🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ السَّتْرِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ
مسلمان کی پردہ پوشی کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10482
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ:
جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ مُتَحَنِّطًا، فَلَمَّا رَآهُ وَوَجَدَ رِيحَ الْحَنُوطِ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذَا، قَالَ: فَجَاءَهُ، فَذَكَرَ أَنَّهُ وَقَعَ عَلَى جَارِيَةِ امْرَأَتِهِ، وَسَأَلَهُ أَنْ يُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدَّ، قَالَ: اسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَتُبْ إِلَيْهِ، وَاسْتُرْ عَلَى نَفْسِكَ، وَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُعْتِقَهَا فَافْعَلْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ، وَلَكِنَّ رِجَالَهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اس نے حنوط لگائی ہوئی تھی جب سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس کو دیکھا تو انہیں اس میں سے حنوط کی خوشبو محسوس ہوئی، تو انہوں نے کہا: اے اللہ میں اس کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں راوی کہتے ہیں: وہ شخص ان کے پاس آیا اور اس نے یہ بات ذکر کی کہ اس نے اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ صحبت کر لی ہے اس نے ان سے درخواست کی کہ وہ اس پر حد جاری کریں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اپنی ذات کی پردہ پوشی کرو اگر تم سے ہو سکے تو اس کنیز کو آزاد کر دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے: ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تا ہم اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10482]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9191)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
2. بَابُ مَا يُقَالُ لِمَنْ أَصَابَ ذَنْبًا
جس شخص نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا ہو اسے کیا کہا جائے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10483
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ:
إِذَا رَأَيْتُمْ أَخَاكُمْ قَارَفَ ذَنْبًا فَلَا تَكُونُوا أَعْوَانًا لِلشَّيْطَانِ عَلَيْهِ، تَقُولُونَ: اللَّهُمَّ أَخْزِهِ، اللَّهُمَّ الْعَنْهُ، وَلَكِنْ سَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ، فَإِنَّا كُنَّا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُنَّا لَا نَقُولُ فِي أَحَدٍ شَيْئًا حَتَّى نَعْلَمَ عَلَامَ يَمُوتُ، فَإِنْ خُتِمَ لَهُ بِخَيْرٍ عَلِمْنَا أَنَّهُ أَصَابَ خَيْرًا، وَإِنْ خُتِمَ لَهُ بِشَرٍّ خِفْنَا عَلَيْهِ عَمَلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب تم اپنے بھائی کو دیکھو جو گناہ کا ارتکاب کرنے لگا ہو، تو اس کے خلاف شیطان کے مدد گار نہ بن جاؤ کہ تم یہ کہو کہ اے اللہ تو اسے رسوا کر دے اے اللہ تو اس پر لعنت کر بلکہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے عافیت مانگو کیونکہ ہم یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کسی بھی شخص کے بارے میں کوئی رائے نہیں دیتے تھے جب تک ہمیں یہ پتہ نہیں چل جاتا تھا کہ وہ کس حال میں مرا ہے اگر اس کا خاتمہ خیر کے ساتھ ہوتا تھا تو ہمیں یہ علم ہو جاتا تھا کہ اس نے بھلائی پا لی ہے، اور اگر اس کا خاتمہ برائی کے ساتھ ہوتا تھا تو ہمیں اس کے عمل کے حوالے سے اس کی ذات کے بارے میں اندیشہ ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8574)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10484
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا: وَلَكِنِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِ وَيَرْحَمَهُ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لیکن تم اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ وہ اس کو توبہ کی توفیق دے اور اس پر رحم کرے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10484]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8573)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10485
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" لَا تَسُبُّوهُ". يَعْنِي مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ اسے برا نہ کہو“ راوی کہتے ہیں: یعنی سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کے بارے میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا تھا:)
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ابوثور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10485]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ التَّلْقِينِ فِي الْحَدِّ
حد کے بارے میں تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10486
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: أُتِيَ بِرَجُلٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا قَدْ سَرَقَ جُلَّ بَعِيرٍ - أَوْ جُلَّ دَابَّةٍ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَخَالُهُ فَعَلَ". ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا سَرَقَ، فَقَالَ:" مَا أَخَالُهُ فَعَلَ". حَتَّى شَهِدَ عَلَى نَفْسِهِ شَهَادَاتٍ. قَالَ:" اذْهَبُوا بِهِ فَاقْطَعُوهُ ثُمَّ ائْتُونِي بِهِ". فَذَهَبُوا بِهِ فَقَطَعُوا يَدَهُ، ثُمَّ جَاءُوا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَيْحَكَ تُبْ إِلَى اللَّهِ". فَقَالَ: تُبْتُ إِلَى اللَّهِ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص نے ایک اونٹ کی جھول چوری کی ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک جانور کی جھول چوری کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیا ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس نے چوری کی ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے بارے میں میرا یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے ایسا کیا ہو گا، یہاں تک کہ اس شخص نے اپنے خلاف گواہیاں دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو پھر اسے میرے پاس لے کر آنا لوگ اسے لے گئے اور انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا پھر وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اس نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس کی توبہ قبول فرما۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10486]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6684)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6684، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8259، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3293»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10487
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنْ شَرَاحَةَ الْهَمْدَانِيَّةَ أَتَتْ عَلِيًّا، فَقَالَتْ: إِنِّي زَنَيْتُ. فَقَالَ: لَعَلَّكِ غَيْرَى؟ لَعَلَّكِ رَأَيْتِ فِي مَنَامِكِ؟ لَعَلَّكِ اسْتُكْرِهْتِ؟ كُلُّ ذَلِكَ تَقُولُ: لَا.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: شراحہ ہمدانیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور بولی: میں نے زنا کا ارتکاب کیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید تم مزاج کی تیزی کی وجہ سے ایسا کہہ رہی ہو شاید تم نے یہ چیز خواب میں دیکھی تھی شاید تمہارے ساتھ زبردستی کی گئی تھی ہر مرتبہ اس عورت نے یہی جواب دیا: جی نہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10487]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1185)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10488
وَفِي رِوَايَةٍ: لَعَلَّ زَوْجَكِ أَتَاكِ؟.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”شاید تمہارے شوہر نے تمہارے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا تھا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10488]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1316 و 1209 و 1190)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ دَرْءِ الْحَدِّ
حد کو پرے کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10489
عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -:
ادْرَءُوا الْحَدَّ وَالْقَتْلَ عَنْ عِبَادِ اللَّهِ مَا اسْتَطَعْتُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي نُعَيْمٍ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ اخْتِلَاطِهِ، وَلَكِنَّ الْقَاسِمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم سے جہاں تک ہو سکے اللہ کے بندوں سے حد (کی سزا) اور قتل (کی سزا) کو پرے کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابونعیم کی مسعودی سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ انہوں نے ان کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے ان سے سماع کیا تھا لیکن قاسم نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10489]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8947)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُثْلَةِ
مثلہ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10490
عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ زِيَادٍ، فَأَتَى رَجُلٌ فَشَهِدَ فَغَيَّرَ شَهَادَتَهُ، فَقَالَ: لَأَقْطَعَنَّ لِسَانَكَ، فَقَالَ لَهُ يَعْلَى: أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" قَالَ اللَّهُ: لَا تُمَثِّلُوا بِعِبَادِي".
قَالَ: فَتَرَكَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تُمَثِّلُوا بِعِبَادِ اللَّهِ".
وَفِي إِسْنَادِهِمَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ زیاد کے پاس موجود تھے ایک شخص آیا اس نے گواہی دی پھر اس نے گواہی تبدیل کر لی تو زیاد نے کہا: میں تمہاری زبان ضرور کٹوا دوں گا، تو سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”تم میرے بندوں کا مثلہ نہ کرو“۔ راوی کہتے ہیں: تو زیاد نے اسے ترک کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ان صحابی کی نقل کردہ ایک روایت جو امام طبرانی نے نقل کی ہے اس میں وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اللہ کے بندوں کا مثلہ نہ کرو“۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2727) اخرجه احمد فى المسند (172/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10491
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ:
نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُثْلَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ الْمُغِيرَةِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ. وَفِي الطَّبَرَانِيِّ: عَنِ الْمُغِيرَةِ ابْنِ بِنْتِ الْمُغِيرَةِ قَالَ:
مَرَّ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ بِالْحِيرَةِ، فَإِذَا قَوْمٌ قَدْ نَصَبُوا ثَعْلَبًا يَرْمُونَهُ غَرَضًا فَوَقَفَ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ.
فَإِنْ كَانَ الْمُغِيرَةَ ابْنَ بِنْتِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَشْكُرِيَّ، فَهُوَ ثِقَةٌ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ، فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فِي الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مثلہ کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے نقل کی ہے، جو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کی اولاد سے تعلق رکھتا ہے اس کے حوالے سے یہ سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے طبرانی میں یہ بات منقول ہے کہ
یہ روایت سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے نواسے مغیرہ سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: حیرہ کے مقام پر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا گزر ہوا وہاں کچھ لوگوں نے ایک لومڑی کو نشانہ بنایا ہوا تھا، اور اس پر نشانے بازی کر رہے تھے، تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس کھڑے ہوئے، اور بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مثلہ کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ اگر تو سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ کے نواسے مغیرہ سے مراد مغیرہ بن عبداللہ یشکری ہے، تو پھر وہ ثقہ ہے، اور اگر یہ اس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس سے پہلے قسموں اور نذر سے متعلق باب میں سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (381/20) اخرجه احمد فى المسند (246/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17686»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں