🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
خوارج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10401
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:
كَانَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا رَجَعَ وَحَطَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ عَمَدَ إِلَى مَسْجِدِ الرَّسُولِ، فَجَعَلَ يُصَلِّي فِيهِ، فَيُطِيلُ الصَّلَاةَ حَتَّى جَعَلَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرَوْنَ أَنَّ لَهُ فَضْلًا عَلَيْهِمْ. فَمَرَّ يَوْمًا وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَاعِدٌ فِي أَصْحَابِهِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ ذَاكَ الرَّجُلُ، فَإِمَّا أَرْسَلَ إِلَيْهِ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِمَّا جَاءَ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، فَلَمَّا رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقْبِلًا، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ بَيْنَ عَيْنَيْهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ". فَلَمَّا وَقَفَ عَلَى الْمَجْلِسِ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقُلْتَ فِي نَفْسِكَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: لَيْسَ فِي الْقَوْمِ خَيْرٌ مِنِّي؟". قَالَ: نَعَمْ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَأَتَى نَاحِيَةً مِنَ الْمَسْجِدِ فَخَطَّ خَطًّا بِرِجْلِهِ، ثُمَّ صَفَّ كَعْبَيْهِ فَقَامَ يُصَلِّي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟". فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟" فَقَالَ: وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟" فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا، وَأَخَذَ السَّيْفَ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي فَرَجَعَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعُمَرَ:" أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتُهُ يُصَلِّي فَهِبْتُهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَى هَذَا فَيَقْتُلُهُ؟". قَالَ عَلِيٌّ: أَنَا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ لَهُ إِنْ أَدْرَكْتَهُ". فَذَهَبَ عَلِيٌّ فَلَمْ يَجِدْهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَقَتَلْتَ الرَّجُلَ؟". قَالَ: لَمْ أَدْرِ أَيْنَ سَلَكَ مِنَ الْأَرْضِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا أَوَّلُ قَرْنٍ خَرَجَ فِي أُمَّتِي".
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ قَتَلْتَهُ - أَوْ قَتَلَهُ - مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي اثْنَانِ، إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقُوا عَلَى إِحْدَى وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، وَإِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ - يَعْنِي أُمَّتَهُ - سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، كُلُّهَا فِي النَّارِ إِلَّا فِرْقَةً وَاحِدَةً". قُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، مَنْ تِلْكَ الْفِرْقَةُ؟ قَالَ:" الْجَمَاعَةُ".
قَالَ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ: فَقُلْتُ لِأَنَسٍ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، فَأَيْنَ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: مَعَ أُمَرَائِكُمْ مَعَ أُمَرَائِكُمْ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَيَزِيدُ الرِّقَاشِيُّ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَفِيهِ تَوْثِيقٌ لَيِّنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ صَحَّ قَبْلَهُ حَدِيثُ أَبِي بَكْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوا جب آپ واپس تشریف لائے، تو وہ شخص اپنی سواری سے اترا اور مسجد نبوی کی طرف گیا اور اس میں نماز ادا کرنے لگا اس نے نماز کو طول دیا، یہاں تک کہ صحابہ کرام یہ سمجھنے لگے کہ اس شخص کو سب لوگوں پر فضیلت حاصل ہے ایک دن وہ شخص گزرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت اپنے اصحاب کے درمیان تشریف فرما تھے آپ کے کسی صحابی نے آپ کی خدمت میں عرضی کی: یا رسول اللہ! یہ وہی شخص ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوایا، یا وہ شخص خود اس طرف آ گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آتے ہوئے ملاحظہ کیا، تو ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان شیطان کا شیطان کا داغ (یا ٹھپہ) ہے، جب وہ شخص اس محفل کے پاس آ کر ٹھہر گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: جب تم اس محفل کے پاس آ کر ٹھہرے تھے، تو کیا تم نے من میں یہ سوچا تھا کہ ان لوگوں میں کوئی بھی مجھ سے بہتر نہیں ہے اس نے جواب دیا: جی ہاں پھر وہ شخص چلا گیا وہ مسجد کے ایک کونے میں آیا اس نے اپنے پاؤں کے ذریعے ایک لکیر کھینچی اپنی ایڑیاں درست کیں اور پھر کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کون اٹھ کر اس کی طرف جا کر اسے قتل کرے گا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا انہوں نے عرض کی: میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو میں اس سے ڈر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کون اٹھ کر اس کی طرف جائے گا اور اسے قتل کر دے گا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، انہوں نے تلوار لی انہوں نے اس شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو وہ بھی واپس آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو میں اس سے ڈر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کون اٹھ کر اس شخص کی طرف جائے گا اور قتل کر دے گا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے کر دو گے اگر تم نے اسے پایا جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ گئے، تو انہوں نے اس شخص کو نہیں پایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس شخص کو قتل کر دیا انہوں نے عرض کی: مجھے پتہ نہیں چلا کہ وہ زمین میں کہاں چلا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ میری امت میں خروج کرنے والا پہلا گروہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: اگر تم اسے قتل کر دیتے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو میری امت کے دو افراد کے درمیان بھی اختلاف نہیں ہونا تھا بنی اسرائیل اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے تھے اور یہ امت (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت) عنقریب بہتر فرقوں میں تقسیم ہو گی ایک گروہ کے علاوہ باقی سب جہنم میں جائیں گے ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! وہ ایک گروہ کون سا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الجماعة یزید رقاشی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: اے ابوحمزہ! جماعت کہاں ہے؟ انہوں نے فرمایا: تمہارے حکمرانوں کے ساتھ تمہارے حکمرانوں کے ساتھ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے یزید رقاشی نامی راوی کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اس کی کمزوری توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مستند روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10401]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (90)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2498، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/6»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10402
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:
كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ يُعْجِبُنَا تَعَبُّدُهُ وَاجْتِهَادُهُ، فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِاسْمِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، وَوَصَفْنَاهُ بِصِفَتِهِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ، فَبَيْنَا نَحْنُ نَذْكُرُهُ إِذْ طَلَعَ الرَّجُلُ، قُلْنَا: هَا هُوَ ذَا. قَالَ:" إِنَّكُمْ لَتُخْبِرُونِي عَنْ رَجُلٍ إِنَّ عَلَى وَجْهِهِ سَفْعَةً مِنَ الشَّيْطَانِ".
فَأَقْبَلَ حَتَّى وَقَفَ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يُسَلِّمْ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَشَدْتُكَ بِاللَّهِ، هَلْ قُلْتَ حِينَ وَقَفْتَ عَلَى الْمَجْلِسِ: مَا فِي الْقَوْمِ أَحَدٌ أَفْضَلُ مِنِّي؟" قَالَ: اللَّهُمَّ نَعَمْ، ثُمَّ دَخَلَ يُصَلِّي.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ! أَقْتُلُ رَجُلًا يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ؟ فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ:" مَا فَعَلْتَ؟". قَالَ: كَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ وَهُوَ يُصَلِّي، وَقَدْ نَهَيْتَ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ.
قَالَ عُمَرُ: أَنَا، فَدَخَلَ فَوَجَدَهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: أَبُو بَكْرٍ أَفْضَلُ مِنِّي. فَخَرَجَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْ؟" قَالَ: وَجَدْتُهُ وَاضِعًا وَجْهَهُ فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهُ.
فَقَالَ:" مَنْ يَقْتُلُ الرَّجُلَ؟". فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا. فَقَالَ:" أَنْتَ إِنْ أَدْرَكْتَهُ". قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَوَجَدَهُ قَدْ خَرَجَ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَهْ". قَالَ: مَا وَجَدْتُهُ.
قَالَ:" لَوْ قُتِلَ مَا اخْتَلَفَ فِي أُمَّتِي رَجُلَانِ، كَانَ أَوَّلَهُمْ وَآخِرَهُمْ".
قَالَ مُوسَى: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ يَقُولُ: هُوَ الَّذِي قَتَلَهُ عَلِيٌّ، ذُو الثِّدْيَةِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ الْفِتَنِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا جس کی عبادت گزاری اور عبادت میں محنت ہمیں اچھی لگتی تھی ہم نے اس کا نام لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس کا تذکرہ کیا، تو نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں پہچانا ہم نے اس کا حلیہ بیان کیا، تو آپ نے اسے نہیں پہچانا ابھی ہم اس کا ذکر کر ہی رہے تھے کہ اسی دوران وہ شخص سامنے آ گیا ہم نے عرض کی: وہ یہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں بتایا ہے، جس کے چہرے پر شیطان کا داغ (یا ٹھپہ) ہے، وہ شخص آیا اور ان حضرات کے پاس ٹھہر گیا اس نے سلام نہیں کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں جب تم اس محفل کے پاس آ کر ٹھہرے تھے، تو کیا تم نے من میں یہ سوچا تھا کہ ان لوگوں میں کوئی بھی مجھ سے زیادہ فضلیت نہیں رکھتا ہے اس نے جواب دیا اللہ جانتا ہے جی ہاں پھر وہ شخص اندر گیا اور نماز ادا کرنے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اس شخص کو قتل کرے گا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے، تو انہوں نے اس شخص کو کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ہوئے پایا تو انہوں نے سوچا سبحان اللہ کیا میں نماز ادا کرنے والے شخص کو قتل کر دوں جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے وہ باہر آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کیا کیا؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اس کو قتل کرنے کو ناپسند کیا کیونکہ وہ نماز ادا کر رہا تھا، اور آپ نے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں ایسا کروں گا وہ اندر گئے، تو انہوں نے اس شخص کو پایا کہ اس نے پیشانی زمین پر رکھی ہوئی تھی (یعنی سجدے کی حالت میں تھا) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سوچا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں (اگر انہوں نے اسے قتل نہیں کیا، تو میں بھی نہیں کرتا) پھر وہ باہر آ گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا بنا؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اسے پایا کہ اس نے اپنی پیشانی رکھی ہوئی تھی، تو میں نے اس کو قتل کرنے کو ناپسند کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اسے قتل کرے گا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کر دو گے اگر تم اس تک پہنچ پائے راوی کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر گئے، تو انہوں نے اس شخص کو پایا کہ وہ جا چکا تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا بنا؟ انہوں نے عرض کی: میں نے اسے نہیں پایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر یہ شخص قتل ہو جاتا تو میری امت کے دو آدمیوں میں بھی اختلاف نہیں ہونا تھا یہ ان (اختلاف کرنے والوں میں) پہلا اور آخری فرد ہونا تھا“۔ موسیٰ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے محمد بن کعب کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، یہ وہی شخص ہے جسے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا، یعنی ذو ثدیہ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ متروک ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال میں سے بعض رجال کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کا ایک اور طریق بھی ہے، جو اس سے زیادہ طویل ہے، اور وہ فتنوں سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10402]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1851) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3668 و 2215)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3454/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10403
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ:
مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ، فَقَالُوا فِيهِ وَأَثْنَوْا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" مَنْ يَقْتُلُهُ؟". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا، فَذَهَبَ فَوَجَدَهُ قَدْ خَطَّ عَلَى نَفْسِهِ خُطَّةً وَهُوَ يُصَلِّي فِيهَا، فَلَمَّا رَآهُ عَلَى ذَلِكَ الْحَالِ رَجَعَ وَلَمْ يَقْتُلْهُ.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَقْتُلُهُ؟". فَقَالَ عُمَرُ: أَنَا، فَذَهَبَ فَرَآهُ فِي خَطِّهِ قَائِمًا يُصَلِّي، فَرَجَعَ وَلَمْ يَقْتُلْهُ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَهُ - أَوْ: مَنْ يَقْتُلُهُ -؟" فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ، وَلَا أَرَاكَ تُدْرِكُهُ". فَانْطَلَقَ فَرَآهُ قَدْ ذَهَبَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا لوگوں نے اس کے بارے میں کوئی بات کی اور اس کی تعریف بیان کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون اسے قتل کرے گا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، وہ گئے انہوں نے اس شخص کو پایا کہ اس نے اپنے لئے ایک لکیر لگائی ہے، اور وہاں نماز ادا کر رہا ہے جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے اس حالت میں دیکھا تو وہ واپس آ گئے، اور انہوں نے اسے قتل نہیں کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اسے قتل کرے گا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، وہ گئے انہوں نے اس لکیر کو دیکھا کہ وہ شخص نماز ادا کر رہا ہے، تو وہ واپس آ گئے، اور انہوں نے اسے قتل نہیں کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون اسے سنبھالے گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) کون اسے قتل کرے گا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کر دو گے، لیکن تمہارے بارے میں میرا یہ نہیں خیال کہ تم اس تک پہنچ پاؤ گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ گئے، تو انہوں نے دیکھا کہ وہ شخص جا چکا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10403]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2215)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3453/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10404
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ:
أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدَنَانِيرَ، فَجَعَلَ يَقْبِضُ قَبْضَةً قَبْضَةً، ثُمَّ يَنْظُرُ عَنْ يَمِينِهِ، كَأَنَّهُ يُؤَامِرُ أَحَدًا مَنْ يُعْطِي - قَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ: يُؤَامِرُ أَحَدًا ثُمَّ يُعْطِي - وَرَجُلٌ أَسْوَدُ مَطْمُومٌ عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ أَثَرُ السُّجُودِ، فَقَالَ: مَا عَدَلْتَ فِي الْقِسْمَةِ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" مَنْ يَعْدِلُ عَلَيْكُمْ بَعْدِي؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَقْتُلُهُ؟ قَالَ:" لَا". ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" هَذَا وَأَصْحَابُهُ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، لَا يَتَعَلَّقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ بِشَيْءٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ دینار لائے گئے آپ انہیں مٹھی میں بھر بھر کے دیکھنے لگے پھر آپ نے اپنے دائیں طرف دیکھا جیسے آپ کسی شخص کو دینے کے بارے میں سوچ رہے ہوں یہاں عفان نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: کہ آپ کسی شخص کے بارے میں جائزہ لے رہے تھے کہ آپ وہ کس شخص کو دیں اسی دوران ایک سیاہ فام شخص جس کا سر مونڈا ہوا تھا، اور اس نے دو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان سجدے کا نشان موجود تھا اس نے کہا: آپ نے تقسیم کرتے ہوئے عدل سے کام نہیں لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے آپ نے فرمایا: میرے بعد تمہارے ساتھ کون عدل کرے گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا: یہ اور اس کے ساتھی دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے، اور ان کا اسلام کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10404]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1852) اخرجه احمد فى المسند (42/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19921»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10405
وَعَنْ مِقْسَمٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ:
خَرَجْتُ أَنَا وَتَلِيدُ بْنُ كِلَابٍ اللَّيْثِيُّ حَتَّى أَتَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ مُعَلِّقًا نَعْلَيْهِ بِيَدِهِ، فَقُلْنَا لَهُ: هَلْ حَضَرْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ كَلَّمَهُ التَّمِيمِيُّ يَوْمَ حُنَيْنٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْخُوَيْصِرَةِ، فَوَقَفَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُعْطِي النَّاسَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قَدْ رَأَيْتُ مَا صَنَعْتَ مُنْذُ الْيَوْمِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجَلْ، فَكَيْفَ رَأَيْتَ؟". قَالَ: لَمْ أَرَكَ عَدَلْتَ. قَالَ: فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" وَيْحَكَ، إِنْ لَمْ يَكُنِ الْعَدْلُ عِنْدِي، فَعِنْدَ مَنْ يَكُونُ؟". فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَحِمَهُ اللَّهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نَقْتُلُهُ؟ قَالَ:" لَا، دَعُوهُ، فَإِنَّ لَهُ شِيعَةً يَتَعَمَّقُونَ فِي الدِّينِ حَتَّى يَخْرُجُوا مِنْهُ كَمَا يَخْرُجُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ يَنْظُرُ فِي النَّصْلِ فَلَا يَجِدُ شَيْئًا، ثُمَّ فِي الْقَدَحِ فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ، ثُمَّ فِي الْفَوْقِ فَلَا يُوجَدُ شَيْءٌ سِوَى الْفَرْثِ وَالدَّمِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن نوفل رضی اللہ عنہ کے غلام مقسم بیان کرتے ہیں: میں اور تلید بن کلاب لیثی، ہم نکلے اور سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جو بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے جوتے اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھے ہم نے ان سے کہا: کیا آپ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے جب غزوہ حنین کے (مال غنیمت کی تقسیم) کے دن تمیمی شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گفتگو کی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں بنو تمیم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا اس کا نام ذوالخویصرہ تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوگوں کو ادائیگیاں کر رہے تھے اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ صبح سے جو کر رہے ہیں وہ میں دیکھ رہا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے تم نے کیا دیکھا ہے اس نے کہا: آپ کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ آپ نے انصاف سے کام نہیں لیا۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو اگر عدل میرے پاس نہیں ہو گا، تو پھر کس کے پاس ہو گا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے چھوڑ دو کیونکہ اس کے کچھ ساتھی ہوں گے، جو دین میں تعمق اختیار کریں گے، یہاں تک کہ وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے آدمی اس کے پھل کا جائزہ لیتا ہے، تو اسے کچھ نظر نہیں آتا پھر آدمی اس کی لکڑی کا جائزہ لیتا ہے، تو کوئی چیز نہیں پائی جاتی، پھر آدمی تار میں تیر کے لگنے کی جگہ کو دیکھتا ہے، تو اس میں کوئی چیز نہیں پائی جاتی حالانکہ وہ لید اور خون میں سے گزرا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10405]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7038)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10406
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ قَالَ:
لَمَّا جَاءَتْنَا بَيْعَةُ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ قَدِمْتُ الشَّامَ فَأُخْبِرْتُ بِمَقَامٍ يَقُومُهُ نَوْفٌ فَجِئْتُهُ، إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَاشْتَدَّ النَّاسُ، عَلَيْهِ خَمِيصَةٌ، فَإِذَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَلَمَّا رَآهُ نَوْفٌ أَمْسَكَ عَنِ الْحَدِيثِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَخْرُجُ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، كُلَّمَا خَرَجَ مِنْهُمْ قَرْنٌ قُطِعَ، كُلَّمَا خَرَجَ مِنْهُمْ قَرْنٌ قُطِعَ". حَتَّى عَدَّهَا زِيَادَةً عَلَى عَشْرِ مَرَّاتٍ:" كُلَّمَا خَرَجَ قَرْنٌ مِنْهُمْ قُطِعَ، حَتَّى يَخْرُجَ الدَّجَّالُ فِي بَقِيَّتِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ. وَشَهَرٌ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: جب یزید بن معاویہ کی بیعت ہمارے پاس آئی، تو میں شام آیا مجھے اس جگہ کے بارے میں بتایا گیا جہاں نوف کھڑے ہوتے تھے میں ان کے پاس آیا اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا لوگوں نے جلدی کی اس شخص کے جسم پر ایک چادر تھی وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ تھے جب نوف نے انہیں دیکھا تو حدیث بیان کرنے سے رک گیا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مشرق کی طرف سے عنقریب میری امت میں سے کچھ لوگ نکلیں گے، جو قرآن کی تلاوت کریں گے، اور وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا ان میں سے جب بھی کوئی گروہ نکلے گا، تو وہ مار دیا جائے گا جب دوسرا گروہ نکلے گا، تو وہ مار دیا جائے گا“۔ یہاں تک کہ انہوں نے دس سے زیادہ مرتبہ اس چیز کو شمار کروایا کہ جب بھی ان میں سے کوئی گروہ نکلے گا، تو اسے مار دیا جائے گا، یہاں تک کہ ان کے باقی بچ جانے والے لوگوں میں دجال نکلے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے شہر بن حوشب نامی راوی ثقہ ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10406]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6871)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27767، وأخرجه شرح السنة برقم: 4008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10407
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ وَسَّاجٍ قَالَ:
كَانَ صَاحِبٌ لِي يُحَدِّثُنِي عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فِي شَأْنِ الْخَوَارِجِ، فَحَجَجْتُ، فَلَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَقُلْتُ: إِنَّكَ بَقِيَّةُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ جَعَلَ اللَّهُ عِنْدَكَ عِلْمًا، إِنَّ نَاسًا يَطْعَنُونَ عَلَى أُمَرَائِهِمْ، وَيَشْهَدُونَ عَلَيْهِمْ بِالضَّلَالَةِ، قَالَ: عَلَى أُولَئِكَ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ. أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسِقَايَةٍ مِنْ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ، فَجَعَلَ يُقَسِّمُهَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، لَئِنْ كَانَ اللَّهُ أَمَرَكَ بِالْعَدْلِ، فَلَمْ تَعْدِلْ. فَقَالَ:" وَيْلَكَ، فَمَنْ يَعْدِلُ عَلَيْكُمْ بَعْدِي؟". فَلَمَّا أَدْبَرَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ فِي أُمَّتِي أَشْبَاهَ هَذَا، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، فَإِنْ خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ، ثُمَّ إِنْ خَرَجُوا فَاقْتُلُوهُمْ" قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عقبہ بن وساج بیان کرتے ہیں: میرے ایک ساتھی نے مجھے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خوارج کے بارے میں حدیث بیان کی ہے میں حج کے لئے گیا میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے باقی رہ جانے والے افراد میں سے ایک ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم سے نوازا ہے کچھ لوگ اپنے حکمرانوں پر طعن کرتے ہیں، اور ان کے بارے میں گمراہی کی گواہی دیتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سونے یا چاندی کا ایک تھیلا لایا گیا آپ نے اسے اپنے اصحاب کے درمیان تقسیم کرنا شروع کیا، تو ایک دیہاتی شخص کھڑا ہوا اور بولا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ تعالیٰ نے آپ کو عدل کرنے کا حکم دیا ہے، اور آپ پھر بھی عدل سے کام نہیں لے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو میرے بعد تمہارے ساتھ کون عدل کرے گا؟ جب وہ شخص واپس چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت میں اس جیسے لوگ ہوں گے وہ قرآن پڑھیں گے، لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا اگر وہ خروج کریں تو تم انہیں قتل کر دینا پھر اگر وہ خروج کریں تو تم انہیں قتل کر دینا“۔ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10407]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1850)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10408
وَعَنْ شَرِيكِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ:
كُنْتُ أَتَمَنَّى أَنْ أَلْقَى رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنِي عَنِ الْخَوَارِجِ، فَلَقِيتُ أَبَا بَرْزَةَ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا بَرْزَةَ، حَدِّثْنَا بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُهُ فِي الْخَوَارِجِ. قَالَ: أُحَدِّثُكَ بِمَا سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَرَأَتْ عَيْنَايَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدَنَانِيرَ يُقَسِّمُهَا، وَعِنْدَهُ رَجُلٌ أَسْوَدُ، مَطْمُومُ الشَّعْرِ، عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، بَيْنَ عَيْنَيْهِ أَثَرُ السُّجُودِ، فَتَعَرَّضَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ فَلَمْ يُعْطِهِ شَيْئًا، فَأَتَاهُ مِنْ قِبَلِ يَمِينِهِ فَلَمْ يُعْطِهِ شَيْئًا، ثُمَّ أَتَاهُ مِنْ خَلْفِهِ فَلَمْ يُعْطِهِ شَيْئًا، فَقَالَ: وَاللَّهِ يَا مُحَمَّدُ مَا عَدَلْتَ فِي الْقِسْمَةِ مُنْذُ الْيَوْمِ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَضَبًا شَدِيدًا ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ لَا تَجِدُونَ بَعْدِي أَحَدًا أَعْدَلَ عَلَيْكُمْ مِنِّي" قَالَهَا ثَلَاثًا.
ثُمَّ قَالَ:" يَخْرُجُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ رِجَالٌ - كَانَ هَذَا مِنْهُمْ - هَدْيُهُمْ هَكَذَا، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ، كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، لَا يَرْجِعُونَ إِلَيْهِ". وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى صَدْرِهِ" سِيمَاهُمُ التَّحْلِيقُ، لَا يَزَالُونَ يَخْرُجُونَ حَتَّى يَخْرُجَ آخِرُهُمْ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ" قَالَهَا ثَلَاثًا" شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ" قَالَهَا ثَلَاثًا.
وَقَالَ حَمَّادٌ:" لَا يَرْجِعُونَ فِيهِ".
شریک بن شہاب بیان کرتے ہیں میری یہ خواہش تھی کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کسی صاحب سے ملوں جو مجھے خوارج کے بارے میں کوئی حدیث بیان کریں ایک مرتبہ عرفہ کے دن میری ملاقات سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے میں نے کہا: اے سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خوارج کے بارے میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہو، تو انہوں نے جواب دیا: میں تمہیں وہ حدیث بیان کروں گا، جو میرے کانوں نے سنی ہے، اور میری آنکھیں اس وقت دیکھ رہی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ دینا رلائے گئے آپ نے انہیں تقسیم کرنا شروع کیا آپ کے پاس ایک سیاہ فام شخص موجود تھا جس کے بال مونڈے ہوئے تھے اس نے دو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان سجدے کا نشان موجود تھا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا وہ سامنے کی طرف سے آپ کے پاس آیا تو آپ نے اسے کچھ نہیں دیا پھر وہ دائیں طرف سے آپ کے پاس آیا تو آپ نے اسے کچھ نہیں دیا پھر وہ پیچھے کی طرف سے آپ کی طرف آیا تو آپ نے اسے کچھ نہیں دیا اس نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کی قسم آج آپ نے تقسیم کرتے ہوئے عدل سے کام نہیں لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید غصے میں آ گئے پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم تم میرے بعد کسی ایسے شخص کو نہیں پاؤ گے، جو تمہارے لئے مجھ سے زیادہ عادل ہو یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے اس کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا: مشرق کی طرف سے کچھ لوگ نکلیں گے یہ بھی ان میں سے ایک لگتا ہے ان کی ظاہری ہیئت اس کی مانند ہو گی وہ لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا وہ لوگ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے پھر وہ دین کی طرف واپس نہیں آئیں گے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یا راوی صحابی نے) اپنا ہاتھ اپنے سینے پر رکھا (اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ان کی مخصوص نشانی سر مونڈوانا ہو گی وہ مسلسل دین سے نکلتے رہیں گے، یہاں تک کہ ان کا آخری فرد بھی دین سے نکل جائے گا جب تم انہیں دیکھو تو انہیں قتل کر دینا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی: (اور پھر فرمایا:) وہ خلق اور خلیقہ (یعنی ہر قسم کی ساری مخلوق) میں بدترین ہوں گے یہ بات بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ یہاں حماد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ اس (دین) میں واپس نہیں آئیں گے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10408]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19284، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2694»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10409
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يَزَالُونَ يَخْرُجُونَ حَتَّى يَخْرُجَ آخِرُهُمْ مَعَ الدَّجَّالِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ. وَالْأَزْرَقُ بْنُ قَيْسٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”وہ مسلسل نکلتے رہیں گے، یہاں تک کہ ان کے آخری افراد دجال کے ساتھ نکلیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ازرق بن قیس نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10409]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (421/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10410
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: ذُكِرَ لِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ - وَلَمْ أَسْمَعْهُ مِنْهُ -:
" إِنَّ فِيكُمْ قَوْمًا يَتَعَبَّدُونَ فَيَدْأَبُونَ حَتَّى يُعْجَبَ بِهِمُ النَّاسُ، وَتُعْجِبَهُمْ أَنْفُسُهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے میں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات نہیں سنی ہے (آپ نے فرمایا:) ”تمہارے درمیان کچھ لوگ ہوں گے، جو عبادت کرتے ہوئے اتنا اہتمام کریں گے کہ لوگوں کو وہ اچھا لگے گا اور وہ خود پسندی کا شکار بھی ہوں گے وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے، ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10410]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى (4066) اخرجه احمد فى المسند (183/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں