الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 11815
عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعْمَلُ عَلَى مَا فُرِغَ مِنْهُ أَمْ عَلَى أَمْرٍ مُؤْتَنَفٍ؟ قَالَ:" عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: عَنْ عَطَّافِ بْنِ خَالِدٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَعَطَّافٌ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ فِي رِجَالِ أَحْمَدَ رَجُلًا مُبْهَمًا لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم عمل ایک ایسے حساب سے کرتے ہیں، جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا یہ نئے سرے سے پیدا ہونے والی کوئی چیز ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایسی چیز ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: یہ عطاف بن خالد کے حوالے سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں: طلحہ بن عبداللہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، عطاف نامی راوی کو یحیی بن معین اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ امام أحمد کے رجال میں ایک مہم شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11815]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (47) اخرجه احمد فى المسند (19)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20، وأخرجه فتح الباري برقم: 6231»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11816
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ فِيهِ أَقَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَوْ فِي أَمْرٍ مُبْتَدَإٍ [ أَوْ أَمْرٍ مُبْتَدَعٍ ] ؟ قَالَ:" فِيمَا قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، فَقَالَ عُمَرُ: أَلَا نَتَّكِلُ؟ فَقَالَ:" اعْمَلْ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ أَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ فَيَعْمَلُ لِلسَّعَادَةِ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاوَةِ فَيَعْمَلُ لِلشَّقَاوَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ ہم جو عمل کرتے ہیں، کیا اس سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا وہ نئے سرے سے پیدا ہونے والا معاملہ ہے؟ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک ایسی چیز ہے، جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر کیا ہم اُسی پر تکیہ نہ کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خطاب کے بیٹے! تم عمل کرو! ہر ایک کے لئے (اس کی مخصوص چیز) آسان کر دی جاتی ہے، اگر وہ اہل سعادت میں سے ہو گا، تو وہ سعادت والے عمل کرے گا اور اگر وہ اہل شقاوت میں سے ہو گا، تو وہ شقاوت والے عمل کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11816]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11816]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (196)، أخرجه مسند أحمد برقم: 197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11817
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ شَيْءٌ نَسْتَأْنِفُهُ؟ قَالَ:" بَلْ أَمْرٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ" قَالُوا: فَكَيْفَ بِالْعَمَلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُهَيَّأٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَحَسَّنَ إِسْنَادُهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ عُتْبَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَجَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ جو ہم عمل کرتے ہیں، کیا اُس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، یا وہ کوئی ایسا معاملہ ہے جو نئے سرے سے رونما ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ وہ ایک ایسا معاملہ ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شخص کے لئے وہ چیز تیار کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے نقل کی ہے، ان کی سند حسن ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن عتبہ ہے، جسے ابوحاتم اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11817]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2138) اخرجه احمد فى المسند (441/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 11818
وَعَنْ ذِي اللِّحْيَةِ الْكِلَابِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَعْمَلُ فِي أَمْرٍ مُسْتَأْنَفٍ أَوْ فِي أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ قَالَ:" لَا، بَلْ فِي أَمْرٍ قَدْ فُرِعَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ نَعْمَلُ إِذًا؟ قَالَ:" [ اعْمَلُوا ] فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ ابْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ ابْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ذولحیہ رضی اللہ عنہ کلابی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نئے سرے سے رونما ہونے والے کسی معاملے کی بنیاد پر عمل کرتے ہیں؟ یا یہ ایسا معاملہ ہے جس سے فارغ ہو جا چکا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ ایسا معاملہ ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: پھر ہم عمل کیوں کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عمل کرو! کیونکہ ہر شخص کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت ابن أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11818]
یہ روایت ابن أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11818]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4235) اخرجه احمد فى المسند (67/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16194، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4236»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11819
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ أَشَيْءٌ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ شَيْءٌ مُسْتَأْنَفٌ؟ قَالَ:" بَلْ شَيْءٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو ہم عمل کرتے ہیں، کیا وہ ایسی چیز کے حوالے سے ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا وہ نئے سرے سے رونما ہونے والی کسی چیز کے حوالے سے ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ وہ ایک ایسی چیز کے حوالے سے ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11819]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11819]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2137)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11820
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَعْمَلُ فِيمَا جَرَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّ بِهِ الْقَلَمُ أَوْ شَيْءٌ نَأْتَنِفُهُ؟ قَالَ:" بَلْ بِمَا جَرَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّ بِهِ الْقَلَمُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" اعْمَلْ، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: فَالْجِدُّ إِذًا، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: فَالْجِدُّ إِذًا، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ایسی چیز کے حوالے سے عمل کرتے ہیں؟ جس کے بارے میں تقدیر کا فیصلہ جاری ہو چکا ہے، اور اس کے حوالے سے قلم خشک ہو چکا ہے، یا وہ کوئی ایسا معاملہ ہے، جسے ہم نئے سرے سے ایجاد کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ اس کے مطابق ہے، جس کے بارے میں تقدیر کا فیصلہ جاری ہو چکا ہے اور قلم اُس کے بارے میں خشک ہو چکا ہے، اس شخص نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عمل کرو! کیونکہ ہر شخص کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، البتہ انہوں نے اس کے آخر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کہ حاضرین نے ایک دوسرے سے کہا: اب تو ہم بھرپور کوشش کریں گے“ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11820]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2179) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10899)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10899»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11821
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ أَعْمَالَنَا الَّتِي نَعْمَلُ أَمُؤَاخَذُونَ بِهَا عِنْدَ الْخَالِقِ؟ خَيْرٌ فَخَيْرٌ، وَشَرٌّ فَشَرٌّ، أَوْ شَيْءٌ قَدْ سَبَقَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّتْ بِهِ الْأَقْلَامُ؟ قَالَ:" يَا سُرَاقَةُ، قَدْ سَبَقَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّتْ بِهِ الْأَقْلَامُ". قَالَ: فَعَلَامَ نَعْمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اعْمَلْ يَا سُرَاقَةُ، فَكُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ". قَالَ سُرَاقَةُ: الْآنَ نَجْتَهِدُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہوئے، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے اعمال، جو ہم کرتے ہیں، اُن کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ کیا ان کے حوالے سے خالق کے سامنے ہمارا مواخذہ ہو گا؟ کہ اگر اچھے عمل ہوئے، تو اچھا انجام ہو گا اور اگر برے عمل ہوئے، تو برا انجام ہو گا، یا پھر یہ کوئی ایسی چیز ہے کہ جس کے بارے میں تقدیر کا حکم پہلے سے طے ہو چکا ہے، اور قلم اس کے حوالے سے خشک ہو چکا ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سراقہ! اس کے بارے میں تقدیر کا حکم پہلے سے آ چکا ہے اور قلم اس کے حوالے سے خشک ہو چکا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہم عمل کس بنیاد پر کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سراقہ! تم عمل کرو! کیونکہ ہر عمل کرنے والے کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو، سیدنا سراقہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر تو ہم بھرپور کوشش کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11821]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11821]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3837»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11822
وَعَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ الْمُدْلِجِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَعْمَلُ شَيْئًا قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ نَسْتَأْنِفُ الْعَمَلَ؟ قَالَ:" بَلْ لِعَمَلٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلٌّ مُيَسَّرٌ لَهُ عَمَلُهُ"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْآنَ الْجِدُّ الْآنَ الْجِدُّ"، قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم مدلجی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ایسی چیز کے حوالے سے عمل کرتے ہیں؟ جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، یا ہم نئے سرے سے عمل کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ یہ عمل ایسا ہے کہ جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک کے لئے اس کے مخصوص عمل کو آسان کر دیا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اب بھرپور کوشش ہو گی، اب بھرپور کوشش ہو گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11822]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6593)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13846»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح