🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ
ان لوگوں کا بیان جنہوں نے غزوہ حنین میں جام شہادت نوش کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10302
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أَيْمَنُ بْنُ أُمِّ أَيْمَنَ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَهُوَ أَيْمَنُ بْنُ عُبَيْدٍ أَخُو بَنِي عَوْفِ بْنِ الْخَزْرَجِ، وَهُوَ أَخُو أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ لِأُمِّهِ.
امام طبرانی فرماتے ہیں: سیدنا ایمن بن ام ایمن بن ام ایمن رضی اللہ عنہا نے حنین کے موقع پر جام شہادت نوش کیا تھا یہ ایمن بن عبید ہیں، جن کا تعلق بنو عوف بن خزرج سے ہے، اور یہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے ماں کی طرف سے شریک بھائی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10302]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10303
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: وَقُتِلَ يَوْمَ حُنَيْنٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ثُمَّ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: زَيْدُ بْنُ رَبِيعَةَ.
وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: زَيْدُ بْنُ زَمْعَةَ، قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: هَكَذَا قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ وَهْمٌ. قُلْتُ: وَالصَّوَابُ أَنَّهُ يَزِيدُ كَمَا سَيَأْتِي عَنِ الزُّهْرِيِّ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْعَجْلَانِ: سُرَاقَةُ بْنُ الْحُبَابِ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر مسلمانوں میں سے قریش کی شاخ بنواسد بن عبدالعزی سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن ربیعہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اس کے علاوہ قریش کی شاخ بنو اسد بن عبدالعزی سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن زمعہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے۔ امام طبرانی بیان کرتے ہیں: ابن لہیعہ نے اسی طرح بیان کیا ہے، اور یہ بات وہم ہے میں یہ کہتا ہوں درست یہ ہے کہ یہ یزید ہیں جیسا کہ زہری کے حوالے سے آگے
یہ روایت آئے گی۔ انصار کی شاخ بنو عمرو بن عوف کی شاخ بنو عجلان سے تعلق رکھنے والے سیدنا سراقہ بن حباب رضی اللہ عنہ شہید ہونے والوں میں شامل) ہیں۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10303]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10304
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْعَجْلَانِ: مُرَّةُ بْنُ سُرَاقَةَ بْنِ الْحُبَابِ، هَكَذَا قَالَ ابْنُ شِهَابٍ.
وَاسْتُشْهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدٍ: يَزِيدُ بْنُ زَمْعَةَ.
وَرِجَالُهُمَا إِلَى الزُّهْرِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (غزوہ حنین کے موقع پر) شہید ہونے والوں کے ناموں میں ان کا ذکر کیا ہے انصار کی شاخ بنو عجلان سے تعلق رکھنے والے سیدنا مرہ بن سراقہ بن حباب، ابن شہاب نے اسی طرح ذکر کیا ہے۔ غزوہ حنین کے موقع پر قریش کی شاخ بنواسد سے تعلق رکھنے والے سیدنا یزید بن زمعہ رضی اللہ عنہ بھی شہید ہوئے تھے۔ زہری تک ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10304]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10305
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قُرَيْشٍ، ثُمَّ مِنْ بَنِي أَسَدٍ: يَزِيدُ بْنُ زَمْعَةَ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ الْمُطَّلِبِ جَمَحَ بِهِ فَرَسٌ - يُقَالُ لَهُ: الْجَنَاحُ - فَقَتَلَهُ.
وَاسْتُشْهِدَ يَوْمَ حُنَيْنٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْأَنْصَارِ: سُرَاقَةُ بْنُ الْحُبَابِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ النَّجَّارِ. وَإِسْنَادُهُمَا إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق نے (غزوہ حنین کے موقع پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے ناموں میں قریش کی شاخ بنواسد سے تعلق رکھنے والے سیدنا یزید بن زمعہ بن اسود بن مطالب رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے انہیں گھوڑے نے گرا دیا تھا، جس کا نام جناح تھا، اور اس وجہ سے یہ شہید ہوئے۔ غزوہ حنین میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا سراقہ بن حباب بن عدی بن نجار رضی اللہ عنہ شامل ہیں۔ ابن اسحاق تک ان دونوں روایات کی سند کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10305]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. بَابُ غَزْوَةِ الطَّائِفِ
غزوہ طائف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10306
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: لَمَّا حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِصْنَ الطَّائِفِ، تَدَلَّيْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَكَرَةٍ، فَقَالَ:" كَيْفَ تَدَلَّيْتَ؟" فَقُلْتُ: تَدَلَّيْتُ بِبَكَرَةٍ، قَالَ:" أَنْتَ أَبُو بَكَرَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو الْمِنْهَالِ الْبَكْرَاوِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کے قلعے کا محاصرہ کیا ہوا تھا تو میں ایک رسی کی مدد سے لٹک کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آ گیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نیچے کیسے آئے؟ میں نے عرض کی: میں ایک رسی کی مدد سے لٹک کے آیا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ابوبکرہ ہو (یعنی رسی والے ہو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومنہال بکراوی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10306]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10307
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الطَّائِفِ مِنَ الْأَنْصَارِ: ثَابِتُ بْنُ ثَعْلَبَةَ، وَثَعْلَبَةُ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: الْجَذْعُ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، ثُمَّ مِنْ بَنِي مُعَاوِيَةَ: رُقَيْمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَعْلَبَةَ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب نے غزوہ طائف میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں انصار سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثابت بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے یہ ثعلبہ وہ صاحب ہیں، جنہیں ”جذع“ کہا: جاتا ہے۔ انصار کی شاخ بنو عمرو بن عوف کی شاخ بنو معاویہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا رقیم بن ثابت بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1357)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10308
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الطَّائِفِ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي سَالِمٍ، ثُمَّ مِنْ بَنِي حَرَامٍ: ثَعْلَبَةُ الَّذِي يُقَالُ لَهُ: الْجَذْعُ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، ثُمَّ مِنْ بَنِي مُعَاوِيَةَ بْنِ الْحَارِثِ: رُقَيْمُ بْنُ ثَابِتٍ أَوْ ثَابِتُ بْنُ ثَعْلَبَةَ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
عروہ نے یوم طائف میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں انصار کے قبیلے بنو سالم کی شاخ بنو حرام سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثعلبہ رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے جنہیں ”جذع“ کہا: جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انصار کے قبیلے بنوعمرو بن عوف کی شاخ بنو معاویہ بن حارث سے تعلق رکھنے والے سیدنا رقیم بن ثابت رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا ثابت بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں ان دونوں کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10308]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1398 و 4637)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10309
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الطَّائِفِ: جُلَيْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَارِبِ بْنِ نَاشِبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ لَيْثٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْأَوْسِ: رُقَيْمُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ ثَوْبَانَ بْنِ مُعَاوِيَةَ. وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ: سَعِيدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي. رَوَاهَا الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق نے غزوہ طائف میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں سیدنا جلیحہ بن عبدالله محارب بن ناشب بن سعد بن لیث رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انصار کے قبیلے بنواوس سے تعلق رکھنے والے سیدنا رقیم بن ثابت بن ثعلبہ بن ثوبان بن معاویہ ہیں۔ اس کے علاوہ قریش کی شاخ بنوامیہ بن عبد شمس سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعید بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10309]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4638)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10310
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَخْزُومٍ أَخُو أُمِّ سَلَمَةَ لِأَبِيهَا، أُمُّهُ: عَاتِكَةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ لَقِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ وَاسْتُشْهِدَ يَوْمَ الطَّائِفِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے والد کی طرف سے شریک بھائی ہیں ان صاحب کی والدہ کا نام عاتکہ بنت عبدالمطلب ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں ان صاحب نے فتح مکہ کے موقع پر اسلام قبول کیا تھا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے انہوں نے اسلام قبول کیا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ طائف میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10310]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مقبول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
55. بَابُ غَزْوَةِ تَبُوكَ
غزوہ تبوک کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10311
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ:
أَنَّهُ شَهِدَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَيَّامَ غَزْوَةِ تَبُوكَ فِي جَيْشِ الْعُسْرَةِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالصَّدَقَةِ وَالْقُوَّةِ وَالتَّأَسِّي وَكَانَتْ نَصَارَى الْعَرَبِ كَتَبَتْ إِلَى هِرَقْلَ: إِنَّ هَذَا الَّذِي خَرَجَ يَنْتَحِلُ النُّبُوَّةَ قَدْ هَلَكَ وَأَصَابَتْهُ سِنُونُ فَهَلَكَتْ أَمْوَالُهُمْ، فَإِنْ كُنْتَ تُرِيدُ أَنْ تَلْحَقَ دِينَكَ فَالْآنَ، فَبَعَثَ رَجُلًا مِنْ عُظَمَائِهِمْ يُقَالُ لَهُ: الضِّنَادُ، وَجَهَّزَ مَعَهُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ فِي الْعَرَبِ، وَكَانَ يَجْلِسُ كُلَّ يَوْمٍ عَلَى الْمِنْبَرِ فَيَدْعُو وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنْ تَهْلِكْ هَذِهِ الْعِصَابَةُ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ" فَلَمْ يَكُنْ لِلنَّاسِ قُوَّةٌ.
وَكَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ قَدْ جَهَّزَ عِيرًا إِلَى الشَّامِ يُرِيدُ أَنْ يَمْتَارَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ مِائَتَا بَعِيرٍ بِأَقْتَابِهَا وَأَحْلَاسِهَا وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، فَحَمِدَ اللَّهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَبَّرَ النَّاسُ [ ثُمَّ قَامَ مَقَامًا آخَرَ،وَأَمَرَ بِالصَّدَقَةِ، فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،وَهَاتَا مِائَتَانِ وَمَائَتَا أُوقِيَّةٍ،،فَكَبَّرَ وَكَبَّرَ النَّاسُ ] وَأَتَى عُثْمَانُ بِالْإِبِلِ وَأَتَى بِالصَّدَقَةِ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَا يَضُرُّ عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَنْصَارِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر جسے جیش عسرت کہا: جاتا ہے وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کی قوت فراہم کرنے اور ساتھ دینے کا حکم دیا کیونکہ عربوں کے عیسائیوں نے ہرقل کو خط لکھا تھا کہ یہ صاحب جو نکلے ہیں، جنہوں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے وہ ہلاکت کا شکار ہونے والے ہیں، اور انہیں قحط سالی لاحق ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے اموال ہلاک ہو گئے ہیں، تو اگر تم یہ چاہتے ہو کہ اپنے دین کو بچا لو تو اب یہ موقع ہے، تو ہرقل نے اپنے بڑے سرداروں میں سے ایک سردار کو بھیجا جس کا نام ضنا تھا اس نے اس سردار کے ساتھ چالیس ہزار افراد بھی بھیجے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے عربوں کے مختلف علاقوں میں مکتوب بھجوائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ منبر پر تشریف فرما ہوتے تھے اور یہ دعا کرتے تھے اے اللہ اگر (مسلمانوں کے) اس گروہ کو تو نے ہلاکت کا شکار کر دیا، تو زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی اس وقت لوگوں کے پاس قوت نہیں تھی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف ایک قافلہ بھیجا ہوا تھا وہ یہ چاہتے تھے کہ اس کے ذریعے اناج حاصل کریں گے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دو سو اونٹ ہیں یہ اپنے پالانوں اور کپڑوں سمیت (میں نذر کرتا ہوں) اور اس کے ساتھ دو سو اوقیہ (چاندی) ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور لوگوں نے تکبیر کہی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ کھڑے ہوئے آپ نے صدقہ کرنے کا حکم دیا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ دو سو (اونٹ ہیں) اور دو سو اوقیہ (چاندی) ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کی لوگوں نے بھی نعرہ تکبیر لگایا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اونٹ لے کر آئے، اور صدقہ (کی رقم) لے کر آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھی تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ”عثمان کو کوئی نقصان نہیں ہو گا اگر وہ آج کے بعد کوئی عمل نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباس بن فضل انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10311]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں