🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ قِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ
مرتدین کے ساتھ جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10392
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ:
جَاءَ أَهْلُ الرِّدَّةِ مِنْ أَسَدٍ وَغَطَفَانَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُونَهُ الصُّلْحَ، فَقَالَ: عَلَى أَنْ نَنْزِعَ مِنْكُمُ الْحَلَقَةَ وَالْكُرَاعَ، وَتُتْرَكُونَ تَبِيعُونَ أَذْنَابَ الْبَقَرِ حَتَّى يُرِيَ اللَّهُ خَلِيفَةَ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمُؤْمِنِينَ رَأْيًا يَعْذُرُونَكُمْ بِهِ، وَتَشْهَدُونَ أَنَّ قَتْلَاكُمْ فِي النَّارِ وَقَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ، وَتَدُونَ قَتْلَانَا، وَلَا نَدِي قَتْلَاكُمْ، فَقَالَ عُمَرُ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَوْلُ كَمَا قُلْتَ، غَيْرَ أَنَّ قَتْلَانَا قُتِلُوا فِي ذِمَّةِ اللَّهِ لَا دِيَةَ لَهُمْ.
قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں: اسد اور غطفان قبیلے سے تعلق رکھنے والے مرتد ہونے والے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان سے صلح کی درخواست کی تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شرط پر کہ ہم تم سے زرہیں اور گھوڑے الگ کر لیں گے، اور تمہیں یوں چھوڑ دیں گے کہ تم گائے کی دموں کے پیچھے جاتے رہو، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کے خلیفہ کو اور اہل ایمان کو وہ صورت حال دکھا دے کہ جس کی بنیاد پر وہ تمہاری معذرت قبول کر لیں اور تم اس بات کی بھی گواہی دو گے کہ تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں، اور ہمارے مقتولین جنت میں ہیں، اور تم ہماری مقتولین کی دیت دو گے لیکن ہم تمہارے مقتولین کی دیت نہیں دیں گے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے خلیفہ بات اسی طرح ہے، جس طرح آپ نے بیان کیا ہے لیکن ہمارے مقتولین اللہ کے ذمہ میں قتل ہوئے ہیں اس لئے انہیں دیت نہیں ملے گی۔ (علام ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے۔ جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10392]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1974)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10393
وَعَنْ خُرَيْمِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" هَذِهِ الْحِيرَةُ الْبَيْضَاءُ قَدْ رُفِعَتْ لِي، وَهَذِهِ الشَّيْمَاءُ بِنْتُ بُقَيْلَةَ الْأَزْدِيَّةُ عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ مُعْتَجِرَةٌ بِخِمَارٍ أَسْوَدَ".
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ نَحْنُ دَخَلْنَا الْحِيرَةَ، وَوَجَدْنَاهَا عَلَى هَذِهِ الصِّفَةِ فَهِيَ لِي؟ قَالَ:" هِيَ لَكَ".
ثُمَّ ارْتَدَتِ الْعَرَبُ فَلَمْ يَرْتَدَّ أَحَدٌ مِنْ طَيِّءٍ، فَكُنَّا نُقَاتِلُ قَيْسًا عَلَى الْإِسْلَامِ، وَمِنْهُمْ عُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ، وَكُنَّا نُقَاتِلُ طُلَيْحَةَ بْنَ خُوَيْلِدٍ الْفَقْعَسِيَّ، فَامْتَدَحَنَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَكَانَ فِيمَا قَالَ:
جَزَى اللَّهُ عَنَّا طَيِّئًا فِي دِيَارِهَا بِمُعْتَرَكِ الْأَبْطَالِ خَيْرَ جَزَاءِ هُمْ أَهْلُ رَايَاتِ السَّمَاحَةِ وَالنَّدَى
إِذَا مَا الصِّبَا أَلَوَتْ بِكُلِّ خِبَاءِ هُمْ ضَرَبُوا قَيْسًا عَلَى الدِّينِ بَعْدَمَا
أَجَابُوا مُنَادِيَ ظُلْمَةٍ وَعَمَاءِ.
ثُمَّ سَارَ خَالِدٌ إِلَى مُسَيْلِمَةَ، فَسِرْنَا مَعَهُ، فَلَمَّا فَرَغْنَا مِنْ مُسَيْلِمَةَ وَأَصْحَابِهِ أَقْبَلْنَا إِلَى نَاحِيَةِ الْبَصْرَةِ فَرَأَيْنَا هُرْمُزَ بِكَاظِمَةَ فِي جَمْعٍ عَظِيمٍ، وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَعْدَى لِلْعَرَبِ مِنْ هُرْمُزَ.
قَالَ أَبُو السَّكَنِ: وَبِهِ يُضْرَبُ الْمَثَلُ، تَقُولُ الْعَرَبُ: أَكْفَرُ مِنْ هُرْمُزَ.
فَبَرَزَ لَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ وَدَعَا إِلَى الْبِرَازِ، فَبَرَزَ لَهُ هُرْمُزُ، فَقَتَلَهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَكَتَبَ بِذَلِكَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَنَفَّلَهُ سَلَبَهُ، فَبَلَغَتْ قَلَنْسُوَتُهُ مِائَةَ أَلْفٍ. ثُمَّ سِرْنَا عَلَى طَرِيقِ الطَّرْفِ حَتَّى دَخَلْنَا الْحِيرَةَ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ تَلَقَّانَا فِيهَا الشَّيْمَاءُ بِنْتُ بُقَيْلَةَ عَلَى بَغْلَةٍ شَهْبَاءَ بِخِمَارٍ أَسْوَدَ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَعَلَّقْتُ بِهَا، وَقُلْتُ: هَذِهِ وَهَبَهَا لِي رَسُولُ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَدَعَانِي خَالِدٌ عَلَيْهَا الْبَيِّنَةَ، فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَسَلَّمَهَا إِلَيَّ، وَنَزَلَ إِلَيْنَا أَخُوهَا عَبْدُ الْمَسِيحِ، فَقَالَ لِي: بِعْنِيهَا؟ فَقُلْتُ: لَا أَنْقُصُهَا وَاللَّهِ مِنْ عَشْرِ مِائَةٍ شَيْئًا، فَدَفَعَ إِلَيَّ أَلْفَ دِرْهَمٍ، فَقِيلَ لِي: لَوْ قُلْتَ مِائَةَ أَلْفٍ لَدَفَعَهَا إِلَيْكَ، فَقُلْتُ: مَا أَحْسَبُ أَنَّ مَالًا أَكْثَرُ مِنْ عَشْرِ مِائَةٍ.
وَبَلَغَنِي فِي غَيْرِ هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّ الشَّاهِدَيْنِ كَانَا مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ مَعْنَى هَذَا الْحَدِيثِ مِنْ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ فِي بَابِ قِتَالِ فَارِسَ وَالرُّومِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِنَّمَا ذَكَرْتُ هَذَا لِقِتَالِ أَهْلِ الرِّدَّةِ.
سیدنا خریم بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”یہ سفید حیرہ ہے، جو میرے سامنے پیش کیا گیا ہے، اور یہ شیماء بنت بقیلہ ازدیہ ہے، جو سفید خچر پر سوار ہے، اور اس نے سیاہ چادر اوڑھی ہوئی ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم حیرہ میں داخل ہوں گے، تو جب یہ صورت حال پائیں گے، تو وہ عورت میری ہو گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہاری ہوئی راوی کہتے ہیں: پھر عرب مرتد ہو گئے لیکن طے قبیلے میں کوئی مرتد نہیں ہوا تو ہم قیس قبیلے کے لوگوں کے ساتھ اسلام کی بنیاد پر جنگ کرتے رہے ان میں سے ایک عیینہ بن حصن تھا، اور ہم طلیحہ بن خویلد فقعسی کے ساتھ جنگ کرتے رہے سیدنا خالد بن ولید نے ہماری تعریف کی، انہوں نے جو کچھ کہا: اس میں یہ اشعار بھی ہیں: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے طے قبیلے کے افراد کو بہترین جزائے خیر عطا کرے، جو اپنے علاقوں میں بہادروں کی آماجگاہ ہیں، وہ نرمی اور بھلائی کے جھنڈوں کو اٹھانے والے ہیں، جب تک صبا (نامی تیز ہوا) ہر خیمے کو ہلاتی رہے گی، انہوں نے دین کی وجہ سے قیس قبیلے کے لوگوں پر ضرب لگائی، جب (قیس قبیلے کے لوگوں نے) ظلمت اور اندھے پن کے منادی کی بات کو قبول کیا“۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ مسیلمہ کی طرف روانہ ہوئے ہم بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئے جب ہم مسیلمہ اور اس کے ساتھیوں سے فارغ ہوئے، تو ہم بصرہ کی ایک نواحی بستی کی طرف آئے ہم نے ہرمز کو دیکھا کہ وہ ایک بڑے لشکر کے ساتھ اکٹھا ہو چکا ہے عربوں کا اس سے بڑا دشمن اور کوئی نہیں تھا۔ ابوسکن نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے: یہ چیز ضرب المثل کی حیثیت رکھتی ہے عرب کہتے ہیں: ہرمز سے بڑھ کر کافر۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اس کے سامنے آئے انہوں نے مقابلے کے لئے للکارا تو ہرمز ان کے سامنے آیا سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کر دیا انہوں نے اس بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تو ہرمز کا سامان سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کو انعام کے طور پر دے دیا ہرمز کی ٹوپی کی قیمت ایک لاکھ بنتی تھی پھر ہم طرف نامی علاقے کی طرف روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم حیرہ میں داخل ہوئے وہاں ہمیں سب سے پہلے ایک خاتون ملی جو شیما بنت بقیلہ تھی وہ ایک سفید خچر پر سوار تھی اور اس نے سیاہ چادر لی ہوئی تھی جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: تو میں اس کے پاس آیا اور میں نے کہا: یہ عورت اللہ کے رسول نے مجھے ہبہ کی تھی سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں مجھ سے ثبوت مانگا میں نے انہیں ثبوت پیش کیا، تو انہوں نے وہ خاتون میرے حوالے کر دی اس خاتون کا بھائی عبدالمسیح ہمارے پاس آیا اور اس نے مجھ سے کہا: اس عورت کو مجھے فروخت کر دو میں نے کہا: اللہ کی قسم میں ایک ہزار سے کوئی کمی نہیں کروں گا، تو اس نے مجھے ایک ہزار درہم دے دیے مجھ سے کہا: گیا کہ اگر تم ایک لاکھ بھی کہتے تو اس نے وہ بھی تمہیں دے دینے تھے میں نے کہا: مجھے یہ اندازہ نہیں تھا کہ ایک ہزار سے بھی زیادہ مال ہوتا ہے۔ اس روایت کے علاوہ دیگر روایات میں یہ بات مذکور ہے کہ وہ دونوں گواہ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے (جنہوں نے ان صاحب کے حق میں گواہی دی تھی)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس مضمون کی حدیث اس سے پہلے گزر چکی ہے، جو سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور فارسیوں اور رومیوں کے ساتھ جنگ کرنے سے متعلق باب میں گزری ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں میں نے
یہ روایت مرتدین کے ساتھ جنگ کرنے سے متعلق ہونے کے حوالے سے ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10393]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4168)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4168»

الحكم على الحديث:
إسنادہ رِجالُہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10394
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ:
لَقِيَ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ يَوْمَ مُسَيْلِمَةَ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: حِمَارُ الْيَمَامَةِ، وَالرَّجُلُ طُوَالٌ فِي يَدِهِ سَيْفٌ أَبْيَضُ.
قَالَ: وَكَانَ الْبَرَاءُ قَصِيرًا، فَضَرَبَ الْبَرَاءُ رِجْلَيْهِ بِالسَّيْفِ، فَكَأَنَّمَا أَخْطَأَهُ، فَوَقَعَ عَلَى قَفَاهُ، قَالَ: فَأَخَذْتُ سَيْفَهُ، فَأَغْمَدْتُ سَيْفِي، فَمَا ضَرَبْتُ بِهِ إِلَّا ضَرْبَةً وَاحِدَةً حَتَّى انْقَطَعَ، فَأَلْقَيْتُهُ وَأَخَذْتُ سَيْفِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ابْنَ سِيرِينَ لَمْ يُدْرِكِ الْبَرَاءَ بْنَ مَالِكٍ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ الرِّجَالِ بْنِ عُنْقُوَةَ فِي إِخْبَارِهِ بِالْمُغَيَّبَاتِ مِنْ حَدِيثِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: مسیلمہ کے ساتھ جنگ کے دن سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ کے سامنے ایک شخص آیا جسے یمامہ کا گدھا کہا: جاتا تھا وہ ایک لمبا تڑنگا شخص تھا اس کے ہاتھ میں سفید تلوار تھی سیدنا براء رضی اللہ عنہ چھوٹے قد کے شخص تھے سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے اس کی ٹانگوں پر تلوار ماری تو ان کا وار خطا گیا اور پھر وہ ان کی گدی پر لگ گئی۔ وہ کہتے ہیں: پھر میں نے اپنی تلوار میان میں ڈال لی اور اُس کی تلوار کو لہرایا میں نے ایک ہی ضرب لگائی تھی، یہاں تک کہ وہ کٹ گیا تو میں نے اسے پھینک دیا، اور میں نے اپنی تلوار پکڑ لی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابن سیرین نے سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ رجال بن عنقوہ کے بارے میں روایت آگے چل کر آئے گی جو سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور پوشیدہ چیزوں کے متعلق اطلاع دینے کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10394]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1181)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابٌ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ
جنگ یمامہ میں جن لوگوں نے جام شہادت نوش کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10395
عَنْ عُرْوَةَ فِي مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ:
مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: أُسَيْدُ بْنُ يَرْبُوعٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: بَشِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ تَيْمِ اللَّهِ: ثَابِتُ بْنُ خَالِدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ خَالِدِ بْنِ خَنْسَاءَ.
وَمِنْ قُرَيْشٍ: جُبَيْرُ بْنُ مَالِكٍ وَهُوَ ابْنُ بُحَيْنَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِي نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي جَحْجَبَى: جَزْءُ بْنُ مَالِكِ بْنِ حُزَيْرٍ. وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ: حَكِيمُ بْنُ حَزْنِ بْنِ أَبِي وَهْبِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَائِذٍ.
وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ: رَبِيعَةُ بْنُ خَرَشَةَ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ: رَبَاحُ مَوْلَى جَحْجَبَى.
وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ: زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ وَزَيْدُ بْنُ رُقَيْشٍ حَلِيفُ بَنِي أُمَيَّةَ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: سَعْدُ بْنُ حَارِثَةَ بْنِ لَوْذَانَ بْنِ عَبْدُودٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: سَعْدُ بْنُ حِبَّانَ، حَلِيفٌ لَهُمْ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي جَحْجَبَى: سَعِيدُ بْنُ رَبِيعِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ مَالِكٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْأَشْهَلِ: سَهْلُ بْنُ عَدِيٍّ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، حَلِيفٌ لَهُمْ، وَسَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ، وَهُوَ أَبُو دُجَانَةَ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عروہ نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے: انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا اسید بن یربوع رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے سیدنا بشیر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو مالک بن تیم اللہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثابت بن خالد بن نعمان بن خالد بن خنساء رضی الله عنہ قریش سے تعلق رکھنے والے سیدنا جبیر بن مالک رضی اللہ عنہ جو ابن بحینہ ہیں ان کا تعلق بنو نوفل بن عبد مناف سے ہے انصار کی شاخ بنو جحجبی سے تعلق رکھنے والے سیدنا جزء بن مالک بن حدیر رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بن مخزوم سے تعلق رکھنے والے سیدنا حکیم بن حزن بن ابووہب بن عمرو بن عائذ رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو عامر بن لؤی سے تعلق رکھنے والے سیدنا ربیعہ بن خرشہ رضی اللہ عنہ انصارے سے تعلق رکھنے والے سیدنا رباح جو جحجبی کے غلام ہیں قریش کی شاخ بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن رقیش رضی اللہ عنہ جو بنوامیہ کے حلیف تھے انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن حارثہ بن لوذان بن عبدود رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن حبان رضی اللہ عنہ جو ان کے حلیف ہیں انصار کی شاخ بنو جحجبی سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعید بن ربیع بن عدی بن مالک رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو عبداشہل سے تعلق رکھنے والے سیدنا سہل بن عدی رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو تمیم سے ہے، اور یہ ان کے حلیف ہیں، اور سیدنا سالم رضی اللہ عنہ جو سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ یہ سیدنا ابودجانہ ہیں۔ امام طبرانی نے یہ تمام نام ایک سند کے ساتھ نقل کیے ہیں ان کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10395]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1613)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10396
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ:
مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: أُسَيْدُ بْنُ يَرْبُوعٍ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ: أَسْعَدُ بْنُ سَلَامَةَ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: ثَابِتُ بْنُ خَالِدِ بْنِ النُّعْمَانِ..
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنَ الْأَوْسِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: جَزْءُ بْنُ مَالِكٍ وَرَبَاحٌ مَوْلَى جَحْجَبَى.
وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ: رَبِيعَةُ بْنُ خَرَشَةَ.
وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ: زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ.
وَمِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُهْرَةَ: زَيْدُ بْنُ أُسَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: سَعْدُ بْنُ حَمَّارٍ، حَلِيفٌ لَهُمْ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنَ الْأَوْسِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: سَعِيدُ بْنُ رَبِيعِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ مَالِكٍ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن شہاب نے جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے مسلمانوں میں سے انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا اسید بن یربوع رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو عبداشہل سے تعلق رکھنے والے سیدنا اسعد بن سلامہ رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے سیدنا ثابت بن خالد بن نعمان رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ اوس قبیلے کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے سیدنا جز بن مالک اور سیدنا رباح جحجباح کے غلام ہیں۔ قریش کی شاخ بنو عامر بن لؤی سے تعلق رکھنے والے سیدنا ربیعہ بن خرشہ رضی اللہ عنہ قریش کی شاخ بنو عدی بن کعب سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ قریشی کی شاخ بنوزہرہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا زید بن اسید بن حارثہ رضی اللہ عنہ انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعد بن حمار رضی اللہ عنہ جو ان کے حلیف ہیں انصار کی شاخ بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے سیدنا سعید بن ربیع بن عدی بن مالک رضی اللہ عنہ ان سب کے نام امام طبرانی نے ایک ہی سند کے ساتھ نقل کیے ہیں، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10396]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10397
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْيَمَامَةِ:
مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ: سِمَاكُ بْنُ خَرَشَةَ وَهُوَ أَبُو دُجَانَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق نے جنگ یمامہ میں شہید ہونے والوں کے ناموں میں ان حضرات کا ذکر کیا ہے: انصار کی شاخ بنو ساعدہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ یہ سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10397]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10398
وَعَنْ شَبَّابٍ قَالَ:
اسْتُشْهِدْ عِمَارَةُ بْنُ حَزْمٍ يَوْمَ الْيَمَامَةِ سَنَةَ إِحْدَى عَشْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
شباب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ نے سن گیارہ ہجری میں جنگ یمامہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10398]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10399
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ:
أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِرَجُلٍ سَاجِدٍ وَهُوَ يَنْطَلِقُ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقَضَى الصَّلَاةَ، وَرَجَعَ عَلَيْهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
" مَنْ يَقْتُلُ هَذَا؟". فَقَامَ رَجُلٌ، فَحَسَرَ عَنْ يَدَيْهِ، فَاخْتَرَطَ سَيْفَهَ وَهَزَّهُ، وَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، كَيْفَ أَقْتُلُ رَجُلًا سَاجِدًا يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟!.
ثُمَّ قَالَ:" مَنْ يَقْتُلُ هَذَا؟" فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنَا، فَحَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ وَاخْتَرَطَ سَيْفَهُ، فَهَزَّهُ حَتَّى أُرْعِدَتْ يَدُهُ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، كَيْفَ أَقْتُلُ رَجُلًا سَاجِدًا يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ قَتَلْتُمُوهُ لَكَانَ أَوَّلَ فِتْنَةٍ وَآخِرَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ غَيْرِ بَيَانٍ شَافٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو سجدے کی حالت میں تھا آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے آپ نے نماز ادا کر لی جب آپ واپسی پر اس کے پاس سے گزرے تو وہ اس وقت بھی سجدے کی حالت میں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو گئے آپ نے ارشاد فرمایا: کون اسے قتل کرے گا ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے اپنی آستینیں چڑھائیں تلوار نکالی اسے لہرایا اور عرض کی، اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں۔ میں ایسے شخص کو کیسے قتل کر سکتا ہوں جو سجدے کی حالت میں ہے، اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کون اسے قتل کرے گا ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں۔ انہوں نے اپنی آستینیں چڑھائیں تلوار کھینچی اسے لہرایا لیکن پھر ان کے ہاتھ پر کپکپی طاری ہو گئی۔ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں اپنے شخص کو کیسے قتل کر سکتا ہوں جو سجدے کی حالت میں ہے، اور اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے اگر تم لوگ اسے قتل کر دیتے تو یہ پہلا اور آخری فتنہ ہوتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے کسی شافی بیان کے بغیر نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10399]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19918»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10400
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ:
أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي مَرَرْتُ بِوَادِ كَذَا وَكَذَا، فَإِذَا رَجُلٌ مُتَخَشِّعٌ، حَسَنُ الْهَيْئَةِ، يُصَلِّي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبْ فَاقْتُلْهُ". قَالَ: فَذَهَبَ إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا رَآهُ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ كَرِهَ أَنْ يَقْتُلَهُ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" اذْهَبْ فَاقْتُلْهُ". فَذَهَبَ عُمَرُ، فَرَآهُ عَلَى الْحَالِ الَّذِي رَآهُ أَبُو بَكْرٍ، فَرَجَعَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي مُتَخَشِّعًا فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ.
قَالَ:" يَا عَلِيُّ اذْهَبْ فَاقْتُلْهُ"، فَذَهَبَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَرَهُ، فَرَجَعَ عَلِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَمْ أَرَهُ.
قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، ثُمَّ لَا يَعُودُونَ فِيهِ حَتَّى يَعُودَ السَّهْمُ فِي فَوْقِهِ، فَاقْتُلُوهُمْ، هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا گزر فلاں فلاں وادی سے ہوا وہاں ایک خشوع و خضوع والا شخص موجود تھا جس کی ظاہری حالت اچھی تھی وہ نماز ادا کر رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جاؤ اور اسے قتل کر دو راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس شخص کی طرف گئے جب انہوں نے اس شخص کو اس حالت میں دیکھا تو اسے قتل کرنے کو ناپسند کیا وہ واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم جاؤ اور اسے قتل کر دو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گئے انہوں نے اس شخص کو اسی حالت میں دیکھا جس حالت میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تھا راوی بیان کرتے ہیں: تو وہ بھی واپس آ گئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے دیکھا کہ وہ خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا کر رہا تھا تو میں نے اسے قتل کرنے کو ناپسند کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی تم جاؤ اور اسے قتل کر دو سیدنا علی رضی اللہ عنہ گئے لیکن انہیں وہ شخص نظر نہیں آیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ واپس آ گئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے وہ نظر نہیں آیا راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ شخص اور اس کے ساتھی قرآن پڑھیں گے، لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے، اور پھر وہ دین میں واپس اس وقت تک نہیں آئیں گے جب تک تیر کمان میں اپنی جگہ پر واپس نہیں آتا تم ان لوگوں کو قتل کرنا کیونکہ وہ مخلوق کے بدترین لوگ ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10400]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (15/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10734»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں