🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابُ مَا يُكْتَبُ عَلَى الْعَبْدِ فِي بَطْنِ أُمِّهِ .
آدمی کے بارے میں، اس کی ماں کے پیٹ میں، کیا نوٹ کیا جاتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11806
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا اسْتَقَرَّتِ النُّطْفَةُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً بَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهَا مَلَكًا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا أَجَلُهُ؟ فَيُقَالُ لَهُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ فَيَعْلَمُ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ شَقِيٌّ أَوْ سَعِيدٌ؟ فَيَعْلَمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ خُصَيْفٌ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب نطفہ رحم میں چالیس دن اور چالیس راتوں تک ٹھہرا رہتا ہے، تو پھر اللہ تعالیٰ اُس کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے، وہ فرشتہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! اس کی موت کب آئے گی؟ تو اسے بتایا جاتا ہے، تو وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ مذکر ہو گا یا مؤنث ہو گا؟ تو اسے بتایا جاتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ تو اُسے بتایا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خصیف ہے، جسے یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11806]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (397/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14845، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11807
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ النُّطْفَةَ تَكُونُ فِي الرَّحِمِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا عَلَى حَالِهَا لَا تَغَيَّرُ، فَإِذَا مَضَتِ الْأَرْبَعُونَ صَارَتْ عَلَقَةً، ثُمَّ مُضْغَةً كَذَلِكَ، ثُمَّ عِظَامًا كَذَلِكَ، فَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُسَوِّيَ خَلْقَهُ بَعَثَ إِلَيْهَا مَلَكًا، فَيَقُولُ الْمَلَكُ الَّذِي يَلِيهِ: أَيْ رَبِّ، أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ؟ أَقَصِيرٌ أَمْ طَوِيلٌ؟ نَاقِصٌ أَمْ زَائِدٌ؟ قُوتُهُ؟ أَجَلُهُ؟ أَصَحِيحٌ أَمْ سَقِيمٌ؟"، قَالَ:" فَيُكْتَبُ ذَلِكَ كُلُّهُ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ وَقَدْ فُرِغَ مِنْ هَذَا كُلِّهِ، فَقَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ سَيُوَجَّهُ لِمَا خُلِقَ لَهُ"، قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ حَدِيثَ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْمُعْجَمِ الصَّغِيرِ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ، وَزَادَ" ثُمَّ يَكْسُو اللَّهُ الْعِظَامَ لَحْمًا"، وَقَالَ:" وَأَثَرُهُ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نطفہ رحم میں چالیس دن تک اسی حالت (یعنی نطفے کی شکل میں) رہتا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، جب چالیس دن گزر جاتے ہیں، تو پھر یہ جما ہوا خون کا لوتھڑا بن جاتا ہے، پھر گوشت کے لوتھڑے کی شکل میں اتنا ہی عرصہ رہتا ہے، پھر ہڈیاں اتنے ہی عرصے میں بنتی ہیں، پھر جب اللہ تعالیٰ اس کی تخلیق کو مکمل کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس کی طرف فرشتہ بھیجتا ہے، فرشتہ جو اس سے متعلق ہوتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ مذکر ہو گا یا مؤنث؟ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ چھوٹے قد کا ہو گا یا لمبا ہو گا؟ نقص والا ہو گا یا اضافی ہو گا؟ اس کی قوت کیا ہو گی؟ اس کو موت کب آئے گی؟ کیا یہ تندرست ہو گا یا بیمار ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو یہ سب چیزیں وہ نوٹ کرتا ہے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے؟ جب ہر حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ عمل کرو! کیونکہ ہر ایک کو اس چیز کی طرف متوجہ کر دیا جائے گا، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، علی بن زید نامی راوی خراب حافظے مالک ہے، امام طبرانی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”معجم صغیر“ میں اس کی مانند نقل کی ہے، جو صحیح میں مذکور ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور پھر اللہ تعالیٰ اُس کی ہڈیوں کو گوشت پہنا دیتا ہے“ اور اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: ”اور اس کا اثر۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11807]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (442) اخرجه احمد فى المسند (374/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3543، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8884، 8885، 9146، 10440»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11808
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ أَنْ يَخْلُقَ نَسَمَةً قَالَ مَلَكُ الْأَرْحَامِ مُعْرِضًا: أَيْ رَبِّ، أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى؟ فَيَقْضِي اللَّهُ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ؟ فَيَقْضِي اللَّهُ أَمْرَهُ، ثُمَّ يَكْتُبُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ مَا هُوَ لَاقٍ حَتَّى النَّكْبَةَ يُنْكَبُهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی جان کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو رحم سے متعلق فرشتہ آگے آتا ہے اور عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ مذکر ہو گا؟ یا مؤنث؟ تو اللہ تعالیٰ اپنا فیصلہ سناتا ہے، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ تو اللہ تعالیٰ اپنا فیصلہ سناتا ہے، پھر وہ فرشتہ اس شخص کی دونوں آنکھوں کے درمیان وہ چیز لکھ دیتا ہے، جس کا اسے سامنا کرنا ہو گا، یہاں تک کہ جو کانٹا اُسے لگے گا، وہ بھی لکھ دیتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11808]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2149) اخرجه ابو يعلى فى المسند (5775)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11809
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الشَّقِيُّ مَنْ شَقِيَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ وَالسَّعِيدُ مَنْ سَعِدَ فِي بَطْنِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بدنصیب وہ ہے جو ماں کے پیٹ میں بدنصیب ہو، اور خوش نصیب وہ ہے، جو ماں کے پیٹ میں خوش نصیب ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11809]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (773) أخرجه البزار فى المسند (2150)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11810
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - حِينَ يُرِيدُ أَنْ يَخْلُقَ الْخَلْقَ يَبْعَثُ مَلَكًا فَيَدْخُلُ الرَّحِمَ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَاذَا؟ فَيَقُولُ: غُلَامٌ أَوْ جَارِيَةٌ، أَوْ مَا أَرَادَ أَنْ يَخْلُقَ فِي الرَّحِمِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ شَقِيٌ أَمْ سَعِيدٌ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا أَجَلُهُ؟ مَا خَلَائِقُهُ؟ فَيَقُولُ: كَذَا وَكَذَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا رِزْقُهُ؟ فَيَقُولُ: كَذَا وَكَذَا، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا خُلُقُهُ؟ مَا خَلَائِقُهُ؟ فَمَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا وَهُوَ يُخْلَقُ مَعَهُ فِي الرَّحِمِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ مخلوق (میں سے کسی) کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو وہ فرشتے کو بھیجتا ہے، وہ رحم میں داخل ہوتا ہے اور عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! یہ کیا ہو گا؟ تو پروردگار فرماتا ہے: یہ لڑکا ہو گا یا لڑکی ہو گی، یا جو بھی اللہ تعالیٰ کو رحم میں پیدا کرنا مقصود ہوتا ہے، وہ پیدا فرماتا ہے، فرشتہ دریافت کرتا ہے: اے میرے پروردگار! کیا یہ بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا؟ تو پروردگار فرماتا ہے، بدنصیب ہو گا یا خوش نصیب ہو گا، فرشتہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! اسے موت کب آئے گی؟ اس کے اخلاق کیا ہوں گے؟ تو پروردگار فرماتا ہے: اس اس طرح کے ہوں گے، فرشتہ دریافت کرتا ہے: اے میرے پروردگار! اس کا رزق کیا ہو گا؟ تو پروردگار فرماتا ہے: اتنا اتنا ہو گا، وہ عرض کرتا ہے: اے میرے پروردگار! اس کے اخلاق اور خلائق کیسے ہوں گے؟ تو ہر ایک چیز رحم میں اس شخص کے ساتھ تخلیق ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11810]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10543)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3868»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11811
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَلَقَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا فِي بَطْنِ أُمِّهِ مُؤْمِنًا، وَخَلَقَ فِرْعَوْنَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ كَافِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے سیدنا یحیی بن زکریا علیہ السلام کو اُن کی والدہ کے پیٹ میں مؤمن پیدا کیا گیا، اور اُس نے فرعون کو اُس کی ماں کے پیٹ میں کافر پیدا کیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11811]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10543»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں