الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ: فُرِغَ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خُلُقِهِ .
آدمی کے اخلاق (یا تخلیق) کے حوالے سے، ہر بندے سے فارغ ہوا جا چکا ہے
حدیث نمبر: 11827
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَذَاكَرُ مَا يَكُونُ إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَمِعْتُمْ بِجَبَلٍ زَالَ عَنْ مَكَانِهِ فَصَدِّقُوا، وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِرَجُلٍ زَالَ عَنْ خُلُقِهِ فَلَا تُصَدِّقُوا بِهِ، فَإِنَّهُ يَصِيرُ إِلَى مَا جُبِلَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا الدَّرْدَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا الدَّرْدَاءِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے جو ہو گا، اُسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی پہاڑ کے بارے میں سنو، کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا ہے، تو اس بات کی تصدیق کرو اور جب تم کسی شخص کے بارے میں سنو کہ وہ اپنے مخصوص اخلاق سے ہٹ گیا ہے، تو تم اس کی تصدیق نہ کرو، کیونکہ وہ وہی کام کرے گا جو اس کی جبلت میں رکھا گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ زہری نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11827]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ زہری نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11827]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (443/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26953»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11828
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَذَكَرَ الْقَوْمُ رَجُلًا فَذَكَرُوا مِنْ خُلُقِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَرَأَيْتُمْ لَوْ قَطَعْتُمْ رَأْسَهُ أَكُنْتُمْ تَسْتَطِيعُونَ أَنْ تُعِيدُوهُ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَيَدُهُ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَرِجْلُهُ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنَّكُمْ لَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تُغَيِّرُوا خُلُقَهُ حَتَّى تُغَيِّرُوا خَلْقَهُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، لوگوں نے ایک شخص کا ذکر کیا اور اس کے اخلاق کا ذکر کیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ اگر تم لوگ اس کا سر کاٹ دو، تو کیا تم لوگ یہ استطاعت رکھتے ہو کہ اس سر کو دوبارہ اس کی جگہ پر لگا دو؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اگر اس کے ہاتھ کے ساتھ ایسا کرو؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اگر اُس کے پاؤں کے ساتھ ایسا کرو؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم بھی یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ تم اس کے اخلاق تبدیل کرو، جب تک تم یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ تم اُس کی ظاہری تخلیق تبدیل کرو۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11828]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8884)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
10. بَابٌ: لَا يَمُوتُ عَبْدٌ حَتَّى يَبْلُغَ أَقْصَى أَثَرِهِ .
آدمی اس وقت تک نہیں مرے گا، جب تک اپنے عمل کی آخری حد تک نہیں پہنچ جاتا
حدیث نمبر: 11829
عَنْ أَبِي عُرْوَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ قَبْضَ عَبْدِهِ بِأَرْضٍ وَلَّى لَهُ إِلَيْهَا حَاجَةً، فَإِذَا بَلَغَ أَقْصَى أَثَرِهِ قَبَضَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَقَدْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ - وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَقَدْ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ - وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا ابوعروہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی سرزمین پر کسی بندے کی روح قبض کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اسے اس علاقے میں کسی کام کے سلسلے میں بھیج دیتا ہے، جب آدمی اپنے مخصوص مقام تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ اُس کی روح کو قبض کر لیتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اسے امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ حرشی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11829]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اسے امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن موسیٰ حرشی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11829]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2154)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2147، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15111، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 129»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11830
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَقْبِضَ عَبْدًا بِأَرْضٍ جَعَلَ لَهُ بِهَا حَاجَةً وَلَا تَنْتَهِي حَتَّى يَقْدَمَهَا"، ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِرَ سُورَةِ لُقْمَانَ: إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ وَيُنَزِّلُ الْغَيْثَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْأَرْحَامِ، حَتَّى خَتَمَهَا، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ مَفَاتِيحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا اللَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاتُّهِمَ بِالْوَضْعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی سرزمین پر کسی بندے کی روح قبض کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس بندے کے لئے اس علاقے میں کوئی کام بنا دیتا ہے، اور آخرکار بندہ اس علاقہ تک پہنچ جاتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت لقمان کے آخر میں موجود یہ آیت تلاوت کی: ”بے شک قیامت کا علم اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اور وہ بارش نازل کرتا ہے اور رحم میں جو کچھ ہے، وہ اُس کے بارے میں جانتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پوری آیت تلاوت کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ غیب کی کنجیاں ہیں، جنہیں صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن صہیب ہے اور وہ متروک ہے، اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے، امام ابوداؤد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11830]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن صہیب ہے اور وہ متروک ہے، اس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام ہے، امام ابوداؤد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11830]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11831
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا جُعِلَتْ مَنِيَّةُ عَبْدٍ بِأَرْضٍ إِلَّا جُعِلَ لَهُ فِيهَا حَاجَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ فِي دَفْنِ كُلِّ مَيِّتٍ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ فِي دَفْنِ كُلِّ مَيِّتٍ فِي التُّرْبَةِ الَّتِي خُلِقَ مِنْهَا.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی بندے کی موت، کسی مخصوص سرزمین پر آنی ہو، تو اس بندے کے لئے اُس جگہ پر کوئی کام بنا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے، جن میں یہ بات مذکور ہے کہ ہر میت کو اسی مٹی میں دفن کیا جاتا ہے، جس مٹی سے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11831]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الجنائز میں گزر چکی ہے، جن میں یہ بات مذکور ہے کہ ہر میت کو اسی مٹی میں دفن کیا جاتا ہے، جس مٹی سے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (461)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 461، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1327»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابُ خَلْقِ اللَّهِ كُلَّ صَانِعٍ وَصَنْعَتَهُ .
اللہ تعالیٰ نے ہر کاریگر کو اور اس کی کاریگری کو پیدا کیا ہے
حدیث نمبر: 11832
عَنْ حُذَيْفَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَلَقَ اللَّهُ كُلَّ صَانِعٍ وَصَنْعَتَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْكُرْدِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْكُرْدِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے ہر کاریگر کو اور اس کی کاریگری کو پیدا کیا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف أحمد بن عبداللہ ابوالحسین بن کردی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11832]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف أحمد بن عبداللہ ابوالحسین بن کردی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11832]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2160)، أخرجه مسند البزار برقم: 2837»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
12. بَابُ الْإِيمَانِ بِالْقَدَرِ .
تقدیر پر ایمان رکھنا
حدیث نمبر: 11833
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِكُلِّ شَيْءٍ حَقِيقَةٌ، وَمَا بَلَغَ عَبْدٌ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ وَمَا أَخْطَأَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر چیز کی ایک حقیقت ہوتی ہے اور بندہ ایمان کی حقیقت تک اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا، جب تک وہ یہ بات نہ جان لے کہ جو چیز اسے ملنی ہے، وہ اسے ملے بغیر نہیں رہے گی، اور جو چیز اُسے نہیں ملتی ہے، وہ اُسے نہیں ملے گی“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اسے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11833]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اسے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11833]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (441/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26944»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11834
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُؤْمِنُ الْمَرْءُ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آدمی اُس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک وہ تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا، خواہ وہ اچھی ہو یا بری ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11834]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11834]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1818/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6946، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1976»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11835
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْأُمُورُ كُلُّهَا خَيْرُهَا وَشَرُّهَا مِنَ اللَّهِ"، وَقَالَ:" الْقَدَرُ نِظَامُ التَّوْحِيدِ، فَمَنْ وَحَّدَ اللَّهَ وَآمَنَ بِالْقَدَرِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام امور، خواہ وہ اچھے ہوں یا برے ہوں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”تقدیر، توحید کا نظام ہے، جو شخص اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا قائل ہو اور تقدیر پر ایمان رکھتا ہو، اُس نے مضبوط رسّی کو مضبوطی سے تھام لیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11835]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (4270)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11836
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ جَالِسًا، فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: قَدَّرَ اللَّهُ كُلَّ شَيْءٍ مَا خَلَا الْأَعْمَالَ، فَقَالَ: فَوَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبَ غَضِبَ غَضَبًا أَشَدَّ مِنْهُ حَتَّى هَمَّ بِالْقِيَامِ، ثُمَّ سَكَنَ، فَقَالَ: تَكَلَّمُوا بِهِ، أَمَا وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ فِيهِمْ حَدِيثًا كَفَاهُمْ بِهِ شَرًّا، وَيْحَهُمْ لَوْ يَعْلَمُونَ، فَقُلْتُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ، مَا هُوَ؟ قَالَ: فَنَظَرَ إِلَيَّ وَقَدْ سَكَنَ بَعْضُ غَضَبِهِ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي أُمَّتِي يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَبِالْقُرْآنِ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ كَمَا كَفَرَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى"، قَالَ: قُلْتُ: جُعِلْتُ فِدَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ ذَاكَ؟ قَالَ:" يُقِرُّونَ بِبَعْضِ الْقَدَرِ وَيَكْفُرُونَ بِبَعْضِهِ"، قَالَ: قُلْتُ: [ ثُمَّ ] مَا يَقُولُونَ؟ قَالَ:" يَقُولُونَ: الْخَيْرُ مِنَ اللَّهِ وَالشَّرُّ مِنْ إِبْلِيسَ، فَيُقِرُّونَ عَلَى ذَلِكَ كِتَابَ اللَّهِ وَيَكْفُرُونَ بِالْقُرْآنِ بَعْدَ الْإِيمَانِ وَالْمَعْرِفَةِ، فَمَا تَلْقَى أُمَّتِي مِنْهُمْ مِنَ الْعَدَاوَةِ وَالْبَغْضَاءِ وَالْجِدَالِ، أُولَئِكَ زَنَادِقَةُ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي زَمَانِهِمْ، يَكُونُ ظُلْمُ السُّلْطَانِ فَيَا لَهُ مِنْ ظُلْمٍ وَحَيْفٍ وَأَثَرَةٍ، ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِمْ طَاعُونًا فَيُفْنِي عَامَّتَهُمْ، ثُمَّ يَكُونُ الْخَسْفُ، فَمَا أَقَلَّ مَنْ يَنْجُو مِنْهُمْ، الْمُؤْمِنُ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ فَرَحُهُ شَدِيدٌ غَمُّهُ، ثُمَّ يَكُونُ الْمَسْخُ فَيَمْسَخُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَامَّةَ أُولَئِكَ قِرَدَةً وَخَنَازِيرَ، ثُمَّ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ عَلَى أَثَرِ ذَلِكَ قَرِيبًا"، ثُمَّ بَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى بَكَيْنَا لِبُكَائِهِ فَقُلْنَا: مَا يُبْكِيكَ؟ فَقَالَ:" رَحْمَةً لَهُمُ الْأَشْقِيَاءُ لِأَنَّ فِيهِمُ الْمُتَعَبِّدَ وَمِنْهُمُ الْمُتَهَجِّدَ، وَمَعَ أَنَّهُمْ لَيْسُوا بِأَوَّلِ مَنْ سَبَقَ إِلَى هَذَا الْقَوْلِ وَضَاقَ بِحَمْلِهِ ذَرْعًا، إِنَّ عَامَّةَ مَنْ هَلَكَ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ بِالتَّكْذِيبِ بِالْقَدَرِ"، قُلْتُ: جُعِلْتُ فِدَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقُلْ لِي كَيْفَ الْإِيمَانُ بِالْقَدَرِ؟ قَالَ:" تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَحْدَهُ، وَأَنَّهُ لَا يَمْلِكُ مَعَهُ [ أَحَدٌ ] ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، وَتُؤْمِنُ بِالْجَنَّةِ وَالنَّارِ، وَتَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ خَالِقُهُمَا قَبْلَ خَلْقِ الْخَلْقِ، ثُمَّ خَلَقَ خَلْقَهُ فَجَعَلَ مَنْ شَاءَ مِنْهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ وَمَنْ شَاءَ مِنْهُمْ لِلنَّارِ عَدْلًا ذَلِكَ مِنْهُ، وَكُلٌّ يَعْمَلُ لِمَا فُرِغَ لَهُ مِنْهُ وَهُوَ صَائِرٌ لِمَا فُرِغَ مِنْهُ"، فَقُلْتُ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ فِي أَحْسَنِهَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ فِي أَحْسَنِهَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ.
عمرو بن شعیب بیان کرتے ہیں: میں سعید بن مسیب کے پاس بیٹھا ہوا تھا، انہوں نے ایک شخص کو سنا، جو یہ کہہ رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اعمال کے علاوہ ہر چیز تقدیر میں طے کر دی ہے، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے سعید بن مسیب کو اس سے زیادہ شدید غصے میں کبھی نہیں دیکھا، یہاں تک کہ انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اُٹھ کر (اس شخص کی پٹائی کریں) پھر ان کا غصہ ذرا کم ہوا، تو انہوں نے فرمایا: یہ لوگ اس بارے میں کلام کر رہے ہیں، اللہ کی قسم! میں نے ان لوگوں کے بارے میں ایک حدیث سنی ہوئی ہے جو ان کے برا ہونے کے لئے کافی ہے، ان کا ستیاناس ہو! کاش یہ لوگ علم رکھتے، راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، اے ابومحمد! وہ حدیث کیا ہے؟ راوی کہتے ہیں: انہوں نے میری طرف دیکھا، اس دوران ان کا غصہ کچھ کم ہو گیا تھا، پھر انہوں نے بتایا: سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں ایک قوم ہو گی، جو اللہ تعالیٰ کا اور قرآن کا انکار کریں گے اور انہیں اس کا شعور بھی نہیں ہو گا، اور وہ اس طرح کریں گے، جس طرح یہودیوں اور عیسائیوں نے کفر کیا تھا۔“ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ مجھے آپ پر فدا کر دے، وہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کچھ تقدیر کا اقرار کریں گے، اور تقدیر کے کچھ حصے کا انکار کریں گے، راوی کہتے ہیں: پھر میں نے دریافت کیا: وہ لوگ کیا کہیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ یہ کہیں گے کہ بھلائی، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور برائی، ابلیس کی طرف سے ہے، اور پھر وہ اس چیز کی نسبت، اللہ تعالیٰ کی کتاب کی طرف کر دیں گے، تو وہ ایمان لانے کے بعد اور معرفت رکھنے کے بعد، قرآن کے منکر ہو جائیں گے، اور پھر میری امت کو ان لوگوں کی طرف سے دشمنی، بغض اور لڑائی کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ لوگ اس امت کے زندیق ہوں گے، ان کے زمانے میں حکمرانوں کا ظلم ہو گا، تو وہ کیسا ظلم، زیادتی اور ترجیحی سلوک ہو گا، پھر اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر طاعون کو بھیجے گا، جو ان کے زیادہ تر لوگوں کو فنا کر دے گا، پھر انہیں زمین میں دھنسایا جائے گا، ان میں سے تھوڑے سے لوگ ہی اس سے نجات پائیں گے، اس زمانے میں مؤمن کی خوشی کم ہو گی اور پریشانی زیادہ ہو گی، پھر مسخ کرنے کا عذاب ہو گا، اللہ تعالیٰ ان کے زیادہ تر لوگوں کو مسخ کر دے گا اور وہ خنزیر اور بندر بن جائیں گے اور اس کے تھوڑے ہی عرصے بعد دجال کا خروج ہو گا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے، آپ کے رونے کی وجہ سے ہم بھی رونے لگے، ہم نے عرض کی: آپ کس بات پر رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان لوگوں کے لئے رحمت کی وجہ سے وہ بدنصیب لوگ ہوں گے، کیونکہ ان میں عبادت گزار بھی ہوں گے، ان میں تہجد گزار بھی ہوں گے اور اس کے ساتھ یہ پہلے لوگ نہیں ہیں، جو اس موقف کو اختیار کریں گے اور اس کا بوجھ اٹھانے سے عاجز آئیں گے، بنی اسرائیل کے زیادہ تر لوگ تقدیر کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاکت کا شکار ہوئے تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ پر فدا ہو جاؤں، آپ مجھے بتائیے کہ تقدیر پر ایمان کیسے ہونا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان رکھو اور اس بات پر ایمان رکھو کہ اس کے علاوہ اور کوئی بھی، کسی قسم کا نقصان کرنے یا نفع پہنچانے کا مالک نہیں ہے، اور تم جنت اور جہنم پر ایمان رکھو اور تم یہ بات جان لو! کہ مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ نے ان دونوں (یعنی جنت اور جہنم) کو پیدا کر دیا تھا، پھر اس نے اپنی مخلوق (یعنی بنی نوع انسان) کو پیدا کیا اور اُن میں سے جس کو چاہا اسے جنت کے لئے بنا دیا اور ان میں سے جس کو چاہا اسے جہنم کے لئے بنا دیا، اور یہ چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے عدل کے طور پر ہے اور ہر ایک اُس کے مطابق عمل کرے گا، جس حوالے سے اس کی طرف سے فارغ ہوا جا چکا ہے، اور ہر ایک شخص اس طرف جائے گا، جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے“ تو میں نے کہا: اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے سب سے بہتر سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11836]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے سب سے بہتر سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (223/18)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 218/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف