🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ مَا جَاءَ فِي ذِي الثُّدَيَّةِ وَأَهْلِ النَّهْرَوَانِ
ذوثدیہ اور اہل نہروان کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10451
وَعَنْ جُنْدَبٍ قَالَ:
لَمَّا فَارَقَتِ الْخَوَارِجُ عَلِيًّا خَرَجَ فِي طَلَبِهِمْ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَانْتَهَيْنَا إِلَى عَسْكَرِ الْقَوْمِ، وَإِذَا لَهُمْ دَوِيٌّ كَدَوِيِّ النَّحْلِ مِنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ، وَإِذَا فِيهِمْ أَصْحَابُ الثَّفِنَاتِ، وَأَصْحَابُ الْبَرَانِسِ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُمْ دَخَلَنِي مِنْ ذَلِكَ شِدَّةٌ، فَتَنَحَّيْتُ فَرَكَزْتُ رُمْحِي، وَنَزَلْتُ عَنْ فَرَسِي، وَوَضَعْتُ بُرْنُسِي، فَنَثَرْتُ عَلَيْهِ دِرْعِي، وَأَخَذْتُ بِمِقْوَدِ فَرَسِي، فَقُمْتُ أُصَلِّي إِلَى رُمْحِي، وَأَنَا أَقُولُ فِي صَلَاتِي: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ قِتَالُ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَكَ طَاعَةً فَأْذَنْ لِي فِيهِ، وَإِنْ كَانَ مَعْصِيَةً فَأَرِنِي بَرَاءَتَكَ. قَالَ: فَإِنَّا كَذَلِكَ إِذْ أَقْبَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا حَاذَانِي، قَالَ: تَعَوَّذْ بِاللَّهِ، تَعَوَّذْ بِاللَّهِ يَا جُنْدَبُ مِنْ شَرِّ الشَّكِّ، فَجِئْتُ أَسْعَى إِلَيْهِ، وَنَزَلَ فَقَامَ يُصَلِّي، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ عَلَى بِرْذَوْنٍ يَقْرُبُ بِهِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ فِي الْقَوْمِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَدْ قَطَعُوا النَّهْرَ. قَالَ: مَا قَطَعُوهُ؟ قُلْتُ: سُبْحَانَ اللَّهِ. ثُمَّ جَاءَ آخَرُ أَرْفَعُ مِنْهُ فِي الْجَرْيِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا تَشَاءُ؟ قَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ فِي الْقَوْمِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَدْ قَطَعُوا النَّهْرَ، فَذَهَبُوا، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، قَالَ عَلِيٌّ: مَا قَطَعُوهُ.
ثُمَّ جَاءَ آخَرُ يَسْتَحْضِرُ بِفَرَسِهِ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: مَا تَشَاءُ؟ قَالَ: أَلَكَ حَاجَةٌ فِي الْقَوْمِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: قَدْ قَطَعُوا النَّهْرَ، قَالَ: مَا قَطَعُوهُ وَلَا يَقْطَعُوهُ، وَلَيُقْتَلُنَّ دُونَهُ، عَهْدٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ.
قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ قُمْتُ فَأَمْسَكْتُ لَهُ بِالرِّكَابِ، فَرَكِبَ فَرَسَهُ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى دِرْعِي فَلَبِسْتُهَا، وَإِلَى قَوْسِي فَعَلَّقْتُهَا، وَخَرَجْتُ أُسَايِرُهُ. فَقَالَ لِي: يَا جُنْدَبُ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: أَمَّا أَنَا، فَأَبْعَثُ إِلَيْهِمْ رَجُلًا يَقْرَأُ الْمُصْحَفَ، يَدْعُو إِلَى كِتَابِ اللَّهِ رَبِّهِمْ، وَسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ، فَلَا يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ حَتَّى يَرْشُقُوهُ بِالنَّبْلِ، يَا جُنْدَبُ، أَمَا إِنَّهُ لَا يُقْتَلُ مِنَّا عَشَرَةٌ، وَلَا يَنْجُو مِنْهُمْ عَشَرَةٌ.
فَانْتَهَيْنَا إِلَى الْقَوْمِ وَهُمْ فِي مُعَسْكَرِهِمُ الَّذِي كَانُوا فِيهِ لَمْ يَبْرَحُوا، فَنَادَى عَلِيٌّ فِي أَصْحَابِهِ فَصَفَّهُمْ، ثُمَّ أَتَى الصَّفَّ مِنْ رَأْسِهِ ذَا إِلَى رَأْسِهِ ذَا مَرَّتَيْنِ، وَهُوَ يَقُولُ: مَنْ يَأْخُذُ هَذَا الْمُصْحَفَ، فَيَمْشِي بِهِ إِلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ فَيَدْعُوهُمْ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ رَبِّهِمْ، وَسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ، وَهُوَ مَقْتُولٌ وَلَهُ الْجَنَّةُ؟ فَلَمْ يُجِبْهُ إِلَّا شَابٌّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ، فَلَمَّا رَأَى عَلِيٌّ حَدَاثَةَ سِنِّهِ، قَالَ لَهُ: ارْجِعْ إِلَى مَوْقِفِكَ.
ثُمَّ نَادَى الثَّانِيَةَ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِ إِلَّا ذَلِكَ الشَّابُّ.
ثُمَّ نَادَى الثَّالِثَةَ فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِ إِلَّا ذَلِكَ الشَّابُّ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: خُذْ، فَأَخَذَ الْمُصْحَفَ، فَقَالَ لَهُ: أَمَا إِنَّكَ مَقْتُولٌ، وَلَسْتَ مُقْبِلًا عَلَيْنَا بِوَجْهِكَ حَتَّى يَرْشُقُوكَ بِالنَّبْلِ.
فَخَرَجَ الشَّابُّ بِالْمُصْحَفِ إِلَى الْقَوْمِ، فَلَمَّا دَنَا مِنْهُمْ حَيْثُ يَسْمَعُونَ قَامُوا وَنَشَّبُوا الْفَتَى قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ، قَالَ: فَرَمَاهُ إِنْسَانٌ، فَأَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَعَدَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: دُونَكُمُ الْقَوْمُ، قَالَ جُنْدَبٌ: فَقَتَلْتُ بِكَفِّي هَذِهِ بَعْدَ مَا دَخَلَنِي مَا كَانَ دَخَلَنِي ثَمَانِيَةً، قَبْلَ أَنْ أُصَلِّيَ الظُّهْرَ، وَمَا قُتِلَ مِنَّا عَشَرَةٌ، وَلَا نَجَا مِنْهُمْ عَشَرَةٌ كَمَا قَالَ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ أَبِي السابِعَةِ، عَنْ جُنْدَبٍ، وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا السَّابِعَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب خوارج نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے علیحدگی اختیار کی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کا پیچھا کرتے ہوئے نکلے ان کے ساتھ ہم بھی روانہ ہوئے ہم دشمن کے لشکر کے پاس پہنچ گئے قرآن کی تلاوت کی آواز یوں آ رہی تھی جس طرح شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ ہوتی ہے ان کے درمیان وہ لوگ بھی تھے جن کی جلد پر سخت نشان (یا گٹھے) تھے، کچھ برانس والے (یعنی عبادت گزار) تھے، جب میں نے ان لوگوں کو دیکھا تو مجھے اس حوالے سے الجھن کا احساس ہوا میں ایک طرف ہٹ گیا میں نے اپنا نیزہ زمین میں گاڑ دیا اپنے گھوڑے سے اتر آیا اور اپنی ٹوپی اتار دی اس پر اپنی ذرہ رکھ دی میں نے اپنے گھوڑے کی چھڑی کو پکڑا اور نیزے کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرنے لگا میں نماز کے دوران یہ دعا کر رہا تھا: اے اللہ اگر ان لوگوں کے ساتھ قتال کرنا تیری اطاعت ہے، تو مجھے اس کی اجازت دے اور اگر یہ معصیت ہے، تو مجھے لاتعلقی موقع فراہم کر راوی کہتے ہیں: ابھی میں اسی حالت میں تھا کہ اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر پر سوار ہو کر تشریف لائے جب وہ میرے مد مقابل آئے، تو انہوں نے فرمایا: تم اللہ کی پناہ مانگو تم اللہ کی پناہ مانگو اے جندب شک کے شر سے (پناہ مانگو) میں دوڑتا ہوا ان کی طرف گیا وہ سواری سے نیچے اترے اور کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے لگے اسی دوران ایک شخص گھوڑے پر سوار ہو کر آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا بات ہے اس نے کہا: آپ دشمن کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا ہوا اس نے کہا: انہوں نے نہر کاٹ دی ہے (یا پار کر لی ہے) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا۔ انہوں نے اسے پار کر لیا ہے میں نے کہا: سبحان اللہ پھر اس کے بعد ایک اور شخص آیا جس کی آواز زیادہ اونچی تھی اس نے کہا: اے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو۔ اس نے کہا: کیا آپ دشمن کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے اس نے بتایا: ان لوگوں نے نہر پار کر لی ہے، اور وہ چلے گئے ہیں میں نے کہا: اللہ اکبر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ اسے پار نہیں کر سکتے پھر ایک اور شخص اپنے گھوڑے کو دوڑاتا ہوا آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا اس نے کہا: آپ دشمن کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا ہوا اس نے بتایا: ان لوگوں نے نہر پار کر لی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ اسے پار نہیں کر سکتے ہیں، اور نہ ہی اسے آگے کر سکیں گے وہ اس سے پہلے ہی قتل ہو جائیں گے یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے عہد ہے میں نے کہا: اللہ اکبر پھر میں اٹھا میں نے ان کے لئے رکاب کو پکڑا وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوے میں اپنی ذرہ کی طرف واپس آیا میں نے اسے پہنا میں نے اپنی کمان لی اور اسے لٹکایا اور پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ چلتا ہوا نکلا انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے جندب میں نے کہا: اے امیر المؤمنین میں حاضر ہوں۔ انہوں نے فرمایا: جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے، تو ان کی طرف ایک شخص کو بھیجوں گا، جو قرآن پڑھے گا اور انہیں اللہ کی کتاب کی طرف دعوت دے گا، جو ان کا پروردگار اور ان کے نبی کی سنت کی طرف دعوت دے گا اور وہ ہماری طرف رخ نہیں کریں گے، یہاں تک کہ اس شخص کو تیروں کے ذریعے زخمی کر دیں گے۔ اے جندب! ہماری طرف سے دس آدمی بھی قتل نہیں ہوں گے، اور ان کی طرف سے دس آدمی بھی نہیں بچیں گے راوی کہتے ہیں: ہم لوگ ان تک پہنچ گئے وہ لوگ اپنے لشکر میں موجود تھے جس میں پہلے تھے اور وہ اسی حالت میں تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے اصحاب میں آواز بلند کی اور ان لوگوں کی صفیں بنوائیں پھر وہ صف کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک آئے ایسا انہوں نے دو مرتبہ کیا وہ یہ کہہ رہے تھے کون شخص یہ قرآن لے کر ان لوگوں کی طرف جائے گا اور انہیں اللہ کی کتاب کی طرف جو ان کا پروردگار ہے، اور ان کے نبی کی سنت کی طرف دعوت دے گا وہ شخص قتل ہو جائے گا اور اسے جنت مل جائے گی کسی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جواب نہیں دیا بنو عامر بن صعصعہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے انہیں جواب دیا: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی کم عمری ملاحظہ کی تو اس سے فرمایا: تم اپنی جگہ پر واپس چلے جاؤ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دوسری مرتبہ یہی اعلان کیا، تو کوئی نکل کر ان کی طرف نہیں آیا صرف وہی نوجوان آیا پھر انہوں نے تیسری مرتبہ اعلان کیا، تو صرف وہی نوجوان نکل کر ان کی طرف آیا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم یہ لو! اس نے مصحف لیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم قتل ہو جاؤ گے، اور تم ہمارے پاس واپس نہیں آؤ گے وہ لوگ تمہیں تیروں کے ذریعے زخمی کر دیں گے (یا قتل کر دیں گے) وہ نوجوان قرآن مجید لے کر دشمن کی طرف گیا جب وہ ان کے اتنا قریب ہوا جہاں وہ اس کی آواز سن سکتے تھے، تو وہ کھڑا ہوا اس نوجوان کے واپس آنے سے پہلے ان لوگوں نے اس پر تیر اندازی کی ایک شخص نے اسے تیر مارا اس نوجوان نے ہماری طرف رخ کیا اور بیٹھ گیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ان پر حملہ کر دو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پہلے ان لوگوں کے بارے میں میرے ذہن میں جو بھی خیال آیا تھا اس کے بعد یہ حال ہوا کہ میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آٹھ لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھنے سے پہلے قتل کر دیا، اور ہم میں سے دس آدمی بھی قتل نہیں ہوئے، اور ان میں سے دس آدمی بھی نہیں بچے جیسا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ابوسابعہ کے حوالے سے سیدنا جندب سے نقل کی ہے میں ابوسابعہ سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10451]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10452
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ مَوْلَى عَلِيٍّ قَالَ:
شَهِدْتُ مَعَ عَلِيٍّ عَلَى النَّهْرِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ، قَالَ: اطْلُبُوا الْمُخْدَجَ، فَطَلَبُوهُ فَلَمْ يَجِدُوهُ، وَأَمَرَ أَنْ يُوضَعَ عَلَى كُلِّ قَتِيلٍ قَصَبَةٌ، فَوَجَدُوهُ فِي وَهْدَةٍ فِي مُنْتَقَعِ مَاءٍ، رَجُلٌ أَسْوَدُ مُنْتِنُ الرِّيحِ، فِي مَوْضِعِ يَدِهِ كَهَيْئَةِ الثَّدْيِ عَلَيْهِ شَعَرَاتٌ. فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَسَمِعَ أَحَدَ ابْنَيْهِ - إِمَّا الْحَسَنَ أَوِ الْحُسَيْنَ - يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَرَاحَ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ هَذِهِ الْعِصَابَةِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَوْ لَمْ يَبْقَ مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا ثَلَاثَةٌ، لَكَانَ أَحَدُهُمْ عَلَى رَأْيِ هَؤُلَاءِ، إِنَّهُمْ لَفِي أَصْلَابِ الرِّجَالِ، وَأَرْحَامِ النِّسَاءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے غلام ابوجعفر فراء بیان کرتے ہیں: میں نہر کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ موجود تھا جب وہ ان لوگوں کو قتل کر کے فارغ ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: اس شخص کو تلاش کرو جس کا ایک ہاتھ نا مکمل ہو لوگوں نے انہیں تلاش کیا، تو وہ انہیں نہیں ملا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ حکم دیا کہ ہر مقتول پر سرکنڈا رکھا جائے، تو وہ شخص انہیں ایک نشیبی جگہ پر پانی کے قریب انہیں مل گیا وہ ایک سیاہ فام شخص تھا جس کی ظاہری حالت بدبودار تھی اور اس کے ایک ہاتھ کی جگہ چھاتی کی مانند تھی جس پر کچھ بال تھے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف دیکھا تو ارشاد فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے دونوں صاحبزادوں میں سے کسی شاید سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو یا شاید سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے سنا ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت کو اس گروہ سے نجات عطا کر دی ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی امت میں سے صرف تین افراد باقی رہ جائیں تو ان میں سے کوئی ایک شخص ان لوگوں کے مسلک پر ہو گا اور یہ لوگ ابھی مردوں کی پشتوں میں اور عورتوں کے رحموں میں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10452]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10453
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُدَيْسٍ الْبَلَوِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" يَخْرُجُ أُنَاسٌ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، يُقْتَلُونَ بِجَبَلِ لُبْنَانَ أَوْ بِجَبَلِ الْخَلِيلِ".
قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ: فَقُتِلَ ابْنُ عُدَيْسٍ بِجَبَلِ لُبْنَانَ أَوْ بِجَبَلِ الْخَلِيلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ، وَهُوَ مُقَارِبُ الْحَالِ، وَقَدْ ضُعِّفَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عدیس بلوی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کچھ لوگ نکلیں گے، جو دین سے یوں نکل جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے انہیں جبل لبان (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جبل خلیل کے پاس قتل کیا جائے گا“۔ ابن لہیعہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن عدیس کو جبل لبان یا شاید جبل کے خلیل کے پاس شہید کیا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ مقارب الحال ہے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن یا صحیح ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10453]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ الْحُكْمِ فِي الْبُغَاةِ وَالْخَوَارِجِ وَقِتَالِهِمْ
باغیوں اور خارجیوں کے بارے میں ثالث مقرر کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10454
عَنْ كَثِيرِ بْنِ نَمِرٍ قَالَ: دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْكُوفَةِ عَشِيَّةَ جُمُعَةٍ وَعَلِيٌّ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَقَامُوا فِي نَوَاحِي الْمَسْجِدِ يَحْكُمُونَ، فَقَالَ بِيَدِهِ هَكَذَا، ثُمَّ قَالَ: كَلِمَةُ حَقٍّ يُبْتَغَى بِهَا بَاطِلٌ، حُكْمَ اللَّهِ أَنْتَظِرُ فِيكُمْ، أَحْكُمُ فِيكُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقْسِمُ بَيْنَكُمْ بِالسَّوِيَّةِ، وَلَا نَمْنَعُكُمْ مِنْ هَذَا الْمَسْجِدِ أَنْ تُصَلُّوا فِيهِ مَا كَانَتْ أَيْدِيكُمْ مَعَ أَيْدِينَا، وَلَا نُقَاتِلُكُمْ حَتَّى تُقَاتِلُونَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
کثیر بن نمر بیان کرتے ہیں: جمعہ کی شام میں مسجد کوفہ میں داخل ہوا، اس وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، تو لوگ مسجد کے نواحی حصوں میں کھڑے ہو کر (لا حکم الا للہ کا) نعرہ لگانے لگے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے یہ اشارہ کر کے ارشاد فرمایا: ”بات ٹھیک ہے، لیکن اُس کے ذریعے باطل مراد لیا جا رہا ہے، میں تمہارے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار کر رہا ہوں، اور میں تمہارے درمیان اللہ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت کے مطابق فیصلہ دوں گا، اور میں تمہارے درمیان برابری کی بنیاد پر تقسیم کروں گا، میں تم لوگوں کو اس مسجد میں نماز ادا کرنے سے نہیں روکوں گا، جب تک تمہارے ہاتھ ہمارے ہاتھوں کے ساتھ رہیں گے، اور ہم تمہارے ساتھ اُس وقت تک جنگ نہیں کریں گے، جب تک تم ہمارے ساتھ جنگ نہیں کرو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10454]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10455
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ، هَلْ تَدْرِي كَيْفَ حُكْمُ اللَّهِ فِي مَنْ بَغَى مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ؟". قَالَ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" لَا يُجْهَزُ عَلَى جَرِيحِهَا، وَلَا يُقْتَلُ أَسِيرُهَا، وَلَا يُطْلَبُ هَارِبُهَا، وَلَا يُطْلَبُ فَيْؤُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. قُلْتُ: وَفِيهِ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے ابن ام عبد! کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ اس امت میں سے جو بغاوت کرے گا؟ اس کے بارے میں اللہ کا حکم کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے زخمیوں کو قتل نہیں کیا جائے گا، اُن کے قیدیوں کو قتل نہیں کیا جائے گا، اُن کے بھاگنے والے کا پیچھا نہیں کیا جائے گا، اور اُن کا مال غنیمت تقسیم نہیں کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کی سند میں ایک راوی کوثر بن حکیم ہے، اور وہ ضعیف اور متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10455]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1849)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5954، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3450/1، 7034»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ النَّهْيِ عَنْ حُبِّ الْخَوَارِجِ وَالرُّكُونِ إِلَيْهِمْ
خوارج سے محبت کرنے اور ان کی طرف جھکاؤ رکھنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10456
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ أَنَّ رَجُلًا وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ بِبَشَرَةِ جَبْهَتِهِ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، فَنَبَتَتْ شَعْرَةٌ فِي جَبْهَتِهِ كَهْلَبَةُ الْفَرَسِ. وَشَبَّ الْغُلَامُ، فَلَمَّا كَانَ زَمَنُ الْخَوَارِجِ أَحَبَّهُمْ ; فَسَقَطَتِ الشَّعْرَةُ عَنْ جَبْهَتِهِ، فَأَخَذَهُ أَبُوهُ فَقَيَّدَهُ وَحَبَسَهُ مَخَافَةَ أَنْ يَلْحَقَ بِهِمْ، قَالَ: فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَوَعَظْنَاهُ وَقُلْنَا لَهُ فِيمَا نَقُولُ: أَلَمْ تَرَ إِلَى بَرَكَةِ دَعْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ وَقَعَتْ عَنْ جَبْهَتِكَ؟ فَمَا زِلْنَا بِهِ حَتَّى رَجَعَ عَنْ رَأْيِهِمْ، فَرَدَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْهِ الشَّعْرَةَ بَعْدُ فِي جَبْهَتِهِ وَتَابَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا بیٹا پیدا ہوا وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیشانی کی جلد کو پکڑا اور پھر اس کے لئے دعائے برکت کی تو اس کی پیشانی پر کچھ بال یوں اگ گئے جیسے گھوڑے کی گردن پر ہوتے ہیں پھر وہ لڑکا بڑا ہو گیا جب خوارج کا زمانہ آیا تو وہ خوارج سے محبت رکھنے لگا، تو اس کی پیشانی سے وہ بال گر گئے اس کے باپ نے اسے پکڑا اور اسے قید کر دیا اسے یہ اندیشہ تھا کہ کہیں وہ لڑکا خوارج کے ساتھ جا کے نہ ملے راوی کہتے ہیں: ہم اس کے پاس گئے ہم نے اسے وعظ ونصیحت کی ہم نے جو اسے باتیں کیں اس میں ہم نے یہ بھی کہا: کہ کیا تم نے اس بات پے غور نہیں کیا کہ اللہ کے رسول کی دعا کی برکت تمہارے چہرے سے گر گئی ہے ہم مسلسل اسے تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ اس نے خوارج کی رائے سے رجوع کر لیا تو اللہ تعالیٰ نے بعد میں اس کی پیشانی پر دوبارہ بال لوٹا دیے جب اس نے توبہ کر لی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید بن جدعان ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10456]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (456/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23293»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10457
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ الْحَسَنِ وَجَارِيَةٌ تَحُتُّ شَيْئًا مِنْ حِنَّاءٍ عَنْ أَظَافِرِهِ فَجَاءَتْهُ أَضْبَارَةٌ مِنْ كُتُبٍ، فَقَالَ: يَا جَارِيَةُ، هَاتِي الْمِخْضَبَ، فَصَبَّ فِيهِ مَاءً، وَأَلْقَى الْكُتُبَ فِي الْمَاءِ، فَلَمْ يَفْتَحْ مِنْهَا شَيْئًا وَلَمْ يَنْظُرْ إِلَيْهِ. فَقُلْتُ: يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، مِمَّنْ هَذِهِ الْكُتُبُ؟ قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ مِنْ قَوْمٍ لَا يَرْجِعُونَ إِلَى حَقٍّ، وَلَا يَقْصُرُونَ عَنْ بَاطِلٍ، أَمَا إِنِّي لَسْتُ أَخْشَاهُمْ عَلَى نَفْسِي، وَلَكِنِّي أَخْشَاهُمْ عَلَى ذَلِكَ، وَأَشَارَ إِلَى الْحُسَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نکلا اس وقت ایک لڑکی ان کے ناخنوں سے مہندی کھرچ رہی تھی ان کے پاس تحریروں کا ایک گٹھہ آیا تو انہوں نے فرمایا: اے لڑکی بڑا برتن لاؤ اور اس میں پانی ڈال کے لاؤ پھر انہوں نے وہ تحریریں پانی میں ڈلوا دیں انہوں نے اس میں سے کسی کو کھولا بھی نہیں، اور اس کو دیکھا بھی نہیں میں نے کہا: اے ابومحمد یہ تحریریں کن کی طرف سے ہیں انہوں نے جواب دیا: اہل عراق کی طرف سے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو اہل حق کی طرف رجوع نہیں کرتے ہیں، اور باطل میں کمی نہیں کرتے ہیں مجھے اپنی ذات کے حوالے سے ان کی طرف سے اندیشہ نہیں ہے لیکن مجھے اس کے حوالے سے ان لوگوں سے اندیشہ ہے۔ امام حسن نے امام حسین کی طرف سے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن حکیم بن ابوزیاد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2691)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. (بَابُ الْقِتَالِ عَلَى التَّأْوِيلِ)
تاویل کی بنیاد پر جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10458
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
" فِيكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
قُلْتُ: وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ فِي مَنَاقِبِ عَلِيٍّ، وَكَذَلِكَ أَحَادِيثُ فِي مَنْ يُقَاتِلُهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے درمیان وہ شخص ہے، جو قرآن کی تاویل کی بنیاد پر جنگ کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول کی بنیاد پر جنگ کی تھی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا ایک اور طریق ہے، جو اس سے زیادہ طویل ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گا اور اسی طرح کچھ احادیث وہ ہیں جو ان لوگوں کے بارے میں ہیں، جن کے ساتھ وہ جنگ کریں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10458]
تخریج الحدیث: «اخرجه أحمد فى المسند (31/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10865»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ الْعَصَبِيَّةِ
عصبیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10459
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمِنَ الْعَصَبِيَّةِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ قَوْمَهُ؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّ الْعَصَبِيَّةَ أَنْ يُعِينَ الرَّجُلُ قَوْمَهُ عَلَى الظُّلْمِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ، غَيْرَ قَوْلِهِ: أَمِنَ الْعَصَبِيَّةِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ قَوْمَهُ؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الشَّامِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا یہ چیز عصبیت میں شامل ہے کہ آدمی اپنی قوم سے محبت رکھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ عصبیت یہ ہے کہ آدمی ظلم کے بارے میں اپنی قوم کی مدد کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”کیا یہ چیز عصبیت میں شامل ہے کہ آدمی اپنی قوم سے محبت رکھے آپ نے فرمایا: جی نہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر شامی ہے۔ جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10459]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (107/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابٌ فِي مَنْ قُتِلَ دُونَ حَقِّهِ وَأَهْلِهِ وَمَالِهِ
جو شخص اپنے حق یا اہل خانہ یا مال کی خاطر قتل ہو جائے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10460
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَنْ قُتِلَ دُونَ مَظْلَمَتِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ظلم کی بنیاد پر قتل ہو جائے وہ شہید ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10460]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2780)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2775»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں