الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ فِي سَرَايَاهُ
آپ ﷺ کی بھیجی ہوئی مہمات
حدیث نمبر: 10358
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَهُزِمْنَا، فَاتَّبَعَ سَعْدٌ رَاكِبًا مِنْهُمْ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَأَى سَاقَهُ خَارِجَةً مِنَ الْغَرْزِ، فَرَمَاهُ بِسَهْمٍ، فَرَأَيْتُ الدَّمَ يَسِيلُ كَأَنَّهُ شِرَاكٌ فَأَنَاخَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیجا ہم پسپا ہو گئے سعد نے ان دشمنوں میں سے ایک سوار کا پیچھا کیا اس سوار نے ان کی طرف مڑ کے دیکھا تو سعد نے اس کی پنڈلی کو دیکھا کہ وہ رکاب سے باہر نظر آ رہی تھی انہوں نے اسے تیر مارا تو میں نے دیکھا اس کا خون یوں بہہ رہا تھا جیسے وہ ایک تسمہ ہو، اس نے اپنے جانور کو بٹھا لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10358]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1856 و 1857)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10358 in Urdu