الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 11819
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ أَشَيْءٌ فُرِغَ مِنْهُ أَمْ شَيْءٌ مُسْتَأْنَفٌ؟ قَالَ:" بَلْ شَيْءٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جو ہم عمل کرتے ہیں، کیا وہ ایسی چیز کے حوالے سے ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا وہ نئے سرے سے رونما ہونے والی کسی چیز کے حوالے سے ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ وہ ایک ایسی چیز کے حوالے سے ہے، جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، انہوں نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11819]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11819]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2137)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11819 in Urdu