🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ .
ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11816
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - أَنَّهُ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ فِيهِ أَقَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَوْ فِي أَمْرٍ مُبْتَدَإٍ [ أَوْ أَمْرٍ مُبْتَدَعٍ ] ؟ قَالَ:" فِيمَا قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، فَقَالَ عُمَرُ: أَلَا نَتَّكِلُ؟ فَقَالَ:" اعْمَلْ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ أَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ فَيَعْمَلُ لِلسَّعَادَةِ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاوَةِ فَيَعْمَلُ لِلشَّقَاوَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے کہ ہم جو عمل کرتے ہیں، کیا اس سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟ یا وہ نئے سرے سے پیدا ہونے والا معاملہ ہے؟ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، لیکن مفہوم یہی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک ایسی چیز ہے، جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر کیا ہم اُسی پر تکیہ نہ کر لیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خطاب کے بیٹے! تم عمل کرو! ہر ایک کے لئے (اس کی مخصوص چیز) آسان کر دی جاتی ہے، اگر وہ اہل سعادت میں سے ہو گا، تو وہ سعادت والے عمل کرے گا اور اگر وہ اہل شقاوت میں سے ہو گا، تو وہ شقاوت والے عمل کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11816]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (196)، أخرجه مسند أحمد برقم: 197»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 11816 in Urdu