🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا .
خواب کی تعبیر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11774
وَعَنْ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: رَأَى مُطِيعُ بْنُ الْأَسْوَدِ فِي مَنَامِهِ أَنَّهُ أُهْدِيَ إِلَيْهِ جِرَابُ تَمْرٍ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ بِأَحَدٍ مِنْ فَتَيَاتِكَ حَمْلٌ؟". قَالَ: نَعَمْ بِامْرَأَةٍ مَنْ بَنِي لَيْثٍ وَهِيَ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ. قَالَ:" إِنَّهَا سَتَلِدُ غُلَامًا". فَوَلَدَتْ غُلَامًا فَأَتَى بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ، وَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
ذکریا بن ابراہیم بن عبداللہ بن مطیع، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا مطیع بن اسود رضی اللہ عنہ نے خواب میں دیکھا کہ انہیں کھجوروں کا توڑا تحفے کے طور پر دیا گیا ہے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہاری بیویوں میں سے کوئی حاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! بنولیث سے تعلق رکھنے والی (میری) بیوی حاملہ ہے اور وہ عبداللہ کی والدہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بیٹے کو جنم دے گی، پھر اُس خاتون نے بیٹے کو جنم دیا، تو سیدنا مطیع بن اسود رضی اللہ عنہ اس بچے کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس بچے کا نام عبداللہ رکھا اور کھجور کے ذریعے اُسے گھٹی دی اور اُس کے لئے برکت کی دعا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے زکریا کے حوالے سے، ابراہیم سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11774]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11775
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" هَلْ أَحَدٌ مِنْكُمْ رَأَى رُؤْيَا؟". فَقَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ ثَلَاثَةَ أَقْمَارٍ هَوَيْنَ فِي حُجْرَتِي، فَقَالَ لَهَا:" إِنْ صَدَقَتْ رُؤْيَاكِ دُفِنَ فِي بَيْتِكِ - أُرَاهُ قَالَ - أَفْضَلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَقُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ أَفْضَلُ أَقْمَارِهَا، ثُمَّ قُبِضَ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ قُبِضَ عُمَرُ، فَدُفِنُوا فِي بَيْتِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَبَحُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم میں سے کسی نے کوئی (نمایاں قسم کا) خواب دیکھا ہے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے دیکھا کہ ”تین چاند“ اتر کر میرے حجرے میں آ گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تمہارا خواب سچ ہوا، تو تمہارے گھر میں (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں:) اہل جنت کے افضل ترین لوگ دفن ہوں گے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (ان تینوں) چاندوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے تھے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، تو یہ حضرات، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں دفن ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سعید ابح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11775]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (48/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11776
وَعَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَوْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: رَأَيْتُ كَأَنَّ ثَلَاثَةَ أَقْمَارٍ سَقَطْنَ فِي حُجْرَتِي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: إِنْ صَدَقَتْ رُؤْيَاكِ دُفِنَ فِي بَيْتِكِ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ ثَلَاثَةٌ. فَلَمَّا مَاتَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا أَبُو بَكْرٍ: خَيْرُ أَقْمَارِكِ يَا عَائِشَةُ. وَدُفِنَ فِي بَيْتِهَا أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهَذَا سِيَاقُهُ، وَالْأَوْسَطِ عَنْ عَائِشَةَ مِنْ غَيْرِ شَكٍّ، وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایوب نے، نافع کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے، یا شاید محمد بن سیرین کے حوالے سے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت نقل کی ہے: انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے تین چاند اتر کر میرے حجرے میں آ گئے ہیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تمہارا خواب سچ ہے، تو تمہارے گھر میں اہل زمین کے تین سب سے بہتر لوگ دفن ہوں گے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: اے عائشہ! یہ تمہارے (یعنی تمہیں نظر آنے والے تینوں) چاندوں میں سب سے بہتر ہیں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں دفن ہوئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور یہ اس کا سیاق ہے، معجم اوسط میں اُنہوں نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، کسی شک کے بغیر نقل کیا ہے، معجم کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11776]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4457، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6513/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں