🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ رَجْمِ أَهْلِ الْكِتَابِ
اہل کتاب کو سنگسار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10631
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَهْطًا أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاؤُوا مَعَهُمْ بِامْرَأَةٍ فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، مَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ فِي الزِّنَا؟، فَقَالَ:" اذْهَبُوا فَائْتُونِي بِرَجُلَيْنِ مِنْ عُلَمَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ". فَذَهَبُوا فَأَتَوْهُ بِرَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا شَابٌّ فَصِيحٌ وَالْآخَرُ شَيْخٌ قَدْ سَقَطَ حَاجِبَاهُ عَلَى عَيْنَيْهِ حَتَّى يَرْفَعَهُمَا بِعِصَابَةٍ.
فَقَالَ:" أَنْشُدُكُمَا اللَّهَ، لَمَا أَخْبَرْتُمُونَا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى فِي الزَّانِي؟". فَقَالَا: نَشَدْتَنَا بِعَظِيمٍ، وَإِنَّا نُخْبِرُكَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَنْزَلَ عَلَى مُوسَى فِي الزَّانِي الرَّجْمَ، وَإِنَّا كُنَّا قَوْمًا شَببَةً وَكَانَ نِسَاؤُنَا حَسَنَةً وُجُوهُهُنَّ، وَإِنَّ ذَلِكَ كَثُرَ فِينَا فَلَمْ نَقُمْ لَهُ، فَصِرْنَا نَجْلِدُ وَالتَّعْيِيرُ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِصَاحِبَتِكُمْ فَإِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَارْجُمُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ اپنے ساتھ ایک عورت کو لے کے آئے تھے انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ پر زنا کے بارے میں کیا نازل ہوا ہے آپ نے فرمایا تم لوگ جاؤ اور میرے پاس بنی اسرائیل کے علماء میں سے دو افراد کو لے کے آؤ وہ لوگ گئے اور اپنے میں سے دو علماء کو آپ کے پاس لے کے آئے جن میں سے ایک نوجوان تھا اور فصیح تھا اور دوسرا بوڑھا تھا جس کی بھویں اس کی آنکھوں پے آ رہی تھیں یہاں تک کہ انہیں اٹھایا جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دونوں کو اس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ تم لوگ ہمیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ زنا کرنے والے شخص کے بارے میں سیدنا موسیٰ پر کیا حکم نازل کیا ہے تو انہوں نے کہا: آپ نے ہمیں عظیم واسطہ دیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں زنا کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ پر سنگسار کرنے کا حکم نازل کیا ہے ہم ایسے لوگ ہیں جن میں نوجوان زیادہ ہیں اور ہماری عورتیں خوبصورت ہوتی ہیں زنا ہمارے درمیان زیادہ ہو گیا تو ہم پھر یہ سزا نہیں دیتے تھے ہم کوڑے لگوا دیتے تھے اور شرمندہ کروا دیتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی ساتھی عورت کو لے جاؤ جب یہ اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم دے دے گی تو تم اسے سنگسار کر دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک اور طریق ہے جو سورت مائدہ میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10631]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11875، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 408»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10632
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ أَنَّ الْيَهُودَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ زَنَيَا، وَقَدْ أُحْصِنَا، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرُجِمَا. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ: فَكُنْتُ فِي مَنْ رَجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ: لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو لے کے آئے جنہوں نے زنا کیا تھا وہ دونوں محصن تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت ان دونوں کو سنگسار کر دیا گیا۔ سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے انہیں سنگسار کرنے ولوں میں شامل تھا۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10632]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3788، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3207»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10633
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ بِرَجُلٍ مِنْهُمْ وَامْرَأَةٍ زَنَيَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتُونِي بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ فِيكُمْ". فَأَتَوْهُ بِابْنَيْ صُورِيَا، فَقَالَ:" أَنْتُمَا أَعْلَمُ مَنْ وَرَاءَكُمَا؟". فَقَالَا: كَذَلِكَ يَزْعُمُونَ.
فَنَاشَدَهُمَا بِاللَّهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى:" كَيْفَ تَجِدُونَ أَمْرَ هَذَيْنِ فِي تَوْرَاةِ اللَّهِ تَعَالَى؟". قَالَا: نَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ: إِذَا وُجِدَ الرَّجُلُ مَعَ الْمَرْأَةِ فِي بَيْتٍ فَهِيَ رِيبَةٌ، فِيهَا عُقُوبَةٌ، وَإِذَا وُجِدَ فِي ثَوْبِهَا أَوْ عَلَى بَطْنِهَا فَهِيَ رِيبَةٌ فِيهَا عُقُوبَةٌ. فَإِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ نَظَرُوا إِلَيْهِ مِثْلَ الْمِيلِ فِي الْمُكْحُلَةِ رَجَمُوهُ، فَقَالَ:" مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تَرْجُمُوهُمَا؟". فَقَالَا: ذَهَبَ سُلْطَانُنَا فَكَرِهْنَا الْقَتْلَ، فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالشُّهُودِ فَشَهِدُوا فَأَمَرَ بِرَجْمِهِمَا.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرٍ، وَقَدْ صَحَّحَهَا ابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں یہودی اپنے ایک مرد اور ایک عورت کو لے کے آئے جنہوں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنے درمیان موجود دو سب سے بڑے عالموں کو میرے پاس لے کے آئے تو لوگ صوریا کے دو بیٹوں کو لے کے آپ کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم دونوں اپنے پیچھے موجود افراد سے زیادہ علم رکھتے ہو انہوں نے کہا: لوگوں کا یہی سمجھنا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو اس اللہ کا واسطہ دیا جس نے سیدنا موسیٰ پر تورات نازل کی کہ تم دونوں مرد اور عورت) کے بارے میں اللہ کی تورات میں کیا حکم پاتے ہو ان دونوں نے یہ کہا: کہ ہم نے تورات میں یہ حکم پایا ہے کہ جب کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ کسی گھر میں پایا جائے تو ایک مشکوک صورت حال ہے اس میں سزا دی جائے گی جب کوئی شخص عورت کے کپڑے میں پایا جائے یا اس کے پیٹ پر پایا جائے تو یہ مشکوک صورت حال ہے تو اس میں سزا دی جائے گی اور جب چار افراد اس بات کی گواہی دیں کہ ان لوگوں نے مرد کو دیکھا ہے کہ جس طرح سرمہ دانی کی سلائی سرمہ دانی میں ڈالی جاتی ہے اس طرح اس نے (اس عورت کے ساتھ زنا کیا ہے) تو اسے سنگسار کر دیا جائے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کیا وجہ ہے تم نے ان دونوں کو سنگسار کیوں نہیں کیا ان دونوں نے کہا: ایک تو ہماری حکومت ختم ہو گئی ہے تو ہم نے قتل کرنے کو ناپسند کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہوں کو بلوایا ان لوگوں نے گواہی دی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں (مرد و عورت) کو سنگسار کرنے کا حکم دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے مجالد کے حوالے سے امام شعبی کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ابن عدی نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10633]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4452»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابُ مَا جَاءَ فِي اللِّوَاطِ
قوم لوط کا سا عمل کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10634
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ، وَزَيْدَ بْنَ حَسَنٍ يَذْكُرُونَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ فَجَرَ بِغُلَامٍ مِنْ قُرَيْشٍ مَعْرُوفِ النِّسَبِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: وَيْحَكُمْ أَيْنَ الشُّهُودُ؟ أُحْصِنَ؟ قَالُوا: تَزَوَّجَ بِامْرَأَةٍ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا بَعْدُ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِعُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -: لَوْ دَخَلَ بِهَا لَحَلَّ عَلَيْهِ الرَّجْمُ، فَأَمَّا إِذَا لَمْ يَدْخُلْ بِأَهْلِهِ فَاجْلِدْهُ الْحَدَّ.
فَقَالَ أَبُو أَيُّوبَ: أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ الَّذِي ذَكَرَ أَبُو الْحَسَنِ، فَأَمَرَ بِهِ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَجُلِدَ مِائَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
جابر نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے سالم بن عبداللہ اور ابان بن عثمان اور زید بن حسن کو یہ بات ذکر کرتے ہوئے سنا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں) ان کے پاس ایک ایسے شخص کو لایا گیا جس نے قریش سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کے ساتھ بدکاری کی تھی جس کا نسب معروف تھا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا تمہارا ستیاناس ہو گواہ کہاں ہیں کیا یہ شخص محصن ہے لوگوں نے کہا: اس شخص نے ایک عورت کے ساتھ شادی کی تھی لیکن اس کی رخصتی نہیں کروائی تھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا اگر تو اس نے اس عورت کی رخصتی کروا لی ہوتی تو پھر اسے سنگسار کرنے کی سزا دی جا سکتی تھی لیکن کیونکہ اس نے اپنی بیوی کی رخصتی نہیں کروائی تو اب آپ اسے حد کے کوڑے لگوا دیں سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وہی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو جناب ابوالحسن نے نقل کی ہے تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارے میں حکم دیا تو اسے ایک سو کوڑے لگائے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے جس نے سماع کی صراحت کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10634]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10635
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا تُقْبَلُ لَهُمْ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ: الرَّاكِبُ وَالْمَرْكُوبُ، وَالرَّاكِبَةُ وَالْمَرْكُوبَةُ، وَالْإِمَامُ الْجَائِرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَدَنِيُّ الْحَارِثِيُّ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ہیں جن کی یہ گواہی قبول نہیں ہو گی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے (وہ لوگ یہ ہیں) سوار ہونے والا مرد اور جس پر سوار ہوا جائے سوار ہونے والی عورت اور جس عورت پر سوار ہوا جائے (یعنی ہم جنسی کا فعل کرنے والے مرد یا عورتیں) اور ظالم حکمران“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن راشد مدنی حارثی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10635]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3128»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10636
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ سَبْعَةً مِنْ خَلْقِهِ مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَاوَاتِهِ" - وَرَدَّدَ اللَّعْنَةَ عَلَى وَاحِدٍ مِنْهُمْ ثَلَاثًا، وَلَعَنَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ لَعْنَةً تَكْفِيهِ - فَقَالَ:" مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ، مَلْعُونٌ مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ. مَلْعُونٌ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ، مَلْعُونٌ مَنْ أَتَى شَيْئًا مِنَ الْبَهَائِمِ، مَلْعُونٌ مَنْ عَقَّ وَالِدَيْهِ، مَلْعُونٌ مَنْ جَمَعَ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَابْنَتِهَا، مَلْعُونٌ مَنْ غَيَّرَ حُدُودَ الْأَرْضِ، مَلْعُونٌ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحْرِزُ بْنُ هَارُونَ، وَيُقَالُ: مُحَرِّرٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کے اوپر سے اپنی مخلوق میں سے سات قسم کے لوگوں پر لعنت کی ہے اور ان میں سے ایک پر تین مرتبہ لعنت کی ہے حالانکہ ان میں سے ہر ایک کے لئے ایک لعنت ہی کفایت کر جائے اس نے فرمایا ہے وہ شخص ملعون ہے جو قوم لوط کا سا عمل کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو قوم لوط کا سا عمل کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو قوم لوط کا سا عمل کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے غیر اللہ کے نام پر ذبح کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو کسی جانور کے ساتھ بدکاری کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو اپنے ماں باپ کی نافرمانی کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو عورت اور اس کی بیٹی کو (صحبت کرنے میں) جمع کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو زمین کی حدود کو تبدیل کرتا ہے وہ شخص ملعون ہے جو آزاد کرنے والے اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محرز بن ہارون ہے ایک قول کے مطابق ان کا نام محرر ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10636]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8492، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4417، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3509»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10637
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَرْبَعَةٌ يُصْبِحُونَ فِي غَضَبِ اللَّهِ، وَيُمْسُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ". قُلْتُ: مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" الْمُتَشَبِّهُونَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّهَاتُ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ، وَالَّذِي يَأْتِي الْبَهِيمَةَ، وَالَّذِي يَأْتِي الرِّجَالَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ الْخُزَاعِيِّ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ هَذَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”چار قسم کے لوگ اللہ کے غضب میں صبح کرتے ہیں اور اللہ کی ناراضگی میں شام کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ وہ کون لوگ ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خواتین کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والے مرد مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی خواتین وہ شخص جو کسی جانور کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے اور وہ شخص جو مرد کے ساتھ بدفعلی کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل محمد بن سلام خزاعی کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں اس کی اس حدیث میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10637]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6854»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابٌ فِي الْمُخَنَّثِينَ
ہیجڑوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10638
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ مُخَنَّثًا أُتِيَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَخْضُوبَ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ، فَجَعَلَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْفِقُونَهُ بِنِعَالِهِمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْذَرُوا هَذَا وَأَصْحَابَهُ عَلَى نِسَائِكُمْ" فَقَالُوا: أَفَلَا نَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا، إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْخَصِيبُ بْنُ جَحْدَرٍ وَهُوَ كَذَّابٌ. قُلْتُ: وَفِي كِتَابِ الْأَدَبِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ہیجڑے کو لایا گیا جس نے دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں پر مہندی لگائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے اسے جوتوں کے ذریعے مارنا شروع کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے اور اس طرح کے دیگر لوگوں کو اپنی خواتین کے پاس جانے سے روکو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جی نہیں مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیب بن جحدر ہے اور وہ کذاب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کتاب الادب میں اس موضوع سے متعلق کچھ احادیث مذکور ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10638]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5054»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10639
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْمُخَنَّثِينَ، وَقَالَ:" أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَلْبِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہیجڑوں پر لعنت کی ہے آپ نے فرمایا ہے انہیں اپنے گھروں سے نکال دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حماد بن عبدالرحمن کلبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10639]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4930، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2124، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2649، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11745، 11988، 11989، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 15»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10640
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ لَعَنَ عَشَرَةً: الْوَاشِمَةَ وَالْمَوْشُومَةَ، وَالسَّالِخَةَ وَجْهَهَا، وَالْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا وَشَاهِدَهُ، وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ، وَالرَّجُلَ الْمُتَشَبِّهَ بِالنِّسَاءِ، وَالْمَرْأَةَ الْمُتَشَبِّهَةَ بِالرِّجَالِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ: الْمُتَشَبِّهِينَ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ، وَالسَّالِخَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ طَرِيفٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے دس قسم کے لوگوں پر لعنت کی ہے، جسم گودنے والی عورت، جسم گدوانے والی عورت، چہرے کے بال نوچنے والی عورت، نقلی بال لگوانے والی عورت اور لگانے والی عورت اور سود کھانے والا شخص اور اس کا گواہ اور زکوۃ نہ دینے والا شخص اور عورتوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والا مرد اور مردوں کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے والی عورت“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے لیکن اس میں اختصار ہے اس میں صرف مشابہت اختیار کرنے والے مردوں مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں اور (چہرے کے بال) نوچنے والی عورت کا ذکر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعد بن طریف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10640]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں