الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
حدیث نمبر: 11820
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَعْمَلُ فِيمَا جَرَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّ بِهِ الْقَلَمُ أَوْ شَيْءٌ نَأْتَنِفُهُ؟ قَالَ:" بَلْ بِمَا جَرَتْ بِهِ الْمَقَادِيرُ وَجَفَّ بِهِ الْقَلَمُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" اعْمَلْ، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: فَالْجِدُّ إِذًا، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ الْقَوْمُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: فَالْجِدُّ إِذًا، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ایسی چیز کے حوالے سے عمل کرتے ہیں؟ جس کے بارے میں تقدیر کا فیصلہ جاری ہو چکا ہے، اور اس کے حوالے سے قلم خشک ہو چکا ہے، یا وہ کوئی ایسا معاملہ ہے، جسے ہم نئے سرے سے ایجاد کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ اس کے مطابق ہے، جس کے بارے میں تقدیر کا فیصلہ جاری ہو چکا ہے اور قلم اُس کے بارے میں خشک ہو چکا ہے، اس شخص نے عرض کی: پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عمل کرو! کیونکہ ہر شخص کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، البتہ انہوں نے اس کے آخر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کہ حاضرین نے ایک دوسرے سے کہا: اب تو ہم بھرپور کوشش کریں گے“ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11820]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2179) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10899)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10899»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 11820 in Urdu