الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ رَجْمِ أَهْلِ الْكِتَابِ
اہل کتاب کو سنگسار کرنا
حدیث نمبر: 10630
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجْمِ الْيَهُودِيِّ وَالْيَهُودِيَّةِ عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ، فَلَمَّا وَجَدَ الْيَهُودِيُّ مَسَّ الْحِجَارَةِ، قَامَ عَلَى صَاحِبَتِهِ فَحَنَى عَلَيْهَا ; يَقِيهَا مَسَّ الْحِجَارَةِ حَتَّى قُتِلَا جَمِيعًا، فَكَانَ مِمَّا صَنَعَ اللَّهُ لِرَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي تَحْقِيقِ الزِّنَا مِنْهُمَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِيَهُودِيٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ أُحْصِنَا فَسَأَلُوهُ أَنْ يَحْكُمَ بَيْنَهُمَا بِالرَّجْمِ فَرَجَمَهُمَا فِي فِنَاءِ الْمَسْجِدِ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ فِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دروازے کے پاس ایک یہودی مرد اور یہودی عورت کو سنگسار کرنے کا حکم دیا جب یہودی مرد کو پتھر لگے تو وہ اپنی ساتھی عورت کی طرف بڑھا اور اس پر جھگ گیا تاکہ اسے پتھر لگنے سے بچائے یہاں تک کہ ان دونوں کو قتل کر دیا گیا یہ ان باتوں میں سے تھا جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے ان دونوں کا زنا ثابت کرنے کے سلسلے میں کیں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور یہودی عورت کو لایا گیا وہ دونوں محصن تھے ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ ان دونوں کے بارے میں سنگسار کرنے کا حکم دیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے صحن میں ان دونوں کو سنگسار کروایا۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے جو امام أحمد کی روایت میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10630]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2364، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10820، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 10630 in Urdu