الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي النَّاسِي وَالْمُكْرَهِ
بھول کر کوئی کام کرنے والا اور جس سے زبردستی کچھ کروایا گیا ہو
حدیث نمبر: 10502
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ - مَثَلُهُ مَثَلُ حَدِيثٍ قَبْلَهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" وُضِعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأُ وَالنِّسْيَانُ وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
" وُضِعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأُ وَالنِّسْيَانُ وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند نقل کرتے ہیں جو اس سے پہلے والی حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل ہوا ہے: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”میری امت سے خطا، نسیان اور جس چیز پر انہیں مجبور کیا گیا ہو، وہ اٹھا لی گئی ہیں (یعنی ان کا گناہ نہیں ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10502]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (216/18)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10503
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" تُجُوِّزَ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَكَلَّمُ بِهِ أَوْ تَعْمَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے لئے ان چیزوں سے درگزر کیا گیا ہے، جو وہ دل میں سوچتے ہیں جب تک وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے یا عمل نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10503]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10504
وَعَنْ ثَوْبَانَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي ثَلَاثَةً: الْخَطَأُ، وَالنِّسْيَانُ، وَمَا أُكْرِهُوا عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
" إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي ثَلَاثَةً: الْخَطَأُ، وَالنِّسْيَانُ، وَمَا أُكْرِهُوا عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ: يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت کی تین چیزوں سے درگزر کیا ہے خطاء، نسیان اور جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10504]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10504]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1430)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1430»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10505
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ:
اكْفُلُوا لِي بِالْعَمْدِ أَكْفُلْ لَكُمْ بِالْخَطَأِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
اكْفُلُوا لِي بِالْعَمْدِ أَكْفُلْ لَكُمْ بِالْخَطَأِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم مجھے جان بوجھ کر کیے جانے والے کاموں کی ضمانت دو میں تمہیں غلطی کے طور پر ہونے والے کاموں کے حوالے سے ضمانت دیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10505]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10505]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8897)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10506
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:... مِثْلُهُ.
قُلْتُ: مِثْلُ حَدِيثٍ قَبْلَهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وُضِعَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأُ، وَالنِّسْيَانُ، وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفًّى، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند حدیث گزری ہے (آپ نے فرمایا:) ”میری امت سے خطاء، نسیان اور جس چیز پر انہیں مجبور کیا گیا ہو، انہیں اٹھا لیا گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصفی ہے۔ جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10506]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَطَأِ وَالْعَمْدِ
غلطی سے کرنے اور جان بوجھ کر کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10507
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنِّي لَسْتُ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْخَطَأَ، وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْعَمْدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
" إِنِّي لَسْتُ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْخَطَأَ، وَلَكِنْ أَخَافُ عَلَيْكُمُ الْعَمْدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے تم لوگوں کے بارے میں غلطی سے کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے اندیشہ نہیں ہے بلکہ مجھے تمہارے بارے میں جان بوجھ کر کیے جانے والے کاموں کے حوالے سے اندیشہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10507]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10507]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6997»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
9. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّعْذِيبِ بِالنَّارِ
آگ کے ذریعے عذاب دینے کی ممانعت
حدیث نمبر: 10508
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ: كُنْتُ آتِي أُمَّ الدَّرْدَاءِ، فَأَكْتُبُ عِنْدَهَا، فَأَخَذْتُ قَمْلَةً (أَوْ بُرْغُوثًا) فَأَلْقَيْتُهُ فِي النَّارِ، قَالَتْ: أَيْ بُنَيَّ، لَا تَفْعَلْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" لَا يُعَذَّبُ بِعَذَابِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ:
" لَا يُعَذِّبُ بِالنَّارِ إِلَّا رَبُّ النَّارِ".
وَفِيهِ سَعِيدٌ الْبَرَّادُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ عَلِيٍّ فِي تَحْرِيقِ الْقَاتِلِ بَعْدَ قَتْلِهِ.

عثمان بن حیان بیان کرتے ہیں: میں سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کے پاس آتا تھا، اور ان کے پاس بیٹھ کر (احادیث) نوٹ کرتا تھا، ایک مرتبہ میں نے ایک جوؤں یا پسو کو پکڑا اور اسے آگ میں ڈال دیا، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم ایسا نہ کرو کیونکہ میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(کسی کو بھی) اللہ تعالیٰ کے عذاب کی طرح کا عذاب نہیں دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آگ کے ذریعے عذاب، صرف آگ کا پروردگار دے سکتا ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سعید البراد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ آگے چل کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول حدیث آئے گی جس میں یہ مذکور ہے کہ انہوں نے قاتل کو قتل کرنے کے بعد اسے جلوا دیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10508]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1537)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
10. بَابٌ فِي مَنْ أَحْدَثَ حَدَثًا فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ
اس شخص کا بیان جو اس امت میں کوئی نئی چیز ایجاد کرتا ہے
حدیث نمبر: 10509
عَنْ بِشْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ - وَكَانَ شَيْخًا قَدِيمًا - قَالَ: كُنَّا مَعَ طَاوُسٍ عِنْدَ الْمَقَامِ، فَسَمِعْنَا ضَوْضَاءَ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: قَوْمٌ أَخَذَهُمُ ابْنُ هِشَامٍ فِي سَبَبٍ فَطَوَّفَهُمْ.
فَسَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" مَا مِنْ أَحَدٍ يُحْدِثُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ حَدَثًا لَمْ يَكُنْ، فَيَمُوتُ حَتَّى يُصِيبَهُ ذَلِكَ".
فَأَنَا رَأَيْتُ ابْنَ هِشَامٍ حِينَ عُزِلَ وَوُلِّيَ عُمَّالُ الْوَلِيدِ فَطَوَّفُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَلَمَةَ بْنِ سِيسٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.

بشر بن عبیداللہ، جو ایک پرانے بزرگ ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ہم مقام ابراہیم کے پاس طاؤس کے ساتھ موجود تھے ہم نے شور و غوغا سنا انہوں نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے ہم نے کہا: کچھ لوگوں کو ابن ہشام نے کسی جرم کی وجہ سے پکڑا تھا، اور اب وہ ان کو چکر لگوا رہا ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے طاؤس کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو بھی شخص اس امت میں کوئی نئی چیز پیدا کرے گا، جو پہلے نہ ہوئی ہو، تو وہ اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک وہ خود اس کا سامنا نہیں کرے گا“۔ راوی کہتے ہیں: تو میں نے ابن ہشام کو دیکھا کہ جب اسے معزول کیا گیا اور ولید کا مقرر کردہ دوسرا حکمران آیا تو اس (حکمران) نے اسے بھی چکر لگوائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سلمہ سیس کا معاملہ مختلف ہے اسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10509]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف سلمہ سیس کا معاملہ مختلف ہے اسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10509]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10991)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10991، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3571»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
11. بَابُ رَفْعِ الْقَلَمِ عَنْ ثَلَاثَةٍ
تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے
حدیث نمبر: 10510
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَالْمَعْتُوهِ حَتَّى يُفِيقَ، وَالصَّبِيِّ حَتَّى يَعْقِلَ أَوْ يَحْتَلِمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ حَمْزَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگوں سے قلم اٹھا لیا گیا ہے، سوئے ہوئے شخص سے جب تک وہ بیدار نہیں ہو جاتا ذہنی توازن کی خرابی کا شکار شخص جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا اور بچے سے جب تک اسے عقل نہیں آ جاتی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جب تک وہ بالغ نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ بن حمزہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10510]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11141)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10141، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3427، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8881»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10511
وَعَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوَلَانِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْهُمْ شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ، وَثَوْبَانُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" رُفِعَ الْقَلَمُ فِي الْحَدِّ عَنِ الصَّغِيرِ حَتَّى يَكْبُرَ، وَعَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يُفِيقَ، وَعَنِ الْمَعْتُوهِ الْهَالِكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

ابوادریس خولانی بیان کرتے ہیں: مجھے ایک سے زیادہ صحابہ کرام نے یہ بات بیان کی ہے جن میں ایک سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ اور ایک سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حد کے معاملے میں (ان لوگوں سے) قلم اٹھا لیا گیا ہے، بچے سے، جب تک وہ بڑا نہیں ہو جاتا ہے، سوئے ہوئے شخص سے، جب تک وہ بیدار نہیں ہو جاتا، پاگل سے، جب تک وہ ٹھیک نہیں ہو جاتا، اور ہلاکت کو پہنچے ہوئے ذہنی معذور سے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10511]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10511]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7156)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7156»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح