🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ .
اس شخص کا بیان، جسے نبی اکرم ﷺ نے خواب میں دیکھا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11744
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَانِي رَبِّي فِي أَحْسَنِ صُورَةٍ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِي. فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيَيَّ، فَعَلِمْتُ فِي مَقَامِي ذَلِكَ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ. قَالَ: فِيمَ يَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلَى؟ قُلْتُ: فِي الدَّرَجَاتِ، وَالْكَفَّارَاتِ، فَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِبْلَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ. قَالَ: صَدَقْتَ، مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ عَاشَ بِخَيْرٍ وَمَاتَ بِخَيْرٍ، وَكَانَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَطِيبُ الْكَلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ. ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عَمَلَ الْحَسَنَاتِ، وَتَرْكَ السَّيِّئَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ وَمَغْفِرَةً، وَأَنْ تَتُوبَ عَلَيَّ، وَإِذَا أَرَدْتَ بِقَوْمٍ فِتْنَةً فَنَجِّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرا پروردگار، میرے پاس بہترین صورت میں آیا اس نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کی: میں حاضر ہوں اور سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے، اس نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، تو اس نے اپنا ہاتھ میرے سینے کے درمیان رکھا، تو میں نے اپنی جگہ پر موجود رہتے ہوئے، اُس چیز کے بارے میں جان لیا، جس کے بارے میں اس نے مجھ سے دریافت کیا تھا، خواہ اس کا تعلق دنیا کے امور سے ہو، یا آخرت سے ہو، اس نے دریافت کیا: ملاء اعلیٰ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ تو میں نے عرض کی: درجات کے بارے میں اور کفارات کے بارے میں، جہاں تک درجات کا تعلق ہے، تو اس میں سردی کے موسم میں اچھی طرح وضو کرنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا شامل ہے، پروردگار نے فرمایا: تم نے سچ کہا: ہے، جو شخص ایسا کرے گا وہ بھلائی کے ساتھ زندہ رہے گا اور بھلائی کے ساتھ مرے گا اور اپنے گناہوں کے حوالے سے یوں ہو جائے گا، جیسے اُس دن تھا، جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) جہاں تک کفارات کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا، پاکیزہ گفتگو کرنا اور رات کے وقت، اُس وقت نماز ادا کرنا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”اے اللہ! میں تجھ سے یہ دعا مانگتا ہوں کہ میں نیکیاں کروں اور برائیاں ترک کر دوں اور مسکینوں سے محبت رکھوں اور مغفرت مانگتا ہوں، اور یہ مانگتا ہوں کہ تو میری توبہ قبول فرما لے اور جب تو کسی قوم کو فتنے میں مبتلا کرنے کا ارادہ کرے، تو مجھے ایسی حالت میں نجات دینا کہ میں فتنے سے محفوظ رہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8117)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8117، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11745
وَعَنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ امْرَأَةِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رَأَيْتُ رَبِّي فِي الْمَنَامِ فِي صُورَةِ شَابٍّ مُوَفِّرٍ فِي خُفٍّ، عَلَيْهِ نَعْلَانِ مِنْ ذَهَبٍ، عَلَى وَجْهِهِ فِرَاشٌ مِنْ ذَهَبٍ" قَالَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ ابْنُ حِبَّانَ: إِنَّهُ حَدِيثٌ مُنْكَرٌ لِأَنَّ عُمَارَةَ بْنَ عَامِرِ بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُمِّ الطُّفَيْلِ، ذَكَرَهُ فِي تَرْجَمَةِ عُمَارَةَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی اہلیہ، سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں نے اپنے پروردگار کو ایک نوجوان کی شکل میں خواب میں دیکھا، جس کے بال بڑے تھے اس نے موزے پہنے ہوئے تھے، اور اس پر سونے کے جوتے پہنے ہوئے تھے اور اس کے چہرے پر سونے کا فراش تھا۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابن حبان کہتے ہیں: یہ منکر حدیث ہے، کیونکہ عمارہ بن عامر بن حزم انصاری نے سیدہ ام طفیل رضی اللہ عنہا سے سماع نہیں کیا ہے، انہوں نے کتاب ”الثقات“ میں عمارہ نامی راوی کے حالات میں یہ بات ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11745]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (143/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11746
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ عَجَبًا، رَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قَدِ احْتَوَشَتْهُ مَلَائِكَةٌ، فَجَاءَهُ وُضُوءُهُ فَاسْتَنْقَذَهُ مِنْ ذَلِكَ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قَدْ سُلِّطَ عَلَيْهِ عَذَابُ الْقَبْرِ، فَجَاءَتْهُ صِلَاتُهُ فَاسْتَنْقَذَتْهُ مِنْ ذَلِكَ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قَدِ احْتَوَشَتْهُ الشَّيَاطِينُ، فَجَاءَهُ ذِكْرُ اللَّهِ فَخَلَّصَهُ مِنْهُمْ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي يَلْهَثُ مِنَ الْعَطَشِ، فَجَاءَهُ صِيَامُ رَمَضَانَ فَسَقَاهُ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ ظُلْمَةٌ وَمِنْ خَلْفِهِ ظُلْمَةٌ، وَعَنْ يَمِينِهِ ظُلْمَةٌ، وَعَنْ شِمَالِهِ ظُلْمَةٌ، وَمِنْ فَوْقِهِ ظُلْمَةٌ، وَمِنْ تَحْتِهِ ظُلْمَةٌ، فَجَاءَهُ حَجُّهُ، وَعُمْرَتُهُ، فَاسْتَخْرَجَاهُ مِنَ الظُّلْمَةِ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي جَاءَهُ مَلَكُ الْمَوْتِ لِيَقْبِضَ رُوحَهُ، فَجَاءَتْهُ صِلَةُ الرَّحِمِ، فَقَالَتْ: إِنَّ هَذَا كَانَ وَاصِلًا لِرَحِمِهِ فَكَلَّمَهُمْ، وَكَلَّمُوهُ وَصَارَ مَعَهُمْ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي يَتَّقِي وَهَجَ النَّارِ عَنْ وَجْهِهِ، فَجَاءَتْهُ صَدَقَتُهُ، فَصَارَتْ ظِلًّا عَلَى رَأْسِهِ وَسِتْرًا عَنْ وَجْهِهِ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي جَاءَتْهُ زَبَانِيَةُ الْعَذَابِ، فَجَاءَهُ أَمْرُهُ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهْيُهُ عَنِ الْمُنْكَرِ، فَاسْتَنْقَذَهُ مِنْ ذَلِكَ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي هَوَى فِي النَّارِ، فَجَاءَتْهُ دُمُوعُهُ الَّتِي بَكَى مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ فَأَخْرَجَتْهُ مِنَ النَّارِ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قَدْ هَوَتْ صَحِيفَتُهُ إِلَى شِمَالِهِ، فَجَاءَهُ خَوْفُهُ مِنَ اللَّهِ فَأَخَذَ صَحِيفَتَهُ فِي يَمِينِهِ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي قَدْ خَفَّ مِيزَانُهُ، فَجَاءَهُ إِقْرَاضُهُ فَثَقُلَ مِيزَانُهُ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي يُرْعِدُ كَمَا تُرْعِدُ الزَّعْفَةُ، فَجَاءَهُ حُسْنُ ظَنِّهِ بِاللَّهِ فَسَكَّنَ رِعْدَتَهُ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي يَزْحَفُ عَلَى الصِّرَاطِ مَرَّةً وَيَجْثُو مَرَّةً وَيَتَعَلَّقُ مَرَّةً، فَجَاءَتْهُ صَلَاتُهُ عَلَيَّ فَأَخَذَتْ بِيَدِهِ فَأَقَامَتْهُ عَلَى الصِّرَاطِ حَتَّى جَاوَزَ. وَرَأَيْتُ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِي انْتَهَى إِلَى أَبْوَابِ الْجَنَّةِ فَغُلِّقَتِ الْأَبْوَابُ دُونَهُ، فَجَاءَتْهُ شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَأَخَذَتْ بِيَدِهِ فَأَدْخَلَتْهُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، وَفِي الْآخَرِ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے گزشتہ رات حیران کن خواب دیکھا ہے، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا، جسے فرشتوں نے گھیر لیا تھا، پھر اس کا وضو اس کے پاس آیا اور اسے اس چیز سے بچا لیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا جس پر قبر کا عذاب مسلط کیا جا رہا تھا، پھر اس کی نماز اس کے پاس آئی اور اس نے اس شخص کو اس عذاب سے بچا لیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا، جسے شیاطین نے گھیر لیا تھا، تو اللہ کا ذکر اس شخص کے پاس آیا، تو اُس ذکر نے اس شخص کو ان شیاطین سے نجات دلوائی میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا، جو پیاس کی شدت کی وجہ سے زبان باہر نکالے ہوئے تھا، تو رمضان کا روزہ اس کے پاس آیا اور اس نے اسے پانی پلایا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا جس کے آگے تاریکی تھی اور اس کے پیچھے تاریکی تھی اس کے دائیں طرف تاریکی تھی اس کے بائیں طرف تاریکی تھی اس کے اوپر تاریکی تھی اس کے نیچے تاریکی تھی، تو اس کا حج اور اس کا عمرہ اس کے پاس آئے اور اُن دونوں نے اس شخص کو تاریکی سے نکال دیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا کہ ملک الموت اس کی روح قبض کرنے کے لئے، اس کے پاس آیا، تو صلہ رحمی اس شخص کے پاس آئی اور بولی: یہ شخص صلہ رحمی کرنے والا تھا، تو اس نے ان کے ساتھ بات چیت کی، اور انہوں نے اس کے ساتھ بات چیت کی، تو وہ اُن کے ساتھ ہو گیا۔ میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا، جو اپنے چہرے کو آگ کی تپش سے بچانا چاہ رہا تھا، تو اس کا صدقہ اس کے پاس آیا اور اس کے سر پر سائے کے طور پر اور چہرے کے آگے رکاوٹ کے طور پر ہو گیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا کہ عذاب کے فرشتے اس کے پاس آئے، تو اس کا نیکی کا حکم دینا اور اس کا برائی سے منع کرنا، اس شخص کے پاس آئے اور اسے اس چیز سے نجات دلوا دی، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ جہنم میں گرنے لگا تھا، تو اس کے وہ آنسو اس کے پاس آئے کہ جب وہ اللہ کے خوف کی وجہ سے رویا تھا اور آنسوؤں نے اسے جہنم سے نکال دیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا جس کا صحیفہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جا رہا تھا، تو اللہ سے اس کا خوف اس کے پاس آیا، اور اس نے وہ صحیفہ لے کر اس کے دائیں ہاتھ میں دے دیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا جس کا (نیکیوں کا) پلڑا ہلکا تھا، تو اس نے جو قرض دیا تھا، وہ اس کے پاس آیا تو اس کا (نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا، جو یوں کانپ رہا تھا، جس طرح کھجور کی ٹہنی کانپتی ہے، تو اس کا اللہ تعالیٰ کے بارے میں حسن ظن اس کے پاس آیا، تو اس کی کپکپاہٹ ختم ہو گئی، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا کہ جو پل صراط پر کبھی گھسٹ کر اور کبھی بیٹھ کر گزر رہا تھا، کبھی وہ لٹک جاتا تھا، تو اُس نے جو مجھ پر درود بھیجا تھا، وہ (درود) اس کے پاس آیا اور اس نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے پل صراط پر کھڑا کر کے اُسے پار کروا دیا، میں نے اپنی امت کے ایک شخص کو دیکھا، جو جنت کے دروازوں تک پہنچ چکا تھا، لیکن اس کے لئے دروازے بند تھے، تو اس بات کی گواہی دینا، اُس کے پاس آیا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اس نے اس شخص کا ہاتھ پکڑا اور اُسے جنت میں داخل کروا دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے اور دوسری سند میں ایک راوی خالد بن عبدالرحمن مخزومی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11746]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 39»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11747
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ كَأَنِّي أُتِيتُ بِكُتْلَةِ تَمْرٍ، فَعَجَمْتُهَا فِي فَمِي، فَوَجَدْتُ فِيهَا نَوَاةً آذَتْنِي فَلَفَظْتُهَا، ثُمَّ أَخَذْتُ أُخْرَى، فَعَجَمْتُهَا فِي فَمِي، فَوَجَدْتُ فِيهَا نَوَاةً فَلَفَظْتُهَا، ثُمَّ أَخَذْتُ أُخْرَى فَوَجَدْتُ فِيهَا نَوَاةً فَلَفَظْتُهَا". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي فَلْأَعْبُرْهَا قَالَ:" عَبِّرْهَا". قَالَ: هُوَ جَيْشُكَ الَّذِي بَعَثْتَ، فَيَسْلَمُونَ وَيَغْنَمُونَ، فَيَلْقَوْنَ رَجُلًا فَيَنْشُدُهُمْ ذِمَّتَكَ فَيَدَعُونَهُ، ثُمَّ يَلْقَوْنَ رَجُلًا فَيَنْشُدُهُمْ ذِمَّتَكَ فَيَدَعُونَهُ، ثُمَّ يَلْقَوْنَ رَجُلًا فَيَنْشُدُهُمْ ذِمَّتَكَ فَيَدَعُونَهُ. قَالَ:" كَذَلِكَ قَالَ الْمَلَكُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میرے پاس کھجوروں کا گچھا آیا، میں نے ایک کجھور کو اپنے منہ میں ڈالا، تو میں نے اس میں ایسی گٹھلی پائی، جس نے مجھے تکلیف پہنچائی، تو میں نے اسے پھینک دیا، پھر میں نے ایک اور کھجور لی اور اسے اپنے منہ میں ڈالا، تو میں نے اس میں بھی گٹھلی پائی، میں نے اسے بھی پھینک دیا، پھر میں نے ایک اور کھجور لی، میں نے اس میں بھی گٹھلی پائی، تو میں نے اسے بھی پھینک دیا“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ مجھے موقع دیجئے کہ میں اس کی تعبیر بیان کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیان کرو! انہوں نے عرض کی: اس سے مراد آپ کا بھیجا ہوا وہ شکر ہے جسے آپ نے بھیجا ہو اور وہ سلامت رہے ہوں، انہوں نے غنیمت حاصل کی ہو، اور وہ لوگ ایک ایسے شخص سے ملے ہوں کہ جس نے آپ کی دی ہوئی پناہ کے حوالے سے انہیں واسطہ دیا ہو، تو ان لوگوں نے اسے چھوڑ دیا ہو، پھر وہ لوگ ایک شخص سے ملے ہوں اور اس نے انہیں آپ کی دی ہوئی پناہ کا واسطہ دیا ہو، تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو، پھر وہ لوگ ایک ایسے شخص سے ملے ہوں، جس نے انہیں آپ کی دی ہوئی پناہ کا واسطہ دیا ہو، تو انہوں نے اسے چھوڑ دیا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فرشتے نے (یا بادشاہ نے، یعنی اللہ تعالیٰ نے) اسی طرح کہا: ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11747]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (399/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14864، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2162»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11748
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنْ رَجُلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ كَأَنَّ دَلْوًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا فَشَرِبَ شُرْبًا ضَعِيفًا - أَوْ قَالَ: وَفِيهِ ضَعْفٌ - ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا فَشَرِبَ حَتَّى تَضَلَّعَ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا فَشَرِبَ فَانْتَشَطَتْ مِنْهُ فَانْتَضَحَ عَلَيْهِ مِنْهَا شَيْءٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے آسمان سے ایک ڈول لٹکایا گیا پھر ابوبکر آیا اور اس نے ڈول کے منہ پر موجود لکڑی کو پکڑا اور کمزوری کے ساتھ اس کا مشروب پیا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) اس میں کمزوری تھی، پھر عمر آیا اس نے اس کی لکڑی کو پکڑا اور پیا یہاں تک کہ سیر ہو گیا، پھر عثمان آیا، اس نے اس کی لکڑی کو پکڑا، اور پیا، پھر وہ ڈول اس کے ہاتھ سے کھنچ کر چھوٹ گیا، اور اس ڈول میں سے کچھ پانی اس پر چھلک گیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6965) اخرجه احمد فى المسند (21/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19730»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11749
وَعَنْ جَعْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى لِرَجُلٍ رُؤْيَا قَالَ: فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَجَاءَ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُصُّهَا عَلَيْهِ، قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ عَظِيمَ الْبَطْنِ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ بِأُصْبُعِهِ فِي بَطْنِهِ:" لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا لَكَانَ خَيْرًا لَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو خواب میں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیغام بھیج کر بلوایا، وہ آپ کے پاس آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خواب سنانا شروع کیا، راوی کہتے ہیں: وہ ایک ایسا شخص تھا، جس کا پیٹ بڑا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی اس کے پیٹ پر لگاتے ہوئے کہا: کہ اگر یہ (یعنی پیٹ کی چربی، یا موٹاپا) اس کے علاوہ کہیں اور ہوتا، تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11749]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (339/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18504»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11750
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ كَأَنَّ ضَبَّةَ سَيْفِي انْكَسَرَتْ، وَكَأَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا، فَأَوَّلْتُ أَنَّ كَسْرَ ضَبَّةِ سَيْفِي قَتْلُ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِي، وَأَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا أَنْ أَقْتُلَ كَبْشَ الْقَوْمِ". فَقَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلْحَةَ بْنَ أَبِي طَلْحَةَ صَاحِبَ لِوَاءِ الْمُشْرِكِينَ، وَقُتِلَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے میری تلوار کی دھار ٹوٹ گئی ہے اور جیسے میں ایک دنبے کو پیچھے بٹھائے ہوئے ہوں، تو میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ میری تلوار کی دھار ٹوٹنے سے مراد، میری قوم کا ایک شخص قتل ہو جائے گا، اور میرے دنبے کو پیچھے بٹھانے سے مراد یہ ہے کہ میں دشمن کے ایک شخص کو قتل کروں گا“۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کے علم بردار طلحہ بن ابوطلحہ کو قتل کیا اور سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ شہید ہوئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن خراب حافظے کا مالک ہے ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11750]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2131) اخرجه احمد فى المسند (267/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13413، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4948، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2951، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11751
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَنَفَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفَهُ ذَا الْفَقَارِ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ الَّذِي رَأَى فِيهِ الرُّؤْيَا يَوْمَ أُحُدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي سَيْفِي ذِي الْفَقَارِ فَلًّا، فَأَوَّلْتُهُ قَتْلًا يَكُونُ فِيكُمْ، وَرَأَيْتُ أَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا، فَأَوَّلْتُهُ كَبْشَ الْكَتِيبَةِ، وَرَأَيْتُ أَنِّي فِي دِرْعٍ حَصِينَةٍ، فَأَوَّلْتُهُ الْمَدِينَةَ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا تُذْبَحُ، فَبَقَرٌ وَاللَّهِ خَيْرٌ فَبَقَرٌ وَاللَّهِ خَيْرٌ". فَكَانَ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طَرِيقُهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ، وَفِي إِسْنَادِ هَذَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار ”ذالفقار“ نفل کے طور پر لی اور یہ وہی تلوار ہے کہ جس کے بارے میں آپ نے غزوہ احد کے موقع پر خواب میں دیکھا اور ارشاد فرمایا: کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ جیسے میری تلوار ”ذوالفقار“ کی دھار خراب ہو گئی ہے، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ تم میں سے لوگ مارے جائیں گے اور میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے دنبے کو پیچھے بٹھایا ہوا ہے، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ یہ دشمن کا دنبہ ہے اور میں نے خواب دیکھا کہ جیسے میں ایک محفوظ زرہ میں ہوں، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ اس سے مراد مدینہ منورہ ہے اور میں نے گائے کو دیکھا کہ اُسے ذبح کیا گیا ہے، تو اللہ کی قسم! گائے کی تعبیر اچھی ہی ہو گی، اللہ کی قسم! گائے کی تعبیر اچھی ہی ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: تو اُسی طرح ہوا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے اس سے پہلے اس روایت کا ایک طریق غزوہ احد سے متعلق باب میں گزر چکا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11751]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2132)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1561، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2808، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2441، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2634، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10733»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11752
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي رَأَيْتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، ثُمَّ أُنْسِيتُهَا، ثُمَّ رَأَيْتُ فِي يَدِي سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَكَرِهْتُهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارَا، فَأَوَّلْتُهُمَا الْكَذَّابَيْنِ صَاحِبَ الْيَمَنِ وَصَاحِبَ الْيَمَامَةِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ رُؤْيَةُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں خواب میں، شب قدر کو دیکھا، پھر وہ مجھے بھلا دی گئی، پھر میں نے اپنے ہاتھ میں سونے کے بنے ہوئے دو کنگن دیکھے، مجھے وہ برے لگے، میں نے ان کو پھونک ماری تو وہ اُڑ گئے میں نے اس کی یہ تعبیر کی ہے کہ اس سے مراد، نبوت کے دو جھوٹے دعویدار ہیں ایک وہ جو یمن سے تعلق رکھتا ہے، اور ایک وہ جو یمامہ سے تعلق رکھتا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے، شب قدر کو دیکھنے والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام أحمد نے نقل کی ہے ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11752]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2134) اخرجه احمد فى المسند (86/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11753
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّ فِي سَاعِدَيْهِ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَنَفَخَهُمَا فَطَارَا، فَقَالَ:" هُمَا كَذَّابَا أُمَّتِي صَاحِبُ الْيَمَنِ، وَصَاحِبُ الْيَمَامَةِ، وَلَيْسَا بِضَارَّيْ أُمَّتِي شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ جیسے آپ کی کلائیوں میں سونے کے کنگن ہیں، آپ نے ان کو پھونک ماری، تو وہ دونوں اُڑ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میری امت کے دو کذاب (یعنی نبوت کے جھوٹے دعوے دار) ہیں، ایک یمن سے تعلق رکھتا ہے اور ایک یمامہ سے تعلق رکھتا ہے، اور یہ میری اُمت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11753]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5657) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13601)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13601، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7610»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں