🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ .
اس چیز کا بیان، جو لوگوں کے درمیان ”یوم صفین“ کے موقع پر ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12047
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ذَاتَ يَوْمٍ، وَكَانَتِ امْرَأَةً تَلْطُفُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَيْفَ أَنْتِ يَا أُمَّ عَبْدِ اللَّهِ؟". قَالَتْ: بِخَيْرٍ، بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَأُمِّي، فَكَيْفَ أَنْتَ؟ قَالَ:" بِخَيْرٍ". قَالَتْ: عَبْدُ اللَّهِ رَجُلٌ قَدْ تَخَلَّى مِنَ الدُّنْيَا. قَالَ:" وَكَيْفَ؟". قَالَتْ: حَرَّمَ النَّوْمَ فَلَا يَنَامُ، وَلَا يُفْطِرُ، وَلَا يَطْعَمُ اللَّحْمَ، وَلَا يُؤَدِّي إِلَى أَهْلِهِ حَقَّهُمْ. قَالَ:" فَأَيْنَ هُوَ؟". قَالَتْ: خَرَجَ وَيُوشِكُ. قَالَ:" فَإِذَا رَجَعَ فَاحْبِسِيهِ". قَالَتْ: فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ عَبْدُ اللَّهِ، فَأَوْشَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّجْعَةَ وَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، مَا هَذَا الَّذِي بَلَغَنِي عَنْكَ؟". قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بَلَغَنِي أَنَّكَ لَا تَنَامُ وَلَا تُفْطِرُ". قَالَ: أَرَدْتُ بِذَلِكَ الْأَمْنَ مِنْ يَوْمِ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ." وَبَلَغَنِي أَنَّكَ لَا تَطْعَمُ اللَّحْمَ". قَالَ: أَرَدْتُ بِذَلِكَ طَعَامًا خَيْرًا مِنْهُ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ:" وَبَلَغَنِي أَنَّكَ لَا تُؤَدِّي إِلَى أَهْلِكَ حَقَّهُمْ". قَالَ: أَرَدْتُ بِذَلِكَ نِسَاءً هُنَّ خَيْرٌ مِنْهَا فِي الْجَنَّةِ. قَالَ:" يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، إِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةً حَسَنَةً، فَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُومُ وَيُفْطِرُ، وَيَنَامُ وَيَقُومُ، وَيَأْكُلُ اللَّحْمَ، وَيُؤَدِّي إِلَى أَهْلِهِ حَقَّهُمْ. يَا عَبْدَ اللَّهِ، إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِبَدَنِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لَأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ خَمْسَةَ أَيَّامٍ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَأَصُومَ أَرْبَعَةَ أَيَّامٍ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَأَصُومَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَأَصُومَ يَوْمَيْنِ وَأُفْطِرَ يَوْمًا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: أَفَأَصُومُ يَوْمًا وَأُفْطِرُ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَلِكَ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ، يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، وَكَيْفَ بِكَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرَجَتْ عُهُودُهُمْ وَمَوَاثِيقُهُمْ وَكَانُوا هَكَذَا"، وَخَالَفَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ. قَالَ: فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" تَأْخُذُ بِمَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتَعْمَلُ لِخَاصَّةِ نَفْسِكَ، وَتَدَعُ النَّاسَ وَعَوَامَّ أُمُورِهِمْ". ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ، وَأَقْبَلَ يَمْشِي بِهِ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ فِي يَدِ أَبِيهِ، قَالَ:" أَطِعْ أَبَاكَ". فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ صِفِّينَ قَالَ لَهُ أَبُوهُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، اخْرُجْ فَقَاتِلْ. فَقَالَ: يَا أَبَتَاهُ، تَأْمُرُنِي أَنْ أَخْرُجَ فَأُقَاتِلَ، وَقَدْ سَمِعْتَ مَا سَمِعْتَ يَوْمَ يَعْهَدُ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَعْهَدُ؟ قَالَ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو، أَلَمْ يَكُنْ آخِرُ مَا عَهِدَ إِلَيْكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَخَذَ بِيَدِكَ فَوَضَعَهَا فِي يَدِي ثُمَّ قَالَ:" أَطِعْ أَبَاكَ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَإِنِّي أَعْزِمُ أَنْ تَخْرُجَ فَتُقَاتِلَ. فَخَرَجَ مُتَقَلِّدًا بِسَيْفٍ، فَلَمَّا انْكَشَفَتِ الْحَرْبُ أَنْشَأَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ يَقُولُ:
شَبَّتِ الْحَرْبُ فَأَعْدَدْتُ لَهَا مُقَرَّعَ الْحَارِكِ مَرْوِيَّ الثَبَجْ يَصِلُ الشَّدَّ بِشَدٍّ وَإِذَا
وَثَبَ الْحَبْلُ مِنَ الشَّدِّ مَعَجْ جَرْشَعَ أَعْظُمُهُ جِفْرَتُهُ
فَإِذَا ابْتَلَّ مِنَ الْمَاءِ حَدَجْ.
وَأَنْشَأَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو يَقُولُ:
وَلَوْ شَهِدَتْ جَمَلٌ مَقَامِي وَمَشْهَدِي بِصِفِّينَ يَوْمًا شَابَ مِنْهَا الذَّوَائِبُ
عَشِيَّةَ جَا أَهْلُ الْعِرَاقِ كَأَنَّهُمْ سَحَابُ رَبِيعٍ رَفَعَتْهُ الْجَنَائِبُ
وَجِئْنَاهُمْ نُرْدَى كَأَنَّ صُفُوفَنَا مِنَ الْبَحْرِ مَوْجٌ مَدُّهُ مُتَرَاكِبُ
إِذَا قُلْتُ: قَدْ وَلَّوْا سِرَاعًا بَدَتْ لَنَا كَتَائِبُ مِنْهُمْ وَارْجَحَنَّتْ كَتَائِبُ
فَدَارَتْ رَحَانَا وَاسْتَدَارَتْ رَحَاهُمْ سَرَاةَ النَّهَارِ مَا تَوَلَّى الْمَنَاكِبُ
فَقَالُوا لَنَا إِنَّا نَرَى أَنْ تُبَايِعُوا عَلِيًّا فَقُلْنَا لَا نَرَى أَنْ تُضَارِبُوا
.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، وَعَبْدُ الْمَلِكِ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کی والدہ کے پاس تشریف لائے، وہ ایک ایسی خاتون تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بڑی مہربانی سے پیش آتی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ام عبداللہ! تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بہتر ہوں، میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کا کیا حال ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہوں، انہوں نے عرض کی: عبداللہ ایک ایسا شخص ہے، جو دنیا سے لاتعلق ہو چکا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس خاتون نے بتایا: اس نے سونے کو حرام قرار دیدیا ہے، وہ سوتا نہیں ہے، نفلی روزہ ترک نہیں کرتا، گوشت نہیں کھاتا اور اپنی بیوی کو اس کا حق نہیں دیتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ ہے کہاں؟ اس خاتون نے بتایا: وہ باہر گیا ہوا ہے تھوڑی دیر تک آ جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ واپس آئے تو تم اسے روک کے رکھنا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، پھر عبداللہ آیا، تھوڑی دیر بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی واپس تشریف لائے، آپ نے فرمایا: اے عبداللہ بن عمرو! تمہارے بارے میں مجھے کیا بات پتہ چلی ہے؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا بات ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پتہ چلا ہے کہ تم سوتے نہیں ہو اور کوئی نفلی روزہ نہیں چھوڑتے ہو، انہوں نے عرض کی: میں نے اس کے ذریعے یہ ارادہ کیا ہے کہ بڑی پریشانی کے دن میں پریشانی سے بچا رہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تم گوشت نہیں کھاتے ہو، انہوں نے عرض کی: میں نے اس کے ذریعے اس کھانے کا ارادہ کیا ہے، جو اس سے زیادہ بہتر ہو گا اور جو جنت میں ملے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ بات پتہ چلی ہے کہ تم اپنے اہل خانہ کو ان کا حق نہیں دیتے ہو، انہوں نے عرض کی: میں نے اس کے ذریعے ایسی خواتین کے حصول کا ارادہ کیا ہے، جو ان سے بہتر ہوں گی اور جو جنت میں ملیں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمرو! تمہارے لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے میں بہترین نمونہ ہے، اللہ کے رسول نفلی روزہ رکھتے بھی ہیں اور ترک بھی کر دیتے ہیں (رات کے وقت) سو بھی جاتے ہیں اور نوافل بھی پڑھتے ہیں اور وہ گوشت بھی کھاتے ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ کو ان کا حق بھی دیتے ہیں اے عبداللہ! بے شک اللہ تعالیٰ کا تم پر حق ہے، تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے یہ اجازت دیجئے کہ میں پانچ دن نفلی روزے رکھا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: چار دن روزے رکھ لیا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: میں تین دن روزے رکھ لیا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: میں دو دن روزہ رکھ لیا کروں اور ایک دن چھوڑ دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: پھر میں ایک دن نفلی روزہ رکھ لیا کروں اور ایک دن ترک کر دیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ میرے بھائی سیدنا داؤد علیہ السلام کا روزہ رکھنے کا طریقہ ہے۔ اے عبداللہ بن عمرو! اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب تم ردّی (یا برے) لوگوں میں باقی رہ جاؤ گے، ان لوگوں کے عہد اور میثاق ختم ہو جائیں گے اور وہ یوں ہو جائیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں مخالف سمت میں کر کے یہ بات ارشاد فرمائی، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس چیز کو اختیار کرنا، جسے تم نیکی سمجھو اور اس چیز کو ترک کر دینا، جسے تم منکر سمجھو، اور تم صرف اپنی ذات کے لئے عمل کرنا، لوگوں کو اور ان کے عمومی مسائل کو (ان کے حال پر) چھوڑ دینا۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا آپ انہیں ساتھ لے کر چلتے ہوئے گئے اور ان کا ہاتھ اُن کے والد کے ہاتھ میں رکھ دیا اور فرمایا: ”تم اپنے باپ کی اطاعت کرنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب جنگ صفین کا موقع آیا، تو ان کے والد نے ان سے کہا: اے عبداللہ! تم نکلو اور جنگ کرو، انہوں نے عرض کی: اے ابا جان! آپ مجھے یہ حکم دے رہے ہیں کہ میں نکل کے جنگ کروں؟ جبکہ آپ نے اس دن وہ بات سنی تھی، جس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تاکید کی تھی کہ جو بھی آپ نے تاکید کی تھی، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر یہ کہتا ہوں: اے عبداللہ بن عمرو! کہ کیا اللہ کے رسول نے تمہیں جو آخری تلقین کی تھی، وہ یہ نہیں تھی؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارا ہاتھ پکڑ کر اسے میرے ہاتھ میں دیا تھا اور پھر فرمایا تھا: ”اپنے باپ کی اطاعت کرنا“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر میں یہ تاکید کرتا ہوں کہ تم نکل کر جنگ میں حصہ لو، تو وہ تلوار گردن میں لڑکا کر نکلے، جب جنگ شروع ہوئی تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار پڑھے: ”جنگ بھڑک اُٹھی ہے اور میں نے اس کے لیے تیاری کی ہے کہ کمر ہمت باندھ لی اور پشت کو مضبوط کر لیا، ایک بندش کو دوسری بندش سے ملا دیا ہے، جب بندش کی وجہ سے رسی اچھلے گی تو تیز ہو جائے گی، بڑے اونٹ کی جسامت بھرپور ہے، جب وہ پانی سے تر ہو گا، تو گرم (یعنی غصے والی) نگاہ سے دیکھے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے یہ اشعار پڑھے: ”صفین کے مقام پر میرے کھڑے ہونے اور موجود ہونے (کی کیفیت) اونٹ کو کسی دن لاحق ہو، تو اس کے بال سفید ہو جائیں وہ شام جس میں اہل عراق آئے اور وہ یوں تھے، جیسے وہ موسم بہار کا بادل ہوں، جنہیں جنوب نامی ہوائیں بلند کرتی ہیں، اور ہم پچھاڑے ہوئے ہونے کے عالم میں آئے، اور ہماری صفیں یوں تھیں، جیسے سمندر کی موجیں مدوجزر کے عالم میں ایک دوسرے پر سوار ہوتی ہیں، جب مجھے لگا کہ وہ لوگ تیزی سے پیٹھ پھیر جائیں گے، تو ان کے دستے ہمارے سامنے آئے، جو دستے جوش سے حرکت کر رہے تھے، دن بھر ہماری چکی گھومی اور ان کی بھی چکی گھومی، تو کندھے نہیں مڑے، انہوں نے ہم سے کہا: ہم یہ سمجھتے ہیں تم لوگوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لینی چاہیے، تو ہم نے کہا: ہم یہ نہیں سجھتے کہ تم لوگوں کو جنگ کرنی چاہیے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ ابتدائی حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے عبدالملک بن قدامہ جمحی کی عمرو بن شعیب سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبدالملک نامی راوی کو یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12047]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12048
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ قَالَ: شَهِدْنَا مَعَ عَلِيٍّ صِفِّينَ، وَقَدْ وَكَّلْنَا بِفَرَسِهِ رَجُلَيْنِ، فَكَانَتْ إِذَا كَانَتْ مِنَ الرَّجُلِ غَفْلَةٌ غَمَزَ عَلِيٌّ فَرَسَهُ فَإِذَا هُوَ فِي عَسْكَرِ الْقَوْمِ فَيَرْجِعُ إِلَيْنَا وَقَدْ خَضَّبَ سَيْفَهُ دَمًا وَيَقُولُ: يَا أَصْحَابِي، اعْذُرُونِي اعْذُرُونِي. فَكُنَّا إِذَا تَوَادَعْنَا دَخَلَ هَؤُلَاءِ فِي عَسْكَرِ هَؤُلَاءِ، فَكَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ عَلَمًا لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَسْلُكُ عَمَّارٌ وَادِيًا مِنْ أَوْدِيَةِ صِفِّينَ إِلَّا تَبِعَهُ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَهَيْنَا إِلَى هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، وَقَدْ رَكَزَ الرَّايَةَ، فَقَالَ: مَا لَكَ يَا هَاشِمُ أَعَوَرًا وَجُبْنًا؟ لَا خَيْرَ فِي أَعْوَرَ لَا يَغْشَى النَّاسَ. فَنَزَعَ هَاشِمٌ الرَّايَةَ وَهُوَ يَقُولُ: أَعْوَرُ يَبْغِي أَهْلَهُ مَحَلًّا
قَدْ عَالَجَ الْحَيَاةَ حَتَّى مَلَّا
لَا بُدَّ أَنْ يَفِلَّ أَوْ يُفَلَّا.
فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: أَقْبِلْ، فَإِنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ الْأَبَارِقَةِ، وَقَدْ تَزَيَّنَ الْحُورُ الْعِينُ مَعَ مُحَمَّدٍ وَحِزْبِهِ فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى. فَمَا رَجَعَا حَتَّى قُتِلَا. وَكُنَّا إِذَا تَوَادَعْنَا دَخَلَ هَؤُلَاءِ فِي عَسْكَرِ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ فِي عَسْكَرِ هَؤُلَاءِ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا أَرْبَعَةٌ يَسِيرُونَ: مُعَاوِيَةُ، وَأَبُو الْأَعْوَرِ السُّلَمِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَابْنُهُ، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: إِنْ أَخَذْتُ عَنْ يَمِينِي اثْنَيْنِ لَمْ أَسْمَعْ كَلَامَهُمْ، فَاخْتَرْتُ لِنَفْسِي أَنْ أَضْرِبَ فَرَسِي فَأُفَرِّقَ بَيْنَهُمْ، فَفَعَلْتُ، فَجَعَلْتُ اثْنَيْنِ عَنْ يَمِينِي وَاثْنَيْنِ عَنْ يَسَارِي، فَجَعَلْتُ أُصْغِي بِسَمْعِي أَحْيَانًا إِلَى مُعَاوِيَةَ وَإِلَى أَبِي الْأَعْوَرِ، وَأَحْيَانًا إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَإِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، فَسَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ لِأَبِيهِ: يَا أَبَتِ، قَدْ قَتَلْنَا هَذَا الرَّجُلَ، وَقَدْ قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ. قَالَ: وَأَيُّ رَجُلٍ؟ قَالَ: عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ بِنَاءِ الْمَسْجِدِ، وَنَحْنُ نَنْقُلُ لَبِنَةً لَبِنَةً، وَعَمَّارٌ يَحْمِلُ لَبِنَتَيْنِ لَبِنَتَيْنِ، وَأَنْتَ تَرْحَضُ:" أَمَا إِنَّهُ سَتَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، وَأَنْتَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: اسْكُتْ، فَوَاللَّهِ مَا تَزَالُ تَدْحَضُ فِي بَوْلِكَ، أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ، إِنَّمَا قَتَلَهُ مَنْ جَاءُوا بِهِ فَأَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا. قَالَ: فَتَنَادَوْا فِي عَسْكَرِ مُعَاوِيَةَ: إِنَّمَا قَتَلَ عَمَّارًا مَنْ جَاءَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِ الطَّبَرَانِيِّ، وَالْبَزَّارُ بِقَوْلِهِ:" تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ" عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَحْدَهُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَأَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
