الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابٌ: جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ .
جو کچھ ہونا ہے، اس کے حوالے سے (تقدیر کا) قلم خشک ہو چکا ہے
حدیث نمبر: 11797
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْقَلَمَ قَالَ لَهُ: اكْتُبْ، فَجَرَى بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي سُورَةِ" ن"، وَحَدِيثٌ يَأْتِي فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي سُورَةِ" ن"، وَحَدِيثٌ يَأْتِي فِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ نے قلم کو پیدا کیا تو اُس سے فرمایا: تم لکھو! تو قیامت قائم ہونے تک جو کچھ ہونا تھا، اُس نے وہ لکھ دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سورت ”ن“ کی تفسیر میں اس نوعیت کی ایک حدیث گزر چکی ہے اور ایک حدیث آگے چل کر، نیکی اور صلہ رحمی سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11797]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12500)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10595، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 360»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11798
وَعَنْ حِبَّانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زُهَيْرٍ أَبِي زُهَيْرٍ الْبَصْرِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ عَنْ قَوْلِهِ: مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ، وَعَنْ قَوْلِهِ: إِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ، وَعَنْ قَوْلِهِ: إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ، فَقَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ ذِكْرُهُ - خَلَقَ الْعَرْشَ فَاسْتَوَى عَلَيْهِ، ثُمَّ خَلَقَ الْقَلَمَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَجْرِيَ بِإِذْنِهِ، وَعَظُمَ الْقَلَمُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَقَالَ الْقَلَمُ: بِمَا يَا رَبِّ أَجْرِي؟ قَالَ: بِمَا أَنَا خَالِقٌ وَكَائِنٌ فِي خَلْقِي مِنْ قَطْرٍ، أَوْ نَبَاتٍ، أَوْ نَفْسٍ، أَوْ أَثَرٍ - يَعْنِي بِهِ الْعَمَلَ - أَوْ رِزْقٍ، أَوْ أَجَلٍ، فَجَرَى الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَأَثْبَتَهُ اللَّهُ فِي الْكِتَابِ الْمَكْنُونِ عِنْدَهُ تَحْتَ الْعَرْشِ.
وَأَمَّا قَوْلُهُ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنْسِخُ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ فَإِنَّ اللَّهَ وَكَّلَ مَلَائِكَةً يَنْسَخُونَ مِنْ ذَلِكَ الْكِتَابِ كُلَّ الْعَامِ فِي رَمَضَانَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ مَا يَكُونُ فِي الْأَرْضِ مِنْ حَدَثٍ إِلَى مِثْلِهَا مِنَ السَّنَةِ الْمُقْبِلَةِ، فَيُعَارِضُونَ بِهِ حَفَظَةَ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ عَشِيَّةَ كُلِّ خَمِيسٍ، فَيَجِدُونَ مَا رَفَعَ الْحَفَظَةُ مُوَافِقًا لِمَا فِي كِتَابِهِمْ ذَلِكَ لَيْسَ فِيهِ زِيَادَةٌ وَلَا نُقْصَانٌ، وَقَوْلُهُ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ فَإِنَّ اللَّهَ خَلَقَ لِكُلِّ شَيْءٍ مَا يُشَاكِلُهُ مِنْ خَلْقِهِ وَمَا يُصْلِحُهُ مِنْ رِزْقِهِ، وَخَلَقَ الْبَعِيرَ خَلْقًا لَا يَصْلُحُ شَيْءٌ مِنْ خَلْقِهِ عَلَى غَيْرِهِ مِنَ الدَّوَابِّ، وَكَذَلِكَ كُلُّ شَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ، وَخَلَقَ لِدَوَابِّ الْبَرِّ وَطَيْرِهَا مِنَ الرِّزْقِ مَا يُصْلِحُهَا فِي الْبَرِّ، وَخَلَقَ لِدَوَابِّ الْبَحْرِ وَطَيْرِهَا مَا يُصْلِحُهَا فِي الْبَحْرِ، فَذَلِكَ قَوْلُهُ - تَعَالَى - إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الضَّحَّاكُ، ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

حبان بن عبیداللہ بن زہیر ابوزہیر بصری بیان کرتے ہیں: میں نے ضحاک بن مزاحم سے، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”زمین میں، یا تمہارے وجودوں میں، جو بھی مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ پہلے سے اس کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں طے شدہ ہے (اس سے پہلے کہ) ہم اس کو (عملی طور پر) پیدا کریں، بے شک یہ اللہ تعالیٰ کے لئے آسان ہے۔“ اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”تم لوگ جو عمل کرتے تھے، ہم اُسے نقل کر رہے تھے۔“ اور اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا: ”بے شک ہم نے ہر چیز کو تقدیر کے مطابق پیدا کیا ہے۔“ تو ضحاک نے جواب دیا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: اللہ تعالیٰ نے عرش کو پیدا کیا، پھر اس پر استواء کیا، پھر اُس نے قلم کو پیدا کیا اور اُسے یہ حکم دیا کہ وہ اس کے علم کے تحت جاری ہو، تو قلم اتنا بڑا ہے، جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے، اس نے دریافت کیا: اے پروردگار! کس چیز کے لئے جاری ہو جاؤں؟ تو پروردگار نے فرمایا: اس چیز کے حوالے سے کہ میں خالق ہوں اور میں نے اپنی مخلوق میں جو کچھ کرنا ہے، خواہ اس کا تعلق بارش سے ہو، یا نباتات سے ہو، یا جانوں سے ہو یا اعمال سے ہو، یا رزق سے ہو، یا موت سے ہو، تو قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے، قلم اُس کے لئے جاری ہو گیا، اللہ تعالیٰ نے عرش کے نیچے اپنے پاس موجود ایک پوشیدہ تحریر میں اُسے برقرار رکھا۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا تعلق ہے: تم لوگ جو عمل کرتے تھے ہم اسے نقل کر رہے تھے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے کچھ فرشتے مقرر کیے ہیں، جو اس کتاب میں سے ہر سال رمضان کے مہینے میں شب قدر میں نقل کرتے ہیں، جو کچھ بھی زمین پر ہونا ہے، اس وقت سے لے کر اگلے سال کے اُسی وقت تک جو کچھ ہونا ہے، اس کو نوٹ کرتے ہیں اور پھر وہ اس کے ذریعے بندوں پر مقرر، اللہ تعالیٰ کے محافظ فرشتوں کو ہر جمعرات کی شام ملتے ہیں، تو وہ یہ پاتے ہیں کہ محافظ فرشتوں نے جو کچھ اوپر لے جانا ہے، وہ اس چیز کے مطابق ہے، جو ان کے پاس موجود تحریر میں ہے، اس میں کوئی کمی یا کوئی اضافہ نہیں ہوتا۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا تعلق ہے: ”بے شک ہم نے ہر چیز کو تقدیر کے مطابق پیدا کیا ہے۔“ تو بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو پیدا کیا ہے، مخلوق میں کوئی بھی چیز اس کی ہم شکل نہیں ہے اور پھر اس (چیز) کے لئے جو رزق مناسب تھا، اُس کو طے کیا ہے، اس نے اونٹ کو اس طرح سے پیدا کیا ہے کہ اس کی مخلوق میں سے دوسرے جانوروں میں سے وہ چیز نہیں ہے، اسی طرح جس بھی چیز کو اس نے پیدا کیا ہے، اس کی یہی صورت حال ہے، اس نے خشکی کے جانور اور پرندوں کے لئے مخصوص رزق مقرر کیا ہے، جو خشکی کے حساب سے ان کے لئے مناسب ہے، اس نے سمندر کے جانوروں اور پرندوں کے لئے ان کے لئے سمندر میں، جو چیز بہتر ہے، وہ چیز پیدا کی ہے، تو اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ”بے شک ہم نے ہر چیز کو تقدیر کے مطابق پیدا کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ضحاک ہے، جسے ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ فرماتے ہیں: اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11798]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10595)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11799
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَوَدِدْتُ أَنَّ عِنْدِي رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْقَدَرِ فَوَجَأْتُ رَأْسَهُ، قَالُوا: وَلِمَ ذَاكَ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ لَوْحًا مَحْفُوظًا مِنْ دُرَّةٍ بَيْضَاءَ، دَفَّتَاهُ يَاقُوتَةٌ حَمْرَاءُ، قَلَمُهُ نُورٌ [ وَكِتَابُهُ نُورٌ ] ، وَعَرْضُهُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، يَنْظُرُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ سِتِّينَ وَثَلَاثَمِائَةِ نَظْرَةٍ، يَخْلُقُ بِكُلِّ نَظْرَةٍ، وَيُحْيِي، وَيُمِيتُ، وَيُعِزُّ، وَيُذِلُّ، وَيَفْعَلُ مَا يَشَاءُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ هَذِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میری یہ خواہش تھی کہ اگر قدریہ فرقے کا کوئی شخص میرے پاس ہوتا، تو میں اُس کے سر کو تکلیف پہنچاتا (یعنی اس کی پٹائی کرتا) لوگوں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ انہوں نے فرمایا: اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے سفید موتی سے لوح محفوظ کو پیدا کیا ہے، جس کے دونوں کنارے سرخ یاقوت کے ہیں، اس کا قلم نور ہے اور اس کی کتاب نور ہے اور وہ اتنا بڑا ہے، جتنا آسمان اور زمین کے درمیان فاصلہ ہے، پروردگار روزانہ تین سو ساٹھ مرتبہ اس کی طرف نظر کرتا ہے اور ہر نظر میں کوئی چیز تخلیق کرتا ہے، کسی کو زندگی دیتا ہے کسی کو موت دیتا ہے کسی کو عزت دیتا ہے کسی کو ذلت دیتا ہے، اور جو وہ چاہتا ہے، وہ کرتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11799]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11799]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10605)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11800
وَعَنْ مَرْثَدٍ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: خَطَّ اللَّهُ خَطَّيْنِ فِي كِتَابِهِ، ثُمَّ رَفَعَ الْقَلَمَ فَكَتَبَ فِي أَحَدِهِمَا الْخَلْقَ، وَكَتَبَ فِي الْآخَرِ مَا الْخَلْقُ عَامِلُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا مرثد رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک ہیں، وہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنی تحریر میں دو قسم کی لکیریں لگائیں پھر اس نے قلم اٹھا لیا، ان دونوں میں سے ایک میں اس نے مخلوق کو تحریر کیا اور دوسری سطر میں وہ تحریر کیا جو مخلوق نے عمل کرنے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن یحیی خشنی ہے، جسے دحیم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11800]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (328/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11801
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: رُفِعَ الْكِتَابُ، وَجَفَّ الْقَلَمُ، وَأُمُورٌ بِقَضَاءٍ فِي كِتَابٍ قَدْ خَلَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ لَيِّنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کتاب کو اٹھا لیا گیا ہے اور قلم خشک ہو چکا ہے اور تقدیر کے فیصلے سے متعلق امور کتاب میں موجود ہیں، جو پہلے سے طے ہو چکے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11801]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ حدیث میں کمزور ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11801]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2684)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
4. بَابٌ: تَحَاجِّ آدَمَ وَمُوسَى - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - وَغَيْرِهِمَا .
حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بحث کا بیان اللہ تعالیٰ کا درود، اُن دونوں پر، اور دیگر انبیاء کرام پر نازل ہو
حدیث نمبر: 11802
عَنْ جُنْدُبٍ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - وَغَيْرِهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى، فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، فَأَخْرَجْتَ النَّاسَ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: أَنْتَ مُوسَى الَّذِي كَلَّمَكَ اللَّهُ نَجِيًّا، وَآتَاكَ التَّوْرَاةَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ كُتِبَ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي!"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور دیگر اصحاب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی، سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: آپ وہی سیدنا آدم علیہ السلام ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے پیدا کیا اور فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا اور اپنی جنت میں آپ کو ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: تم وہی موسیٰ ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کی، اور تمہیں تورات عطا کی، تم ایک ایسے معاملے کے حوالے سے مجھے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے پہلے ہی میرے بارے میں طے کر دیا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو سیدنا آدم علیہ السلام، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11802]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1521) أخرجه احمد فى المسند (464/4)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1663، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11238، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 206/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11803
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ - يَعْنِي آدَمَ: فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے یعنی سیدنا آدم علیہ السلام نے یہ کہا: میں پہلے ہوں؟ یا ذکر (یعنی لوح محفوظ) پہلے ہے؟
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور طبرانی نے نقل کی ہے اور ان روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11803]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور طبرانی نے نقل کی ہے اور ان روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11803]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1528)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11804
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فَقَالَ مُوسَى: يَا آدَمُ، خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ، وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ فَأَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ، فَقَالَ آدَمُ: يَا مُوسَى، اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ، وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ التَّوْرَاةَ، وَفَعَلَ بِكَ وَفَعَلَ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قَدَّرَهُ اللَّهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي! قَالَ: فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ مَرْفُوعًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا آدم علیہ السلام اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے درمیان بحث ہو گئی سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے سیدنا آدم علیہ السلام! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دست مبارک کے ذریعے پیدا کیا، آپ میں اپنی روح کو پھونکا،، اُس نے فرشتوں کو حکم دیا تو فرشتوں نے آپ کو سجدہ کیا، اُس نے آپ کو اپنی جنت میں ٹھہرایا، اور پھر آپ نے لوگوں کو بھٹکا دیا، اور انہیں جنت سے نکلوا دیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: اے موسیٰ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں اپنی رسالت کے حوالے سے منتخب کیا، تم پر تورات کو نازل کیا، تمہارے ساتھ یہ کیا اور یہ کیا، تم مجھے ایک ایسے معاملے کے حوالے سے ملامت کر رہے ہو؟ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے تخلیق کرنے سے پہلے میری تقدیر میں طے کر دیا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یوں سیدنا آدم علیہ السلام سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11804]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام بزار نے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11804]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2147) اخرجه ابو يعلى فى المسند (1204)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11805
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُنَا عَلَى بَابِ الْحُجُرَاتِ، إِذْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَمَعَهُمَا فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ يُجَاوِبُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَيَرُدُّ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَلَمَّا رَأَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَكَتُوا، فَقَالَ:" مَا كَلَامٌ سَمِعْتُهُ آنِفًا جَاوَبَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَيَرُدُّ بَعْضُكُمْ عَلَى بَعْضٍ؟"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَعَمَ أَبُو بَكْرٍ أَنَّ الْحَسَنَاتِ مِنَ اللَّهِ وَالسَّيِّئَاتِ مِنَ الْعِبَادِ، وَقَالَ عُمَرُ: الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ مِنَ اللَّهِ، فَتَابَعَ هَذَا قَوْمٌ وَهَذَا قَوْمٌ، فَأَجَابَ بَعْضُهُمْ بَعْضًا وَرَدَّ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَالْتَفَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" كَيْفَ قُلْتَ؟"، قَالَ قَوْلَهُ الْأَوَّلَ، وَالْتَفَتَ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ قَوْلَهُ الْأَوَّلَ، فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمْ بِقَضَاءِ إِسْرَافِيلَ بَيْنَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، فَهُمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَوَّلُ خَلْقِ اللَّهِ تَكَلَّمَ فِيهِ، فَقَالَ مِيكَائِيلُ بِقَوْلِ أَبِي بَكْرٍ، وَقَالَ جِبْرِيلُ بِقَوْلِ عُمَرَ، فَقَالَ جِبْرِيلُ لِمِيكَائِيلَ: إِنَّا مَتَى يَخْتَلِفْ أَهْلُ السَّمَاءِ يَخْتَلِفْ أَهْلُ الْأَرْضِ فَلْنَتَحَاكَمْ إِلَى إِسْرَافِيلَ، فَتَحَاكَمَا إِلَيْهِ فَقَضَى بَيْنَهُمَا بِحَقِيقَةِ الْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ حُلْوِهِ وَمُرِّهِ، كُلُّهُ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَنَا قَاضٍ بَيْنَكُمَا"، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَوْ أَرَادَ أَنْ لَا يُعْصَى لَمْ يَخْلُقْ إِبْلِيسَ"، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عُمَرُ بْنُ الصُّبْحِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ السَّكَنُ بْنُ سَعِيدٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي مَوَاضِعِهَا مِنْ هَذَا النَّحْوِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجروں کے دروازے کے پاس ہمارے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، ان کے ساتھ کچھ لوگ آ گئے، جو ایک دوسرے کے ساتھ بحث کر رہے تھے، جب ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو خاموش ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کلام کیا تھا؟ جو میں ابھی سن رہا تھا، جو تم ایک دوسرے کے ساتھ بحث مباحثہ کر رہے تھے، اور ایک دوسرے کو جواب دے رہے تھے، تو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا ہے کہ نیکیاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں اور برائیاں بندوں کی طرف سے ہوتی ہیں، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا تھا کہ نیکیاں اور برائیاں (دونوں ہی) اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہوتی ہیں، تو کچھ لوگ ان کی پیروی کر رہے تھے اور کچھ لوگ ان کی پیروی کر رہے تھے اور وہ ایک دوسرے کو جواب دے رہے تھے، اور ایک دوسرے کی بات مسترد کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر دریافت کیا: تم کیا کہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: وہی بات جو پہلے کی گئی ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے، تو انہوں نے بھی وہی بات بیان کی، جو پہلے بیان ہو چکی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں تمہارے درمیان وہی فیصلہ دوں گا، جو سیدنا اسرافیل علیہ السلام نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام کے درمیان دیا تھا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، یہ دونوں فرشتے اللہ کی مخلوق میں پہلے لوگ تھے، جنہوں نے اس مسئلے کے بارے میں کلام کیا، سیدنا میکائیل علیہ السلام کی رائے وہی تھی، جو ابوبکر کی رائے ہے، اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی رائے وہی تھی، جو عمر کی رائے ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے سیدنا میکائیل علیہ السلام سے کہا: اگر ہم آسمان والے اختلاف کریں گے، تو زمین والے بھی اختلاف کریں گے، تو ہم اسرافیل علیہ السلام کو ثالث بنا لیتے ہیں، پھر ان دونوں نے سیدنا اسرافیل علیہ السلام کو ثالث بنایا، تو سیدنا اسرافیل علیہ السلام نے ان دونوں کے درمیان یہ فیصلہ دیا، جو تقدیر کی حقیقت کے بارے میں تھا کہ وہ اچھی ہو یا بری ہو، میٹھی ہو یا کڑوی ہو، ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) اور میں بھی تم لوگوں کے درمیان یہی فیصلہ دیتا ہوں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! اگر اللہ تعالیٰ یہ ارادہ کرتا کہ اُس کی نافرمانی نہ کی جائے، تو اُس نے ابلیس کو پیدا ہی نہیں کرنا تھا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عمر بن صبیح ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، امام بزار کے استاد سکن بن سعید ہیں، میں ان سے واقف نہیں ہوں، امام بزار کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور ان کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث ان کے مخصوص مقامات پر آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11805]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2153)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2669»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
5. بَابُ مَا يُكْتَبُ عَلَى الْعَبْدِ فِي بَطْنِ أُمِّهِ .
آدمی کے بارے میں، اس کی ماں کے پیٹ میں، کیا نوٹ کیا جاتا ہے؟
حدیث نمبر: 11806
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَقَرَّتِ النُّطْفَةُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهَا مَلَكًا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا أَجَلُهُ؟ فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ فَيَعْلَمُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ شَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ خُصَيْفٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ خُصَيْفٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب نطفہ رحم میں چالیس دن اور چالیس راتوں تک ٹھہرا رہتا ہے، تو پھر اللہ تعالیٰ اُس کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے، وہ فرشتہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! اس کی موت کب آئے گی؟ تو اسے بتایا جاتا ہے، تو وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ مذکر ہو گا یا مؤنث ہو گا؟ تو اسے بتایا جاتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ تو اُسے بتایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، جسے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11806]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (397/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14845، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2665»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن