🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب
خوارج کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10421
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ:
لَمَّا قَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَنَائِمَ هَوَازِنَ، قَامَ رَجُلٌ قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَقُومُ فَأَقْتُلُ هَذَا الْمُنَافِقَ؟ قَالَ:" مَعَاذَ اللَّهِ، أَتَتَسَامَعُ الْأُمَمُ أَنَّ مُحَمَّدًا يَقْتُلُ أَصْحَابَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہوازن کا مال غنیمت تقسیم کیا، تو ایک شخص کھڑا ہوا راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اٹھ کر اس منافق کو قتل نہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات سے اللہ کی پناہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو یہ کہتے پھریں کہ محمد اپنے ساتھیوں کو قتل کروا دیتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10421]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (354/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10422
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُلَيْلٍ السَّلِيحِيُّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا قَرِيبًا مِنَ الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَخَرَجَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُذَيْفَةَ، فَاسْتَوَى عَلَى الْمِنْبَرِ، فَخَطَبَ، ثُمَّ قَرَأَ عَلَيْهِمْ سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ، وَكَانَ مَنْ أَقْرَأِ النَّاسِ. فَقَالَ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَيَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ رِجَالٌ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
عبدالملک بن ملیل سلیحی بیان کرتے ہیں: جمعہ کے دن میں منبر کے قریب بیٹھا ہوا تھا محمد بن ابوحذیفہ نکلا اور منبر پر کھڑا ہو گیا اس نے خطبہ دینا شروع کیا پھر اس نے لوگوں کے سامنے قرآن کی کوئی سورت تلاوت کی اور وہ سب سے عمدہ تلاوت کرتا تھا تو سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ ایسے لوگ ضرور قرآن پڑھیں گے کہ وہ قرآن ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا اور وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (325/17) اخرجه احمد فى المسند (145/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16857»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10423
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" تَكُونُ خَلَفٌ بَعْدَ السِّتِّينَ أَضَاعُوا الصَّلَوَاتِ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوَاتِ فَسَوْفَ يَلْقَوْنَ غَيًّا، ثُمَّ يَكُونُ خَلَفٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يَعْدُو تَرَاقِيَهُمْ، وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ ثَلَاثَةٌ: مُؤْمِنٌ وَمُنَافِقٌ وَفَاجِرٌ".
قَالَ بَشِيرٌ: فَقُلْتُ لِلْوَلِيدِ: مَا هَؤُلَاءِ الثَّلَاثَةُ؟ قَالَ: الْمُنَافِقُ كَافِرٌ بِهِ، وَالْفَاجِرُ يَتَأَكَّلُ بِهِ، وَالْمُؤْمِنُ يُؤْمِنُ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ كَذَلِكَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ساٹھ (سال) کے بعد ایسے لوگ آئیں گے، جو نماز ضائع کریں گے نفسانی خواہشات کی پیروی کریں گے، اور وہ عنقریب جہنم میں پہنچ جائیں گے پھر ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن پڑھیں گے، اور وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا قرآن تین قسم کے لوگ پڑھیں گے مومن، منافق اور فاجر“۔ بشیر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے ولید سے دریافت کیا: ان تین قسم کے لوگوں سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے بتایا: منافق سے مراد وہ شخص ہے، جو اس کا انکار کرتا ہو فاجر سے مراد وہ شخص ہے، جو اس کا معاوضہ کھاتا ہو، اور مومن سے مراد وہ شخص ہے، جو اس پر ایمان رکھتا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10423]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (38/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10424
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيهِمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، قِتَالُهُمْ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" قِتَالُهُمْ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن پڑھیں گے، اور وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا وہ اسلام سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے سے پار ہو جاتا ہے ان کے ساتھ جنگ کرنا ہر مسلمان پر لازم ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ان کے ساتھ جنگ کرنا ہر مسلمان پر لازم ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10424]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1345)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1348»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10425
وَعَنْ صَفْوَانِ بْنِ مُحْرِزٍ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ:
أَنَّهُ مَرَّ بِقَوْمٍ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، فَقَالَ: لَا يَغُرَّنَّكَ هَؤُلَاءِ، إِنَّهُمْ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ الْيَوْمَ، وَيَتَجَالَدُونَ بِالسُّيُوفِ غَدًا، ثُمَّ قَالَ: ائْتِنِي بِنَفَرٍ مِنْ قُرَّاءِ الْقُرْآنِ، وَلْيَكُونُوا شُيُوخًا. فَأَتَيْتُهُ بِنَافِعِ بْنِ الْأَزْرَقِ، وَأَتَيْتُهُ بِمِرْدَاسِ بْنِ بِلَالٍ، وَبِنَفَرٍ مَعَهُمَا، سِتَّةٌ أَوْ ثَمَانِيَةٌ، فَلَمَّا أَنْ دَخَلْنَا عَلَى جُنْدَبٍ قَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَثَلُ الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ كَمَثَلِ الْمِصْبَاحِ الَّذِي يُضِيءُ لِلنَّاسِ وَيَحْرِقُ نَفْسَهُ، وَمَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ، وَاعْلَمْ أَنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنْ أَحَدِكُمْ إِذَا مَاتَ بَطْنُهُ، فَلَا يُدْخِلْ بَطْنَهُ إِلَّا طَيِّبًا، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ فَلْيَفْعَلْ".
صفوان بن محرز نے سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ان کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا جو قرآن پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کریں یہ لوگ آج قرآن پڑھ رہے ہیں، اور کل تلواریں لے کر ایک دوسرے کے مد مقابل آ جائیں گے پھر انہوں نے فرمایا: میرے پاس قرآن پڑھنے والے کچھ لوگوں کو لے کر آؤ اور وہ بڑی عمر کے لوگ ہونے چاہیں راوی کہتے ہیں: تو میں نافع بن ازرق کو ان کے پاس لے کر آیا اور مرداس بن بلال کو ان کے پاس لے کر آیا اور ان دونوں کے ساتھ کچھ اور لوگوں کو لے کر آیا جو چھ یا آٹھ افراد تھے جب ہم سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے، اور اپنے آپ کو بھول جاتا ہے اس کی مثال چراغ کی مانند ہے جو لوگوں کے لئے روشنی کرتا ہے، اور اپنے آپ کو جلا دیتا ہے، اور جو شخص اپنے عمل کے حوالے سے دکھاوا کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا، تم یہ بات جان لو کہ جب کوئی شخص مر جاتا ہے، تو سب سے پہلے اس کے وجود میں سے پیٹ بدبودار ہوتا ہے، تو آدمی کو اپنے پیٹ میں صرف پاکیزہ چیز داخل کرنی چاہیے تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ اس کے اور جنت کے درمیان مٹھی بھر خون بھی رکاوٹ نہ بنے تو اسے ایسا کرنا چاہیے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10425]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1685)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10426
وَفِي رِوَايَةٍ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ، فَذَكَرُوا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ، وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَهُوَ سَاكِتٌ يَسْمَعُ مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ قَوْمًا أَحَقَّ بِالنَّجَاةِ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا: لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَفِي الْأُخْرَى عَلِيُّ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكَلْبِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگوں نے بات چیت شروع کی انہوں نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا ذکر کیا، تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ خاموش بیٹھ کر ان کی باتیں سنتے رہے پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: میں نے آج کے دن کی طرح کبھی کوئی قوم نہیں دیکھی جو نجات کی زیادہ حق دار ہو اگر یہ لوگ سچے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے جن میں سے ایک میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے، اور وہ مدلس ہے جبکہ دوسری میں ایک راوی علی بن سلیمان کلبی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10426]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1681)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10427
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" يُوشِكُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ قَوْمٌ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَشْرَبُونَهُ كَشُرْبِهِمُ الْمَاءَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ". ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى حَلْقِهِ، فَقَالَ:" لَا يُجَاوِزُ هَاهُنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے، اور وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا وہ اسے یوں پئیں گے، جس طرح وہ پانی پیتے ہیں لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یا راوی نے) اپنا ہاتھ اپنے حلق پر رکھ کر یہ ارشاد فرمایا: ”وہ یہاں سے آگے نہیں جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن ادریس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10427]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (829)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 829»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10428
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَيَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ أَقْوَامٌ مِنْ أُمَّتِي يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے کچھ ضرور قرآن پڑھیں گے، اور وہ اسلام سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے سے پار ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10428]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2354) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11734)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11775»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10429
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ قَالَ:
أَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى وَهُوَ مَحْجُوبُ الْبَصَرِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: أَنَا سَعِيدُ بْنُ جُمْهَانَ، قَالَ: مَا فَعَلَ وَالِدُكَ؟ قُلْتُ: قَتَلَتْهُ الْأَزَارِقَةُ، قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ الْأَزَارِقَةَ، لَعَنَ اللَّهُ الْأَزَارِقَةَ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كِلَابُ النَّارِ". قُلْتُ: الْأَزَارِقَةُ وَحْدَهُمْ أَوِ الْخَوَارِجُ كُلُّهَا؟ قَالَ: بَلِ الْخَوَارِجُ كُلُّهَا.
قُلْتُ: فَإِنَّ السُّلْطَانَ يَظْلِمُ النَّاسَ، وَيَفْعَلُ بِهِمْ، وَيَفْعَلُ بِهِمْ، وَيَفْعَلُ؟ فَتَنَاوَلَ بِيَدِي فَغَمَزَهَا غَمْزَةً شَدِيدَةً، ثُمَّ قَالَ: يَا ابْنَ جُمْهَانَ، عَلَيْكَ بِالسَّوَادِ الْأَعْظَمِ، فَإِنْ كَانَ السُّلْطَانُ يَسْمَعُ مِنْكَ فَائْتِهِ فِي بَيْتِهِ فَأَخْبِرْهُ بِمَا تَعْلَمُ، فَإِنْ قَبِلَ مِنْكَ وَإِلَّا فَدَعْهُ، فَلَسْتَ بِأَعْلَمَ مِنْهُ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْخَوَارِجُ كِلَابُ النَّارِ". فَقَطْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَحْمَدَ فِي كَيْفِيَّةِ النُّصْحِ لِلْأَئِمَةِ فِي الْخِلَافَةِ بِأَسَانِيدَ،، وَأَحَدُهَا حَسَنٌ.
سعید بن جمہان بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن ابوعوفی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ان کی بینائی رخصت ہو چکی تھی میں نے انہیں سلام کیا۔ انہوں نے دریافت کیا: تم کون ہو میں نے جواب دیا: میں سعید بن جمہان ہوں۔ انہوں نے دریافت کیا: تمہارے والد کا کیا حال ہے میں نے بتایا: ازارقہ نے انہیں قتل کر دیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ازارقہ پر لعنت کرے اللہ تعالیٰ ازارقہ پر لعنت کرے پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ جہنم کے کتے ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: صرف ازارقہ یہ ہیں یا تمام خوارج ایسے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: بلکہ تمام خوارج (جہنم کے کتے ہیں)۔ میں نے کہا: حاکم وقت اگر لوگوں پر ظلم کرتا ہے، اور ان کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے (تو کیا وہ بھی اس میں شامل ہو گا؟) تو انہوں نے اپنا ہاتھ میری طرف بڑھایا اور پھر زور سے ٹہوکہ دے کر پھر فرمایا: اے ابن جمہان تم پر سواد اعظم کے ساتھ رہنا لازم ہے اگر سلطان تمہاری بات سنتا ہے، تو تم اس کے گھر میں اس کے پاس جاؤ اور اپنے علم کے مطابق اسے بتا دو اگر وہ تمہاری بات قبول کر لیتا ہے، تو ٹھیک ہے ورنہ اسے اس کے حال پر چھوڑ دو تم اس سے زیادہ علم رکھنے والے نہیں ہو گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت میں سے صرف خوارج کے جہنم کے کتے ہونے والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے امام أحمد کی نقل کردہ ایک حدیث گزر چکی ہے، جو خلافت کے بارے میں حکمرانوں کی خیرخواہی کی کیفیت کے بارے میں ہے یہ مختلف اسانید کے ساتھ نقل ہوئی ہے جن میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10429]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18923»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10430
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَنَا:
" يُوشِكُ أَنْ يَجِيءَ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، طُوبَى لِمَنْ قَتَلَهُمْ، وَطُوبَى لِمَنْ قَتَلُوهُ".
ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ، فَقَالَ:" إِنَّهُمْ سَيَخْرُجُونَ بِأَرْضِ قَوْمِكَ يَا يَمَامِيُّ يُقَاتِلُونَ بَيْنَ الْأَنْهَارِ". قُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي مَا بِهَا مِنْ أَنْهَارٍ. قَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے ہم سے ارشاد فرمایا: ”عنقریب کچھ لوگ آئیں گے، جو قرآن پڑھیں گے، اور وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جو انہیں قتل کرے گا اور اس شخص کے لئے بھی مبارکباد ہے، جسے وہ قتل کریں گے“۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے، اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”وہ لوگ عنقریب تمہاری قوم کی سرزمین سے نکلیں گے اے یمامی اور وہ لوگ نہروں کے درمیان جنگ کریں گے میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں وہاں تو نہریں نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہاں عنقریب ہوں گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی بن یحیی بن اسماعیل کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے، اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10430]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8260)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8260»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں