الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”وہ مسجد جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی“
حدیث نمبر: 11054
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءٍ. فَأَتَيَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلَاهُ، فَقَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي هَذَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے (اور جس کا ذکر قرآن میں ہے) ان دو افراد میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے، اور دوسرے کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد قباء ہے یہ دونوں حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6025) اخرجه احمد فى المسند (331/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22299، 22331، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3337، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 956/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11055
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں امام طبرانی نے انہیں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11055]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (335/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11056
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى قَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي هَذَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَفِي إِسْنَادِ الْمَرْفُوعِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ هُوَ ضَعِيفٌ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْمَوْقُوفِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزَادَ فِي الطَّرِيقِ الْآخَرِ: قَالَ عُرْوَةُ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ -: مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْهُ، إِنَّمَا أُنْزِلَتْ فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ. قُلْتُ: إِنَّمَا قَالَ عُرْوَةُ هَذَا لِأَنَّهُ لَمْ يَطَّلِعْ عَلَى الْمَرْفُوعِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس مسجد کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے نقل کی ہے مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے موقوف روایات کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور دوسرے طریق میں یہ الفاظ زائد ہیں: عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد، مسجد قباء سے بہتر ہے لیکن یہ آیت مسجد قباء کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عروہ نے یہ بات (شاید) اس لئے کہی کیونکہ وہ مرفوع حدیث پر مطلع نہیں ہو سکے تھے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11056]
یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف دونوں طرح سے نقل کی ہے مرفوع روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے، اور وہ ضعیف ہے موقوف روایات کی اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اور دوسرے طریق میں یہ الفاظ زائد ہیں: عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد، مسجد قباء سے بہتر ہے لیکن یہ آیت مسجد قباء کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: عروہ نے یہ بات (شاید) اس لئے کہی کیونکہ وہ مرفوع حدیث پر مطلع نہیں ہو سکے تھے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11056]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (4854)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4854»
الحكم على الحديث:
مرفوع: ضعیف۔ موقوف صحیح
158. قَوْلُهُ تَعَالَى: فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اس میں ایسے لوگ ہیں جو یہ پسند کرتے ہیں کہ وہ اچھی طرح سے طہارت حاصل کریں“
حدیث نمبر: 11057
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الطُّهُورُ الَّذِي أَثْنَى اللَّهُ عَلَيْكُمْ؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا خَرَجَ مِنَّا رَجُلٌ وَلَا امْرَأَةٌ مِنَ الْغَائِطِ إِلَّا غَسَلَ فَرْجَهُ - أَوْ قَالَ: مَقْعَدَتَهُ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ هَذَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الطَّهَارَةِ مِنْ هَذَا النَّحْوِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اس میں ایسے لوگ ہیں جو یہ پسند کرتے ہیں کہ وہ اچھی طرح سے طہارت حاصل کریں“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عویم بن ساعدہ رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر دریافت کیا کہ طہارت کا وہ طریقہ کیا ہے جس کے حوالے سے اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کی تعریف بیان کی ہے؟ تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے جو بھی مرد یا عورت قضائے حاجت کے لیے جاتا ہے، تو وہ اپنی شرمگاہ کو دھوتا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی وجہ یہی ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث طہارت کے ابواب میں اس سے پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11057]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث طہارت کے ابواب میں اس سے پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11065)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11065»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
159. قَوْلُهُ تَعَالَى: السَّائِحُونَ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”کنارہ کشی کرنے والے“
حدیث نمبر: 11058
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: السَّائِحُونَ: الصَّائِمُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”کنارہ کشی کرنے والے“۔ اس سے مراد روزہ رکھنے والے لوگ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11058]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11058]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9095)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
160. قَوْلُهُ تَعَالَى: إِنَّ إِبْرَاهِيمَ لَأَوَّاهٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”بے شک ابراہیم ”اواہ“ تھا“
حدیث نمبر: 11059
عَنْ زِرٍّ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَنِ الْأَوَّاهِ، قَالَ: الدَّعَّاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَقَدْ ضُعِّفَ.
زربیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے لفظ ”اواہ“ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: بہت زیادہ دعا کرنے والا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم ہے، اور وہ ثقہ ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11059]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم ہے، اور وہ ثقہ ہے ویسے اسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11059]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9004)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11060
وَعَنْ أَبِي الْعُبَيْدَيْنِ الْعَامِرِيِّ، وَكَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُدْنِيهِ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: مَنْ نَسْأَلُ إِذَا لَمْ نَسْأَلْكَ؟ فَرَقَّ لَهُ فَقَالَ: مَا الْأَوَّاهُ؟ قَالَ: الرَّحِيمُ. قَالَ: فَمَا الْأُمَّةُ؟ قَالَ: الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ. قَالَ: فَمَا الْقَانِتُ؟. قَالَ: الْمُطِيعُ. قَالَ: فَمَا الْمَاعُونُ؟ قَالَ: مَا يَتَعَاوَنُ النَّاسُ بَيْنَهُمْ. قَالَ: فَمَا التَّبْذِيرُ؟ قَالَ: إِنْفَاقُ الْمَالِ فِي غَيْرِ حَقِّهِ، وَفِي رِوَايَةٍ: فِي غَيْرِ حِلِّهِ.
ابوعبیدین عامری، جن کی بینائی کمزور ہو چکی تھی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ انہیں اپنے قریب رکھتے تھے ان کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر ہم آپ سے نہیں پوچھیں گے، تو کس سے پوچھیں گے، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ان کے بارے میں نرمی محسوس ہوئی انہوں نے دریافت کیا: اواہ سے مراد کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا رحم دل، انہوں نے دریافت کیا: امت سے کیا مراد ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ جو لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دے انہوں نے دریافت کیا: قانت سے کیا مراد ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فرمانبردار انہوں نے دریافت کیا لفظ ماعون سے کیا مراد ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کہ لوگ باہمی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں انہوں نے دریافت کیا تبذیر سے کیا مراد ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مال کو ناحق طور پر خرچ کرنا ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: مال کو ناجائز طور پر خرچ کرنا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11060]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9007)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11061
وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ النَّاسَ كُلَّ يَوْمٍ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْخَمِيسِ انْتَابَهُ النَّاسُ مِنَ الرَّسَاتِيقِ وَالْقُرَى، فَجَاءَهُ رَجُلٌ أَعْمَى، فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روزانہ لوگوں کے ساتھ بات چیت کیا کرتے تھے جب جمعرات کا دن آتا تھا، تو مختلف علاقوں اور بستیوں سے لوگ ان کے پاس آ جاتے تھے ایک مرتبہ ایک نابینا شخص ان کے پاس آیا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں پہلی دو روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9005)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
161. قَوْلُهُ تَعَالَى: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ . 11062 عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَتَى الْحَارِثُ بْنُ خَزَمَةَ بِهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، وَاللَّهِ إِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَعَيْتُهَا وَحَفِظْتُهَا . فَقَالَ عُمَرُ: وَأَنَا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: لَوْ كَانَتْ ثَلَاثَ آيَاتٍ لَجَعَلْتُهَا سُورَةً عَلَى حِدَةٍ، فَانْظُرُوا سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ فَضَعُوهَا فِيهَا، فَوَضَعْتُهَا فِي آخِرِ سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”تمہارے پاس رسول آیا ہے جو تم لوگوں میں سے ہے“
حدیث نمبر: 11062
عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: أَتَى الْحَارِثُ بْنُ خَزَمَةَ بِهَاتَيْنِ الْآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: مَنْ مَعَكَ عَلَى هَذَا؟ قَالَ: لَا أَدْرِي، وَاللَّهِ إِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَعَيْتُهَا وَحَفِظْتُهَا. فَقَالَ عُمَرُ: وَأَنَا أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: لَوْ كَانَتْ ثَلَاثَ آيَاتٍ لَجَعَلْتُهَا سُورَةً عَلَى حِدَةٍ، فَانْظُرُوا سُورَةً مِنَ الْقُرْآنِ فَضَعُوهَا فِيهَا، فَوَضَعْتُهَا فِي آخِرِ سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) . رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عباد بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں: حارث بن خزمہ سورت براءت (توبہ) کی یہ آخری دو آیات ساتھ لے کر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ ”تمہارے پاس رسول آیا جو تم میں سے ہے“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اس کا گواہ تمہارے علاوہ اور کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم لیکن اللہ کی قسم! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ آیت سنی ہے اسے محفوظ رکھا ہے، اور یاد رکھا ہے، تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ آیت سنی ہے پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر یہ تین آیات ہوتیں تو میں انہیں الگ سے ایک سورت بنا دیتا تم لوگ قرآن کی اس سورت کا جائزہ لو اور اسے اس میں شامل کر دو، تو میں اس کو سورت توبہ کے آخر میں شامل کرتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11062]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11062]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1715)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1717، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5725»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11063
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُمْ جَمَعُوا الْقُرْآنَ فِي الْمَصَاحِفِ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - وَكَانَ رِجَالٌ يَكْتُبُونَ، وَيُمْلِي عَلَيْهِمْ أُبَيٌّ، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ مِنْ سُورَةِ (بَرَاءَةٌ) ثُمَّ انْصَرَفُوا صَرَفَ اللَّهُ قُلُوبَهُمْ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ، فَظَنُّوا أَنَّ هَذَا آخِرُ مَا نَزَلَ مِنَ الْقُرْآنِ، فَقَالَ لَهُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْرَأَنِي بَعْدَهَا آيَتَيْنِ: لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُمْ بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَحِيمٌ إِلَى قَوْلِهِ: (وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ) ثُمَّ قَالَ: هَذَا آخِرُ مَا نَزَلَ مِنَ الْقُرْآنِ، قَالَ: فَخَتَمَ بِمَا فَتَحَ بِهِ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَهُوَ قَوْلُ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں قرآن کو مصحف کی شکل میں جمع کرنا شروع کیا کچھ لوگ لکھتے تھے اور سیدنا ابی رضی اللہ عنہ انہیں املاء کرواتے تھے جب وہ لوگ سورت توبہ کی اس آیت پر پہنچے (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”پھر وہ پلٹ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں کو پھیر دیا ہے اس کی وجہ یہ ہے، وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے ہیں“۔ تو لوگوں نے گمان کیا کہ شاید یہ قرآن میں نازل ہونے والا آخری حصہ ہے (یعنی اس سورت کا آخری حصہ ہے) تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد دو آیات مجھے سکھائیں تھیں (اور وہ یہ ہیں: ارشاد باری تعالٰی ہے:) ”تمہارے پاس ایک رسول آیا ہے جو تم میں سے ہے اور تمہارا مشقت کا شکار ہونا اس پر گراں گزرتا ہے وہ تمہاری (بھلائی اور بہتری) کا شدید خواہش مند ہے، اور اہل ایمان کے بارے میں مہربان رحم کرنے والا ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور وہ عظیم عرش کا پروردگار ہے“۔ پھر سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ یہ قرآن میں سے نازل ہونے والا آخری حصہ ہے (یعنی اس سورت کا آخری حصہ ہے) راوی بیان کرتے ہیں: تو اس طرح اس سورت کا اختتام اس چیز کے ذریعے ہوتا ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اس سورت کا آغاز کیا تھا کہ اللہ کی ذات وہ ہے جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور اس سے مراد اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ”اور ہم نے تم سے پہلے جس بھی رسول کو مبعوث کیا تو اس کی طرف یہی بات وحی کی گئی کہ میرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، تو تم لوگ میری عبادت کرو“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11063]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر انصاری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11063]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (134/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20720، وأخرجه فتح الباري برقم: 6319»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف