الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ سَبَبِ الْهِدَايَةِ .
ہدایت کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 11812
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ خَلْقَهُ فِي ظُلْمَةٍ، ثُمَّ أَلْقَى عَلَيْهِمْ مِنْ نُورِهِ، فَمَنْ أَصَابَهُ مِنْ نُورِهِ يَوْمَئِذٍ اهْتَدَى، وَمَنْ أَخْطَأَهُ ضَلَّ، فَلِذَلِكَ أَقُولُ: جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى عِلْمِ اللَّهِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو تاریکی میں پیدا کیا، پھر اُس نے ان پر اپنا نور ڈالا، تو اُس دن جسے وہ نور ملا، وہ ہدایت پا گیا، اور جسے وہ نور نہیں ملا، وہ گمراہ ہو گیا، اس لئے میں کہتا ہوں: اللہ تعالیٰ کے علم کے مطابق، قلم خشک ہو چکا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11812]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2145) اخرجه احمد فى المسند (1644)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11813
وَفِي رِوَايَةٍ" خَلَقَ خَلْقَهُ، ثُمَّ جَعَلَهُمْ فِي ظُلْمَةٍ، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ نُورِهِ مَا شَاءَ فَأَلْقَاهُ عَلَيْهِمْ، فَأَصَابَ النُّورُ مَنْ شَاءَ أَنْ يُصِيبَهُ، وَأَخْطَأَ مَنْ شَاءَ، فَلِذَلِكَ أَقُولُ: جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا، پھر انہیں تاریکی میں رکھا، پھر اس نے اپنا نور جو چاہا لیا اور وہ اُن لوگوں پر ڈالا، تو جس کو اس نے چاہا، اُس تک نور پہنچ گیا اور جس کو اس نے چاہا، اس تک نور نہیں پہنچا، اسی لئے میں یہ کہتا ہوں: جو کچھ ہونا ہے، اُس کے حوالے سے قلم خشک ہو چکا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11813]
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11813]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6854)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11814
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ رَاكِبٌ حَتَّى أَنَاخَ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَتَيْتُكَ مِنْ مَسِيرَةِ تِسْعٍ أَنْصَبْتُ بَدَنِي، وَأَسْهَرْتُ لَيْلِي، وَأَظْمَأْتُ نَهَارِي لِأَسْأَلَكَ عَنْ خَلَّتَيْنِ أَسْهَرَتَانِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا اسْمُكَ؟"، قَالَ: أَنَا زَيْدُ الْخَيْلِ، قَالَ:" بَلْ أَنْتَ زَيْدُ الْخَيْرِ"، فَقَالَ: أَسْأَلُكَ عَنْ عَلَامَةِ اللَّهِ فِيمَنْ يُرِيدُ وَعَلَامَتِهِ فِيمَنْ لَا يُرِيدُ، إِنِّي أُحِبُّ الْخَيْرَ، وَأَهْلَهُ، وَمَنْ يَعْمَلُ بِهِ، وَإِنْ عَمِلْتُ بِهِ أَيْقَنْتُ ثَوَابَهُ، فَإِنْ فَاتَنِي مِنْهُ شَيْءٌ حَنَنْتُ إِلَيْهِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هِيَ عَلَامَةُ اللَّهِ فِيمَنْ يُرِيدُ وَعَلَامَةُ اللَّهِ فِيمَنْ لَا يُرِيدُ، لَوْ أَرَادَكَ فِي الْأُخْرَى هَيَّأَكَ لَهَا ثُمَّ لَا تُبَالِي فِي أَيِّ وَادٍ سَلَكْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک سوار آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر سواری کو بٹھایا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں نو دن کی مسافت طے کر کے آپ کے پاس آیا ہوں، میں نے اپنے بدن کو تھکاوٹ کا شکار کر لیا ہے، میں راتوں کو جاگتا رہا ہوں، میں دن کو پیاسا رہا ہوں، میں آپ سے دو چیزوں کے بارے میں دریافت کرنا چاہتا تھا، جنہوں نے میری راتوں کی نیندیں چھین لی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے عرض کی: میں زید الخیل ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم زید الخیر ہو، اس نے عرض کی: میں آپ سے اللہ تعالیٰ کی علامت کے بارے میں دریافت کرنا چاہتا ہوں، جو اُس چیز کے بارے میں ہو، جو وہ ارادہ کرتا ہے، اور اس کی اس علامت کے بارے میں دریافت کرنا چاہتا ہوں، جو اس چیز کے بارے میں ہو، جو وہ ارادہ نہیں کرتا، میں بھلائی اور بھلائی کے اہل افراد سے محبت کرتا ہوں اور ان لوگوں سے بھی، جو بھلائی پر عمل کرتے ہیں، اگر میں اس پر عمل کروں گا، تو میں اس کے ثواب کا یقین رکھوں گا اور اگر اس کے حوالے سے کوئی چیز مجھ سے رہ جاتی ہے، تو میں اُس کے حوالے سے غمگین ہو جاؤں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کی علامت اُس چیز کے بارے میں ہے، جو وہ ارادہ کرتا ہے اور جس چیز کا وہ ارادہ نہیں کرتا، اُس کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی علامت یہ ہے کہ اگر اس نے تمہارے لئے دوسری صورت حال کا ارادہ کیا ہوتا، تو وہ دوسری صورت حال کو تمہارے لئے آسان کر دیتا، اور پھر تم اس بات کی پرواہ نہ کرتے کہ تم کون سی وادی میں چل رہے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11814]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عون بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11814]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10464)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10464»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف