الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ
شراب نوشی کی حد کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 10671
وَعَنْ غُضَيْفٍ - يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ - قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا شَرِبَ الرَّجُلُ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، ثُمَّ إِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب کوئی شخص شراب پیئے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ پھر اگر وہ ایسا کرے تو اسے قتل کر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10671]
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10671]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1563) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (264/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10672
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ ; أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَهُمُ الصَّلَاةَ وَالسُّنَنَ وَالْفَرَائِضَ، ثُمَّ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لَنَا شَرَابًا نَصْنَعُهُ مِنَ الْقَمْحِ وَالشَّعِيرِ، قَالَ: فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ".
ثُمَّ لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يَنْطَلِقُوا سَأَلُوهُ عَنْهُ، فَقَالَ:" الْغُبَيْرَاءُ؟" قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ:" لَا تَطْعَمُوهُ". قَالُوا: فَإِنَّهُمْ لَا يَدَعُونَهُ، قَالَ:" مَنْ لَمْ يَتْرُكْهُ فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نماز سنتوں اور فرائض کی تعلیم دی پھر ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارا ایک مشروب ہے، جسے ہم گندم اور جو سے بناتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا غبیراء انہوں نے عرض کی: جی ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے استعمال نہ کرو پھر ان لوگوں نے جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا غبیراء انہوں نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہ کھاؤ لوگوں نے کہا: لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اس کو نہیں چھوڑے گا۔ تم اس کی گردن اڑا دینا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10672]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7147) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (242/23) أخرجه احمد فى المسند (427/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26861»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10673
وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِسَكْرَانَ فَجَلَدَهُ الْحَدَّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ النَّجْرَانِيِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نشے کے شکار شخص کو لایا گیا تو آپ نے اسے حد کے طور پر کوڑے لگوائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نجرانی کی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں اس (یعنی نجرانی) سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10673]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (25/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4771، 22983، 5201»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10674
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَزَادَ: ثُمَّ قَالَ:" مَا شَرَابُكَ؟". قَالَ: زَبِيبٌ وَتَمْرٌ.
یہی روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارا مشروب کیا ہے؟“۔ انہوں نے عرض کی: کشمش اور کھجور۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10674]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5783) اخرجه احمد فى المسند (46/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10675
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ".
قَالَ: فَأُتِيَ بِالنُّعَيْمَانِ قَدْ شَرِبَ فِي الرَّابِعَةِ، فَجَلَدَهُ وَلَمْ يَقْتُلْهُ، فَكَانَ ذَلِكَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ: فَكَانَ نَاسِخًا لِلْقَتْلِ، وَتَسْمِيَةِ النُّعَيْمَانِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ پھر پیئے تو اسے کوڑے مارو اگر وہ چوتھی مرتبہ پیئے تو اسے قتل کر دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نعیمان نامی صاحب کو لایا گیا جنہوں نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کوڑے لگوائے انہیں قتل نہیں کیا تو یہ حکم قتل کے حکم کا ناسخ ہو گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ”تو یہ چیز قتل کے حکم کی ناسخ ہو گی“۔ اور انہوں نے نعیمان نامی صاحب کا نام بھی بیان نہیں کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10675]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1562)»
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
حدیث نمبر: 10676
وَعَنْ أَزْهَرَ وَالِدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِخَيْبَرَ فَحَثَا فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ، وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ حَتَّى قَالَ لَهُمْ:" ارْفَعُوا" فَرَفَعُوا، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتِلْكَ سُنَّتُهُ.
ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ مُعَاوِيَةُ ثَمَانِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي، عَنْ عُقَيْلٍ. وَخَالُهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَالِمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عبدالرحمن کے والد سیدنا ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شرابی کو لایا گیا آپ اس وقت خیبر میں تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے چہرے پر مٹی ڈالی پھر آپ نے اپنے اصحاب کو حکم دیا تو انہوں نے اپنے جوتوں اور اپنے ہاتھ میں موجود چیزوں کے ذریعے اس کی پٹائی کی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے فرمایا: اب ہاتھ کھینچ لو ان لوگوں نے ہاتھ اٹھا لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اس وقت تک یہی طریقہ کار رہا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب نوشی کے لئے چالیس کوڑے لگوائے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی دور میں چالیس کوڑے لگوائے پھر انہوں نے اپنے عہد خلافت کے آخری دور میں اسی کوڑے لگوائے پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چالیس کوڑے لگوائے پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگوائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ابوطاہر بن سرح کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے ماموں کی تحریر میں یہ بات پائی ہے کہ یہ عقیل نامی راوی سے منقول ہے ان کے ماموں کا نام عبدالرحمن بن عبدالحمید بن سالم ہے، اور وہ ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10676]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1937) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1003)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1003، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1937»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 10677
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَرِبَ بَصْقَةَ خَمْرٍ فَاجْلِدُوهُ ثَمَانِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ كُرَيْبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تھوڑی سی شراب پی لے اسے اسی کوڑے لگاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن کریب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10677]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن کریب ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10677]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10678
عَنْ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: جَلَدَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ أَرْبَعِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ وَهُوَ خَبِيثٌ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے شراب نوشی کے جرم میں چھڑی اور جوتوں کے ذریعے چالیس ضربیں لگوائی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے، اور وہ خبیث کذاب متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10678]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبید ہے، اور وہ خبیث کذاب متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10678]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (173/18)»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 10679
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ قَالَ: جَلَدَ عَلِيٌّ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ الْحَدَّ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ جَلْدَةً بِسَوْطٍ لَهُ طَرَفَانِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَبُو جَعْفَرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ.
امام ابوجعفر (شاید امام باقر مراد ہیں:) بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو شراب نوشی کے جرم میں چالیس کوڑے لگوائے تھے جس (کوڑے) کے دو اطراف تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابوجعفر (یعنی امام باقر) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10679]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام ابوجعفر (یعنی امام باقر) نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10679]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (599)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
47. بَابُ الِاسْتِنْكَاهِ
منہ کی بو سونگھنے کا بیان
حدیث نمبر: 10680
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَدَّهُ ثُمَّ قَالَ:" اسْتَنْكِهُوهُ" فَاسْتَنْكَهُوهُ ثُمَّ رُجِمَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں واپس کر دیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے سونگھ کے دیکھو“۔ لوگوں نے انہیں سونگھ کر دیکھا پھر انہیں سنگسار کر دیا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10680]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10680]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1564)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2320، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4458»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح