🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ
ابوسفیان بن حارث کی طرف بھیجی جانے والی مہم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10342
عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ جُهَيْنَةَ وَمُزَيْنَةَ إِلَى أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَكَانَ مُنَابِذًا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا وَلَّوْا غَيْرَ بَعِيدٍ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، عَلَامَ تَبْعَثُ جَيْشَيْنِ كَيِّسَيْنِ قَدْ كَادَا يَتَفَانَيَانِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَدْرَكَهُمُ الْإِسْلَامُ وَهُمْ عَلَى بَقِيَّةٍ مِنْهَا، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَدِّهِمْ حَتَّى وَقَفُوا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ:" يَا مُزَيْنَةُ، حَيِّ جُهَيْنَةَ، يَا جُهَيْنَةُ، حَيِّ مُزَيْنَةَ". فَعَقَدَ لِعَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَلَى الْجَيْشَيْنِ عَلَى جُهَيْنَةَ وَمُزَيْنَةَ، ثُمَّ قَالَ:" سِيرُوا عَلَى بَرَكَةِ اللَّهِ". فَسَارُوا إِلَى أَبِي سُفْيَانَ بْنِ الْحَارِثِ فَهَزَمَهُمُ اللَّهُ، وَكَثُرَ الْقَتْلُ فِي أَصْحَابِهِ، فَلِذَلِكَ يَقُولُ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ:
مَنْ عَاذِلِي أَوْ نَاصِرِي بِالْمَشْرَفِيَّةِ مِنْ جُهَيْنَةْ أَلْفٌ يَقُودُهُمُ ابْنُ مُرَّةَ
ذُو الْكَتَائِبِ الْحَيْنَةْ هُمُوا ذَهَبُوا بِالسِّلَا
حِ وَأَطْمَعُوا فِينَا مُزَيْنَةْ قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ: يَاسِرُ بْنُ سُوَيْدٍ، وَسِنَانُ بْنُ يَسَارِ بْنِ سُوَيْدٍ أَخُوهُ، وَمُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ هُوَ ابْنُ يَسَارِ بْنِ سُوَيْدٍ.
قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ الَّذِي كَتَبْتُهُ مِنْهُ، وَلَا أَدْرِي مَا مَعْنَاهُ.
عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہینہ اور مزینہ کو ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب کی طرف بھیجا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا تھے، ابھی وہ لوگ زیادہ دور نہیں گئے تھے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کس بنیاد پر دو سمجھ دار گروہوں کو بھیج رہے ہیں، جو زمانہ جاہلیت میں ایک دوسرے کو فنا کرنے کے درپے تھے اور پھر انہیں اسلام نصیب ہو گیا تو ان کی آپس کی رنجش ابھی باقی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس آنے کا حکم دیا“ یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر ٹھہر گئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے مزینہ! جہینہ کو سلام کرو، اور اے جہینہ! مزینہ کو سلام کرو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں لشکروں یعنی جہینہ اور مزینہ قبیلے کا امیر عمرو بن مرہ کو مقرر کیا اور پھر فرمایا اللہ تعالیٰ کی برکت کی بنیاد پر روانہ ہو جاؤ تو وہ لوگ ابوسفیان بن حارث کی طرف روانہ ہوئے اللہ تعالیٰ نے دشمن کو پسپا کر دیا، اور ابوسفیان کے بہت سے ساتھی مارے گئے اس لئے ابوسفیان بن حارث نے یہ شعر کہے ہیں: ”جہینہ (قبیلے والوں میں) کے مقابلے میں، مشرفیہ (نامی تلوار کے حوالے) سے، کون مجھے ملامت کرے گا اور کون میرا مددگار ہو گا؟ وہ ایک ہزار لوگ ہیں، جن کی قیادت ابن مرہ کر رہا ہے، وہ ہلاکت کا شکار کرنے والے دستے ہیں، انہوں نے قصد کیا، وہ ہتھیار لے گئے، اور وہ ہمارے بارے میں مزینہ (قبیلے والوں) سے (معانی کی) توقع رکھتے ہیں“۔ ابومحمد کہتے ہیں عبداللہ بن داؤد یاسر بن سوید اور سنان بن یسار بن سوید جو ان کے بھائی ہیں، اور مسلم بن یسار جو یسار بن سوید کے صاحبزادے ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے جس اصل میں سے اس روایت کو نوٹ کیا ہے اس میں یہ اسی طرح تحریر تھا مجھے یہ اندازہ نہیں ہوا کہ اس کا مفہوم کیا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10342]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى ابْنِ الْمُلَوَّحِ
ابن ملوح کی طرف بھیجی جانے والی مہم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10343
عَنْ جُنْدَبِ بْنِ مَكِيثٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَالِبَ بْنَ أَبْحَرَ الْكَلْبِيَّ كَلْبَ لَيْثٍ إِلَى بَنِي الْمُلَوَّحِ بِالْكَدِيدِ، وَأَمَرَهُ أَنْ يُغِيرَ عَلَيْهِمْ، فَخَرَجَ فَكُنْتُ فِي سَرِيَّتِهِ، فَمَضَيْنَا حَتَّى إِذَا كُنَّا بِقُدَيْدٍ لَقِينَا الْحَارِثَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ ابْنُ الْبَرْصَاءِ اللِّيثِيُّ فَأَخَذْنَاهُ، فَقَالَ: إِنَّمَا جِئْتُ لِأُسْلِمَ، فَقَالَ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: إِنْ كُنْتَ إِنَّمَا جِئْتَ لِتُسْلِمَ فَلَنْ يَضُرَّكَ رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ، وَإِنْ كُنْتَ عَلَى غَيْرِ ذَلِكَ اسْتَوْثَقْنَا مِنْكَ. قَالَ: فَأَوْثَقَهُ رِبَاطًا ثُمَّ خَلَّفَ عَلَيْهِ رَجُلًا أَسْوَدَ كَانَ مَعَنَا، قَالَ: امْكُثْ مَعَهُ حَتَّى نَمُرَّ عَلَيْكَ، فَإِنْ نَازَعَكَ فَاحْتَزَّ رَأْسَهُ.
قَالَ: ثُمَّ مَضَيْنَا حَتَّى أَتَيْنَا بَطْنَ الْكَدِيدِ فَنَزَلْنَاهُ عَشِيَّةً بَعْدَ الْعَصْرِ، فَبَعَثَنِي أَصْحَابِي رَبِيئَةً، فَعَمَدْتُ إِلَى تَلٍّ يُطْلِعُنِي عَلَى الْحَاضِرِ فَانْبَطَحْتُ عَلَيْهِ، وَذَلِكَ قُبَيْلَ الْمَغْرِبِ، فَخَرَجَ [ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَنَظَرَ ] فَرَآنِي مُنْبَطِحًا عَلَى التَّلِّ، فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ: وَاللَّهِ لَأَرَى عَلَى هَذَا التَّلِّ سَوَادًا مَا رَأَيْتُهُ أَوَّلَ النَّهَارِ، فَانْظُرِي لَا تَكُونُ الْكِلَابُ اجْتَرَّتْ بَعْضَ أَوْعِيَتِكِ، قَالَ: فَنَظَرَتْ، فَقَالَتْ: لَا وَاللَّهِ، مَا أَفْقِدُ شَيْئًا.
قَالَ: فَنَاوِلِينِي قَوْسًا وَسَهْمَيْنِ مِنْ نَبْلِي، قَالَ: فَنَاوَلَتْهُ فَرَمَانِي بِسَهْمٍ فَوَضَعَهُ فِي جَنْبِي، قَالَ: فَنَزَعْتُهُ فَوَضَعْتُهُ وَلَمْ أَتَحَرَّكْ، ثُمَّ رَمَانِي بِآخَرَ فَوَضَعَهُ فِي رَأْسِ مَنْكِبِي فَنَزَعْتُهُ وَلَمْ أَتَحَرَّكْ، فَقَالَ لِامْرَأَتِهِ: وَاللَّهِ لَقَدْ خَالَطَهُ سَهْمَايَ، وَلَوْ كَانَ زَائِلَةً لَتَحَرَّكَ، فَإِذَا أَصْبَحْتِ فَابْتَغِي سَهْمَيَّ فَخُذِيهِمَا لَا يَمْضُغُهُمَا عَلَيَّ الْكِلَابُ. قَالَ: وَأَمْهَلْنَاهُمْ حَتَّى رَاحَتْ رَائِحَتُهُمْ حَتَّى إِذَا احْتَلَبُوا وَغَطَّوْا أَوْ سَكَنُوا، وَذَهَبَتْ عَتَمَةٌ مِنَ اللَّيْلِ شَنَنَّا عَلَيْهِمُ الْغَارَةَ فَقَتَلْنَا مَنْ قَتَلْنَا مِنْهُمْ، وَاسْتَقْنَا النَّعَمَ فَوَجَّهْنَاهَا قَافِلِينَ.
وَخَرَجَ صَرِيخُ الْقَوْمِ إِلَى قَوْمِهِمْ مُعَوِّيًا، وَخَرَجْنَا سِرَاعًا حَتَّى نَمُرَّ بِالْحَارِثِ بْنِ الْبَرْصَاءِ وَصَاحِبِهِ، فَانْطَلَقْنَا بِهِ مَعَنَا، وَأَتَانَا صَرِيخُ النَّاسِ فَجَاءَ بِمَا لَا قِبَلَ لَنَا بِهِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَكُنْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ إِلَّا بَطْنُ الْوَادِي، أَقْبَلَ سَيْلٌ حَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ بَعَثَهُ اللَّهُ مِنْ حَيْثُ شَاءَ، مَا رَأَيْنَا قَبْلَ ذَلِكَ مَطَرًا وَلَا حَالًا فَجَاءَ بِمَا لَا يَقْدِرُ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَنْ يُقْدِمَ عَلَيْهِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وُقُوفًا يَنْظُرُونَ إِلَيْنَا مَا يَقْدِرُ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَنْ يَقْدَمَ وَنَحْنُ نُجَوِّزُهَا سِرَاعًا حَتَّى أَسْنَدْنَاهَا فِي الْمَشْلَلِ ثُمَّ حَدَرْنَاهَا عَنَّا، فَأَعْجَزْنَا الْقَوْمَ بِمَا فِي أَيْدِينَا.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ فَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ فِي رِوَايَةِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا جندب بن مکیث جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا غالب بن ابجر کا قلبی رضی اللہ عنہ کو جن کا تعلق کلب لیث سے ہے انہیں بنو ملوح کی طرف بھیجا جو کدید کے مقام پر رہتا تھا آپ نے انہیں یہ حکم دیا کہ ان پر حملہ کریں وہ نکلے میں بھی اس مہم میں شامل تھا ہم چلتے رہے یہاں تک کہ جب ہم کدید کے مقام پر پہنچے تو ہمارا سامنا حارث بن مالک بن برصاء لیثی سے ہوا ہم نے اسے پکڑ لیا تو اس نے کہا: کہ میں اسلام قبول کرنے کے لئے آیا ہوں تو سیدنا غالب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر تو تم اسلام قبول کرنے کے لئے آئے ہو، تو اگر تمہیں ایک دن اور ایک رات کے لئے باندھ دیا جائے، تو تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا اور اگر تمہارا مقصد اس کے علاوہ کچھ اور تھا تو اس کی ہم تحقیق کر لیں گے راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے انہیں باندھ دیا، اور ایک سیاہ فام شخص کو ان کا نگران مقرر کیا جو ہمارے ساتھ تھا، اور یہ کہا: کہ تم اس کے ساتھ رہو، یہاں تک کہ ہم تمہارے پاس سے واپسی پر گزریں گے اگر یہ تمہارے ساتھ جھگڑا کرنے کی کوشش کرے تو اس کا سر اڑا دینا راوی کہتے ہیں: ہم چلتے رہے، یہاں تک کہ ہم کدید نامی جگہ کے نشیبی حصے میں آئے عصر کے بعد شام ہو جانے کے بعد ہم نے اس جگہ پر پڑاؤ کیا میرے ساتھیوں نے مجھے جاسوسی کرنے کے لئے بھیجا میں ایک ٹیلے کی طرف بڑھا تاکہ وہاں سے لوگوں کو دیکھ سکوں میں اس ٹیلے پر چڑھ گیا یہ مغرب سے تھوڑی دیر پہلے کی بات ہے ان میں سے ایک شخص آبادی سے باہر آیا اس نے دیکھا کہ ٹیلے پر ایک شخص موجود ہے، تو اس نے اپنی بیوی سے کہا: اللہ کی قسم مجھے اس ٹیلے پر ایک سیاہ چیز نظر آ رہی ہے، جو میں نے دن کے ابتدائی حصے میں یہاں نہیں دیکھی تھی تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ کہیں کتے تمہارے کسی برتن کو نقصان نہ پہنچا دیں اس عورت نے کہا: جی نہیں اللہ کی قسم مجھے تو کوئی چیز غیر محسوس نہیں ہوئی اس شخص نے کہا: پھر تم مجھے کمان اور دو تیر پکڑاؤ اس عورت نے وہ انہیں پکڑا دیے اس شخص نے مجھے ایک تیر مارا جو میرے پہلو پر آ کر لگا میں نے وہ نکال دیا، اور اسے رکھ دیا لیکن میں نے حرکت نہیں کی پھر اس نے مجھے دوسرا تیر مارا جو میرے کندھے کے سرے پر لگا میں نے وہ بھی نکال دیا، اور حرکت نہیں کی اس نے اپنی بیوی سے کہا: اللہ کی قسم اسے میرے دونوں تیر لگے ہیں اگر کوئی ہلنے والی چیز ہوتی تو وہ حرکت کرتی جب صبح ہو گی تو تم میرے دونوں تیر تلاش کرنا اور انہیں لے لینا ایسا نہ ہو کہ کتے انہیں چبا کے خراب کر دیں راوی کہتے ہیں: ہم نے ان لوگوں کو مہلت دی، یہاں تک کہ جب شام ہو گئی ان لوگوں نے دودھ دوہ لیا اور جانوروں کو بٹھا دیا، اور پرسکون ہو گئے، اور رات کا ایک حصہ گزر گیا تو ہم نے ان پر حملہ کر دیا ان میں سے کچھ لوگوں کو ہم نے قتل کر دیا، اور ان کے جانوروں کو اپنے ساتھ ہانک لیا ہم نے ان کا رخ جب واپسی کے وقت کیا، تو ان میں سے کوئی شخص لوگوں کو چیخ کر بلانے کے لئے نکلا وہ مدد مانگنا چاہ رہا تھا ہم بھی تیزی سے وہاں سے نکلے ہمارا گزر حارث بن برصاء اور اس کے ساتھی کے پاس سے ہوا تو ہم نے انہیں بھی ساتھ لے لیا پھر چیخنے والا شخص ہمارے پاس آیا اور وہ ایسی چیز لے کے آیا، جس کا سامنا کرنے کی ہم میں طاقت نہیں تھی، یہاں تک کہ جب ہمارے اور ان کے درمیان وادی کا نشیبی حصہ رہ گیا تو اسی دوران سیلاب آیا تو ہمارے اور ان کے درمیان رکاوٹ بن گیا اللہ تعالیٰ نے جہاں سے چاہا تھا اس سیلاب کو بھیج دیا تھا حالانکہ ہم نے اس سے پہلے یا اس وقت کوئی بارش نہیں دیکھی تھی تو ایک ایسی چیز آ گئی کہ ان میں سے کوئی بھی یہ قدرت نہیں رکھتا تھا کہ اسے پار کر سکے مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ہم ٹھہرے ہوئے تھے اور وہ لوگ ہماری طرف دیکھ رہے تھے ان میں سے کوئی بھی آگے بڑھنے کی طاقت نہیں رکھتا تھا، اور ہم تیزی سے ان سے دور ہوتے چلے جا رہے تھے، یہاں تک کہ ہم مشلل (نامی ٹیلے) پر چڑھ گئے پھر ہم اس سے نیچے اتر آئے، تو جو کچھ ہمارے قبضے میں تھا ہم نے اس کے حوالے سے دشمن کو عاجز کر دیا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے، جو طبرانی کی روایت میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1726) أخرجه احمد فى المسند (467/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15417، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. بَابُ قَتْلِ خَالِدِ بْنِ سُفْيَانَ الْهُذَلِيِّ
خالد بن سفیان ہذلی کا قتل
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10344
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّ خَالِدَ بْنَ سُفْيَانَ بْنِ نُبَيْحٍ الْهُذَلِيَّ يَجْمَعُ لِيَ النَّاسَ لِيَغْزُوَنِي فَائْتِهِ فَاقْتُلْهُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْعَتْهُ لِي حَتَّى أَعْرِفَهُ، قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَهُ وَجَدْتَ لَهُ قُشَعْرِيرَةً".
قَالَ: فَخَرَجْتُ مُتَوَشِّحًا سَيْفِي حَتَّى وَقَعْتُ عَلَيْهِ وَهُوَ بِعُرَنَةَ مَعَ ظُعُنٍ يَرْتَادُ لَهُنَّ مَنْزِلًا، وَحِينَ كَانَ وَقْتُ الْعَصْرِ فَلَمَّا رَأَيْتُهُ وَجَدْتُ مَا وَصَفَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْقُشَعْرِيرَةِ، فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ وَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ مُحَاوَلَةٌ ; فَصَلَّيْتُ وَأَنَا أُومِئُ بِرَأْسِيَ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ. فَلَمَّا انْتَهَيْتُ إِلَيْهِ قَالَ: مَنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: رَجُلٌ سَمِعَ بِكَ وَبِجَمْعِكَ لِهَذَا الرَّجُلِ فَجَاءَكَ فِي ذَلِكَ، قَالَ: أَجَلْ أَنَا فِي ذَلِكَ. قَالَ: فَمَشَيْتُ مَعَهُ شَيْئًا حَتَّى إِذَا أَمْكَنَنِي حَمَلْتُ عَلَيْهِ بِالسَّيْفِ حَتَّى قَتَلْتُهُ ثُمَّ خَرَجْتُ وَتَرَكْتُ ظَعَائِنَهُ مُكِبَّاتٍ عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَآنِي قَالَ:" أَفْلَحَ الْوَجْهُ". قَالَ: قُلْتُ: قَتَلْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" صَدَقْتَ".
قَالَ: ثُمَّ قَامَ مَعِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ بِي بَيْتَهُ، فَأَعْطَانِي عَصًا، فَقَالَ:" أَمْسِكْ هَذِهِ عِنْدَكَ يَاعَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُنَيْسٍ". قَالَ: فَخَرَجْتُ بِهَا عَلَى النَّاسِ، فَقَالُوا: مَا هَذِهِ الْعَصَا؟ قُلْتُ: أَعْطَانِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَرَنِي أَنْ أَمْسِكَهَا، قَالُوا: أَوَلَا تَرْجِعُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَسْأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ؟ فَرَجَعْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لِمَ أَعْطَيْتَنِي هَذِهِ الْعَصَا؟ قَالَ:" آيَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّ أَقَلَّ النَّاسِ الْمُتَخَصِّرُونَ يَوْمَئِذٍ". قَالَ: فَقَرَنَهَا عَبْدُ اللَّهِ بِسَيْفِهِ فَلَمْ تَزَلْ مَعَهُ حَتَّى إِذَا مَاتَ أَمَرَ بِهَا فَضُمَّتْ مَعَهُ فِي كَفَنِهِ ثُمَّ دُفِنَا جَمِيعًا.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ خالد بن سفیان بن نبیح ہذلی میرے خلاف لوگوں کو اکٹھا کر رہا ہے، تاکہ میرے ساتھ جنگ کرے تم اس کے پاس جاؤ اور اسے قتل کر دو راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس کا حلیہ میرے سامنے بیان کر دیں تاکہ میں اسے پہچان لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جب اسے دیکھو گے، تو اسے دیکھ کر تم پر کپکپی طاری ہو گی راوی کہتے ہیں: میں اپنی تلوار لے کر نکلا اور اس جگہ آ گیا وہ عرنہ کے مقام پر کچھ خواتین کے ساتھ تھا جو اس کے لئے رہائش کی جگہ تیار کر رہی تھیں عصر کا وقت ہو چکا تھا جب میں نے اسے دیکھا تو مجھ پر اسی طرح کپکپی طاری ہوئی جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سامنے بیان کیا تھا میں اس کی طرف آیا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں میرے اور اس کے درمیان کوئی اور چیز رکاوٹ نہ بن جائے میں نے نماز ادا کرنا شروع کی میں سر کے اشارے کے زریعے رکوع اور سجدہ کرتا تھا جب میں اس کے پاس پہنچا تو اس نے دریافت کیا: تم کون ہو میں نے کہا: میں ایک شخص ہوں جس نے تمہارے بارے میں سنا ہے کہ تم ان صاحب کے خلاف لوگوں کو اکٹھا کر رہے ہو، تو میں اسی سلسلے میں تمہارے پاس آیا ہوں اس نے کہا: ٹھیک ہے میں یہ کام کر رہا ہوں راوی کہتے ہیں: میں اس کے ساتھ چلتا رہا، یہاں تک کہ جب مجھے موقع ملا تو میں نے تلوار کے ذریعے اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا پھر میں وہاں سے نکلا میں نے اس کی عورتوں کو چھوڑا کہ وہ اس پر جھکی ہوئی تھیں جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ نے مجھے ملاحظہ فرمایا تو آپ نے فرمایا: یہ کامیاب چہرہ ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ساتھ لے کر اٹھے آپ مجھے اپنے گھر لے آئے آپ نے مجھے عصا دیا آپ نے ارشاد فرمایا: اے عبداللہ بن انیس اسے اپنے پاس رکھنا راوی کہتے ہیں: میں اسے لے کر لوگوں کے پاس آیا تو لوگوں نے کہا: یہ عصا کہاں سے آیا ہے میں نے کہا: یہ اللہ کے رسول نے مجھے دیا ہے، اور آپ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اسے اپنے پاس رکھوں لوگوں نے کہا: تم اللہ کے رسول کے پاس جا کر اس بارے میں دریافت کیوں نہیں کرتے؟ میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے یہ عصا مجھے کیوں دیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تاکہ یہ قیامت کے دن میرے اور تمہارے درمیان نشانی ہو اس دن تھوڑے لوگ ایسے ہوں گے، جو عصا کے ساتھ ٹیک لگانے والے ہوں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے اپنی تلوار کے ساتھ ملا لیا تھا، اور وہ مسلسل ان کے ساتھ رہا، یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہونے لگا، تو انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا، تو وہ عصا ان کے کفن میں رکھ دیا گیا اور پھر ان دونوں کو ایک ساتھ دفن کر دیا گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نماز خوف سے متعلق باب میں نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور وہ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کا بیٹا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10344]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (905) اخرجه احمد فى المسند (496/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15617، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7160، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 11، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6855»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10345
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لِي مِنْ خَالِدِ بْنِ نُبَيْحٍ؟" رَجُلٍ مِنْ هُذَيْلٍ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ بِعُرَنَةَ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْعَتْهُ لِي، قَالَ:" لَوْ رَأَيْتَهُ هِبْتَهُ". قُلْتُ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ مَا هِبْتُ شَيْئًا قَطُّ، فَخَرَجْتُ حَتَّى لَقِيتُهُ بِحِيَالِ عُرَنَةَ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ، فَلَقِيتُهُ فَرُعِبْتُ مِنْهُ فَعَرَفْتُ حِينَ رُعِبْتُ مِنْهُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: بَاغٍ حَاجَةً، فَهَلْ مِنْ مَبِيتٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَالْحَقْ بِي، قَالَ: فَخَرَجْتُ فِي أَثَرِهِ فَصَلَّيْتُ الْعَصْرَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجْتُ فَأَشْفَقْتُ أَنْ يَرَانِيَ، ثُمَّ لَحِقْتُهُ فَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ، ثُمَّ غَشِيتُ الْجَبَلَ وَكَمَنْتُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ النَّاسُ خَرَجْتُ حَتَّى قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ: فَأَعْطَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِخْصَرَةً، فَقَالَ: تَخَصَّرْ بِهَذِهِ حَتَّى تَلْقَانِي بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَقَلُّ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ الْمُتَخَصِّرُونَ.
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ: فَلَمَّا تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ أَمَرَ بِهَا فَوُضِعَتْ عَلَى بَطْنِهِ وَكُفِّنَ عَلَيْهَا وَدُفِنَتْ مَعَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون میری خاطر خالد بن نبیح (کو قتل کرے گا؟) راوی کہتے ہیں: وہ ایک ایسا شخص تھا جو ہذیل قبیلے سے تعلق رکھتا تھا، اور عرنہ کے مقام پر موجود تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی: یا رسول اللہ میں ایسا کروں گا آپ اس کا حلیہ میرے سامنے بیان کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے دیکھو گے، تو خوف زدہ ہو جاؤ گے میں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے میں کبھی کسی چیز سے خوف زدہ نہیں ہوا راوی کہتے ہیں: میں وہاں سے نکلا، یہاں تک کہ عرنہ کے قریب سورج غروب ہونے سے کچھ پہلے میری اس سے ملاقات ہوئی جب میں اس سے ملا تو میں اس سے مرعوب ہو گیا اور جب میں اس سے مرعوب ہوا تو مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کا مفہوم سمجھ آ گیا اس نے دریافت کیا: تم کون ہو میں نے جواب دیا میں ایک کام کے سلسلے میں آیا ہوں کیا رات ٹھہرنے کی گنجائش ہے اس نے کہا: جی ہاں تم میرے ساتھ رہو راوی کہتے ہیں: میں اس کے پیچھے چل پڑا میں نے عصر کی دو رکعت مختصر ادا کیں پھر میں نکلا مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مجھے دیکھ نہ لے پھر میں اس کے پاس پہنچا اور اسے تلوار ماری پھر میں پہاڑ پر چڑھ گیا اور چھپ گیا، یہاں تک کہ جب لوگ چلے گئے، تو میں باہر نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہو گیا میں نے آپ کو صورت حال کے بارے میں بتایا۔ راوی محمد بن کعب بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کو ایک عصا عطا کیا اور فرمایا: اس کو لے کر چلنا، یہاں تک کہ اس کے ہمراہ قیامت کے دن تم مجھ سے ملنا اور اس دن تھوڑے لوگ ایسے ہوں گے جن کے پاس عصا ہو گا۔ محمد بن کعب نامی راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو اُن کے حکم کے تحت اس عصا کو ان کے پیٹ پر رکھ دیا گیا اور اس پر کفن دیا گیا اور اسے ان کے ہمراہ دفن کر دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10345]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10346
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لِسُفْيَانَ الْهُذَلِيِّ؟ يَهْجُونِي وَيَشْتُمُنِي، وَيُؤْذِينِي". فَقُلْتُ: أَنَا لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْعَثْنِي لَهُ. فَبَعَثَهُ لَهُ.
فَلَمَّا أَتَاهُ لَيْلًا دَخَلَ دَارَهُ، فَقَالَ: أَيْنَ سُفْيَانُ؟ فَاطَّلَعَ إِلَيْهِ مَطْلَعَهُ مِنْ أَهْلِهِ، فَقَالَ: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أُرِيدُ سُفْيَانَ، فَمُرُوهُ فَلْيَطَّلِعْ عَلَيَّ، فَاطَّلَعَ إِلَيْهِ سُفْيَانُ، فَقَالَ: مَا تُرِيدُ؟ قَالَ: أُرِيدُ أَنْ تَهْبِطَ إِلَيَّ فَإِنَّ عِنْدِي دِرْعًا أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكَهَا قَالَ: فَأَيْنَ هِيَ؟ قَالَ: هَذِهِ، فَاهْبِطْ إِلَيَّ بِقِبَائِكَ، فَاخْرُجْ مَعِي أُرِيكُهَا، فَخَرَجَ مَعَهُ فَسَلَّ سَيْفَهُ فَضَرَبَهُ حَتَّى بَرَدَ. ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَخْبَرَهُ بِأَنَّهُ قَدْ قَتَلَهُ، وَمَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَصًا يَتَخَصَّرُ بِهَا، فَنَاوَلَهُ إِيَّاهَا فَقَالَ:" تَخَصَّرْ بِهَذِهِ ; فَإِنَّ الْمُتَخَصِّرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَلِيلٌ". فَلَمْ تَزَلْ مَعَهُ حَتَّى مَاتَ فَدُفِنَتْ مَعَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون سفیان ہذلی کو (قتل کرے گا؟) وہ میری ہجو کرتا ہے مجھے برا کہتا ہے مجھے اذیت دیتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس کا بندوبست کرتا ہوں آپ مجھے اس کی طرف بھیجیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کی طرف بھیج دیا جب وہ رات کے وقت اس کے پاس آئے، اور اس کے گھر میں داخل ہوئے، تو انہوں نے دریافت کیا: سفیان کہاں ہے؟ ان کے گھر والوں میں سے کسی نے جھانک کر دریافت کیا: تم کیا چاہتے ہو؟ انہوں نے بتایا: میں سفیان سے ملنا چاہتا ہوں تم اس سے کہو کہ میرے پاس آئے سفیان نے ان کی طرف جھانک کر دیکھا اور بولا: تم کیا چاہتے ہو انہوں نے کہا: میں یہ چاہتا ہوں کہ تم اتر کر میرے پاس آؤ کیونکہ میرے پاس ایک زرہ ہے، جو میں تمہیں دکھانا چاہتا ہوں اس نے دریافت کیا: وہ کہاں ہے۔ انہوں نے کہا: یہ میرے پاس ہے تم اتر کر میرے پاس آؤ اور قبا پہن کے آؤ، تاکہ میں وہ تم کو دکھاؤں، تو وہ اس کے ساتھ نکلا انہوں نے تلوار لہرا کر اس پر حملہ کیا اور اسے ٹھنڈا کر دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مسجد میں موجود تھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا: انہوں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس وقت عصا تھا جسے آپ لے کر چلتے تھے وہ آپ نے انہیں پکڑایا اور فرمایا: اسے لے کر چلو کیونکہ قیامت کے دن عصا لے کر چلنے والے لوگ کم ہوں گے راوی کہتے ہیں: وہ عصا مسلسل ان کے ساتھ رہا، یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہوا تو اس عصا کو ان کے ساتھ دفن کیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10346]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10347
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَا رَجُلٌ يَكْفِينِي سُفْيَانَ الْهُذَلِيَّ؟ فَإِنَّهُ قَدْ هَجَانِي". فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيْنَ هُوَ؟ قَالَ:" بِعُرَنَةَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صِفْهُ لِي، قَالَ:" إِذَا رَأَيْتَهُ فَرَقْتَ مِنْهُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا فَرَقْتُ شَيْئًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ، فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ يَسْعَى عَلَى رِجْلَيْهِ حَتَّى قَتَلَهُ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! کیا کوئی شخص سفیان ہذلی سے میری طرف سے بدلہ نہیں لے گا؟ کیونکہ اس نے میری ہجو کی ہے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کہاں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرنہ کے مقام پر ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا حلیہ میرے سامنے بیان کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اسے دیکھو گے، تو اسے دیکھ کر ڈر جاؤ گے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے میں بھی کسی چیز سے نہیں ڈرا ہوں پھر سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے نکلے، یہاں تک کہ انہوں نے اس شخص کو قتل کر دیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف واپس آ گئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اسحاق بن یحیی نامی راوی نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10347]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى رِعْيَةَ السُّحَيْمِيِّ
رعیہ سحیمی کی طرف بھیجی جانے والی مہم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10348
عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ رِعْيَةَ السُّحَيْمِيِّ، قَالَ: كَتَبَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَدِيمٍ أَحْمَرَ، فَأَخَذَ كِتَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ، فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً فَلَمْ يَدَعُوا لَهُ سَارِحَةً وَلَا رَائِحَةً، وَلَا أَهْلًا وَلَا مَالًا إِلَّا أَخَذُوهُ. وَانْفَلَتَ عُرْيَانًا عَلَى فَرَسٍ لَهُ لَيْسَ عَلَيْهِ سُتْرَةٌ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى ابْنَتِهِ وَهِيَ مُتَزَوِّجَةٌ فِي بَنِي هِلَالٍ، وَقَدْ أَسْلَمَتْ، وَأَسْلَمَ أَهْلُهَا، وَكَانَ مَجْلِسُ الْقَوْمِ بِفِنَاءِ بَيْتِهَا فَدَارَ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهَا مِنْ وَرَاءِ الْبَيْتِ.
فَلَمَّا رَأَتْهُ أَلْقَتْ عَلَيْهِ [ ثَوْبًا ] ، قَالَتْ: مَا لَكَ؟ قَالَ: كُلُّ الشَّرِّ قَدْ نَزَلَ بِأَبِيكِ، مَا تُرِكَ لَهُ سَارِحَةٌ وَلَا رَائِحَةٌ، وَلَا أَهْلٌ وَلَا مَالٌ [ إِلَّا وَقَدْ أُخِذَ ] ، قَالَتْ: دُعِيتَ إِلَى الْإِسْلَامِ، قَالَ: أَيْنَ بَعْلُكِ؟ قَالَتْ: فِي الْإِبِلِ، قَالَ: فَأَتَاهُ، قَالَ: مَا لَكَ؟ فَقَالَ: كُلُّ الشَّرِّ قَدْ نَزَلَ بِهِ، مَا تُرِكَ لَهُ رَائِحَةٌ وَلَا سَارِحَةٌ، وَلَا أَهْلٌ وَلَا مَالٌ إِلَّا أُخِذَ، وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ آتِيَ مُحَمَّدًا أُبَادِرُهُ قَبْلَ أَنْ يَقْسِمَ مَالِي وَأَهْلِي، قَالَ: خُذْ رَاحِلَتِي بِرَحْلِهَا، قَالَ: لَا حَاجَةَ لِي فِيهَا.
قَالَ: فَأَخَذَ قَعُودَ الرَّاعِي، وَزَوَّدَهُ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ، فَخَرَجَ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ إِذَا غَطَّى وَجْهَهُ خَرَجَتِ اسْتُهُ، وَإِذَا غَطَّى اسْتَهُ خَرَجَ وَجْهُهُ، وَهُوَ يَكْرَهُ أَنْ يُعْرَفَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْمَدِينَةِ فَعَقَلَ رَاحِلَتَهُ، ثُمَّ أَتَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ بِحِذَائِهِ حَيْثُ يُقِيلُ، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْسُطْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ، قَالَ: فَبَسَطَهَا، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَضْرِبَ عَلَيْهَا قَبَضَهَا إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَفَعَلَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثًا وَيَفْعَلُهُ. فَلَمَّا كَانَتِ الثَّالِثَةُ، قَالَ:" مَنْ أَنْتَ؟". قَالَ: أَنَا رِعَيْةُ السُّحَيْمِيُّ، قَالَ: فَتَنَاوَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَضُدَهُ ثُمَّ رَفَعَهُ ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، هَذَا رِعْيَةُ السُّحَيْمِيُّ الَّذِي كَتَبْتُ إِلَيْهِ فَأَخَذَ كِتَابِي فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ" فَأَخَذَ يَتَضَرَّعُ إِلَيْهِ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَهْلِي وَمَالِي. قَالَ:" أَمَّا مَالُكَ فَقَدْ قُسِمَ، وَأَمَّا أَهْلُكَ فَمَنْ قَدَرْتَ عَلَيْهِ مِنْهُمْ".
فَإِذَا ابْنُهُ قَدْ عَرَفَ الرَّاحِلَةَ وَهُوَ قَائِمٌ عِنْدَهَا فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا ابْنِي، فَقَالَ:" يَا بِلَالُ، اخْرُجْ مَعَهُ فَسَلْهُ: أَبُوكَ هَذَا؟ فَإِنْ قَالَ نَعَمْ، فَادْفَعْهُ إِلَيْهِ". فَخَرَجَ إِلَيْهِ، قَالَ: أَبُوكَ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ. فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا اسْتَعْبَرَ لِصَاحِبِهِ، قَالَ:" ذَاكَ جَفَاءُ الْأَعْرَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، أَحَدُهُمَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ هَذَا، وَالْآخَرُ مُرْسَلٌ عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، وَلَمْ يَقُلْ عَنْ رِعْيَةَ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
امام شعبی نے سیدنا رعیہ سحیمی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ چمڑے میں ان کی طرف مکتوب لکھا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب لیا اور اس کے ذریعے اپنے ڈول میں پیوند لگا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم روانہ کی اس مہم (کے افراد) نے ان صاحب کے کسی بھی جانور یا اہل خانہ یا مال کو نہیں چھوڑا سب کچھ حاصل کر لیا وہ صاحب اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر برہنہ حالت میں وہاں سے نکل کھڑے ہوئے ان کے جسم پر ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہیں تھی، یہاں تک کہ وہ اپنی بیٹی کے علاقے میں پہنچ گئے جس کی شادی بنو ہلال میں ہوئی تھی وہ خاتون اور اس کے اہل خانہ مسلمان ہو چکے تھے ان کے گھر میں لوگ گھر کے صحن میں بیٹھا کرتے تھے وہ شخص گھوم کر گھر کے پیچھے والے حصے سے گھر میں داخل ہوئے جب ان کی صاحبزادی نے ان کی یہ حالت دیکھی تو انہیں ایک کپڑا دیا، اور دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا: ہر قسم کی خرابی تمہارے باپ پر نازل ہو گئی ہے ان لوگوں نے کوئی جانور اہل خانہ میں سے کوئی فرد اور مال نہیں چھوڑا سب کچھ لے لیا ہے اس خاتون نے کہا: آپ کو اسلام کی طرف دعوت دی گئی تھی ان صاحب نے دریافت کیا: تمہارا شوہر کہاں ہے؟ اس خاتون نے بتایا: اونٹوں میں ہے وہ صاحب ان صاحب کے پاس گئے، تو انہوں نے دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا: ہر قسم کی خرابی انہیں لاحق ہوئی ہے ان کا کوئی جانور مال مویشی اہل خانہ میں سے کوئی فرد مال میں سے کچھ بھی نہیں بچا سب کچھ لے لیا گیا ہے اب میں یہ چاہتا ہوں کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پاس جاؤں اور اس سے پہلے ان تک پہنچ جاؤں کہ وہ میرے مال اور اہل خانہ کو تقسیم کر چکے ہوں تو ان کے داماد نے کہا: آپ میری سواری اس کے پالان سمیت لے لیں انہوں نے کہا: مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے ایک چرواہے کا سامان لیا اور پانی کا مشکیزہ لیا وہ وہاں سے نکلے ان کے جسم پر ایسا کپڑا تھا کہ جب اس کے ذریعے چہرے کو ڈھانپتے تھے، تو شرمگاہ بے پردہ ہو جاتی تھی اور جب شرمگاہ کو ڈھانپتے تھے، تو چہرہ نکل آتا تھا وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ مدینہ منورہ پہنچنے سے پہلے ان کی شناخت ہو انہوں نے اپنی سواری کو باندھا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی نماز ادا کر لی تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا ہاتھ آگے کیجئے تاکہ میں آپ کی بیعت کر لوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پھیلا دیا جب ان صاحب نے اس پر ہاتھ مارنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ پیچھے کر لیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا تین مرتبہ کیا وہ صاحب ایسا ہی کرتے رہے جب تیسری مرتبہ ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کون ہو انہوں نے عرض کی: میں رعیہ سحیمی ہوں راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا بازو پکڑا اور پھر اسے بلند کیا اور پھر کہا: اے مسلمانوں کے گروہ یہ رعیہ سحیمی ہے۔ جسے میں نے خط لکھا تھا، اور اس نے میرے مکتوب کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا دیا تھا پھر وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گریہ وزاری کرنے لگے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے اہل خانہ اور میرا مال؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تمہارے مال کا تعلق ہے، تو وہ تقسیم ہو چکا ہے جہاں تک تمہارے اہلخانہ کا تعلق ہے، تو ان میں سے جو تمہیں ملتا ہے وہ تم لے لو اس دوران اُن کا بیٹا سواری کو پہچان چکا تھا، اور اس سواری کے پاس کھڑا ہوا تھا وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور بولے: یا رسول اللہ یہ میرا بیٹا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے بلال تم اس کے ساتھ نکل کر جاؤ اور اس بچے سے پوچھو کہ یہ تمہارا باپ ہے اگر وہ جواب دے جی ہاں تو اس بچے کو اس کے حوالے کر دینا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نکل کر اس کی طرف گئے، اور دریافت کیا: کیا یہ تمہارا باپ ہے اس بچے نے جواب دیا جی ہاں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور بولے: یا رسول اللہ میں نے ان دونوں میں سے کسی کو بھی دوسرے کے لئے آنسو بہاتے نہیں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ دیہاتیوں کی مخصوص سختی ہے۔
یہ روایت امام احد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور وہ یہ روایت ہے جبکہ دوسری روایت ”مرسل“ ہے، جو ابوعمرو شیبانی کے حوالے سے منقول ہے اس میں انہوں نے یہ بات بیان نہیں کی کہ یہ سیدنا رعیہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4635) اخرجه احمد فى المسند (285/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21960، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ایک
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10349
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ رِعْيَةَ الْجُهَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ، فَمَرَّتْ بِهِ سَرِيَّةٌ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاسْتَاقُوا إِبِلًا لَهُ، فَأَسْلَمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا مَا أَدْرَكْتَ مِنْ مَالِكَ بِعَيْنِهِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَأَنْتَ أَحَقُّ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ رِعْيَةَ، وَقَدْ رَوَاهُ قَبْلَ هَذَا عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ابواسحاق نے سیدنا رعیہ جہنی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب بھیجا انہوں نے اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگی مہم ان کے پاس سے گزری انہوں نے ان صاحب کے اونٹ ہانک لئے بعد میں یہ صاحب مسلمان ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تمہیں اپنا جو مال تقسیم ہونے سے پہلے بعینہ ملتا ہے، تو تم اس کے زیادہ حق دار ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ وہ روایت مختلف ہے، جو ابن اسحاق نے سیدنا رعیہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ اس سے پہلے ابواسحاق کے حوالے سے امام شعبی سے نقل ہو چکی ہے، اور ابواسحاق کے حوالے سے ابوعمرو شیبانی کے حوالے سے نقل ہو چکی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4636)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4636»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ سَرِيَّةِ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ
بکر بن وائل کی جنگی مہم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10350
عَنْ عَامِرٍ - يَعْنِي الشَّعْبِيَّ - بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَيْشَ ذَاتِ السَّلَاسِلِ، فَاسْتَعْمَلَ أَبَا عُبَيْدَةَ عَلَى الْمُهَاجِرِينَ، وَاسْتَعْمَلَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ عَلَى الْأَعْرَابِ فَقَالَ لَهُمَا:" تَطَاوَعَا".
قَالَ: وَكَانُوا يُؤْمَرُونَ أَنْ يُغِيرُوا عَلَى بَكْرٍ، فَانْطَلَقَ عَمْرٌو فَأَغَارَ عَلَى قُضَاعَةَ ; لِأَنَّ بَكْرًا أَخْوَالُهُ، فَانْطَلَقَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَكَ عَلَيْنَا، وَإِنَّ ابْنَ فُلَانٍ قَدِ ارْتَبَعَ أَمْرَ الْقَوْمِ وَلَيْسَ لَكَ مَعَهُ أَمْرٌ. فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا أَنْ نَتَطَاوَعَ، فَأَنَا أُطِيعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنْ عَصَاهُ عَمْرٌو.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ذات سلاسل کے لئے لشکر کو بھیجا تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کو مہاجرین کا امیر مقرر کیا اور سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو دیہاتیوں کا امیر مقرر کیا آپ نے ان دونوں سے فرمایا تم دونوں ایک دوسرے کی اطاعت کرنا راوی کہتے ہیں: ان لوگوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ انہوں نے بکر قبیلے پر حملہ کرنا ہے۔ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ روانہ ہو گئے، اور انہوں نے قضاعہ قبیلے پر حملہ کر دیا کیونکہ بکر قبیلے کے لوگ ان کے ننھیالی عزیز بنتے تھے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ چل کر سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور بولے: کہ اللہ کے رسول نے آپ کو ہمارا امیر مقرر کیا ہے، اور فلاں کے صاحبزادے نے صورت حال کو بگاڑ دیا ہے حالانکہ آپ کی موجودگی میں اس کو اس بات کا حق حاصل نہیں ہے۔ تو سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی فرمانبرداری کریں تو میں اللہ کے رسول کی اطاعت کروں گا، اگرچہ عمرو نے اس کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے
یہ روایت ”مرسل“ ہے، اور اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10350]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1698)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1700»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى نَجْدٍ
نجد کی طرف بھیجی جانے والی جنگی مہم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10351
عَنْ أَبِي حَدْرَدٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَعِينُهُ فِي صَدَاقِهَا، فَقَالَ:" كَمْ أَصْدَقْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: مِائَتَيْ دِرْهَمٍ، فَقَالَ:" لَوْ كُنْتُمْ تَغْرِفُونَ الدَّرَاهِمَ مِنْ وَادِيكُمْ هَذَا مَا زِدْتُمْ، مَا عِنْدِي مَا أُعْطِيكَ". فَمَكَثْتُ ثُمَّ دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَعَثَنِي فِي سَرِيَّةٍ، فَبَعَثَنَا نَحْوَ نَجْدٍ، فَقَالَ:" اخْرُجْ فِي هَذِهِ السَّرِيَّةِ لَعَلَّكَ أَنْ تُصِيبَ شَيْئًا فَأُنْفِلَكَهُ".
قَالَ: فَخَرَجْنَا حَتَّى جِئْنَا الْحَاضِرَ مُمْسِينَ، قَالَ: فَلَمَّا ذَهَبَتْ فَحْمَةُ الْعِشَاءِ بَعَثَنَا أَمِيرُنَا رَجُلَيْنِ رَجُلَيْنِ، قَالَ: فَأَحَطْنَا بِالْعَسْكَرِ، وَقَالَ: إِذَا كَبَّرْتُ وَحَمَلْتُ فَكَبِّرُوا وَاحْمِلُوا، وَقَالَ حِينَ بَعَثَنَا رَجُلَيْنِ رَجُلَيْنِ: لَا تَفْتَرِقَا، وَلَا أَسْأَلَنَّ وَاحِدًا مِنْكُمَا عَنْ خَبَرِ صَاحِبِهِ فَلَا أَجِدُ عِنْدَهُ، وَلَا تُمْعِنُوا فِي الطَّلَبِ.
قَالَ: فَلَمَّا أَرَدْنَا أَنْ نَحْمِلَ سَمِعْتُ رَجُلًا مِنَ الْحَاضِرِ صَرَخَ يَا خَضْرَةُ، قَالَ: فَتَفَاءَلْتُ بِأَنَّا سَنُصِيبُ مِنْهُمْ خُضْرَةً، قَالَ: فَلَمَّا أَعْتَمْنَا كَبَّرَ أَمِيرُنَا وَكَبَّرْنَا وَحَمَلْنَا، قَالَ: فَمَرَّ بِي رَجُلٌ فِي يَدِهِ السَّيْفُ وَاتَّبَعْتُهُ، قَالَ: فَقَالَ لِي صَاحِبِي: إِنَّ أَمِيرَنَا قَدْ عَهِدَ إِلَيْنَا أَلَّا تُمْعِنُوا فِي الطَّلَبِ فَارْجِعْ، فَلَمَّا أَبَيْتُ إِلَّا أَتْبَعُهُ، قَالَ: وَاللَّهِ لَأَرْجِعَنَّ إِلَيْهِ وَلَأُخْبِرَنَّهُ أَنَّكَ أَبَيْتَ، قَالَ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَتْبَعَنَّهُ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى إِذَا دَنَوْتُ مِنْهُ رَمَيْتُهُ بِسَهْمٍ عَلَى جُرَيْدَاءِ مَتْنِهِ فَوَقَعَ، فَقَالَ: ادْنُ يَا مُسْلِمُ إِلَى الْجَنَّةِ، فَلَمَّا رَآنِي لَا أَدْنُو إِلَيْهِ، وَضَرَبْتُهُ بِسَهْمٍ آخَرَ فَأَثْخَنْتُهُ، رَمَانِي بِالسَّيْفِ فَأَخْطَأَنِي، فَأَخَذْتُ السَّيْفَ فَقَتَلْتُهُ بِهِ، وَاحْتَزَزْتُ بِهِ رَأْسَهُ، وَشَدَدْنَا فَأَخَذْنَا نَعَمًا كَثِيرَةً وَغَنَمًا، قَالَ: ثُمَّ انْصَرَفْنَا.
قَالَ: فَأَصْبَحْتُ فَإِذَا بَعِيرِي مَقْطُورٌ عَلَيْهِ امْرَأَةٌ جَمِيلَةٌ شَابَّةٌ، قَالَ: فَجَعَلَتْ تَلْتَفِتُ خَلْفَهَا فَتُكْثِرُ، فَقُلْتُ لَهَا: إِلَى أَيْنَ تَلْتَفِتِينَ؟ قَالَتْ: إِلَى رَجُلٍ وَاللَّهِ إِنْ كَانَ حَيًّا خَالَطَكُمْ، قَالَ: قُلْتُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ صَاحِبِيَ الَّذِي قَتَلْتُ: قَدْ وَاللَّهِ قَتَلْتُهُ وَهَذَا سَيْفُهُ وَهُوَ مُعَلَّقٌ بِقَتَبِ الْبَعِيرِ الَّذِي أَنَا عَلَيْهِ، قَالَ: وَغِمْدُ السَّيْفِ لَيْسَ فِيهِ شَيْءٌ مُعَلَّقٌ بِقَتَبِ بَعِيرِهَا فَلَمَّا قُلْتُ لَهَا ذَلِكَ قَالَتْ: فَدُونَكَ هَذَا الْغِمْدُ فَشِمْهُ فِيهِ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا، قَالَ: فَأَخَذْتُهُ فَشِمْتُهُ فِيهِ قَطِيفَةً فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ بَكَتْ. قَالَ: فَقَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِي مِنْ تِلْكَ النَّعَمِ الَّتِي قَدِمْنَا بِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحدرد اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کی وہ اس خاتون کے مہر کے سلسلے میں مدد لینے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کتنا مہر طے کیا ہے؟ میں نے عرض کی: دو سو درہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم اپنی اس وادی سے درہم چلو بھر بھر کر نکال رہے ہوتے تب بھی اس سے زیادہ مہر مقرر نہ کرتے لیکن ابھی میرے پاس تمہیں دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: کچھ دیر گزرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور ایک جنگی مہم میں بھجوایا آپ نے ہمیں نجد کی سمت بھجوایا آپ نے فرمایا: تم اس مہم میں جاؤ ہو سکتا ہے تمہیں کوئی ایسی چیز مل جائے جو میں تمہیں انعام کے طور پر دیدوں، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ نکلے، یہاں تک کہ شام ہو گئی جب رات کا ابتدائی حصہ رخصت ہو گیا تو ہمارے امیر نے ہمیں دو دو کر کے بھیجنا شروع کیا ہم نے لشکر کو گھیر لیا امیر نے کہا: جب میں تکبیر کہوں، اور حملہ کروں تو تم بھی تکبیر کہہ کر حملہ کر دینا۔ راوی کہتے ہیں: جب انہوں نے ہمیں دو دو کر کے بھیجا تو انہوں نے کہا: تم ایک دوسرے سے جدا نہ ہونا اور تم دونوں میں سے کوئی چیز پانے والے شخص سے میں ہرگز اس کے ساتھی کے بارے میں کوئی دریافت نہ کروں اور پھر یہ نہ ہو کہ اس کے پاس کوئی اطلاع ہی نہ ملے اور تم (دشمن یا مال غنیمت) کی طلب میں کھو نہ جانا راوی کہتے ہیں: جب ہم نے حملہ کرنے کا ارادہ کیا، تو میں نے وہاں موجود ایک شخص کو سنا، جو کہہ رہا تھا اے سبزہ راوی کہتے ہیں: تو ہمیں اندازہ ہوا کہ وہاں سے سبزہ ملے گا جب رات ہو گئی، تو ہمارے امیر نے تکبیر کہی ہم نے بھی تکبیر کہی اور حملہ کر دیا پھر میرے پاس سے ایک شخص گزرا جس کے ہاتھ میں تلوار موجود تھی میں نے اس کا پیچھا کیا میرے ساتھی نے مجھ سے کہا: ہمارے امیر نے ہم سے یہ عہد لیا تھا کہ تم لوگوں نے دشمن کا پیچھا کرتے ہوئے زیادہ آگے نہیں جانا تو تم واپس آ جاؤ لیکن میں نے یہ بات نہیں مانی اور دشمن کے پیچھے چلا گیا تو میرے ساتھی نے کہا: اللہ کی قسم میں امیر کے پاس ضرورت واپس جا کر اسے یہ بات بتاؤں گا کہ تم نے یہ بات نہیں مانی راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کی قسم میں ضرور اس کا پیچھا کروں گا میں نے اس کا پیچھا کیا، یہاں تک کہ جب میں اس کے قریب ہوا تو میں نے اسے تیر مارا جو اس کے جسم پر لگا، تو وہ گر گیا اس نے کہا: اے مسلمان جنت کے قریب ہو جاؤ جب اس نے مجھے دیکھا کہ میں اس کے قریب نہیں ہو رہا تو میں نے اسے ایک اور تیر مارا اور اسے زخمی کر دیا، اس نے مجھے تلوار ماری وہ مجھے نہیں لگی میں نے تلوار پکڑی اور اس کے ذریعے اسے قتل کر دیا، اور اس کے ذریعے اس کا سر اتار دیا، اور اسے باندھ دیا وہاں ہمیں مال غنیمت میں بہت سے جانور اور بہت سی بکریاں ملیں پھر ہم واپس آ گئے جب صبح ہوئی، تو میرے اونٹ کے پاس ایک خوبصورت نوجوان عورت موجود تھی وہ عورت اپنے پیچھے دیکھتی تھی اور بکثرت پیچھے دیکھ رہی تھی میں نے اس سے دریافت کیا: تم کیا دیکھ رہی ہو؟ اس نے کہا: میں ایک شخص کو دیکھ رہی ہوں اللہ کی قسم اگر وہ زندہ ہوتا تو تم سے مل جاتا راوی کہتے ہیں: مجھے یہ اندازہ ہوا کہ یہ وہی شخص ہو گا جسے میں نے قتل کیا تھا تو میں نے کہا: اللہ کی قسم میں تو اسے قتل کر چکا ہوں، اور یہ اس کی تلوار ہے اس کی تلوار اونٹ کے پالان کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی جس اونٹ پر میں موجود تھا راوی کہتے ہیں: لیکن پھر اونٹ کے پالان کے ساتھ جو میان لٹکی ہوئی تھی اس میں تلوار موجود نہیں تھی جب میں نے اس عورت سے یہ بات کہی تو اس نے کہا: یہ میان لو اور اگر تم سچے ہو تو تلوار اس میں ڈال کر دکھاؤ راوی کہتے ہیں: میں نے اسے پکڑا اور تلوار اس میں ڈالی تو وہ اس میں ٹھیک بیٹھ گئی جب اس نے یہ صورت حال دیکھی تو وہ رونے لگی راوی کہتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اونٹوں میں سے مجھے بھی عطا کیا جو ہم لے کے آپ کے پاس آئے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10351]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (11/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں