْدُ؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُوحِيَ مِنَ السَّمَاءِ فَالتَّسُلَيْمُ لِأَمْرِ اللَّهِ، أَوْ عَنْ رَأْيِكَ وَهَوَاكَ؟ فَرَأْيُنَا نَتَّبِعُ هَوَاكَ وَرَأْيَكَ؟ فَإِنْ كُنْتَ إِنَّمَا تُرِيدُ الْإِبْقَاءَ عَلَيْنَا، فَوَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتَنَا وَإِيَّاهُمْ عَلَى سَوَاءٍ، مَا يَنَالُونَ مِنَّا تَمْرَةً إِلَّا شِرَاءً أَوْ قِرًى، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ ذَا، تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُونَ؟"، قَالُوا: غَدَرْتَ يَا مُحَمَّدُ، فَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ - رِضَى اللَّهِ عَنْهُ:
يَا حَارِ مَنْ يَغْدِرْ بِذِمَّةِ جَارِهِ مِنْكُمْ فَإِنَّ مُحَمَّدًا لَا يَغْدِرُ
وَأَمَانَةُ الْمُرِّيِّ حِينَ لَقِيتُهَا كَسْرُ الزُّجَاجَةِ صَدْعُهَا لَا يُجْبَرُ
إِنْ تَغْدِرُوا فَالْغَدْرُ مِنْ عَادَاتِكُمْ وَاللُّؤْمُ يَنْبُتُ فِي أُصُولِ السَّخْبَرِ
.
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ فِيهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حارث (غطفانی)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: مدینہ کی کھجوروں کا نصف ہمیں دیں، ورنہ میں آپ کے خلاف گھڑ سواروں اور پیادہ افراد کو اکٹھا کر لوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے سعد نامی افراد سے مشورہ کر لینے دو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے، اُن دونوں نے عرض کی: جی نہیں! اللہ کی قسم! ہم نے تو زمانہ جاہلیت میں، اپنی ذات کے حوالے سے کبھی کمتر ہونے کو منظور نہیں کیا تو اس وقت کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کی دولت عطا کر دی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حارث کے پاس واپس تشریف لائے اور اُسے اس بارے میں بتایا، تو اس نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ نے عہد شکنی کی ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں یہ اشعار کہے: ”اے حارث! پناہ دینے والے کی پناہ کی تم سے زیادہ عہد شکنی اور کون کرتا ہے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو عہد شکنی نہیں کرتے ہیں، اگر تم لوگ عہد شکنی کرتے ہو تو عہد شکنی تمہاری عادتوں کا حصہ ہے، اور کمینگی، سخبر کی جڑوں میں اگتی ہے، اور نہدی کی امانت سے جب میں ملا تو وہ شیشے کی مانند تھی جو ٹوٹ جائے تو اس کو جوڑا نہیں جا سکتا“۔ راوی کہتے ہیں؟ تو حارث نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! حسان کی زبان ہمارے حوالے سے روک کے رکھیں! کیونکہ اگر اسے سمندر کے پانی میں ملا دیا جائے، تو یہ اسے بھی کڑوا کر دے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حارث غطفانی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! مدینہ کی کھجوروں کا نصف ہمیں دو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں، پہلے سعد نامی افراد سے مشورہ کر لوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن مسعود رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا اور بلوایا، آپ نے ارشاد فرمایا: میں یہ بات جانتا ہوں کہ عرب ایک کمان سے تم پر تیر اندازی کریں گے، حارث نے تم سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ تم مدینہ کی کھجوروں کا نصف اسے دیدو، اگر تم اس سال یہ ادائیگی اُسے کر دیتے ہو، تو بعد میں یہ تمہارے معاملے میں بہتر رہے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ آسمان کی طرف سے آنے والی وحی ہے؟ اگر ایسا ہے، تو ہم اللہ کے حکم کو تسلیم کرتے ہیں، یا پھر یہ آپ کی ذاتی رائے اور آپ کی خواہش ہے، تو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں آپ کی خواہش اور آپ کی رائے کی پیروی کرنی چاہیے، اور اگر آپ کا مقصد ہماری بقاء کا خیال رکھنا ہے، تو اللہ کی قسم! اپنے بارے میں اور ان لوگوں کے بارے میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے کھجوریں صرف اس صورت میں لے سکتے ہیں، جب وہ ہم سے خریدیں یا وہ (ہمارے) مہمان بنیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ سن رہے ہو؟ کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ تو ان لوگوں نے کہا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ نے عہد شکنی کی ہے۔ تو سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار کہے: ”اے حارث! پناہ دینے والے کی پناہ کی تم سے زیادہ عہد شکنی اور کون کرتا ہے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو عہد شکنی نہیں کرتے ہیں، اور مری کی امانت سے جب میں ملا تو وہ شیشے کی مانند تھی جو ٹوٹ جائے تو اس کو جوڑا نہیں جا سکتا اگر تم لوگ عہد شکنی کرتے ہو تو عہد شکنی تمہاری عادتوں کا حصہ ہے، اور کمینگی، سخبر کی جڑوں میں اگتی ہے“۔ امام بزار اور امام طبرانی کے رجال میں، ایک راوی محمد بن عمرو ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10141]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1803)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5409، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8017»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن