🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ رَجْمِ أَهْلِ الْكِتَابِ
اہل کتاب کو سنگسار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10631
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَهْطًا أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاؤُوا مَعَهُمْ بِامْرَأَةٍ فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ، مَا أُنْزِلَ عَلَيْكَ فِي الزِّنَا؟، فَقَالَ:" اذْهَبُوا فَائْتُونِي بِرَجُلَيْنِ مِنْ عُلَمَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ". فَذَهَبُوا فَأَتَوْهُ بِرَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا شَابٌّ فَصِيحٌ وَالْآخَرُ شَيْخٌ قَدْ سَقَطَ حَاجِبَاهُ عَلَى عَيْنَيْهِ حَتَّى يَرْفَعَهُمَا بِعِصَابَةٍ.
فَقَالَ:" أَنْشُدُكُمَا اللَّهَ، لَمَا أَخْبَرْتُمُونَا بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى فِي الزَّانِي؟". فَقَالَا: نَشَدْتَنَا بِعَظِيمٍ، وَإِنَّا نُخْبِرُكَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَنْزَلَ عَلَى مُوسَى فِي الزَّانِي الرَّجْمَ، وَإِنَّا كُنَّا قَوْمًا شَببَةً وَكَانَ نِسَاؤُنَا حَسَنَةً وُجُوهُهُنَّ، وَإِنَّ ذَلِكَ كَثُرَ فِينَا فَلَمْ نَقُمْ لَهُ، فَصِرْنَا نَجْلِدُ وَالتَّعْيِيرُ، فَقَالَ:" اذْهَبُوا بِصَاحِبَتِكُمْ فَإِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَارْجُمُوهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ اپنے ساتھ ایک عورت کو لے کے آئے تھے انہوں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) آپ پر زنا کے بارے میں کیا نازل ہوا ہے آپ نے فرمایا تم لوگ جاؤ اور میرے پاس بنی اسرائیل کے علماء میں سے دو افراد کو لے کے آؤ وہ لوگ گئے اور اپنے میں سے دو علماء کو آپ کے پاس لے کے آئے جن میں سے ایک نوجوان تھا اور فصیح تھا اور دوسرا بوڑھا تھا جس کی بھویں اس کی آنکھوں پے آ رہی تھیں یہاں تک کہ انہیں اٹھایا جاتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دونوں کو اس اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں کہ تم لوگ ہمیں بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ زنا کرنے والے شخص کے بارے میں سیدنا موسیٰ پر کیا حکم نازل کیا ہے تو انہوں نے کہا: آپ نے ہمیں عظیم واسطہ دیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں زنا کرنے والے کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدنا موسیٰ پر سنگسار کرنے کا حکم نازل کیا ہے ہم ایسے لوگ ہیں جن میں نوجوان زیادہ ہیں اور ہماری عورتیں خوبصورت ہوتی ہیں زنا ہمارے درمیان زیادہ ہو گیا تو ہم پھر یہ سزا نہیں دیتے تھے ہم کوڑے لگوا دیتے تھے اور شرمندہ کروا دیتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اپنی ساتھی عورت کو لے جاؤ جب یہ اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم دے دے گی تو تم اسے سنگسار کر دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک اور طریق ہے جو سورت مائدہ میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10631]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11875، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 408»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 10631 in Urdu