ابوعبدالرحمن سلمی بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنگ صفین میں شریک ہوئے، ہم نے دو آدمیوں کو ان کے گھوڑے کا نگران مقرر کیا، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان افراد کی طرف سے تھوڑی سی غفلت نظر آئی، تو وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور دشمن کے لشکر میں چلے گئے، جب وہ واپس آئے تو ان کی تلوار پر خون لگا ہوا تھا، انہوں نے کہا: اے میرے ساتھیو! مجھے معذور سمجھو، مجھے معذور سمجھو، جب ہم (عارضی) جنگ بندی کرتے تو اِدھر کے لوگ اُدھر کے لشکر میں چلے جاتے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے لئے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نشان کی حیثیت رکھتے ہیں، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ صفین کی جس بھی وادی میں چلیں گے، تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ان کے پیچھے جائیں گے، راوی کہتے ہیں: ہم لوگ ہاشم بن عتبہ بن ابووقاص کے پاس آئے، جس نے جھنڈا لہرایا ہوا تھا، انہوں نے کہا: اے ہاشم! تمہارا کیا معاملہ ہے؟ کیا تم کانے یا بزدل ہو؟ ایسے کانے شخص میں کوئی بھلائی نہیں ہے، جو لوگوں پر حملہ نہ کر سکے، تو ہاشم نے جھنڈا الگ کیا اور یہ اشعار پڑھے: ”کانا شخص اپنی بیوی کے لیے راستہ تلاش کرتا ہے، وہ یوں زندگی گزارتا ہے کہ اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے، تو یہ ضروری ہے کہ وہ حدت کو ختم کرے یا اس کو ختم کر دیا جائے۔“ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: تم آگے آؤ! کیونکہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے، اور حورعین آراستہ ہو چکی ہیں جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ رفیق اعلیٰ میں ہیں، راوی کہتے ہیں: پھر ہمارے واپس آنے سے پہلے وہ دونوں شہید ہو گئے، جب ہم (عارضی) جنگ بندی کرتے تو اِدھر کے لوگ اُدھر کے لشکر میں اور اُدھر کے لوگ اِدھر کے لشکر میں آ جاتے، (ایسے ہی ایک موقع پر) میں نے دیکھا کہ چار افراد چلتے ہوئے جا رہے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا اعور سلمی رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ) میں نے دل میں سوچا کہ اگر میں دائیں طرف ہو کے جاتا ہوں، تو میں ان لوگوں کا کلام نہیں سن سکوں گا، تو میں نے یہ کیا کہ میں نے اپنے گھوڑے کو ایڑ لگائی، اور ان کے درمیان آ گیا، تو دو افراد میرے دائیں طرف ہو گئے اور دو افراد میرے بائیں طرف ہو گئے، میں نے توجہ سے سننے کی کوشش کی کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابواعور رضی اللہ عنہ کیا بات کر رہے ہیں؟ اور یہ بھی توجہ سے سننے کی کوشش کی کہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور ان کے صاحبزادے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کیا بات کر رہے ہیں؟ تو میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کو اپنے والد سے یہ کہتے ہوئے سنا: اے ابا جان! ہم نے ان صاحب (یعنی سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ) کو شہید کر دیا ہے، جبکہ ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مخصوص بات ارشاد فرمائی تھی، انہوں نے دریافت کیا: کون سے صاحب؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ، کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب آپ مسجد تعمیر کروا رہے تھے اور ہم ایک ایک اینٹ اُٹھا کے لا رہے تھے اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں اُٹھا کے لا رہے تھے اور آپ کی یہ حالت تھی کہ آپ گومگو کا شکار تھے (یعنی اس وقت آپ نے اسلام قبول نہیں کیا تھا)، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے) ارشاد فرمایا تھا: ”عنقریب ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا اور تم اہل جنت میں سے ہو گے۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ خاموش ہو جائیں! اللہ کی قسم! آپ الٹی بات کر رہے ہیں، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ انہیں تو اُن لوگوں نے قتل کروایا ہے، جو انہیں لے کے آئے تھے اور انہیں ہمارے دو نیزوں کے درمیان ڈال دیا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے لشکر کے درمیان یہ بات پھیل گئی کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو اس شخص نے قتل کروایا ہے، جو انہیں لے کر (میدان جنگ میں) آیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اسے امام طبرانی کی مانند نقل کیا ہے، اور امام بزار نے روایت کے یہ الفاظ: ”عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا۔“ یہ الفاظ صرف سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کئے ہیں، امام أحمد اور ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12048]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3281) اخرجه أبو يعلى فى المسند (7351)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 436، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6887»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12049
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ دَخَلَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ عَلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَقَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَامَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ [ فَزِعًا ] يُرَجِّعُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: [ مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارٌ ] . فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: قَدْ قُتِلَ عَمَّارٌ، فَمَاذَا؟ قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: دَحَضْتَ فِي بَوْلِكَ، أَنَحْنُ قَتَلْنَاهُ، إِنَّمَا قَتَلَهُ عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ، جَاءُوا بِهِ حَتَّى أَلْقَوْهُ بَيْنَ رِمَاحِنَا، أَوْ قَالَ: بَيْنَ سُيُوفِنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحْمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، وَهُوَ ثِقَةٌ.
محمد بن عمرو بن حزم بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ پریشانی کے عالم میں کھڑے ہوئے اور وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے، تو کیا ہوا؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“ تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ غلط بات کر رہے ہیں، کیا ہم نے انہیں قتل کیا ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے انہیں قتل کروایا ہے، جو انہیں (میدان جنگ میں) لے کر آئے تھے، یہاں تک کہ ان لوگوں نے اُن صاحب کو ہمارے نیزوں کے درمیان ڈال دیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہماری تلواروں کے درمیان ڈال دیا۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمرو کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12049]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7176 و 7175) اخرجه احمد فى المسند (199/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12050
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: مَا زَالَ جَدِّي كَافًّا سِلَاحَهُ حَتَّى قُتِلَ عَمَّارٌ بِصِفِّينَ، فَسَلَّ سَيْفَهُ، فَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ وَهُوَ لَيِّنٌ.
محمد بن عمارہ بن خزیمہ بن ثابت بیان کرتے ہیں: میرے دادا مسلسل اپنے ہتھیاروں کو روک کے رکھتے رہے (یعنی انہوں نے لڑائی میں حصہ نہیں لیا) یہاں تک کہ جب صفین کے مقام پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، تو میرے دادا نے اپنی تلوار نکال لی اور جنگ میں حصہ لیا، یہاں تک کہ شہید ہو گئے، انہوں نے یہ بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12050]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (214/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12051
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّهُ أَهْدَى إِلَى أُنَاسٍ هَدَايَا، فَفَضَّلَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ الْهَدِيَّةِ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے لوگوں کو کچھ تحائف دیے اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو کچھ اضافی ادائیگی کی، اُن سے اس بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک باغی گروہ اسے قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں تحفہ دینے کا ذکر نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12051]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7342) أخرجه احمد فى المسند (197/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17312، 17324»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12052
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ: كَانَ عَمَّارٌ قَدْ وَلِعَ بِقُرَيْشٍ وَوَلِعَتْ بِهِ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ فَضَرَبُوهُ، فَخَرَجَ عُثْمَانُ بِعَصًا، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا لِي وَلِقُرَيْشٍ، فَعَلَ اللَّهُ بِقُرَيْشٍ وَفَعَلَ، فَغَدَوْا عَلَى رَجُلٍ فَضَرَبُوهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِعَمَّارٍ:" تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ بِاخْتِصَارِ الْقِصَّةِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ الرَّمْلِيُّ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
زید بن وہب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا قریش کے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہو گیا، وہ لوگ ان کے پاس آئے اور ان کی پٹائی کی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نکلے ان کے پاس عصا تھا، وہ منبر پر چڑھے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میرا قریش کے ساتھ کیا واسطہ؟ اللہ تعالیٰ قریش کے ساتھ یہ یہ کرے اور وہ کرے۔“ یہ لوگ ایک شخص کے پاس گئے اور اُس کی پٹائی کی، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آپ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ایک باغی گروہ تمہیں قتل کر دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں واقعہ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بدیل رملی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (516)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12053
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ، وَكَانَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَحْمِلُ صَخْرَتَيْنِ، فَقَالَ:" وَيْحَ ابْنَ سُمَيَّةَ، تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى مُنْقَطِعٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ الْعَلَّافُ الرَّازِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تعمیر کروا رہے تھے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ دو پتھر اٹھا کے لا رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابن سمیہ کا ستیاناس ہو! ایک باغی گروہ اسے قتل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کی سند منقطع ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی أحمد بن عمر علاف رازی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12053]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4181)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6311»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12054
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمْ أَجِدْنِي آسَى عَلَى شَيْءٍ إِلَّا أَنِّي لَمْ أُقَاتِلِ الْفِئَةَ الْبَاغِيَةَ مَعَ عَلِيٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مجھے کسی بھی چیز پر اتنا افسوس محسوس نہیں ہوتا، جتنا اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر باغی گروہ کے ساتھ جنگ کیوں نہیں کی؟
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک (سند) کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12054]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12055
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: ضَرَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي خَاصِرَتِي، فَقَالَ:" خَاصِرَةٌ مُؤْمِنَةٌ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ، آخِرُ زَادِكَ ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَسَانِيدُهُ كُلُّهَا فِيهَا ضَعْفٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا كَثِيرَةٌ فِي مَنَاقِبِ عَمَّارٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے میرے پہلو پر ہاتھ مارا اور فرمایا: ”یہ ایک مومن پہلو ہے، تمہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا اور تمہاری آخری خوراک پانی ملا ہوا، دودھ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی بہت سی احادیث سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12055]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12056
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارًا يَوْمَ صِفِّينَ شَيْخًا كَبِيرًا آدَمَ طِوَالًا، أَخَذَ الْحَرْبَةَ بِيَدِهِ وَيَدُهُ تُرْعِدُ، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَقَدْ قَاتَلْتُ بِهَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّى بَلَغُوا بِنَا شَعَفَاتِ هَجَرَ، لَعَرَفْتُ أَنَّ مُصْلِحِينَا عَلَى الْحَقِّ وَأَنَّهُمْ عَلَى الضَّلَالَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ: لَقَدْ قَاتَلْتُ صَاحِبَ هَذِهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَهَذِهِ الرَّابِعَةُ.
عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے دن میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ ایک بوڑھے عمر رسیده، گندمی رنگت کے مالک، طویل القامت شخص تھے، انہوں نے اپنے ہاتھ میں نیزہ پکڑا ہوا تھا اور ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا، انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میں نے اس جھنڈے کے ہمراہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تین جنگوں میں حصہ لیا ہے اور یہ چوتھی جنگ ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر وہ لوگ ہم پر حملہ کرتے ہوئے ہمیں لے کر ”ھجر“ کے بالائی حصے تک پہنچ جائیں، تو بھی میں یہ بات جانتا ہوں کہ ہم لوگ حق پر ہیں اور وہ لوگ گمراہی پر ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن سلمہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، البتہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اس (جھنڈے) والے کے خلاف تین مرتبہ جنگ کی ہے اور یہ چوتھی مرتبہ ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12056]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں