🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ كَفَّارَاتِ الذُّنُوبِ بِالْقَتْلِ
قتل کے ذریعے گناہوں کا کفارہ ہو جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10601
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَتْلُ الرَّجُلِ صَبْرًا كَفَّارَةٌ لِمَا قَبْلَهُ مِنَ الذُّنُوبِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کا باندھ کر قتل ہو جانا اس کے پہلے کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10601]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8994»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10602
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَتْلُ الصَّبْرِ لَا يَمُرُّ بِذَنْبٍ إِلَّا مَحَاهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باندھ کر قتل ہو جانا جس بھی گناہ کے پاس سے گزرتا ہے اسے مٹا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں ہمارے علم کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10602]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10603
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الَّذِي يُصِيبُ الْحُدُودَ ثُمَّ يُقْتَلُ عَمْدًا قَالَ: إِذَا جَاءَ الْقَتْلُ مُحِيَ كُلُّ شَيْءٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ فرماتے ہیں جو شخص حدود کا مرتکب ہو اور پھر قتل عمد کے طور پر قتل ہو جائے تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب قتل آ جاتا ہے تو ہر چیز (یعنی گناہ) کو مٹا دیا جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10603]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10604
وَعَنْ الْحَسَنِ قَالَ: كَانَ زِيَادٌ يَتْبَعُ شِيعَةَ عَلِيٍّ فَيَقْتُلُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ فَقَالَ: اللَّهُمَّ تَفَرَّدْ بِمَوْتِهِ ; فَإِنَّ الْقَتْلَ كَفَّارَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں زیاد، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حامیوں کو تلاش کر کے انہیں قتل کر دیتا تھا اور سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا اے اللہ! اسے طبعی موت دینا، کیونکہ قتل، کفارہ ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10604]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابُ اعْتِرَافِ الزَّانِي، وَرَجْمِ الْمُحْصَنِ
زانی کا اعتراف کرنا اور محصن کو سنگسار کیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10605
عَنْ أَبِي بَكْرٍ - يَعْنِي الصِّدِّيقَ - قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا، فَجَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ فَاعْتَرَفَ عِنْدَهُ مَرَّةً فَرَدَّهُ، ثُمَّ جَاءَ فَاعْتَرَفَ عِنْدَهُ الثَّانِيَةَ فَرَدَّهُ، ثُمَّ جَاءَ فَاعْتَرَفَ الثَّالِثَةَ فَرَدَّهُ.
فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّكَ إِنِ اعْتَرَفْتَ الرَّابِعَةَ رَجَمَكَ، قَالَ: فَاعْتَرَفَ الرَّابِعَةَ فَحَبَسَهُ، ثُمَّ سَأَلَ عَنْهُ، قَالُوا: مَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا، قَالَ: فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَدَّ مَاعِزًا أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهِ.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ الْجَعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ آیا اس نے آپ کے سامنے ایک مرتبہ اعتراف کیا تو آپ نے اسے واپس کر دیا وہ پھر آیا اس نے آپ کے سامنے دوسری مرتبہ اعتراف کیا تو آپ نے اسے واپس کر دیا وہ پھر آیا اس نے تیسری مرتبہ اعتراف کیا تو آپ نے اسے واپس کر دیا میں نے اس سے کہا: اگر تم نے چوتھی مرتبہ بھی اعتراف کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں سنگسار کروا دیں گے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اس نے چوتھی مرتبہ بھی اعتراف کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قید کروا دیا پھر آپ نے اس کے بارے میں تحقیق کی تو لوگوں نے بتایا کہ ہمیں تو صرف بھلائی کا علم ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سنگسار کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان کی روایت کے یہ الفاظ ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ کو چار مرتبہ واپس کیا تھا اور پھر انہیں سنگسار کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں تین مرتبہ واپس کیا تھا۔ ان تمام روایات کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10605]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 42، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2574»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10606
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّ الْآخَرَ زَنَى فَأَعْرَضَ عَنْهُ ثُمَّ ثَلَّثَ ثُمَّ رَبَّعَ، فَنَزَلَ النَّبِيُّ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ مَرَّةً فَأَقَرَّ عِنْدَهُ بِالزِّنَا، فَرَدَّدَهُ أَرْبَعًا، ثُمَّ نَزَلَ فَأَمَرَنَا فَحَفَرْنَا لَهُ حَفِيرَةً لَيْسَتْ بِالطَّوِيلَةِ فَرُجِمَ.
فَارْتَحَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَئِيبًا حَزِينًا، فَسِرْنَا حَتَّى نَزَلْنَا مَنْزِلًا، فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَلَمْ تَرَ إِلَى صَاحِبِكُمْ، قَدْ غُفِرَ لَهُ وَأُدْخِلَ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ایک شخص آپ کے پاس آیا اور بولا: اس بدنصیب نے زنا کا ارتکاب کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا پھر اس نے تیسری مرتبہ بھی ایسا کیا چوتھی مرتبہ بھی ایسا کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے نیچے اترے ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے زنا کا اعتراف کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار مرتبہ اسے واپس کیا پھر آپ سواری سے نیچے اترے آپ نے ہمیں حکم دیا ہم نے اس کے لئے گڑھا کھودا جو زیادہ لمبا نہیں تھا پھر اسے سنگسار کر دیا گیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے تو آپ پریشان اور غمگین تھے ہم چلتے رہے یہاں تک کہ ہم نے ایک جگہ پر پڑاؤ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے مجھ سے فرمایا اے ابوذر کیا تم نے اس شخص کی طرف نہیں دیکھا کہ اس کی مغفرت ہو گئی اور اسے جنت میں داخل کر دیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10606]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21044، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3493/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10607
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثِ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ مَنَاةَ بْنِ كِنَانَةَ يَتَخَطَّى النَّاسَ حَتَّى اقْتَرَبَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ.
فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ" فَجَلَسَ ثُمَّ قَامَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ:" اجْلِسْ" فَجَلَسَ ثُمَّ قَامَ فِي الثَّالِثَةِ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. فَقَالَ:" وَمَا حَدُّكَ؟". قَالَ: أَتَيْتُ امْرَأَةً حَرَامًا.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَالْعَبَّاسُ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ:" انْطَلِقُوا بِهِ فَاجْلِدُوهُ مِائَةَ جَلْدَةٍ".
وَلَمْ يَكُنِ اللَّيْثِيُّ تَزَوَّجَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَجْلِدُ الَّتِي خَبَثَ بِهَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ائْتُونِي بِهِ مَجْلُودًا". فَلَمَّا أُتِيَ بِهِ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَاحِبَتُكَ؟". قَالَ: فُلَانَةٌ - امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي بَكْرٍ - فَأُتِيَ بِهَا فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: كَذَبَ وَاللَّهِ، مَا أَعْرِفُهُ، وَإِنِّي مِمَّا قَالَ لَبَرِيئَةٌ، وَاللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ مِنَ الشَّاهِدِينَ.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَهِدَ عَلَى أَنَّكَ خَبَثْتَ بِهَا، فَإِنَّهَا تُنْكِرُ فَإِنْ كَانَ لَكَ شُهَدَاءُ جَلَدْتُهَا حَدًّا وَإِلَّا جَلَدْنَاكَ حَدَّ الْفِرْيَةِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي مَنْ يَشْهَدُ. فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ حَدَّ الْفِرْيَةِ ثَمَانِينَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضٍ، وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے بنولیث بن بکر بن عبدمناد بن کنانہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا وہ لوگوں کی گردنیں پھیلانگتا ہوا آپ کے پاس آ گیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ پر حد قائم کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم بیٹھ جاؤ وہ بیٹھ گیا پھر وہ دوسری مرتبہ کھڑا ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم بیٹھ جاؤ پھر وہ تیسری مرتبہ کھڑا ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مانند ارشاد فرمایا آپ نے دریافت کیا تمہاری حد کیا ہے اس نے بتایا میں نے حرام طور پر ایک عورت کے ساتھ صحبت کی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک صاحب سے فرمایا ان اصحاب میں سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے اسے ساتھ لے جاؤ اور اسے ایک سو کوڑے لگاؤ اس لیثی شخص نے بھی شادی نہیں کی تھی لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ اس عورت کو کوڑے نہیں لگوائیں گے جس کے ساتھ اس نے زنا کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اسے کوڑے لگا کے میرے پاس لے کے آؤ جب اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تم نے کس کے ساتھ ایسا کیا تھا اس نے بنو بکر سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا نام لے کے کہا: کہ فلاں عورت کے ساتھ اس عورت کو لایا گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا تو اس نے کہا: اللہ کی قسم یہ جھوٹ بول رہا ہے میں اسے نہیں جانتی ہوں اور اس نے جو الزام لگایا ہے میں اس سے لاتعلق ہوں اور میں جو کہہ رہی ہوں اس بات پر گواہ اللہ تعالیٰ ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کون شخص اس بات کی گواہی دے گا کہ تم نے اس عورت کے ساتھ زنا کیا ہے یہ تو انکار کر رہی ہے اگر تمہارے پاس گواہ ہیں تو ہم اس عورت کو حد کے طور پر کوڑے لگائیں گے ورنہ ہم تمہیں زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی وجہ سے کوڑے لگائیں گے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے حق میں گواہی کون دے گا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو زنا کا الزام لگانے کی حد میں اسی کوڑے لگائے گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن فیاض ہے جسے امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10607]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4467، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10701، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3494/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10608
عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو الْقُرَشِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ شَهِدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمَرَ بِرَجْمِ رَجُلٍ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ، فَلَمَّا أَصَابَتْهُ الْحِجَارَةُ فَرَّ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالعزیز بن عبدالله بن عمرو قرشی بیان کرتے ہیں مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے جو اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک شخص کو سنگسار کرنے کا حکم دیا جب اسے پتھر لگے تو وہ بھاگ کھڑا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے (لوگوں سے) فرمایا تم لوگوں نے اسے چھوڑ کیوں نہیں دیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10608]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22663»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10609
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا اعْتَرَفَ الرَّجُلُ بِالزِّنَا، فَأَضَرَبَهُ الرَّجْمُ، فَهَرَبَ تُرِكَ".
قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيَّ فِي قِصَّةِ مَاعِزٍ:" فَهَلَّا تَرَكْتُمُوهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص زنا کا اعتراف کر لے اور پھر سنگسار ہونے کے وقت وہ بھاگ کھڑا ہو تو اسے چھوڑ دیا جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ کا واقعہ نقل کیا ہے جس میں یہ الفاظ ہیں ”تم لوگوں نے اسے چھوڑ کیوں نہیں دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حمید کندی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10609]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2554، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7809»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10610
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ زَنَيْتُ، فَأَعْرَضَ بِوَجْهِهِ، ثُمَّ جَاءَهُ مِنْ قِبَلِ وَجْهِهِ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ جَاءَهُ الثَّالِثَةَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ، ثُمَّ جَاءَهُ الرَّابِعَةَ فَلَمَّا قَالَ لَهُ ذَلِكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَصْحَابِهِ:" قُومُوا إِلَى صَاحِبِكُمْ، فَإِنْ كَانَ صَحِيحًا فَارْجُمُوهُ".
فَسُئِلَ عَنْهُ فَوُجِدَ صَحِيحًا فَرُجِمَ، فَلَمَّا أَصَابَتْهُ الْحِجَارَةُ حَاضِرَهُمْ، وَتَلَقَّاهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَحْيِ جَمَلٍ فَضَرَبَهُ بِهِ فَقَتَلَهُ، فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِلَى النَّارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَلَّا إِنَّهُ قَدْ تَابَ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا أُمَّةٌ مِنَ الْأُمَمِ لَقُبِلَ مِنْهُمْ".
قُلْتُ: لِسَمُرَةَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ صَفْوَانَ بْنِ الْمُغَلِّسِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے زنا کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منہ پھیر لیا پھر وہ دوسری طرف سے آپ کے پاس آئے تو آپ نے ان سے منہ پھیر لیا پھر وہ تیسری طرف سے آئے تو آپ نے ان کی طرف سے منہ پھیر لیا جب وہ چوتھی مرتبہ آپ کے پاس آئے جب انہوں نے یہ بات کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا اپنے ساتھی کے پاس اٹھ کے جاؤ اگر یہ ٹھیک ہے تو اسے سنگسار کر دو اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ صحیح ہے (یعنی پاگل نہیں ہے) تو اسے سنگسار کر دیا گیا جب اسے پتھر لگے تو وہ بھاگ کھڑا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب اونٹ کی ہڈی لے کے اس کے سامنے آئے وہ انہوں نے اسے ماری تو وہ مر گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے فرمایا یہ جہنم میں جائے گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہرگز نہیں اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر ایک پوری امت اتنی توبہ کرتی تو ان کی طرف سے وہ قبول ہو جاتی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد صفوان بن مغلظ سے نقل کی ہے میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10610]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں