الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ مِنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ
جو شخص محرم عورت کے ساتھ زنا کرے
حدیث نمبر: 10621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِذَاكَ، وَقَالَ الذَّهَبِيُّ: كَانَ مِنَ الْحُفَّاظِ الرَّحَّالِينَ. وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِيسَى لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جو کسی محرم عورت کے ساتھ زنا کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید سے نقل کی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں وہ پائے کا نہیں ہے امام ذہبی کہتے ہیں وہ حافظان حدیث اور علم کے لئے سفر کرنے والوں میں سے ایک ہے ایک راوی عبدالعزیز بن عیسیٰ ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10621]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3948»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
35. بَابٌ فِي مَنْ أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ
اس شخص کا بیان جو اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کرتا ہے
حدیث نمبر: 10622
عَنْ مَعْبَدٍ وَعُبَيْدٍ ابْنَيْ عِمْرَانَ بْنِ ذُهْلٍ قَالَا: أُتِيَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِرَجُلٍ، فَقَالَ: إِنِّي زَنَيْتُ، قَالَ: إِذًا نَرْجُمُكَ إِنْ كُنْتَ أُحْصِنْتَ، قَالُوا: إِنَّمَا أَتَى جَارِيَةَ امْرَأَتِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنْ كُنْتَ اسْتَكْرَهْتَهَا فَأَعْتِقْهَا، وَأَعْطِ امْرَأَتَكَ جَارِيَةً مَكَانَهَا، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَكْرَهْتُهَا وَضَرَبْتُهَا، فَلَمْ يَرْجُمْهُ، وَأَمَرَ بِهِ فَضُرِبَ دُونَ الْحَدِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُبَيْدٌ وَمَعْبَدٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعُبَيْدٌ وَمَعْبَدٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمران کے دو صاحبزادے معبد اور عبید بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو لایا گیا ہے اس نے کہا: میں نے زنا کیا ہے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا ایسی صورت میں ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے اگر تم محصن ہوئے لوگوں نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی کنیز کے ساتھ زنا کیا ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر تو تم نے اس کے ساتھ زبردستی کی ہے تو تم اس کنیز کو آزاد کر دو اور اس کی جگہ اپنی بیوی کو ایک کنیز اور لے کے دو اس نے کہا: اللہ کی قسم میں نے اس کنیز کے ساتھ زبردستی کی ہے اور اسے مارا ہے تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے سنگسار نہیں کروایا انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے حد سے کم سزا دی گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبید اور معبد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10622]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عبید اور معبد دونوں سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10622]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10623
وَعَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ لَا يَرَى عَلَيْهِ حَدًّا وَلَا عَقْرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ..
امام شعبی بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ خیال تھا کہ اس شخص پر نہ حد جاری ہو گی اور نہ مہر لازم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ امام شعبی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10623]

إسنادہ منقطع
36. بَابٌ فِي الْمَمْلُوكِ يَزْنِي
غلام کا زنا کرنا
حدیث نمبر: 10624
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْأَمَةِ حَدٌّ حَتَّى تُحْصَنَ، فَإِذَا أُحْصِنَتْ بِزَوْجٍ، فَعَلَيْهَا نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ”کنیز پر اس وقت تک حد لازم نہیں ہو گی جب تک وہ محصن نہیں ہوتی جب وہ شادی کے ہمراہ محصن ہو جائے گی تو اس کو (آزاد) محصنہ عورتوں کی سزا کا نصف سزا دی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ عبداللہ بن عمران کا معاملہ مختلف ہے ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10624]

تخریج الحدیث: «أخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 16574، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 481، 482، 3846، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10625
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ مُقَرِّنٍ الْمُزَنِيَّ جَاءَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: إِنَّ جَارِيَةً لَهُ زَنَتْ، فَقَالَ: اجْلِدْهَا خَمْسِينَ، قَالَ: لَيْسَ لَهَا زَوْجٌ، قَالَ: إِسْلَامُهَا إِحْصَانُهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَلْقَ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم بیان معقل بن مقرن مزنی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: کہ ان کی کنیز نے زنا کا ارتکاب کیا ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تم اسے پچاس کوڑے لگاؤ انہوں نے کہا: اس کنیز کا شوہر نہیں ہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کا اسلام اس کا احصان ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10625]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10625]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
37. بَابٌ فِي مَنْ دَرَأَ الْحَدَّ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتُكْرِهَتْ
جس عورت کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو اس سے حد کو پرے کرنا
حدیث نمبر: 10626
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَرَأَ الْحَدَّ عَنِ امْرَأَةٍ اسْتُكْرِهَتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورت سے حد کو پرے کر دیا گیا جس کے ساتھ زبردستی کی گئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10626]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10626]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10627
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ قَالَ: نُبِّئْتُ عَنْ عَلِيٍّ، وَابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْبِكْرِ تُسْتَكْرَهُ عَلَى نَفْسِهَا، أَنَّ لِلْبِكْرِ مِثْلَ صَدَاقِ إِحْدَى نِسَائِهَا، وَلِلثَّيِّبِ مِثْلَ صَدَاقِ مِثْلِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى عَبْدِ الْكَرِيمِ.
عبدالکریم بیان کرتے ہیں مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ جس کنواری لڑکی کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو اس کے بارے میں وہ حضرات فرماتے ہیں کہ کنواری لڑکی کو اس جیسی کسی لڑکی مانند مہر ملے گا اور ثیبہ عورت کو بھی اس جیسی عورت کی مانند مہر ملے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند منقطع ہے اور عبدالکریم نامی راوی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10627]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند منقطع ہے اور عبدالکریم نامی راوی تک اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10627]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10628
وَعَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَنَّ عَلِيًّا، وَابْنَ مَسْعُودٍ قَالَا فِي الْأَمَةِ تُسْتَكْرَهُ: إِنْ كَانَتْ بِكْرًا فَعُشْرُ ثَمَنِهَا، وَإِنْ كَانَتْ ثَيِّبًا فَنِصْفُ عُشْرِ ثَمَنِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ، وَهُوَ مُنْقَطِعٌ.
عبدالکریم بیان کرتے ہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایسی کنیز کے بارے میں یہ فرمایا ہے جس کے ساتھ زبردستی کی گئی ہو کہ اگر تو وہ کنواری ہو تو پھر اس کی قیمت کا دسواں حصہ ادا کیا جائے گا اور اگر وہ ثیبہ ہو تو پھر اس کی قیمت کا بیسواں حصہ ادا کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10628]
یہ روایت امام طبرانی نے اسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جو اس سے پہلے گزری ہے اور وہ سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10628]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
38. بَابٌ فِي مَنْ وُجِدَ مَعَ أَجْنَبِيَّةٍ فِي لِحَافٍ
اس شخص کا بیان جو کسی اجنبی عورت کے ساتھ لحاف میں پایا جائے
حدیث نمبر: 10629
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أُتِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِرَجُلٍ وُجِدَ مَعَ امْرَأَةٍ فِي لِحَافٍ فَضَرَبَ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا أَرْبَعِينَ سَوْطًا وَأَقَامَهُمَا لِلنَّاسِ.
فَذَهَبَ أَهْلُ الْمَرْأَةِ وَأَهْلُ الرَّجُلِ فَشَكَوْا ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَقَالَ عُمَرُ لِابْنِ مَسْعُودٍ: مَا يَقُولُ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ: قَدْ فَعَلْتُ ذَلِكَ، قَالَ: أَوَرَأَيْتَ ذَلِكَ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ: نِعْمَ مَا رَأَيْتَ، فَقَالُوا: أَتَيْنَاهُ نَسْتَأْذِنُهُ، فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جو ایک عورت کے ساتھ ایک لحاف میں پایا گیا تھا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان دو میں سے ہر ایک کو چالیس کوڑے لگوائے ان دونوں کو لوگوں کے سامنے کھڑا کیا عورت کے گھر والے اور مرد کے گھر والے گئے انہوں نے اس بارے میں شکایت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے ایسا کیا ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کیا یہ آپ کی اپنی رائے ہے انہوں نے جواب دیا جی ہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا آپ کی رائے اچھی ہے ان لوگوں نے کہا: ہم تو ان کے پاس آئے تھے تاکہ ان سے اجازت لیں اور یہ خود ان سے پوچھ رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10629]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10629]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
39. بَابُ رَجْمِ أَهْلِ الْكِتَابِ
اہل کتاب کو سنگسار کرنا
حدیث نمبر: 10630
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجْمِ الْيَهُودِيِّ وَالْيَهُودِيَّةِ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا وَجَدَ الْيَهُودِيُّ مَسَّ الْحِجَارَةِ، قَامَ عَلَى صَاحِبَتِهِ فَحَنَى عَلَيْهَا ; يَقِيهَا مَسَّ الْحِجَارَةِ حَتَّى قُتِلَا جَمِيعًا، فَكَانَ مِمَّا صَنَعَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَحْقِيقِ الزِّنَا مِنْهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ أُحْصِنَا فَسَأَلُوهُ أَنْ يَحْكُمَ بَيْنَهُمَا بِالرَّجْمِ فَرَجَمَهُمَا فِي فِنَاءِ الْمَسْجِدِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ فِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک یہودی مرد اور یہودی عورت کو سنگسار کرنے کا حکم دیا جب یہودی مرد کو پتھر لگے تو وہ اپنی ساتھی عورت کی طرف بڑھا اور اس پر جھگ گیا تاکہ اسے پتھر لگنے سے بچائے یہاں تک کہ ان دونوں کو قتل کر دیا گیا یہ ان باتوں میں سے تھا جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے ان دونوں کا زنا ثابت کرنے کے سلسلے میں کیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور یہودی عورت کو لایا گیا وہ دونوں محصن تھے ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ ان دونوں کے بارے میں سنگسار کرنے کا حکم دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے صحن میں ان دونوں کو سنگسار کروایا۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے جو امام أحمد کی روایت میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10630]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2364، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10820، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح