🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِّي .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”ان میں سے کوئی ایسا شخص بھی ہے جو یہ کہتا ہے آپ مجھے (جہاد میں شرکت نہ کرنے) کی اجازت دیں اور مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11044
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اغْزُوا تَغْنَمُوا بَنَاتِ بَنِي الْأَصْفَرِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُنَافِقِينَ: إِنَّهُ لَيَفْتِنُكُمْ بِالنِّسَاءِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ ائْذَنْ لِي وَلَا تَفْتِنِّي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم لوگ جنگ کرو! مال غنیمت میں تمہیں بنواصفر کی عورتیں ملیں گی منافقین سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے کہا: یہ خواتین کے حوالے سے تمہیں آزمائش کا شکار کر رہے ہیں (یعنی تمہیں موت کے منہ میں ڈال رہے ہیں) تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”ان میں سے ایک شخص وہ ہے جو کہتا ہے آپ مجھے اجازت دیں اور آپ مجھے آزمائش کا شکار نہ کریں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عثمان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11044]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11052)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11052»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
150. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور جنات عدن میں پاکیزہ ٹھکانے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11045
عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: لَقِيتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَسَأَلْتُهُمَا عَنْ تَفْسِيرِ هَذِهِ الْآيَةِ وَمَسَاكِنَ طَيِّبَةً فِي جَنَّاتِ عَدْنٍ قَالَا: عَلَى الْخَبِيرِ سَقَطْتَ، سَأَلْنَا عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" قَصْرٌ مِنْ دُرَّةٍ، فِي ذَلِكَ الْقَصْرِ سَبْعُونَ أَلْفَ دَارٍ مِنْ زُمُرُّدَةٍ خَضْرَاءَ، فِي كُلِّ بَيْتٍ مِنْهَا سَبْعُونَ سَرِيرًا، عَلَى كُلِّ سَرِيرٍ سَبْعُونَ فِرَاشًا مِنْ كُلِّ لَوْنٍ، عَلَى كُلِّ فِرَاشٍ امْرَأَةٌ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، فِي كُلِّ بَيْتٍ مَائِدَةٌ عَلَى كُلِّ مَائِدَةٍ سَبْعُونَ لَوْنًا، فِي كُلِّ بَيْتٍ سَبْعُونَ وَصِيفًا أَوْ وَصِيفَةً، يُعْطَى مِنَ الْقُوَّةِ مَا يَأْتِي عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ فِي غَدَاةٍ وَاحِدَةٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جِسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان دونوں حضرات سے اس آیت کی تفسیر کے بارے میں دریافت کیا (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور جنات عدن میں پاکیزہ ٹھکانے“۔ تو ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا: تم نے اس بارے میں باخبر شخص سے رجوع کیا ہے ہم نے ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”یہ موتی سے بنا ہوا محل ہو گا اور اس محل میں ستر ہزار گھر ہوں گے جو سبز زمرد سے بنے ہوئے ہوں گے ہر ایک گھر میں ستر پلنگ ہوں گے جن میں سے ہر ایک پلنگ پر ستر بچھونے ہوں گے جو مختلف رنگوں کے ہوں گے اور ہر ایک بچھونے پر ایک حورعین بیوی ہو گی ہر گھر میں ایک دستر خوان ہو گا ہر دستر خوان پر ستر قسم کے کھانے ہوں گے اور ہر گھر میں ستر ملازمین یا ملازمائیں ہوں گی اور جنتی کو یہ قوت عطا کی جائے گی کہ وہ ایک ہی دن میں ان سب سے لطف لے سکے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے، اور وہ ضعیف ہے سعید بن عامر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے طبرانی کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11045]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2217)، أخرجه مسند البزار برقم: 3563»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
151. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان لوگوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جسے وہ حاصل نہیں کر سکے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11046
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَهَمُّوا بِمَا لَمْ يَنَالُوا قَالَ: هَمَّ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ الْأَسْوَدُ بِقَتْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور انہوں نے اس چیز کا ارادہ کیا جسے وہ حاصل نہیں کر سکے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام اسود تھا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا (یہاں وہ مراد ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11046]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1780)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
152. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور ان میں سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11047
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ ثَعْلَبَةَ بْنَ حَاطِبٍ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَنِي مَالًا. قَالَ:" وَيْحَكَ يَا ثَعْلَبَةُ، قَلِيلٌ تُؤَدِّي شُكْرَهُ خَيْرٌ مِنْ كَثِيرٍ لَا تُطِيقُهُ، أَمَا تُرِيدُ أَنْ تَكُونَ مِثْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَوْ سَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ تَسِيلَ لِيَ الْجِبَالُ ذَهَبًا وَفِضَّةً لَسَالَتْ". ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَرْزُقَنِي مَالًا، وَاللَّهِ لَئِنْ آتَانِيَ اللَّهُ مَالًا لَأُوتِيَنَّ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ارْزُقْ ثَعْلَبَةَ مَالًا، اللَّهُمَّ ارْزُقْ ثَعْلَبَةَ مَالًا، اللَّهُمَّ ارْزُقْ ثَعْلَبَةَ مَالًا". قَالَ: فَاتَّخَذَ غَنَمًا، فَنَمَتْ كَمَا يَنْمُو الدُّودُ حَتَّى ضَاقَتْ عَلَيْهِ أَزِقَّةُ الْمَدِينَةِ، فَتَنَحَّى بِهَا، وَكَانَ يَشْهَدُ الصَّلَاةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَيْهَا، ثُمَّ نَمَتْ حَتَّى تَعَذَّرَتْ عَلَيْهِ مَرَاعِي الْمَدِينَةِ، فَتَنَحَّى بِهَا، فَكَانَ يَشْهَدُ الْجُمُعَةَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَيْهَا، ثُمَّ نَمَتْ فَتَنَحَّى بِهَا، فَتَرَكَ الْجُمُعَةَ وَالْجَمَاعَاتِ، فَيَتَلَقَّى الرُّكْبَانَ فَيَقُولُ: مَاذَا عِنْدَكُمْ مِنَ الْخَبَرِ؟ وَمَا كَانَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ؟ وَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا، وَاسْتَعْمَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الصَّدَقَاتِ رَجُلَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ وَرَجُلًا مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَكَتَبَ لَهُمْ سَنَةَ الصَّدَقَةِ وَأَسْنَانَهَا وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُصَدِّقَا النَّاسَ، وَأَنْ يَمُرَّا بِثَعْلَبَةَ فَيَأْخُذَا مِنْهُ صَدَقَةَ مَالِهِ، فَفَعَلَا حَتَّى دَفَعَا إِلَى ثَعْلَبَةَ، فَأَقْرَآهُ كِتَابَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: صَدِّقَا النَّاسَ، فَإِذَا فَرَغْتُمْ فَمُرُّوا بِي، فَفَعَلَا، فَقَالَ: [ وَاللَّهِ ] مَا هَذِهِ إِلَّا أُخَيَّةُ الْجِزْيَةِ. فَانْطَلَقَا حَتَّى لَحِقَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّالِحِينَ فَلَمَّا آتَاهُمْ مِنْ فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوْا وَهُمْ مُعْرِضُونَ إِلَى قَوْلِهِ:" يَكْذِبُونَ" قَالَ: فَرَكِبَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ قَرِيبٌ لِثَعْلَبَةَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى أَتَى ثَعْلَبَةَ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا ثَعْلَبَةُ، هَلَكْتَ، قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ فِيكَ مِنَ الْقُرْآنِ كَذَا، فَأَقْبَلَ ثَعْلَبَةُ وَقَدْ وَضَعَ التُّرَابَ عَلَى رَأْسِهِ وَهُوَ يَبْكِي وَيَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَلَمْ يَقْبَلْ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ صَدَقَتَهُ حَتَّى قَبَضَ اللَّهُ رَسُولَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] ثُمَّ أَتَى أَبَا بَكْرٍ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ قَدْ عَرَفْتَ مَوْضِعِي مِنْ قَوْمِي وَمَكَانِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاقْبَلْ مِنِّي، فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى عُمَرَ فَلَمْ يَقْبَلْ مِنْهُ، ثُمَّ أَتَى عُثْمَانَ فَلَمْ يَقْبَلْ مِنْهُ، ثُمَّ مَاتَ ثَعْلَبَةُ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ثعلبہ بن حاطب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے مال عطا کرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ثعلبہ تمہارا ستیاناس ہو ایسا تھوڑا مال کہ جس کا تم شکر ادا کرو وہ اس زیادہ مال سے بہتر ہے جس کی تم طاقت نہ رکھتے ہو کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ تم اللہ کے رسول کی مانند ہو جاؤ میں اگر اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگوں کہ میرے ساتھ پہاڑ سونے اور چاندی ہو کر چلنا شروع کریں تو وہ ایسے ہو جائیں گے پھر وہ شخص دوبارہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالٰی سے یہ دعا کیجئے کہ وہ مجھے مال عطا کرے۔ اللہ کی قسم! اگر اللہ نے مجھے مال عطا کیا تو میں ہر حق دار کو اس کا حق دوں گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو ثعلبہ کو مال عطا کر۔ اے اللہ! تو ثعلبہ کو مال عطا کر اے اللہ! تو ثعلبہ کو مال عطا کر۔ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے کچھ بکریاں لیں ان کی بکریاں یوں بڑھنا شروع ہوئیں جس طرح پتنگے ہوتے ہیں یہاں تک کہ مدینہ کی گلیاں اس شخص کے لئے تنگ ہو گئیں تو وہ مدینہ منورہ سے ہٹ کے باہر چلا گیا وہ نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوتا تھا پھر بکریوں کی طرف چلا جاتا تھا پھر وہ بکریاں بڑھتی گئیں یہاں تک کہ مدینہ منورہ کی نواحی چراگاہیں اس کے لئے مشکل کا باعث بنیں تو وہ وہاں سے ہٹ گیا پھر وہ صرف جمعہ کی نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں شریک ہوتا تھا پھر بکریوں کی طرف چلا جاتا تھا پھر وہ بکریاں اور بڑھ گئیں یہاں تک کہ وہ وہاں سے بھی دور چلا گیا اور جمعہ اور باجماعت نماز سب کو ترک کر دیا اس کی ملاقات کچھ سواروں سے ہوئی تو اس نے کہا: تمہارے پاس کیا اطلاع ہے، اور لوگوں کی کیا صورت حال ہے اس وقت اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ حکم نازل کر دیا تھا: ”تم ان کے اموال میں سے زکوۃ وصول کرو اور تم انہیں پاک کرو اور اس کے ذریعے ان کا تزکیہ کیا کرو“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوۃ کی وصولی کے لئے انصار سے تعلق رکھنے والے دو افراد اور بنو سالم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو عامل مقرر کیا۔ آپ نے ان کے لئے زکوۃ کے احکام تحریر کروائے تھے زکوۃ کے جانوروں کے بارے میں اور ان کی عمروں کے بارے میں تحریر کروایا تھا اور انہیں یہ ہدایت کی تھی کہ وہ لوگوں سے زکوۃ وصول کریں اور یہ بھی حکم دیا تھا کہ وہ ثعلبہ کے پاس جائیں اور اس کے مال کی زکوۃ بھی اس سے وصول کریں ان دونوں نے اس حکم پر عمل کیا وہ دونوں ثعلبہ کے پاس آئے اور اس کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب پڑھ کے سنایا تو ثعلبہ نے کہا: آپ پہلے دوسرے لوگوں سے زکوۃ وصول کر لیں جب فارغ ہو جائیں تو میرے پاس سے گزریے گا ان دونوں نے ایسا ہی کیا (جب وہ واپسی پر اس کے پاس آئے) تو ثعلبہ نے کہا: اللہ کی قسم! یہ تو جزیہ کی ایک قسم ہے وہ دونوں صاحبان گئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو اللہ تعالٰی نے اپنے رسول پر یہ آیت نازل کی: ”اور ان میں سے ایسا شخص بھی ہے جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ یہ عہد کرتا ہے کہ اگر اس نے اپنے فضل سے ہمیں عطا کر دیا، تو ہم ضرور صدقہ دیں گے اور ضرور نیک لوگوں میں سے ہو جائیں گے اور جب اس کے فضل میں سے کچھ (مال) ان لوگوں کے پاس آیا، تو انہوں نے اس مال کے حوالے سے بخل کیا، اور منہ موڑ لیا اور وہ اعراض کرنے والے تھے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”جھوٹ بولنے والے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو ثعلبہ کے قریب رہتا تھا وہ اپنی سواری پر سوار ہوا اور ثعلبہ کے پاس آیا اور بولا: اے ثعلبہ تمہارا ستیاناس ہو تم ہلاکت کا شکار ہو گئے ہو اللہ تعالیٰ نے تمہارے بارے میں قرآن میں یہ حکم نازل کر دیا ہے، تو ثعلبہ آیا وہ اپنے سر پر مٹی ڈال رہا تھا اور رو رہا تھا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی زکوۃ قبول نہیں کی یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: اے ابوبکر میری قوم میں جو میری حیثیت ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جو میرا مقام تھا آپ اس سے واقف ہیں آپ مجھ سے (زکوة) قبول کر لیں تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے زکوۃ قبول کرنے سے انکار کر دیا پھر وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو انہوں نے بھی زکوۃ قبول کرنے سے انکار کر دیا پھر وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو انہوں نے بھی اس سے زکوۃ قبول نہیں کی اور پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں اس کا انتقال ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11047]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7873)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 20»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
153. قَوْلُهُ تَعَالَى: الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ لوگ جو، اہل ایمان میں سے اپنی خوشی کے ساتھ (زکوۃ ادا کرنے والوں) پر، نکتہ چینی کرتے ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11048
عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَصَدَّقُوا فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَبْعَثَ بَعْثًا". قَالَ: فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي أَرْبَعَةُ آلَافٍ، أَلْفَانِ أَقْرَضْتُهُمَا رَبِّي وَأَلْفَانِ لِعِيَالِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِيمَا أَعْطَيْتَ، وَبَارَكَ لَكَ فِيمَا أَمْسَكْتَ". وَبَاتَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَصَابَ صَاعَيْنِ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَصَبْتُ صَاعَيْنِ مِنْ تَمْرٍ، صَاعٌ لِرَبِّي وَصَاعٌ لِعِيَالِي؟ قَالَ: فَلَمَزَهُ الْمُنَافِقُونَ وَقَالُوا: مَا أَعْطَى مِثْلَ الَّذِي أَعْطَى ابْنُ عَوْفٍ إِلَّا رِيَاءً. أَوْ قَالُوا: أَلَمْ يَكُنِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ غَنِيَّيْنِ عَنْ صَاعِ هَذَا؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ ؛ إِحْدَاهُمَا مُتَّصِلَةٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَالْأُخْرَى عَنْ أَبِي سَلَمَةَ مُرْسَلَةٌ، قَالَ: وَلَمْ نَسْمَعْ أَحَدًا أَسْنَدَهُ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا طَالُوتَ بْنَ عَبَّادٍ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَأَبُو خَيْثَمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
ابوسلمہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ صدقہ دو کیونکہ میں ایک جنگی مہم روانہ کرنا چاہتا ہوں سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ آئے اور بولے: یا رسول اللہ! میرے پاس چار ہزار ہیں ان میں سے دو ہزار میں اپنے پروردگار کو قرض کے طور پر دیتا ہوں اور دو ہزار میرے گھر والوں کے لئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے جو دیا ہے اللہ تعالیٰ اس میں بھی تمہیں برکت نصیب کرے اور جو نہیں دیا ہے اس میں بھی تمہیں برکت نصیب کرے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے رات گزاری اسے کھجور کے دو صاع ملے اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کھجور کے دو صاع ملے ہیں ایک صاع میرے پروردگار کے لئے ہے، اور ایک صاع میرے گھر والوں کے لئے ہے راوی بیان کرتے ہیں: تو منافقین نے اس پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہا: اس نے ریاکاری کے طور پر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی طرح کی ادائیگی کی ہے راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ان لوگوں نے کہا: کیا اللہ اور اس کا رسول اس شخص کے ایک صاع سے بے نیاز نہیں ہیں؟؟ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”وہ لوگ جو اہل ایمان میں سے اپنی خوشی کے ساتھ صدقات دینے والوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں وہ اہل ایمان کے جنہیں صرف اپنی محنت کی کمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں ملتا“۔ یہ آیت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک متصل ہے، اور وہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اور دوسری ابوسلمہ سے منقول ہے، اور وہ مرسل ہے امام بزار کہتے ہیں: عمر بن ابوسلمہ سے منقول روایت کے طور پر ہم نے کسی کو نہیں سنا کہ اس نے اسے مسند طور پر نقل کیا ہو صرف طالوت بن عباد نے ایسا کیا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن ابوسلمہ ہے، جسے عجلی ابوخیثمہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے شعبہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11048]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2216)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11049
وَعَنْ أَبِي عُقَيْلٍ أَنَّهُ بَاتَ يَجُرُّ الْحَرِيرَ عَلَى ظَهْرِهِ عَلَى صَاعَيْنِ مِنْ تَمْرٍ، فَانْقَلَبَ بِأَحَدِهِمَا إِلَى أَهْلِهِ يَنْتَفِعُونَ بِهِ، وَجَاءَ بِالْآخَرِ يَتَقَرَّبُ بِهِ إِلَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَأَتَى بِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْثُرْهُ فِي الصَّدَقَةِ". فَقَالَ فِيهِ الْمُنَافِقُونَ وَسَخِرُوا مِنْهُ: مَا كَانَ أَغْنَى هَذَا أَنْ يَتَقَرَّبَ إِلَى اللَّهِ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لَا يَجِدُونَ إِلَّا جُهْدَهُمْ الْآيَتَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ خَالِدَ بْنَ يَسَارٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ وَلَا جَرَّحَهُ.
سیدنا ابوعقیل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ کھجور کے دو صاع کے عوض میں رات کے وقت اپنی پشت پر وزن لاد کر لے جاتے رہے پھر ان دو صاع میں سے ایک اپنے گھر لے گئے تاکہ گھر والے اسے استعمال کریں اور دوسرا لے آئے تاکہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قربت حاصل کریں وہ اس کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے صدقہ کی چیزوں میں پھیلا دو منافقین نے ان صاحب کے بارے میں یہ کہا: وہ ان کا مذاق اڑا رہے تھے کہ کیا یہ شخص اس چیز سے بے نیاز نہیں تھا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے کھجور کا ایک ہی صاع دیتا؟ تو اللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ”جو لوگ، اہل ایمان میں سے اپنی خوشی کے ساتھ صدقہ دینے والوں پر، نکتہ چینی کرتے ہیں وہ اہل ایمان کہ جو صرف اپنی محنت کی کمائی پاتے ہیں“۔ یہ دو آیات ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ خالد بن یسار کا معاملہ مختلف ہے میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے یا اس پر جرح کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3598)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3598، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3629، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5720»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11050
وَعَنْ عُمَيْرَةَ بِنْتِ سَهْلٍ صَاحِبِ الصَّاعَيْنِ الَّذِي لَمَزَهُ الْمُنَافِقُونَ، أَنَّهُ خَرَجَ بِرِكَابِهِ بِصَاعٍ مِنْ تَمْرٍ وَبِابْنَتِهِ عُمَيْرَةَ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَبَّهُ، ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، قَالَ:" وَمَا هِيَ؟". قَالَ: تَدْعُو اللَّهَ لِي وَلَهَا بِالْبَرَكَةِ، وَتَمْسَحُ بِرَأْسِهَا، فَإِنَّهُ لَيْسَ لِي وَلَدٌ غَيْرُهَا. قَالَتْ: فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ عَلَيَّ، فَأُقْسِمُ بِاللَّهِ لَكَأَنَّ بَرْدَ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى كَبِدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أُنَيْسَةُ بِنْتُ عَدِيٍّ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمیرہ بنت سہل رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: یہ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ وہ صاحب ہیں، جنہوں نے دو صاع لیے تھے اور منافقین نے ان پر تنقید کی تھی وہ بیان کرتی ہیں: سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کھجور کا ایک صاع لے کر اور اپنی صاحبزادی عمیرہ کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آئے اور وہ کھجوریں آپ کی خدمت میں پیش کیں پھر انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے آپ سے ایک کام ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا کام ہے۔ انہوں نے عرض کی: آپ اللہ تعالیٰ سے میرے لئے اور میری اس بچی کے لئے برکت کی دعا کریں اور اس کے سر پر ہاتھ پھیر دیں کیونکہ میری اس کے علاوہ اور کوئی اولاد نہیں ہے، تو وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر اپنا دست مبارک رکھا میں اللہ کی قسم! اُٹھا کر یہ کہتی ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ٹھنڈک مجھے اپنے جگر پر محسوس ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی انیسہ بنت عدی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11050]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5650)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
154. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَلَا تُصَلِّ عَلَى أَحَدٍ مِنْهُمْ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم ان میں سے کسی ایک کی نماز جنازہ ادا نہ کرنا“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11051
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَرِضَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ مَرَضَهُ الَّذِي مَاتَ فِيهِ جَاءَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَكَلَّمَا بِكَلَامٍ بَيْنَهُمَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَدْ فَهِمْتُ مَا يَقُولُ، امْنُنْ عَلَيَّ فَكَفِّنِّي فِي قَمِيصِكَ، وَصَلِّ عَلَيَّ. فَكَفَّنَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَمِيصِهِ وَصَلَّى عَلَيْهِ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَاللَّهُ أَعْلَمُ أَيَّ صَلَاةٍ كَانَتْ، وَمَا خَادَعَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْسَانًا قَطُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ أَبَانٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب عبداللہ بن اُبی اس بیماری کا شکار ہوا جس میں وہ بعد میں مر گیا تھا، تو اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس آئے ان دونوں کے درمیان کوئی گفتگو ہوئی تو عبداللہ نے کہا: یہ جو کہہ رہے ہیں وہ بات مجھے سمجھ آ گئی ہے آپ مجھ پر یہ احسان کریں کہ آپ مجھے اپنی قمیص میں کفن دیجئے گا اور میری نماز جنازہ پڑھائیے گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص میں اسے کفن دیا اور اس کی نماز جنازہ ادا کی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون سی نماز تھی ویسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے کبھی کسی انسان کو دھوکہ نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکم بن ابان ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابن مبارک نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11051]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
155. قَوْلُهُ تَعَالَى: فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”عنقریب تم لوگوں کے عمل کو اللہ اور اس کا رسول دیکھ لیں گے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11052
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَأَ فَسَيَرَى اللَّهُ عَمَلَكُمْ وَرَسُولُهُ وَالْمُؤْمِنُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”عنقریب تم لوگوں کے عمل کو اللہ اور اس کا رسول اور اہل ایمان دیکھ لیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6261)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6261، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3626، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5722»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
156. قَوْلُهُ تَعَالَى: وَمِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِنَ الْأَعْرَابِ مُنَافِقُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تمہارے آس پاس کے دیہاتوں میں سے کچھ لوگ منافق ہیں“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11053
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: وَمِمَّنْ حَوْلَكُمْ مِنَ الْأَعْرَابِ مُنَافِقُونَ وَمِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مَرَدُوا عَلَى النِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمْ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ سَنُعَذِّبُهُمْ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ يُرَدُّونَ إِلَى عَذَابٍ عَظِيمٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ جُمُعَةٍ خَطِيبًا، فَقَالَ:" قُمْ يَا فُلَانُ فَاخْرُجْ فَإِنَّكَ مُنَافِقٌ، اخْرُجْ يَا فُلَانُ، فَإِنَّكَ مُنَافِقٌ". فَأَخْرَجَهُمْ بِأَسْمَائِهِمْ فَفَضَحَهُمْ، وَلَمْ يَكُنْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ شَهِدَ تِلْكَ الْجُمُعَةَ لِحَاجَةٍ كَانَتْ لَهُ، فَلَقِيَهُمْ عُمَرُ وَهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاخْتَبَأَ مِنْهُمُ اسْتِحْيَاءً أَنَّهُ لَمْ يَشْهَدِ الْجُمُعَةَ، وَظَنَّ أَنَّ النَّاسَ قَدِ انْصَرَفُوا وَاخْتَبَؤُوا هُمْ مِنْ عُمَرَ، وَظَنُّوا أَنَّهُ قَدْ عَلِمَ بِأَمْرِهِمْ، فَدَخَلَ عُمَرُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا النَّاسُ لَمْ يَنْصَرِفُوا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَبْشِرْ يَا عُمَرُ، فَقَدْ فَضَحَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ الْيَوْمَ، فَهَذَا الْعَذَابُ الْأَوَّلُ، وَالْعَذَابُ الثَّانِي عَذَابُ الْقَبْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَنْقَزِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور تمہارے آس پاس کے دیہاتیوں میں سے کچھ لوگ منافق ہیں اور اہل مدینہ میں سے بھی کچھ لوگ منافق ہیں جو نفاق پر جمے ہوئے ہیں تم ان کو نہیں جانتے ہو ہم انہیں جانتے ہیں، اور ہم انہیں عنقریب دو مرتبہ عذاب دیں گے اور پھر انہیں عظیم عذاب کی طرف لوٹا دیا جائے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے آپ نے فرمایا: اے فلاں تم اٹھو اور نکل جاؤ تم منافق ہو اے فلاں تم بھی نکل جاؤ کیونکہ تم بھی منافق ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کا نام لے کر انہیں مسجد سے نکال دیا اور انہیں رسوائی کا شکار کیا اس دن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کسی کام کے سلسلے میں جمعہ کی نماز کے لئے جلدی نہیں آ سکے تھے یہ لوگ مسجد سے نکلے تو ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان سے چھپنے لگے اس بات سے شرماتے ہوئے کہ وہ جمعہ میں پہلے نہیں آئے تھے وہ یہ سمجھے کہ شاید لوگ نماز پڑھ کے واپس جا رہے ہیں، اور یہ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے چھپنے لگے وہ یہ سمجھے کہ ہمارے معاملے کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پتہ چل گیا ہے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے تو لوگوں نے ابھی نماز پڑھی ہی نہیں تھی ایک شخص نے ان سے کہا: اے عمر آپ کے لئے خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ نے آج منافقین کو رسوا کر دیا ہے۔ راوی کہتے ہیں:) یہ پہلا عذاب ہے، اور دوسرا عذاب قبر کے عذاب کی شکل میں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عمرو بن محمد عنقزی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11053]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (796)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 796»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں