الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى بِلَادِ طَيِّءٍ
طے قبیلے کی طرف بھیجی جانے والی جنگی مہم
حدیث نمبر: 10352
عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: جَاءَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَوْ قَالَ: رُسُلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا بِعَقْرَبٍ، فَأَخَذُوا عَمَّتِي وَنَاسًا. قَالَ: فَلَمَّا أَتَوْا بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: فَصَفُّوا لَهُ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَأَى الْوَافِدُ، وَانْقَطَعَ الْوَالِدُ، وَأَنَا عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ مَا بِي خِدْمَةٌ، فَمُنَّ عَلَيَّ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ.
قَالَ:" وَمَنْ وَافِدُكِ؟". قَالَتْ: عَدِيُّ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ:" الَّذِي فَرَّ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَمِنْ رَسُولِهِ". قَالَتْ: فَمَنَّ عَلَيَّ، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَ وَرَجُلٌ إِلَى جَنْبِهِ - تَرَى أَنَّهُ عَلِيٌّ - قَالَ: سَلِيهِ حِمْلَانًا، فَسَأَلَتْهُ، فَأَمَرَ لَهَا. [ فَقَالَتْ: فَأَتَتْنِي ] فَقَالَتْ: لَقَدْ فَعَلْتَ فَعْلَةً مَا كَانَ أَبُوكَ يَفْعَلُهَا، قَالَتْ: ائْتِهِ رَاغِبًا أَوْ رَاهِبًا فَقَدْ أَتَاهُ فُلَانٌ فَأَصَابَ مِنْهُ وَأَتَاهُ فُلَانٌ فَأَصَابَ مِنْهُ، فَأَتَيْتُهُ فَإِذَا عِنْدَهُ امْرَأَةٌ وَصِبْيَانٌ - أَوْ صَبِيٌّ - فَذَكَرَ قُرْبَهُمْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَفْتُ أَنَّهُ لَيْسَ مَلِكَ كِسْرَى وَلَا قَيْصَرَ. فَقَالَ لَهُ:" يَا عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ، مَا أَفَرَّكَ؟ أَنْ تَقُولَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ؟ فَهَلْ مِنْ إِلَهٍ إِلَّا اللَّهُ؟ مَا أَفَرَّكَ أَنْ يُقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَهَلْ شَيْءٌ هُوَ أَكْبَرُ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؟". فَأَسْلَمْتُ، فَرَأَيْتُ وَجْهَهُ اسْتَبْشَرَ. وَقَالَ:" إِنَّ الْمَغْضُوبَ عَلَيْهِمُ الْيَهُودُ، وَإِنَّ الضَّالِّينَ النَّصَارَى".
ثُمَّ سَأَلُوهُ فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ، أَيُّهَا النَّاسُ فَلَكُمْ أَنْ تَرْضَخُوا مِنَ الْفَضْلِ، أَرْضَخَ امْرِؤٌ بِصَاعٍ بِبَعْضِ صَاعٍ، بِقَبْضَةٍ بِبَعْضِ قَبْضَةٍ". قَالَ شُعْبَةُ: وَأَكْبَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ:" بِتَمْرَةٍ بِشِقِّ تَمْرَةٍ. وَأَنَّ أَحَدَكُمْ لَاقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَقَائِلٌ مَا أَقُولُ: [ أَلَمْ أَجْعَلْكَ سَمِيعًا بَصِيًرا ] ؟ أَلَمْ أَجْعَلْ لَكَ مَالًا وَوَلَدًا فَمَاذَا قَدَّمْتَ؟ فَيَنْظُرُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ وَعَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا [ فَمَا ] يَتَّقِي النَّارَ إِلَّا بِوَجْهِهِ، فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ ; فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَبِكَلِمَةٍ لَيِّنَةٍ، إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَيْكُمُ الْفَاقَةَ، لَيَنْصُرَنَّكُمُ اللَّهُ، أَوْ لَيُعْطِيَنَّكُمُ اللَّهُ، أَوْ لَيَفْتَحَنَّ لَكُمْ حَتَّى تَسِيرَ الظَّعِينَةُ بَيْنَ الْحِيرَةِ وَيَثْرِبَ أَوْ أَكْثَرَ مَا تَخَافُ السَّرَقَ عَلَى ظَعِينِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عِمَادِ بْنِ حُبَيْشٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ لِعَدِيٍّ حَدِيثٌ أَبْيَنُ مِنْ هَذَا فِي الْمَنِّ عَلَى الْأَسِيرِ فِي كِتَابِ الْجِهَادِ.

سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے شہسوار (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرستادہ لوگ آئے میں اس وقت عقرب میں موجود تھا ان لوگوں نے میری پھوپھی اور کچھ دوسرے لوگوں کو پکڑ لیا جب وہ لوگ انہیں لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے صورت حال بیان کی تو میری پھوپھی نے کہا: یا رسول اللہ! وافد دور ہو گیا ہے، اور والد لاتعلق ہو چکا ہے، اور میں بوڑھی عورت ہوں میرا خدمت گار کوئی نہیں ہے آپ مجھ پر احسان کیجئے اللہ تعالیٰ آپ پر احسان کرے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا وافد کون ہے اس نے جواب دیا عدی بن حاتم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ جو اللہ اور اس کے رسول سے بھاگا ہوا ہے؟ اس خاتون نے کہا: آپ مجھ پر احسان کیجئے راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑے تو ایک صاحب آپ کے پہلو میں موجود تھے جن کے بارے میں اس خاتون کا خیال ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو یہ مشورہ دیا کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سواری کے لئے بھی کچھ مانگ لو اس خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سواری کے لئے دینے کی ہدایت کی۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر وہ خاتون میرے پاس آئی، تو اس نے کہا: تم نے ایک ایسا کام کیا ہے جو تمہارا باپ نہیں کرتا تھا پھر اس خاتون نے کہا: تم رغبت رکھتے ہوئے یا زبردستی ان کے پاس چلے جاؤ کیونکہ فلاں صاحب ان کے پاس آئے تھے، تو انہیں ان سے یہ یہ کچھ ملافلاں صاحب ان کے پاس آئے، تو انہیں یہ یہ کچھ ملا راوی کہتے ہیں: تو میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خاتون اور دو بچے یا شاید ایک بچہ موجود تھا پھر راوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے قرب کا ذکر کیا راوی کہتے ہیں: تو مجھے یہ انداز ہو گیا کہ یہ کسری یا قیصر کے بادشاہوں کی طرح نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عدی بن حاتم! تم اس بات سے کیوں بھاگ رہے ہو کہ تم یہ پڑھ لو لا الہ الا اللہ کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور معبود بھی ہے تم یہ کہنے سے کیوں بھاگ رہے ہو کہ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے کیا اللہ تعالیٰ سے بڑی بھی کوئی چیز ہے؟ راوی کہتے ہیں: تو میں نے اسلام قبول کر لیا میں نے آپ کے چہرے کو دیکھا کہ وہ اس وجہ سے خوش ہو گیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا: جن لوگوں پر غضب کیا گیا ہے وہ یہودی ہیں جو لوگ گمراہ ہوئے ہیں وہ عیسائی ہیں پھر لوگوں نے آپ سے کچھ مانگا، تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر ارشاد فرمایا: اما بعد! اے لوگو! تمہارے لئے مناسب یہ ہے کہ تم اضافی چیزوں میں سے کچھ نہ کچھ دے دو کوئی شخص ایک صاع دیدے کوئی شخص صاع کا کچھ حصہ دیدے کوئی مٹھی دیدے کوئی مٹھی بھر کا کچھ حصہ دیدے شعبہ کہتے ہیں میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کوئی شخص ایک کھجور دیدے یا نصف کھجور دیدے تم میں ہر ایک شخص نے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے، اور پھر وہ یہ فرمائے گا، جو میں بیان کر رہا ہوں: کیا میں نے تمہیں سننے والا اور دیکھنے ولا نہیں بنایا تھا کیا میں نے تمہیں مال اور اولاد نہیں دیے تھے، تو تم نے کیا آگے بھیجا ہے، تو وہ شخص اپنے آگے اپنے پیچھے اپنے دائیں اور اپنے بائیں طرف کا جائزہ لے گا اسے کوئی چیز ایسی نہیں ملے گی جس کے ذریعے وہ اپنے آپ کو جہنم سے بچا سکے تو تم لوگ جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو، اور اگر یہ بھی نہیں ملتی تو نرم بات کے ذریعے ایسا کرو کیونکہ مجھے تم لوگوں کے بارے میں فاقہ کا شکار ہونے کا اندیشہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ تعالیٰ ضرور تمہیں عطا کرے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اللہ تعالیٰ تمہیں ضرور ایسی فتح نصیب کرے گا کہ ایک عورت حیرہ سے لے کر یثرب کے درمیان سفر کرے گی یا اس سے زیادہ کا سفر کرے گی اور اسے چوری کا اندیشہ نہیں ہو گا۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح اور دیگر کتابوں میں اس راویت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عباد بن حبیش کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ اس سے پہلے سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث گزر چکی ہے، جو اس روایت سے زیادہ واضح ہے، جو قیدی پر احسان کرنے کے بارے میں ہے، اور کتاب الجہاد میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10352]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (99/17) اخرجه احمد فى المسند (378/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18891، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7206»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
68. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى جُفَيْنَةَ
جفینہ کی طرف بھیجی جانے والی مہم
حدیث نمبر: 10353
عَنْ جُفَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا فَرَقَعَ بِهِ دَلْوَهُ، فَقَالَتْ لَهُ ابْنَتُهُ: عَمَدْتَ إِلَى كِتَابِ سَيِّدِ الْعَرَبِ فَرَقَعْتَ بِهِ دَلْوَكَ، فَهَرَبَ وَأُخِذَ كُلُّ قَلِيلٍ مَعَهُ وَكَثِيرٍ هُوَ لَهُ، ثُمَّ جَاءَ بَعْدُ مُسْلِمًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرْ مَا وَجَدْتَ مِنْ مَتَاعِكَ قَبْلَ قِسْمَةِ السِّهَامِ فَخُذْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب لکھا انہوں نے اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا لیا ان کی صاحبزادی نے ان سے کہا: آپ نے عربوں کے سردار کے مکتوب کو لے کر اس کے ذریعے اپنے ڈول کو پیوند لگا لیا ہے پھر وہ صاحب بھاگ گئے اور ان کی ہر تھوڑی اور زیادہ چیز جو ان کے پاس تھی، لے لی گئی بعد میں وہ مسلمان ہو کر آ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں اپنے ساز و سامان میں سے حصوں کی تقسیم سے پہلے، جو کچھ ملتا ہے، وہ تم لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10353]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2201)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
69. بَابٌ فِي سَرِيَّةٍ إِلَى ضَاحِيَةِ مُضَرَ
ضاحیہ مضر کی طرف بھیجی جانے والی مہم
حدیث نمبر: 10354
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ بَعْثًا إِلَى ضَاحِيَةِ مُضَرَ، فَذَكَرُوا أَنَّهُمْ نَزَلُوا فِي أَرْضٍ صَحْرَاءَ، فَأَصْبَحُوا فَإِذَا هُمْ بِرَجُلٍ فِي قُبَّةٍ بِفِنَائِهِ غَنَمٌ فَجَاءُوهُ حَتَّى وَقَفُوا عَلَيْهِ، فَقَالُوا: أَجْزِرْنَا فَأَجْزَرَهُمْ شَاةً، فَطَبَخُوا مِنْهَا ثُمَّ أُخْرَى فَسَخِطُوهَا، فَقَالَ: مَا بَقِيَ فِي غَنَمِي مِنْ شَاةِ لَحْمٍ إِلَّا شَاةٌ مَاخِضٌ أَوْ فَحْلٌ، فَسَطَوْا فَأَخَذُوا مِنْهَا شَاةً. فَلَمَّا أَظْهَرُوا وَاحْتَرَقُوا وَهُمْ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ لَا ظِلَّ مَعَهُمْ، قَالُوا: غَنَمُهُ فِي مِظَلَّتِهِ، فَقَالُوا: نَحْنُ أَحَقُّ بِالظِّلِّ مِنْ هَذِهِ الْغَنَمِ، فَجَاءُوا فَقَالُوا: أَخْرِجْ عَنَّا غَنَمَكَ نَسْتَظِلُّ، فَقَالَ: إِنَّكُمْ مَتَى تُخْرِجُونَهَا تَهْلِكُ فَتَطْرَحْ أَوْلَادَهَا، وَإِنِّي قَدْ آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَقَدْ صَلَّيْتُ وَزَكَّيْتُ، فَأَخْرَجُوا غَنَمَهُ فَلَمْ تَلْبَثْ إِلَّا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ حَتَّى تَنَاغَرَتْ فَطَرَحَتْ أَوْلَادَهَا.
فَانْطَلَقَ سَرِيعًا حَتَّى قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ خَبَرَهُ، فَغَضِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضَبًا شَدِيدًا، ثُمَّ قَالَ:" اجْلِسْ حَتَّى يَرْجِعَ الْقَوْمُ". فَلَمَّا رَجَعُوا جَمَعَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ، فَتَوَاتَرُوا عَلَى: كَذَبَ كَذَبَ، فَسُرِّيَ عَنِ النَّبِيِّ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَلَمَّا رَأَى الْأَعْرَابِيُّ ذَلِكَ، قَالَ: أَمَا وَاللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ لَيَعْلَمُ أَنِّي صَادِقٌ، وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ وَلَعَلَّ اللَّهَ يُخْبِرُكَ ذَلِكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، فَوَقَعَ فِي نَفْسِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ صَادِقٌ، فَدَعَاهُمْ رَجُلًا رَجُلًا يُنَاشِدُ كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ بِنَشْدِهِ، فَلَمْ يَنْشُدْ رَجُلًا مِنْهُمْ إِلَّا قَالَ كَمَا قَالَ الْأَعْرَابِيُّ.
فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا يَحْمِلُكُمْ أَنْ تَتَابَعُوا فِي الْكَذِبِ كَمَا يَتَتَابَعُ الْفَرَاشُ فِي النَّارِ، الْكَذِبُ يُكْتَبُ عَلَى ابْنِ آدَمَ إِلَّا ثَلَاثَ خِصَالٍ: رَجُلٌ كَذَبَ عَلَى امْرَأَتِهِ لِتَرْضَى عَنْهُ، وَرَجُلٌ يَكْذِبُ فِي خُدْعَةِ الْحَرْبِ، وَرَجُلٌ يَكْذِبُ بَيْنَ امْرَأَيْنِ مُسْلِمَيْنِ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمَا".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ طَرَفًا مِنْ آخِرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ضاحیہ مضر کی طرف ایک جنگی مہم بھیجی ان لوگوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ وہ لوگ صحرائی سرزمین پر پڑاؤ کیے ہوئے تھے صبح ہوئی، تو وہاں ایک شخص موجود تھا جس کے خیمے میں بکریاں موجود تھیں وہ لوگ اس کے پاس آئے، اور اس کے پاس ٹھہر گئے انہوں نے کہا: ہمیں ایک بکری دے دو تاکہ ہم اسے ذبح کر لیں اس نے انہیں ایک بکری ذبح کرنے کے لئے دے دی ان لوگوں نے اس بکری کو پکا لیا پھر انہوں نے دوسری بکری لی اور وہ انہیں پسند نہیں آئی اس نے کہا: اب میری بکریوں میں کوئی ایسی بکری نہیں رہی جس کا گوشت استعمال کیا جا سکتا ہو صرف ایک حاملہ بکری ہے یا نر بکرا ہے، تو ان لوگوں نے آگے بڑھ کر، اس سے بکری لے لی جب دوپہر ہو گئی اور وہ لوگ گرمی سے جھلسنے لگے، تو یہ ایک گرم دن تھا ان لوگوں کے پاس سائے کی کوئی چیز نہیں تھی ان لوگوں نے کہا: اس شخص کی بکریاں تو سائے میں ہیں پھر انہوں نے کہا: ہم ان بکریوں سے زیادہ سائے کے حق دار ہیں وہ لوگ آئے، اور انہوں نے کہا: اپنی بکریاں یہاں سے نکال دو تاکہ ہم سائے میں آ جائیں تو اس شخص نے کہا: جب تم انہیں نکال دو گے، تو یہ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گی اور بچوں کو جنم دینا شروع کر دیں گی جبکہ میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں۔ میں نے نماز ادا کی ہے میں نے زکوٰۃ ادا کی ہے ان لوگوں نے اس کی بکریاں نکال دیں دن کا تھوڑا حصہ گزرنے کے بعد ان بکریوں کا خون نکلنا شروع ہوا اور انہوں نے بچوں کو جنم دینا شروع کر دیا وہ شخص تیزی سے چلتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اپنی صورت حال کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے میں آ گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھے رہو جب تک وہ لوگ واپس نہیں آ جاتے جب وہ لوگ واپس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اور اس شخص کو جمع کیا، تو ان لوگوں نے یکے بعد دیگرے غلط بیانی شروع کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ کم ہوا جب دیہاتی نے یہ صورت حال دیکھی تو اس نے کہا: اللہ کی قسم اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ میں نے سچ کہا: ہے، اور یہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اے اللہ کے نبی! ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس بارے میں بتا دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندازہ ہو گیا کہ یہ شخص سچا ہے آپ نے ان لوگوں کو ایک ایک کر کے بلانا شروع کیا اور ان میں سے ہر ایک شخص کو واسطہ دیا جب آپ نے ہر ایک شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کیا: تو اس نے وہی بات بیان کی جو اس دیہاتی نے بیان کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، اور فرمایا: تمہیں کسی چیز نے اس بات کی ترغیب دی کہ تم یکے بعد دیگرے جھوٹ بولو جس طرح پتنگے یکے بعد دیگرے آگ میں گرتے ہیں انسان کے لئے جھوٹ کو نوٹ کر لیا جاتا ہے البتہ تین صورتوں کا معاملہ مختلف ہے جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ غلط بیانی کرے تاکہ وہ عورت اس سے راضی ہو جائے یا کوئی شخص جنگ میں دھوکہ دینے کے لئے غلط بیانی کرے یا کوئی شخص دو مسلمانوں کے درمیان صلح کروانے کے لئے غلط بیانی کرے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10354]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (164/24) اخرجه احمد فى المسند (459/6)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2914، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3215/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
70. بَابٌ فِي سَرَايَاهُ
آپ ﷺ کی بھیجی ہوئی مہمات
حدیث نمبر: 10355
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً فَغَنِمُوا وَفِيهِمْ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنِّي لَسْتُ مِنْهُمْ، عَشِقْتُ مِنْهُمُ امْرَأَةً فَلَحِقْتُهَا، فَدَعُونِي أَنْظُرُ إِلَيْهَا ثُمَّ اصْنَعُوا بِي مَا بَدَا لَكُمْ. فَأَتَى امْرَأَةً طَوِيلَةً أَدْمَاءَ فَقَالَ لَهَا: أَسْلِمِي حُبَيْشُ قَبْلَ نَفَادِ الْعَيْشِ.
أَرَأَيْتِ لَوْ تَبِعْتُكُمْ فَلَحِقْتُكُمْ بِحَلْبَةٍ أَوْ أَلْفَيْتُكُمْ بِالْخَوَانِقْ أَمَا كَانَ حَقًّا أَنْ يَنُولَ عَاشِقٌ
تَكَلَّفَ إِدْلَاجَ السَّرَى وَالْوَدَائِقْ قَالَتْ: نَعَمْ فَدَيْتُكَ.
فَقَدَّمُوهُ فَضَرَبُوا عُنُقَهُ، فَجَاءَتِ الْمَرْأَةُ فَوَقَعَتْ عَلَيْهِ فَشَهِقَتْ شَهْقَةً أَوْ شَهْقَتَيْنِ ثُمَّ مَاتَتْ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا كَانَ فِيكُمْ رَجُلٌ رَحِيمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی ان لوگوں کو مال غنیمت حاصل ہوا ان میں ایک شخص موجود تھا اس نے کہا: میں ان میں سے نہیں ہوں میں ان میں سے ایک عورت کے ساتھ عشق کرتا تھا تو میں اس سے جا ملا آپ لوگ مجھے موقع دیں کہ میں اسے دیکھ لوں پھر آپ میرے ساتھ جو مناسب ہو گا ؤہ کر لیجئے گا پھر وہ ایک طویل القامت گندمی رنگ کی عورت کے پاس آیا اور اس سے کہا: حبیش تم اسلام قبول کر لو اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے۔ (اس کے بعد یہ اشعار کہے:) ”کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ جب میں نے تمہیں تلاش کیا تھا تو ہے حلیہ کے مقام پر پایا تھا یا خوانق کے مقام پر میں تم تک پہنچا تھا کیا یہ حق نہیں ہے کہ عاشق کو یہ چیز نصیب ہو کہ وہ رات کا زیادہ تر حصہ اور دن چڑھے کا وقت سفر کرتا رہے“۔ اس عورت نے کہا: ٹھیک ہے میں تم پر فدا ہو جاؤں پھر ان لوگوں نے اسے آگے کیا اور اس کی گردن اڑا دی پھر وہ عورت آئی اور اس پر گر گئی اس نے ایک یا دو مرتبہ جھر جھری لی اور پھر مر گئی جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تمہارے درمیان کوئی رحم دل شخص نہیں تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10355]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10355]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12037) اخرجه احمد فى المسند (1718)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12037، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1718»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10356
وَعَنْ عِصَامٍ الْمُزَنِيِّ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا بَعَثَ جَيْشًا أَوْ سَرِيَّةً يَقُولُ لَهُمْ:" إِذَا رَأَيْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ سَمِعْتُمْ مُؤَذِّنًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا". فَبَعَثَنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ وَأَمَرَنَا بِذَلِكَ، فَخَرَجْنَا نَسِيرُ بِأَرْضِ تِهَامَةَ، فَأَدْرَكْنَا رَجُلًا يَسُوقُ ظَعَائِنَ فَعَرَضْنَا عَلَيْهِ الْإِسْلَامَ، فَقُلْنَا: أَمُسْلِمٌ أَنْتَ؟، فَقَالَ: وَمَا الْإِسْلَامُ؟ فَأَخْبَرْنَاهُ، فَإِذَا هُوَ لَا يَعْرِفُهُ، قَالَ: إِنْ لَمْ أَفْعَلْ فَمَا أَنْتُمْ صَانِعُونَ؟ قُلْنَا: نَقْتُلُكَ.
قَالَ: هَلْ أَنْتُمْ مُنْظِرِيَّ حَتَّى أُدْرِكَ الظَّعَائِنَ؟ فَقُلْنَا: نَعَمْ، وَنَحْنُ مُدْرِكُوهُ، فَخَرَجَ فَإِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا، فَقَالَ: أَسْلِمِي حُبَيْشُ قَبْلَ انْقِطَاعِ الْعَيْشِ. فَقَالَتْ: أُسْلِمُ عَشْرًا وَتِسْعًا تَتْرَى. ثُمَّ قَالَ:
أَتَذْكُرُ إِذْ طَالَبْتُكُمْ فَوَجَدْتُكُمْ بِحَلْبَةٍ أَوْ أَدْرَكْتُكُمْ بِالْخَوَانِقِ فَلَمْ يَكُ حَقًّا أَنْ يَنُولَ عَاشِقٌ
تَكَلَّفَ إِدْلَاجَ السُّرَى وَالْوَدَائِقِ فَلَا ذَنْبَ لِي إِذْ قُلْتُ إِذْ أَهْلُنَا مَعًا
أَثِيبِي بِوِدٍّ قَبْلَ إِحْدَى الْمَضَائِقِ أَثِيبِي بِوِدٍّ قَبْلَ أَنْ يُشْحِطَ النَّوَى
وَيَنْأَى الْأَمِيرُ بِالْحَبِيبِ الْمُفَارِقِ ثُمَّ أَتَانَا فَقَالَ: شَأْنُكُمْ. فَقَدَّمْنَاهُ فَضَرَبْنَا عُنُقَهُ، وَنَزَلَتِ الْأُخْرَى مِنْ هَوْدَجِهَا فَجَثَتْ عَلَيْهِ حَتَّى مَاتَتْ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.

سیدنا عصام مزنی رضی اللہ عنہ جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر یا ایک جنگی مہم روانہ کی آپ نے ان سے فرمایا جب تم لوگ کوئی مسجد دیکھو یا کہیں سے مؤذن کو سنو تو کسی کو قتل نہ کرنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیج دیا، اور ہمیں یہ حکم دیا، تو ہم لوگ تہامہ کی سرزمین پر سفر کرتے ہوئے جا رہے تھے ہمیں ایک شخص ملا جو کچھ عورتوں کے اونٹوں کو لے کے جا رہا تھا ہم نے اسے اسلام کی پیشکش کی ہم نے دریافت کیا: کیا تم مسلمان ہو۔ اس نے کہا: اسلام کیا ہوتا ہے ہم نے اسے اس بارے میں بتایا تو وہ اس سے واقف نہیں تھا اس نے دریافت کیا: اگر میں ایسا نہیں کرتا تو تم لوگ کیا کرو گے ہم نے کہا: ہم تمہیں قتل کر دیں گے اس نے کہا: کیا تم مجھے موقع دو گے کہ میں ان خواتین کے پاس چلا جاؤں ہم نے کہا: ٹھیک ہے ہم اس تک پہنچ سکتے تھے وہ شخص گیا وہاں ایک عورت اپنے ہودج میں موجود تھی اس شخص نے کہا: اے حبیش تم اسلام قبول کر لو اس سے پہلے کہ زندگی ختم ہو جائے، تو اس عورت نے کہا: میں دس مرتبہ اور نو مرتبہ پے در پے اسلام قبول کرتی ہوں۔ پھر اس نے یہ اشعار کہے: ”کیا تمہیں یہ بات یاد ہے کہ جب میں نے تمہیں تلاش کیا تھا تو ہے حلیہ کے مقام پر پایا تھا یا خوانق کے مقام پر میں تم تک پہنچا تھا کیا یہ حق نہیں ہے کہ عاشق کو یہ چیز نصیب ہو کہ وہ رات کا زیادہ تر حصہ اور دن چڑھے کا وقت سفر کرتا رہے تو میرا کوئی گناہ نہیں ہے اگر میں نے یہ کہا: کہ جب ہم اکٹھے ہوں تو وہ میرے پاس ایسی محبت لے کر آئے جو کسی قسم کی تنگی سے پہلے ہو وہ میرے پاس ایسے وصل کے ہمراہ آئے جو دوری سے پہلے ہو اور امیر جدا ہونے والے محبوب سے دور ہو جائے“۔ پھر وہ ہمارے پاس آیا اس نے کہا: اب تم نے جو کرنا ہے کر لو ہم نے اسے آگے کر کے اس کی گردن اڑا دی پھر دوسری عورت ہودج سے اتری اور اس پر آ کر گر گئی، یہاں تک کہ وہ مر گئی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10356]
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10356]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1549، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2635، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15287، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8884، 8891، وأخرجه شرح السنة برقم: 2703، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4640/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 10357
وَعَنْ عُرْوَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ سَرِيَّةً قِبَلَ الْعُمْرَةِ مِنْ نَجْدٍ، أَمِيرُهُمْ ثَابِتُ بْنُ أَقْرَمَ فَأُصِيبَ بِهَا ثَابِتُ بْنُ أَقْرَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کے علاقے عمرہ کی طرف ایک جنگی مہم روانہ کی ان لوگوں کے امیر سیدنا ثابت بنا قرم رضی اللہ عنہ تھے تو اس مہم میں سیدنا ثابت بن اقرم رضی اللہ عنہ نے جام شہادت نوش کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10357]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10357]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1347)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1347»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10358
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَهُزِمْنَا، فَاتَّبَعَ سَعْدٌ رَاكِبًا مِنْهُمْ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَأَى سَاقَهُ خَارِجَةً مِنَ الْغَرْزِ، فَرَمَاهُ بِسَهْمٍ، فَرَأَيْتُ الدَّمَ يَسِيلُ كَأَنَّهُ شِرَاكٌ فَأَنَاخَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیجا ہم پسپا ہو گئے سعد نے ان دشمنوں میں سے ایک سوار کا پیچھا کیا اس سوار نے ان کی طرف مڑ کے دیکھا تو سعد نے اس کی پنڈلی کو دیکھا کہ وہ رکاب سے باہر نظر آ رہی تھی انہوں نے اسے تیر مارا تو میں نے دیکھا اس کا خون یوں بہہ رہا تھا جیسے وہ ایک تسمہ ہو، اس نے اپنے جانور کو بٹھا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10358]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1856 و 1857)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10359
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَأَصَابَنَا الْعَطَشُ وَلَيْسَ مَعَنَا مَاءٌ، فَتَنَوَّخَتْ نَاقَةٌ لِبَعْضِنَا وَإِذَا بَيْنَ رِجْلَيْهَا مِثْلُ السِّقَاءِ فَشَرِبْنَا مِنْ لَبَنِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیجا ہمیں پیاس لاحق ہو گئی ہمارے پاس پانی موجود نہیں تھا ہم نے اپنے میں سے کسی ایک شخص کی اونٹنی کو کھڑا کیا، تو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان مشکیزے کی طرح تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے) تو ہم نے اس کا دودھ پی لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10359]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10360
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ، وَعَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى الْيَمَنِ، وَاسْتَعْمَلَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ - رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ - عَلَى الْمُهَاجِرِينَ وَاسْتَعْمَلَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ عَلَى الْأَعْرَابِ، قَالَ:" وَإِنْ كَانَ قِتَالٌ فَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى جَمَاعَةِ النَّاسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ أَبُو شَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا آپ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو مہاجرین کا امیر مقرر کیا اور سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو دیہاتیوں کا امیر مقرر کیا آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر لڑائی ہو، تو علی بن ابوطالب سب لوگوں کا امیر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10360]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ابوشیبہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10360]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
71. بَابٌ فِي يَوْمِ ذِي قَارٍ
یوم ذی قار کا بیان
حدیث نمبر: 10361
عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَدِمَتْ بَكْرُ بْنُ وَائِلٍ مَكَّةَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي بَكْرٍ:" ائْتِهِمْ فَاعْرِضْ عَلَيْهِمْ". فَأَتَاهُمْ، فَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ فَقَالُوا: بَنُو ذُهَلِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، فَقَالَ: لَسْتُ إِيَّاكُمْ أُرِيدُ، أَنْتُمُ الْأَذْنَابُ، فَقَامَ إِلَيْهِ دَغْفَلٌ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، قَالَ: أَمِنْ بَنِي هَاشِمٍ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَمِنْ بَنِي أُمَيَّةَ؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَأَنْتُمْ مِنَ الْأَذْنَابِ.
ثُمَّ عَادَ إِلَيْهِمْ ثَانِيَةً فَقَالَ: مَنِ الْقَوْمُ؟ فَقَالُوا: بَنُو ذُهَلِ بْنِ شَيْبَانَ، قَالَ: فَعَرَضَ عَلَيْهِمُ الْإِسْلَامَ، قَالُوا: حَتَّى يَجِيءَ شَيْخُنَا فُلَانٌ - قَالَ خَلَّادٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ: الْمُثَنَّى بْنُ خَارِجَةَ - فَلَمَّا جَاءَ شَيْخُهُمْ عَرَضَ عَلَيْهِمْ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْفُرْسِ حَرْبًا، فَإِذَا فَرَغْنَا مِمَّا بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ عُدْنَا فَنَظَرْنَا، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: أَرَأَيْتَ إِنْ غَلَبْتُمُوهُمْ أَتَتِّبِعُنَا عَلَى أَمْرِنَا؟ قَالَ: لَا نَشْتَرِطُ لَكَ هَذَا عَلَيْنَا، وَلَكِنْ إِذَا فَرَغْنَا فِيمَا بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ عُدْنَا فَنَظَرْنَا فِي مَا تَقُولُ.
فَلَمَّا الْتَقَوْا يَوْمَ ذِي قَارٍ هُمْ وَالْفُرْسُ، قَالَ شَيْخُهُمْ: مَا اسْمُ الرَّجُلِ الَّذِي دَعَاكُمْ إِلَى اللَّهِ؟ قَالُوا: مُحَمَّدٌ، قَالُوا: هُوَ شِعَارُكُمْ. فَنُصِرُوا عَلَى الْقَوْمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِي نُصِرُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ خَلَّادِ بْنِ عِيسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ.

خالد بن سعید بن العاص نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کیا ہے بکر بن وائل (قبیلے کے لوگ) مکہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم ان کے پاس جاؤ اور انہیں اسلام کی پیشکش کرو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے۔ انہوں نے بتایا: بنوزہل بن ثعلبہ سے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم لوگوں کے پاس نہیں آنا چاہ رہا تھا تم لوگ دموں کی مانند ہو پھر دغفل ان کے سامنے کھڑا ہوا اس نے دریافت کیا: تم کون ہو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص اس نے دریافت کیا: کیا بنو ہاشم سے تعلق رکھتے ہو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا جی نہیں اس نے دریافت کیا: کیا بنوامیہ سے ہو انہوں نے جواب دیا جی نہیں، تو اس نے کہا: پھر تم لوگ بھی دموں میں سے ہو پھر وہ دوسری مرتبہ ان کے سامنے گئے، اور دریافت کیا: تم لوگ کون ہو انہوں نے بتایا: بنوزہل بن شیبان راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں اسلام کی پیشکش کی ان لوگوں نے کہا: پہلے ہمارا فلاں بوڑھا آ جائے خلاد نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے میرا خیال ہے ان لوگوں نے مثنی بن خارجہ کا نام ذکر کیا تھا جب ان کا بوڑھا آیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کے سامنے اسلام کی پیشکش کی اس نے کہا: ہمارے اور ایرانیوں کے درمیان جنگ چل رہی ہے جب ہم اپنے اور ان کے درمیان اس جنگ سے فارغ ہو جائیں گے، تو واپس آئیں گے، تو پھر آپ کی کہی ہوئی بات کا جائزہ لیں گے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تم ان پر غالب آ گئے، تو کیا تم ہمارے معاملے کے بارے میں ہماری پیروی کر لو گے اس نے کہا: ہم یہ بات طے نہیں کرتے ہیں لیکن جب ہم فارغ ہو گئے جو چیز ہمارے اور ان کے درمیان چل رہی ہے، تو پھر ہم واپس آ کر آپ کی کہی ہوئی بات کا جائزہ لیں گے جب ذی قار کے دن ان کا اور ایرانیوں کا مقابلہ ہوا تو ان کے بوڑھے نے کہا: ان صاحب کا نام کیا تھا جنہوں نے تمہیں اللہ کی طرف دعوت دی تھی تو لوگوں نے بتایا: سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ان لوگوں نے کہا: یہ تمہارا شعار ہے پھر دشمن کے خلاف ان لوگوں کی مدد ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری وجہ سے ان کی مدد ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں صرف خلاد بن عیسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10361]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں صرف خلاد بن عیسیٰ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10361]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5520)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح