الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِيمَنْ ذَكَرَ أَنَّهُ شَهِدَ الْجَمَلَ أَوْ صِفِّينَ .
ان لوگوں کا بیان، جنہوں نے جنگ جمل، یا جنگ صفین میں حصہ لیا
حدیث نمبر: 12067
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: أُسَيْدُ بْنُ مَالِكٍ أَبُو عَمْرَةَ، وَيُقَالُ: يَسِيرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مِحْصَنٍ، وَيُقَالُ: ثَعْلَبَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ مِحْصَنٍ، وَيُقَالُ: عَمْرُو بْنُ مِحْصَنٍ مِنْ بَنِي مَازِنِ بْنِ النَّجَّارِ، وَيُقَالُ: إِنَّ أَبَا عَمْرَةَ أَعْطَى عَلِيًّا مِائَةَ أَلْفِ دِرْهَمٍ أَعَانَهُ بِهَا يَوْمَ الْجَمَلِ، وَقُتِلَ يَوْمَ صِفِّينَ جَبَلَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَالْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرِو بْنِ غَزِيَّةَ، وَهُوَ الَّذِي كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الْقِتَالِ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَتُرِيدُونَ أَنْ نَقُولَ لِرَبِّنَا إِذَا لَقِينَاهُ: رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا؟، وَحَنْظَلَةُ بْنُ النُّعْمَانِ، وَخَالِدُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَخَالِدُ بْنُ أَبِي دُجَانَةَ، وَخُوَيْلِدُ بْنُ عَمْرٍو، بَدْرِيٌّ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ، وَرَبِيعَةُ بْنُ قَيْسِ بْنِ عَدْوَانَ، وَرَبِيعَةُ بْنُ عَبَّادٍ الدُّؤَلِيُّ. ذَكَرَهُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ، وَفِي الْإِسْنَادِ إِلَيْهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: ان میں سے ایک سیدنا اُسید بن مالک ابوعمرہ رضی اللہ عنہ ہیں، یہ بات کہی جاتی ہے ایک صاحب سیدنا یسیر بن عمرو محصن رضی اللہ عنہ ہیں، اور ایک روایت کے مطابق سیدنا ثعلبہ بن عمرو بن محصن رضی اللہ عنہ اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عمرو بن محصن رضی اللہ عنہ ہیں، ان کا تعلق بنو مازن بن نجار سے ہے، ایک روایت کے مطابق ابوعمرہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ایک لاکھ درہم دیے تھے، جن کے ذریعے انہوں نے جنگ جمل کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مدد کی تھی، جنگ صفین کے موقع پر سیدنا جبلہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا حجاج بن عمرو غزیہ رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے، یہ وہ صاحب تھے جنہوں نے جنگ کے موقع پر یہ کہا: تھا: اے انصار کے گروہ! کیا تم یہ چاہتے ہو کہ جب ہم اپنے پرودگار کی بارگاہ میں حاضر ہوں، تو اس سے یہ کہیں: اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی تھی، تو انہوں نے ہمیں راستے سے بھٹکا دیا۔ ایک صاحب سیدنا حنظلہ بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں، ایک صاحب سیدنا خالد بن ابوخالد رضی اللہ عنہ، ایک صاحب سیدنا خالد بن ابودجانہ رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا خویلد بن عمرو رضی اللہ عنہ ہیں، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف ہے اور وہ بنو سلمہ سے تعلق رکھتے ہیں، سیدنا ربیعہ بن قیس بن عدوان رضی اللہ عنہ ہیں، سیدنا ربیعہ بن عباد دؤلی رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان سب کا ذکر عبیداللہ بن ابورافع نے کیا ہے، اور ان تک سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12067]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12068
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَاتَلَ خُزَيْمَةُ بْنُ ثَابِتٍ يَوْمَ صِفِّينَ حَتَّى قُتِلَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
محمد بن عمارہ بن خزیمہ بن ثابت بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے موقع پر سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے جنگ میں حصہ لیا، یہاں تک کہ وہ شہید ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12068]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12068]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3711)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
14. بَابٌ فِي الْحَكَمَيْنِ .
دو ثالثوں کا بیان
حدیث نمبر: 12069
عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ حَكَمَانِ ضَالَّانِ، ضَالٌّ مَنْ تَبِعَهُمَا". فَقُلْتُ: يَا أَبَا مُوسَى، انْظُرْ لَا تَكُنْ أَحَدَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: هَذَا عِنْدِي بَاطِلٌ لِأَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَلِيٍّ شَيْخٌ مَجْهُولٌ لَا يُعْرَفُ، قُلْتُ: إِنَّمَا ضَعْفُهُ مِنْ عَلِيِّ بْنِ عَابِسٍ الْأَسَدِيِّ فَإِنَّهُ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: هَذَا عِنْدِي بَاطِلٌ لِأَنَّ جَعْفَرَ بْنَ عَلِيٍّ شَيْخٌ مَجْهُولٌ لَا يُعْرَفُ، قُلْتُ: إِنَّمَا ضَعْفُهُ مِنْ عَلِيِّ بْنِ عَابِسٍ الْأَسَدِيِّ فَإِنَّهُ مَتْرُوكٌ.
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس امت میں دو ثالث ہوں گے، وہ دونوں گمراہ ہوں گے اور اُن دونوں کی پیروی کرنے والا بھی گمراہ ہو گا۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے ابوموسیٰ! آپ اس بات کا جائزہ لیجئے گا کہ کہیں آپ ان دونوں میں سے ایک نہ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے نزدیک یہ روایت جھوٹی ہے، کیونکہ جعفر بن علی نامی شخص ایک مجہول شیخ ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس کا ضعف صرف علی بن عابس اسدی کی وجہ سے ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12069]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میرے نزدیک یہ روایت جھوٹی ہے، کیونکہ جعفر بن علی نامی شخص ایک مجہول شیخ ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس کا ضعف صرف علی بن عابس اسدی کی وجہ سے ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12069]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12070
وَعَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَقُولُ: يَا أَبَا مُوسَى، أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ". فَأَنَا سَائِلُكَ عَنْ حَدِيثٍ فَإِنْ صَدَقْتَ، وَلَا يَعْتِبُ عَلَيْكَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ يُقَرِّرُكَ، ثُمَّ أَنْشُدُكَ اللَّهَ، أَلَيْسَ إِنَّمَا عَنَاكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنَفْسِكَ، فَقَالَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ فِتْنَةٌ فِي أُمَّتِي، أَنْتَ يَا أَبَا مُوسَى فِيهَا، نَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَاعِدٌ، وَقَاعِدٌ خَيْرٌ مِنْكَ قَائِمٌ، وَقَائِمٌ خَيْرٌ مِنْكَ مَاشٍ". فَخَصَّكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يَعُمَّ النَّاسَ، فَخَرَجَ أَبُو مُوسَى وَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَاللَّفْظُ لَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَاللَّفْظُ لَهُ.
ابومریم بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: اے ابوموسیٰ! کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جو شخص میری طرف جان بوجھ کر کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔“ اور میں آپ سے ایک حدیث کے بارے میں دریافت کرنے لگا ہوں، اگر آپ نے سچ بیانی کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب آپ پر عتاب نہیں کریں گے، میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص، آپ کو مخاطب کر کے یہ ارشاد نہیں فرمایا تھا: ”عنقریب میری امت میں ایک فتنہ رونما ہو گا، اے ابوموسیٰ! جس میں تم بھی موجود ہو گے، جس میں سویا ہوا شخص بیٹھنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا، بیٹھنے والا شخص کھڑے ہونے والے سے زیادہ بہتر ہو گا اور کھڑا ہونیوالا شخص چلنے والے سے زیادہ بہتر ہو گا (یا مراد یہ ہو سکتی کہ اگر تم اس میں سوئے رہے، تو یہ تمہارے لئے بیٹھے رہنے سے زیادہ بہتر ہو گا اور اگر تم بیٹھے رہے، تو یہ تمہارے کھڑے ہونے سے زیادہ بہتر ہو گا اور اگر تم کھڑے رہے، تو یہ تمہارے لئے چلنے سے زیادہ بہتر ہو گا)۔ پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص تمہارا ذکر کیا تھا، عمومی طور پر لوگوں کو مراد نہیں لیا تھا، تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12070]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12070]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1636)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12071
وَفِي رِوَايَةٍ لِلطَّبَرَانِيِّ: عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ، وَهُوَ عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام طبرانی کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن ابوفاطمہ ہے اور وہ علی بن حزور ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12071]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12072
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الضَّحَّاكِ الْحَرَامِيِّ قَالَ: قَامَ عَلِيٌّ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ حِينَ اخْتَلَفَ الْحَكَمَانِ، فَقَالَ: قَدْ كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ هَذِهِ الْحُكُومَةِ فَعَصَيْتُمُونِي. فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى آدَمُ فَقَالَ: إِنَّكَ وَاللَّهِ مَا نَهَيْتَنَا، وَلَكِنَّكَ أَمَرْتَنَا وَدَمَّرْتَنَا، فَلَمَّا كَانَ فِيهَا مَا تَكْرَهُ بَرَّأْتَ نَفْسَكَ وَنَحَلْتَنَا ذَنْبَكَ. فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: وَمَا أَنْتَ وَهَذَا الْكَلَامُ؟ قَبَّحَكَ اللَّهُ، وَاللَّهِ لَقَدْ كَانَتِ الْجَمَاعَةُ وَكُنْتَ فِيهَا خَامِلًا، فَلَمَّا كَانَتِ الْفِتْنَةُ نَجَمَتْ فِيهَا نُجُومُ قَرْنِ الْمَاعِزَةِ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ: لِلَّهِ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، وَاللَّهِ لَئِنْ كَانَ ذَنْبًا إِنَّهُ لَصَغِيرٌ مَغْفُورٌ، وَلَئِنْ كَانَ حَسَنًا إِنَّهُ لَعَظِيمٌ مَشْكُورٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ وَوَلَدُهُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الضَّحَّاكِ وَوَلَدُهُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُمَا.
محمد بن ضحاک حزامی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ کے منبر پر کھڑے ہوئے، یہ اُس وقت کی بات ہے جب ثالثوں کے درمیان اختلاف ہو گیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہیں اس ثالثی سے منع کیا تھا، اور تم لوگوں نے میری بات نہیں مانی، تو گندمی رنگت کا ایک نوجوان ان کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا: اللہ کی قسم! آپ نے ہمیں منع نہیں کیا تھا، بلکہ آپ نے تو ہمیں حکم دیا تھا اور آپ نے ہمیں برباد کروا دیا، اور جب اس صورت حال میں وہ چیز سامنے آئی، جو آپ کو پسند نہیں تھی، تو آپ نے خود کو بری الذمہ ظاہر کر دیا اور اپنا گناہ ہمارے ذمہ ڈال دیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم کون ہو اور یہ کلام کس بنیاد پر کر رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ تمہیں قبیح کرے، اللہ کی قسم! جب جماعت متحد تھی تو تم اس میں گمنام تھے، جب فتنہ آیا تو تم اس میں بکری کے سینگ کی طرح (خوامخواہ) نکل آئے، پھر وہ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: اللہ کے نزدیک وہ موقف کتنا عمدہ ہے، جو سعد بن مالک اور عبداللہ بن عمر نے اختیار کیا، اللہ کی قسم! اگر یہ گناہ تھا، تو پھر یہ چھوٹا گناہ ہے، جس کی مغفرت ہو جائے گی اور اگر یہ اچھائی ہے، تو یہ بڑی چیز ہے، جس کا شکر قبول کیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، محمد بن ضحاک اور اس کا بیٹا یحیی، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12072]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، محمد بن ضحاک اور اس کا بیٹا یحیی، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12072]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (319)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصُّلْحِ وَمَا كَانَ بَعْدَهُ .
صلح کے بارے میں اور اس کے بعد جو صورتحال ہوئی اس کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12073
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ أَنَّهُ قَالَ حِينَ هَاجَ النَّاسُ فِي أَمْرِ عُثْمَانَ: أَيُّهَا النَّاسُ، لَا تَقْتُلُوا هَذَا الشَّيْخَ، وَاسْتَعْتِبُوهُ، فَإِنَّهُ لَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ نَبِيَّهَا فَيَصْلُحُ أَمْرُهُمْ حَتَّى يُهْرَاقَ دِمَاءُ سَبْعِينَ أَلْفًا مِنْهُمْ، وَلَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ خَلِيفَتَهَا فَيَصْلُحُ أَمْرُهُمْ حَتَّى يُهْرَاقَ دِمَاءُ أَرْبَعِينَ أَلْفًا. فَلَمْ يَنْظُرُوا فِيمَا قَالَ وَقَتَلُوهُ، فَجَلَسَ لِعَلِيٍّ عَلَى الطَّرِيقِ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: أُرِيدُ أَرْضَ الْعِرَاقِ. قَالَ: لَا تَأْتِ الْعِرَاقَ، وَعَلَيْكَ بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَوَثَبَ إِلَيْهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ عَلِيٍّ وَهَمُّوا بِهِ، فَقَالَ عَلِيٌّ: دَعُوهُ، فَإِنَّهُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ. فَلَمَّا قُتِلَ عَلِيٌّ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لِابْنِ مَعْقِلٍ: هَذِهِ رَأْسُ الْأَرْبَعِينَ وَسَيَكُونُ عَلَى رَأْسِهَا صُلْحٌ، وَلَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ نَبِيَّهَا إِلَّا قُتِلَ بِهِ سَبْعُونَ أَلْفًا، وَلَنْ تَقْتُلَ أُمَّةٌ خَلِيفَتَهَا إِلَّا قُتِلَ بِهِ أَرْبَعُونَ أَلْفًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ هَذِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ هَذِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي مَنَاقِبِ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے میں جب لوگوں نے احتجاج کیا تو انہوں نے یہ فرمایا: اے لوگو! تم اس بزرگ کو قتل نہ کرنا اور ان سے (شکایات کا) ازالہ طلب کرنا کیونکہ جب بھی کسی امت نے اپنے نبی کو شہید کیا تو ان لوگوں کا معاملہ اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوا، جب تک ان میں سے ستر ہزار لوگوں کا خون نہیں بہا دیا گیا اور جب بھی کسی امت نے اپنے نبی کے خلیفہ کو شہید کیا تو ان لوگوں کا معاملہ اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوا، جب تک ان میں سے چالیس ہزار افراد کا خون نہیں بہا دیا گیا، لیکن لوگوں نے ان کی کہی ہوئی بات پر توجہ نہیں دی اور انہیں (یعنی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو) شہید کر دیا، ایک مرتبہ وہ راستے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کہاں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے فرمایا: عراق کی سرزمین کی طرف جانا چاہتا ہوں، سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ عراق نہ جائیں، آپ اللہ کے رسول کے منبر پر تشریف فرما ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے کچھ ان پر حملہ کرنے لگے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہیں چھوڑ دو کیونکہ یہ ہم میں سے، اہل بیت میں سے ایک ہیں، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے ابن معقل سے کہا: یہ چالیس ہجری ہے، اس کے اختتام پر صلح ہو گی، جب بھی کسی امت نے اپنے نبی کو شہید کیا، تو اس کے بدلے میں ستر ہزار افراد شہید کیے گئے اور جب بھی کسی امت نے نبی کے خلیفہ کو شہید کیا، تو اس کے بدلے میں چالیس ہزار لوگ قتل کئے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کا ایک طریق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12073]
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس روایت کا ایک طریق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12073]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12074
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ ابْنِي هَذَا - يَعْنِي الْحَسَنَ - سَيِّدٌ، وَلَيُصْلِحَنَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا: ”میرا یہ بیٹا سردار ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مسلمانوں کے دو گروہوں کے درمیان صلح کروائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12074]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12074]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2597)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2597»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12075
وَعَنْ أَبِي مِجْلَزٍ قَالَ: قَالَ عَمْرٌو وَالْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ لِمُعَاوِيَةَ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَجُلٌ عَيِيٌّ، وَإِنَّ لَهُ كَلَامًا وَرَأْيًا، وَإِنَّا قَدْ عَلِمْنَا كَلَامَهُ فَنَتَكَلَّمُ كَلَامَهُ فَلَا يَجِدُ كَلَامًا. قَالَ: لَا تَفْعَلُوا. فَأَبَوْا عَلَيْهِ، فَصَعِدَ عَمْرٌو الْمِنْبَرَ، فَذَكَرَ عَلِيًّا وَوَقَعَ فِيهِ، ثُمَّ صَعِدَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ وَقَعَ فِي عَلِيٍّ. ثُمَّ قِيلَ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ: اصْعَدْ. فَقَالَ: لَا أَصْعَدُ وَلَا أَتَكَلَّمُ حَتَّى تُعْطُونِي إِنْ قُلْتُ حَقًّا أَنْ تُصَدِّقُونِي، وَإِنْ قُلْتُ بَاطِلًا أَنْ تُكَذِّبُونِي. فَأَعْطَوْهُ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، فَقَالَ: أَنْشُدُكَمَا بِاللَّهِ يَا عَمْرُو وَيَا مُغِيرَةُ، أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ السَّابِقَ وَالرَّاكِبَ" أَحَدُهُمَا فُلَانٌ؟ قَالَا: اللَّهُمَّ بَلَى. قَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا مُعَاوِيَةُ وَيَا مُغِيرَةُ، أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ عَمْرًا بِكُلِّ قَافِيَةٍ قَالَهَا لَعْنَةً؟ قَالَا: اللَّهُمَّ بَلَى. قَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَمْرُو وَيَا مُعَاوِيَةُ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، أَتَعْلَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ قَوْمَ هَذَا؟ قَالَا: بَلَى. قَالَ الْحَسَنُ: فَإِنِّي أَحْمَدُ اللَّهَ الَّذِي وَقَعْتُمْ فِيمَنْ تَبَرَّأَ مِنْ هَذَا، قَالَ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى السَّاجِيِّ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: أَحَدُ الْأَثْبَاتِ مَا عَلِمْتُ فِيهِ جَرْحًا أَصْلًا، وَقَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: مُخْتَلَفٌ فِيهِ فِي الْحَدِيثِ، وَثَّقَهُ قَوْمٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى السَّاجِيِّ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: أَحَدُ الْأَثْبَاتِ مَا عَلِمْتُ فِيهِ جَرْحًا أَصْلًا، وَقَالَ ابْنُ الْقَطَّانِ: مُخْتَلَفٌ فِيهِ فِي الْحَدِيثِ، وَثَّقَهُ قَوْمٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابومجلز بیان کرتے ہیں سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ اور سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما ایک کمزور رائے شخص ہیں اور ان کا ایک مخصوص موقف ہے، ہم ان کے موقف کو جانتے ہیں، ہم اس حوالے سے کلام کر لیں گے، تو ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں رہے گا، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ ایسا نہ کرو! لیکن ان لوگوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی بات نہیں مانی، پھر سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے، انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ منبر پر چڑھے انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر تنقید کی، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے یہ کہا: گیا: آپ منبر پر چڑھیں، تو انہوں نے فرمایا: میں (اس وقت تک منبر پر) نہیں چڑھوں گا اور اس وقت تک بات چیت نہیں کروں گا، جب تک تم میرے ساتھ یہ طے نہیں کرتے کہ اگر میں نے سچ بات بیان کی، تو تم میری تصدیق کرو گے اور اگر میں نے غلط بات بیان کی، تو تم مجھے جھٹلا دو گے، لوگوں نے ان کے ساتھ یہ طے کر لیا، وہ منبر پر چڑھئے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر ارشاد فرمایا: اے عمرو! اور اے مغیرہ! میں آپ دونوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ دونوں یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”ہانک کر لے جانے والے اور سوار شخص پر، اللہ تعالیٰ لعنت کرے۔“ اور ان دونوں میں سے ایک شخص فلاں تھا، ان دونوں صاحبان نے جواب دیا، اللہ جانتا ہے ایسا ہی ہے، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے معاویہ اور اے مغیرہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ دونوں یہ بات جانتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے عمرو (بن العاص) کے کہے ہوئے ہر شعر کے بدلے میں اس پر ایک لعنت کی تھی، ان دونوں نے جواب دیا، اللہ جانتا ہے جی ہاں، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عمرو! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں اور اے معاویہ بن ابوسفیان! آپ سے بھی دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ دونوں یہ بات جانتے ہیں کہ اللہ کے رسول نے اس قوم پر لعنت کی ہے، ان دونوں نے جواب دیا، جی ہاں، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات پر اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے جن صاحب پر تنقید کی تھی وہ اس چیز سے لاتعلق ہیں (کہ اللہ کے رسول نے ان پر لعنت کی ہو)۔ راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد زکریا بن یحیی ساجی کے حوالے سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں یہ مثبت راویوں میں سے ایک ہے، مجھے اس کے بارے میں سرے سے کسی جرح کا علم نہیں ہے، ابن قطان کہتے ہیں حدیث کے بارے میں اس شخص کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، ایک قوم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12075]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد زکریا بن یحیی ساجی کے حوالے سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں یہ مثبت راویوں میں سے ایک ہے، مجھے اس کے بارے میں سرے سے کسی جرح کا علم نہیں ہے، ابن قطان کہتے ہیں حدیث کے بارے میں اس شخص کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، ایک قوم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12075]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2698)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12076
وَعَنْ عِيسَى بْنِ يَزِيدَ قَالَ: اسْتَأْذَنَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ عَلَى مُعَاوِيَةَ بِالْكُوفَةِ فَحَجَبَهُ مَلِيًّا، وَعِنْدَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، فَقَالَ: أَعَنْ هَذَيْنِ حَجَبْتَنِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ تَعْلَمُ أَنَّ صَاحِبَهُمْ جَاءَنَا فَمَلَأَنَا كَذِبًا - يَعْنِي عَلِيًّا - فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَاللَّهِ عِنْدَهُ مَهَرَةُ جَدِّكَ، وَطَعْنٌ فِي اسْتِ أَبِيكَ. فَقَالَ: أَلَا تَسْمَعُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا يَقُولُ؟ قَالَ: أَنْتَ بَدَأْتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عیسیٰ بن یزید بیان کرتے ہیں: اشعث بن قیس نے کوفہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت مانگی، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے اجازت دینے میں ذرا تاخیر کی، پھر جب وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو سیدنا معاویہ کے پاس سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہم بھی موجود تھے، اشعث نے کہا: اے امیرالمؤمنین! کیا آپ نے ان دو افراد کی وجہ سے مجھے اندر آنے نہیں دیا؟ جبکہ آپ یہ بات جانتے ہیں کہ ان کے آقا ہمارے پاس آئے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ سے بھر دیا، راوی کہتے ہیں: اس کی مراد سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! ان صاحب (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) کے پاس تمہارے دادا کا گھوڑا تھا اور انہوں نے تمہارے باپ پر وار کیا تھا (یعنی ان صاحب نے اسلام کی سربلندی کی خاطر تمہارے باپ دادا کے ساتھ جنگ کی تھی) تو اشعث نے کہا: اے امیرالمؤمنین! آپ سن رہے ہیں یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بات شروع تم نے کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12076]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12076]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (653)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف