🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ مَا يُكْتَبُ عَلَى الْعَبْدِ فِي بَطْنِ أُمِّهِ .
آدمی کے بارے میں، اس کی ماں کے پیٹ میں، کیا نوٹ کیا جاتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11806
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَقَرَّتِ النُّطْفَةُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهَا مَلَكًا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا أَجَلُهُ؟ فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ فَيَعْلَمُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ شَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ خُصَيْفٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب نطفہ رحم میں چالیس دن اور چالیس راتوں تک ٹھہرا رہتا ہے، تو پھر اللہ تعالیٰ اُس کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے، وہ فرشتہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! اس کی موت کب آئے گی؟ تو اسے بتایا جاتا ہے، تو وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ مذکر ہو گا یا مؤنث ہو گا؟ تو اسے بتایا جاتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ تو اُسے بتایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، جسے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11806]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (397/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14845، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 11806 in Urdu