الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ اعْتِرَافِ الزَّانِي، وَرَجْمِ الْمُحْصَنِ
زانی کا اعتراف کرنا اور محصن کو سنگسار کیا جانا
حدیث نمبر: 10611
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: شَهِدْتُ مَاعِزًا حِينَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجْمِهِ فَعَدَا، فَاتَّبَعَهُ النَّاسُ يَرْجُمُونَهُ حَتَّى لَقِيَهُ عُمَرُ بِالْجَبَّانَةِ، فَضَرَبَهُ بَلَحِي بَعِيرٍ فَقَتَلَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں ماعز کے پاس موجود تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا تھا وہ بھاگا تو لوگ اس کو پتھر مارتے ہوئے اس کے پیچھے گئے یہاں تک کہ جبابہ کے مقام پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کے سامنے آئے انہوں نے اسے اونٹ کی ہڈی مار کے قتل کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10611]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابوسبرہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10611]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5821»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 10612
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاعِزَ بْنَ مَالِكٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبرزه رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنگسار کروا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10612]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10612]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 19298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10613
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فِي بَطْنِي حَدَثًا، فَأَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ:" إِنَّا لَا نَقْتُلُ مَا فِي بَطْنِكِ" فَانْطَلَقَتْ فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَتْ، فَقَالَتْ: قَدْ وَضَعْتُ، فَقَالَ:" اذْهَبِي فَأَرْضِعِيهِ حَتَّى تَفْطِمِيهِ". فَلَمَّا فَطَمَتْهُ جَاءَتْ فَقَالَتْ: قَدْ فَطَمْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْطَلِقِي فَاكْفُلِيهِ". فَانْطَلَقَتْ فَجَاءَتْ هِيَ وَأُخْتُهَا تَمْشِيَانِ، فَعَجِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ صَبْرِهَا، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجْمِهَا.
ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ:" انْطَلِقْ فَإِذَا وُضِعَتْ فِي حُفْرَتِهَا، فَقُمْ بَيْنَ يَدَيْهَا حَتَّى تَكُونَ نُصْبَ عَيْنَيْهَا، فَأَسِرَّ إِلَيْهَا". وَأَمَرَ رَجُلًا، فَقَالَ:" انْطَلِقْ إِلَى حَجَرٍ عَظِيمٍ فَأْتِهَا مِنْ خَلْفِهَا فَارْمِهَا فَاشْدَخْهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاملہ ہوں آپ مجھ پر حد جاری کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے پیٹ میں جو ہے ہم اسے قتل نہیں کریں گے وہ عورت چلی گئی جب اس نے بچے کو جنم دے دیا تو وہ آئی اس نے عرض کی میں نے بچے کو جنم دے دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور اسے دودھ پلاؤ جب تک تم اس کا دودھ نہیں چھڑاتی ہو (تمہیں سزا نہیں ملے گی) پھر اس نے جب اس بچے کا دودھ چھڑا دیا تو وہ آئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کا دودھ چھڑوا دیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور اس کی دیکھ بھال کرو وہ چلی گئی پھر وہ عورت اور اس کی بہن چلتی ہوئی آئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس عورت کا صبر پسند آیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا تم جاؤ جب اس عورت کو گڑھے میں رکھا جائے تو تم اس کے سامنے کھڑے ہو جانا یہاں تک کہ تم اس کی آنکھوں کے بلکل سامنے آ جانا اور اس سے چپکے سے بات کرنا پھر آپ نے ایک اور شخص کو حکم دیا اور فرمایا تم جاؤ ایک بڑا پتھر لو اور پیچھے کی طرف سے اس عورت کے پاس آنا اور اس کو مار کر اسے توڑ دینا (یعنی قتل کر دینا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10613]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10613]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10614
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ إِنَّهَا قَدْ زَنَتْ، وَكَانَتْ حَامِلًا، فَقَالَ:" انْطَلِقِي حَتَّى تَضَعِي حَمْلَكِ". وَلَوْ لَمْ تَرْجِعْ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا، فَوَضَعَتْ حَمْلَهَا ثُمَّ أَتَتْهُ، فَقَالَ:" انْطَلِقِي حَتَّى تَفْطِمِي وَلَدَكِ". فَأَتَتْهُ، وَلَوْ لَمْ تَأْتِهِ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا، فَجَاءَتْ بَعْدَ مَا فَطَمَتْهُ فَرَجَمَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس نے عرض کی اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ اور پہلے حمل کو جنم دو اگر وہ عورت واپس نہ آتی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیغام بھیج کے نہیں بلوانا تھا پھر اس عورت نے اپنے حمل کو جنم دیا پھر وہ آپ کے پاس آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جاؤ جب تک تم اپنے بچے کا دودھ نہیں چھڑاتی ہو پھر وہ عورت آپ کے پاس آئی اگر وہ آپ کے پاس نہ آتی تو آپ نے اسے پیغام بھیج کے بلوانا نہیں تھا دودھ چھڑانے کے بعد وہ آپ کے پاس آئی تو آپ نے اسے سنگسار کروا دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10614]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حارث بن نبہان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10614]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 10615
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا، وَكَانَتْ حَامِلًا، فَأَخَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى وَضَعَتْ، ثُمَّ أَمَرَ فَسُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهَا، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَتُصَلِّي عَلَيْهَا وَقَدْ زَنَتْ وَرَجَمْتَهَا؟! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا سَبْعُونَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَقُبِلَ مِنْهُمْ، هَلْ وَجَدَتْ أَفْضَلَ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ الْقَاضِي: لَا أَعْلَمُهُ ذُمَّ فِي الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اس نے زنا کا اعتراف کیا وہ عورت حاملہ تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے معاملے کو مؤخر کر دیا جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیتی پھر آپ نے اس کے بارے میں حکم دیا اس کے کپڑے اس کے جسم پر باندھ دیے گئے پھر آپ نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دیا پھر آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی ایک صاحب نے آپ کی خدمت میں عرض کی آپ اس کی نماز جنازہ پڑھا رہے ہیں جبکہ اس نے زنا کا ارتکاب کیا ہے اور آپ نے اسے سنگسار بھی کروایا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اہل مدینہ کے ستر افراد نے اگر ایسی توبہ کی ہوتی تو وہ ان کی طرف سے بھی قبول ہو جاتی ہے کیا تمہیں اس سے زیادہ فضیلت والا کوئی فرد ملتا ہے کہ اس نے اپنی جان قربان کر دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن أحمد بن نضر کے حوالے سے نقل کی ہے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے أحمد بن کامل قاضی کہتے ہیں میرے علم کے مطابق اسے حدیث میں قابل مذمت قرار نہیں دیا گیا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10615]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3800، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 506»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10616
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجَمَ امْرَأَةً، فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْفِرَ لَهَا، فَحَفَرْتُ لَهَا إِلَى سُرَّتِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجَعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو سنگسار کروایا آپ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس کے لئے گڑھا کھودوں تو میں نے اپنی ناف تک اس کے لئے گڑھا کھود دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10616]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10616]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21035»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
34. بَابُ مِنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ
جو شخص محرم عورت کے ساتھ زنا کرے
حدیث نمبر: 10617
عَنْ صَالِحِ بْنِ رَاشِدٍ الْقُرَشِيِّ قَالَ: أُتِيَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ بِرَجُلٍ اغْتَصَبَ أُخْتَهُ نَفْسَهَا، فَقَالَ: احْبِسُوهُ وَاسْأَلُوا مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلُوا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي مُطَرِّفٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَخَطَّى الْحُرْمَتَيْنِ الِاثْنَتَيْنِ، فَخُطُّوا وَسَطَهُ بِالسَّيْفِ".
قَالَ: وَكَتَبُوا إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، فَكَتَبَ إِلَيْهِمْ بِمِثْلِ قَوْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُطَرِّفٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِفْدَةُ بْنُ قُضَاعَةَ، وَثَّقَهُ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

صالح بن راشد قرشی بیان کرتے ہیں حجاج بن یوسف کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے اپنی بہن کے ساتھ زنا کیا تھا حجاج نے کہا: اسے قید کر دو اور یہاں جو صحابہ کرام موجود ہیں ان سے اس بارے میں دریافت کرو لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن ابومطرف رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دو حرمتوں کو پھیلانگے اسے درمیان میں سے تلوار کے ذریعے چیر دو“۔ راوی بیان کرتے ہیں ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بھی انہیں جواب میں اسی کی مانند لکھا جو سیدنا عبداللہ بن ابومطرف رضی اللہ عنہ نے بیان کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رفدہ بن قضاعہ ہے ہشام بن عمار نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10617]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رفدہ بن قضاعہ ہے ہشام بن عمار نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10617]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10618
وَعَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ إِلَى رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةَ ابْنِهِ أَنْ يَقْتُلَهُ.
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ الْبَرَاءِ عَنْ عَمِّهِ، وَعَنْهُ عَنْ خَالِهِ، وَعَنْهُ عَنْ فَوَارِسَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الْجَهْمِ وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَقَالَ: يَضْرِبُ عُنُقَهُ وَيَأْتِي بِرَأْسِهِ.

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی طرف کسی کو بھیجا جس نے اپنے بیٹے کی بیوی سے شادی کر لی تھی کہ اسے قتل کر دے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت سنن میں سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر ہے جو ان کے چچا سے منقول ہے اور ان کے حوالے ان کے ماموں سے منقول ہے اور ان کے حوالے سے فوارس سے منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوجہم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس میں یہ الفاظ ہیں کہ وہ اس کی گردن اڑا دے اور اس کا سر لے کے آئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10618]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18146، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2239»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 10619
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: أَتَوْا قُبَّةً فَاسْتَخْرَجُوا مِنْهَا رَجُلًا فَقَتَلُوهُ، قَالَ: قُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا رَجُلٌ دَخَلَ بِأُمِّ امْرَأَتِهِ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَتَلُوهُ. هَكَذَا رَوَاهُ أَحْمَدُ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بیان کرتے ہیں وہ لوگ ایک خیمے میں آئے انہوں نے اس میں سے ایک شخص کو نکالا اور اسے قتل کر دیا میں نے دریافت کیا اس کا کیا معاملہ ہے لوگوں نے بتایا کہ اس شخص نے اپنی بیوی کی ماں کے ساتھ زنا کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف لوگوں کو بھیجا اور انہوں نے اسے قتل کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10619]
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10619]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18135»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 10620
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ أَتَى ذَاتَ مَحْرَمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ حَسَّانَ الْكُوفِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جو کسی محرم عورت کے ساتھ زنا کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ یحیی بن حسان کوفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10620]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ یحیی بن حسان کوفی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10620]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3948»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