الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابٌ فِي سَرَايَاهُ
آپ ﷺ کی بھیجی ہوئی مہمات
حدیث نمبر: 10359
وَعَنْ خَبَّابٍ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَأَصَابَنَا الْعَطَشُ وَلَيْسَ مَعَنَا مَاءٌ، فَتَنَوَّخَتْ نَاقَةٌ لِبَعْضِنَا وَإِذَا بَيْنَ رِجْلَيْهَا مِثْلُ السِّقَاءِ فَشَرِبْنَا مِنْ لَبَنِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیجا ہمیں پیاس لاحق ہو گئی ہمارے پاس پانی موجود نہیں تھا ہم نے اپنے میں سے کسی ایک شخص کی اونٹنی کو کھڑا کیا، تو اس کی دونوں ٹانگوں کے درمیان مشکیزے کی طرح تھن دودھ سے بھرے ہوئے تھے) تو ہم نے اس کا دودھ پی لیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10359]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10359]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3697)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 10359 in Urdu