الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ مِنْهُ فِي اتِّبَاعِ سُنَنِ مَنْ مَضَى .
پہلے لوگوں کے طریقوں کی پیروی کرنا
حدیث نمبر: 12106
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتُمْ أَشْبَهُ الْأُمَمِ بِبَنِي إِسْرَائِيلَ، لَتَرْكَبُنَّ طَرِيقَهُمْ حَذْوَ الْقُذَّةِ بِالْقُذَّةِ، حَتَّى لَا يَكُونَ فِيهِمْ شَيْءٌ إِلَّا كَانَ فِيكُمْ مِثْلُهُ، حَتَّى أَنَّ الْقَوْمَ لَتَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْمَرْأَةُ فَيَقُومُ إِلَيْهَا بَعْضُهُمْ فَيُجَامِعُهَا ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى أَصْحَابِهِ يَضْحَكُ إلَيهِمْ وَيَضْحَكُونَ إِلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ بنی اسرائیل کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والی امت ہو، اور تم ان کے طریقوں پر یوں عمل کرو گے، جس طرح تیر کا ایک پر دوسرے کے برابر ہوتا ہے، یہاں تک کہ ان میں جو چیز بھی تھی، وہ تمہارے درمیان بھی اس کی مانند ہو گی، یہاں تک کہ کچھ لوگوں کے پاس سے ایک عورت گزرے گی، تو ان لوگوں میں سے ایک شخص اُٹھ کر اس عورت کے پاس جائے گا اور اس کے ساتھ صحبت کرے گا، اور پھر وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آ جائے گا، وہ شخص انہیں دیکھ کے ہنس رہا ہو گا اور وہ لوگ اُسے دیکھ کے ہنس رہے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12106]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9882)، أخرجه مسند البزار برقم: 2048، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9882»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12107
وَعَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَتْرُكُ هَذِهِ الْأُمَّةُ شَيْئًا مِنْ سُنَنِ الْأَوَّلِينَ حَتَّى تَأْتِيَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ امت پہلے والے لوگوں کے ہر ایک طریقے پر عمل کرے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12107]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12107]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (315)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 315»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
22. بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ .
نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا
حدیث نمبر: 12108
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ فِي أُمَّتِي قَوْمًا يُعْطَوْنَ مِثْلَ أُجُورِ أَوَّلِهِمْ يُنْكِرُونَ الْمُنْكَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، سَمِعَ مِنْهُ الثَّوْرِيُّ فِي الصِّحَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَضْرَمِيِّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن حضرمی بیان کرتے ہیں: مجھے اُن صاحب نے یہ بات بتائی ہے، جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے، جنہیں امت کے پہلے لوگوں کے اجر کی مانند اجر دیا جائے گا، یہ وہ لوگ ہوں گے جو منکر کا انکار کریں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، ثوری نے تندرستی کے زمانے میں اس سے سماع کیا ہے اور عبدالرحمن بن حضرمی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12108]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (62/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22670»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
23. بَابٌ فِيمَنْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ عِنْدَ فَسَادِ النَّاسِ .
اس شخص کا بیان، جو لوگوں کے فساد کے وقت نیکی کا حکم دے گا
حدیث نمبر: 12109
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِهَذَا الدِّينِ إِقْبَالًا وَإِدْبَارًا، أَلَا وَإِنَّ مِنْ إِقْبَالِ هَذَا الدِّينِ أَنْ تَفْقَهَ الْقَبِيلَةُ بِأَسْرِهَا حَتَّى لَا يَبْقَى فِيهَا إِلَّا الْفَاسِقُ أَوِ الْفَاسِقَانِ ذَلِيلَانِ، فَهُمَا إِنْ تَكَلَّمَا قُهِرَا وَاضْطُهِدَا. وَإِنَّ مِنْ إِدْبَارِ هَذَا الدِّينِ أَنْ تَجْفُوَ الْقَبِيلَةُ بِأَسْرِهَا فَلَا يَبْقَى فِيهَا إِلَّا الْفَقِيهُ وَالْفَقِيهَانِ، فَهُمَا ذَلِيلَانِ إِنْ تَكَلَّمَا قُهِرَا وَاضْطُهِدَا. وَيَلْعَنُ آخِرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا، أَلَا وَعَلَيْهِمْ حَلَّتِ اللَّعْنَةُ حَتَّى يَشْرَبُوا الْخَمْرَ عَلَانِيَةً حَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالْقَوْمِ فَيَقُومَ إِلَيْهَا بَعْضُهُمْ فَيَرْفَعُ بِذَيْلِهَا كَمَا يَرْفَعُ بِذَنْبٍ النَّعْجَةِ، فَقَائِلٌ يَقُولُ يَوْمَئِذٍ: أَلَا وَارَيْتَهَا وَرَاءَ الْحَائِطِ، فَهُوَ يَوْمَئِذٍ فِيهِمْ مِثْلُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِيكُمْ، فَمَنْ أَمَرَ يَوْمَئِذٍ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ فَلَهُ أَجْرُ خَمْسِينَ مِمَّنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي وَأَطَاعَنِي وَبَايَعَنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس دین کی ایک آمد ہے اور ایک رخصتی ہو گی، اس دین کی آمد میں یہ بات شامل ہے کہ پورا قبیلہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کر لے گا اور پورے قبیلے میں ایک یا دو فاسق رہ جائیں گے، جو کمتر ہوں گے اور ان دونوں کا یہ عالم ہو گا کہ اگر وہ کوئی بات کریں گے، تو دب کے کریں گے اور زیرنگیں ہو کر کریں گے، اور اس دین کی رخصتی یہ ہو گی کہ پورا قبیلہ زیادتی کرے گا، ان میں صرف ایک یا دو عالم ہوں گے اور وہ دونوں کمتر ہوں گے، اگر وہ بات چیت کریں گے، تو دب کر کریں گے اور مجبور ہو کر کریں گے، اور اس امت کا آخری حصہ پہلے والوں پر لعنت کرے گا، خبردار! ان لوگوں پر لعنت حلال ہو جائے گی، یہاں تک کہ وہ لوگ اعلانیہ طور پر شراب نوشی کریں گے، یہاں تک ایک عورت کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے گی، تو ان میں سے ایک شخص اُٹھ کر اُس عورت کے پاس جائے گا اور اس عورت کے دامن کو یوں اٹھائے گا، جس طرح بکری کی دم کو اوپر کیا جاتا ہے، اس وقت کوئی شخص یہ کہے گا: تم اسے دیوار کے پیچھے لے جاؤ، تو ان لوگوں کے درمیان اُس شخص کا یہ عالم ہو گا، جو تمہارے درمیان ابوبکر اور عمر کی حالت ہے، اس وقت میں جو شخص نیکی کا حکم دے گا اور برائی سے منع کرے گا، اُسے ان پچاس افراد کی مانند اجر ملے گا، جنہوں نے مجھے دیکھا، مجھ پر ایمان لائے، میری اطاعت کی اور میری بیعت کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12109]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7863 و 7807)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7807، 7863، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4471، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3772/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
24. بَابٌ فِيمَنْ يَهَابُ الظَّالِمَ .
اس شخص کا بیان، جو ظالم سے خوف زدہ ہو جائے
حدیث نمبر: 12110
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ: أَنْتَ ظَالِمٌ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ، إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِيهِ فِي الْأَصْلِ غَلَطٌ فَلِهَذَا لَمْ أَذْكُرْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم کو یہ کہتے ہوئے خوف زدہ ہوتی ہے کہ تم ظالم ہو، تو پھر اُن کی رخصتی کا وقت آ جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام أحمد کے رجال بھی اسی طرح ہیں، البتہ ان کی اصل روایت میں غلطی آ گئی تھی، اس لئے میں نے اس کا ذکر نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12110]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (163/12)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6745»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
25. بَابٌ فِي أَهْلِ الْمَعْرُوفِ وَأَهْلِ الْمُنْكَرِ .
نیکی والوں اور برائی والوں کا بیان
حدیث نمبر: 12111
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، إِنَّ الْمَعْرُوفَ وَالْمُنْكَرَ لَخَلِيقَتَانِ يُنْصَبَانِ لِلنَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. فَأَمَّا الْمَعْرُوفُ فَيُبَشِّرُ أَصْحَابَهُ وَيُوعِدُهُمُ الْخَيْرَ. وَأَمَّا الْمُنْكَرُ فَيَقُولُ: إِلَيْكُمْ إِلَيْكُمْ، وَمَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُ إِلَّا لُزُومًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، نیکی اور برائی دو قسم کی مخلوق ہیں، جنہیں لوگوں کے لئے قیامت کے دن نصب کیا جائے گا، جہاں تک نیکی کا تعلق ہے، تو وہ اپنے متعلقہ افراد کو خوشخبری دے گی اور ان کے ساتھ بھلائی کا وعدہ کرے گی، اور جہاں تک برائی کا تعلق ہے، تو وہ یہ کہے گی: تم خود کو سنبھالو! تم خود کو سنبھالو! اور وہ لوگ اس کے ساتھ ہی چمٹے رہیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12111]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3296) اخرجه احمد فى المسند (391/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18993»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12112
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَازِمٌ أَبُو مُحَمَّدٍ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دنیا میں نیکیاں کرنے والے، آخرت میں نیکیاں کرنے والے ہوں گے، اور دنیا میں برائیاں کرنے والے، آخرت میں برائیاں کرنے والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خازم ابومحمد ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12112]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خازم ابومحمد ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12112]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12113
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ بُرْمَةَ الْأَسَدِيِّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هُوَ صَدُوقٌ، إِلَّا أَنَّهُ تَرَكَ حَدِيثَهُ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ يَتَوَقَّفُ فِي الْقُرْآنِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا قبیصہ بن برمہ اسدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”دنیا میں نیکیاں کرنے والے، آخرت میں نیکیاں کرنے والے ہوں گے اور دنیا میں برائیاں کرنے والے، آخرت میں برائیوں والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن ابوہاشم ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، البتہ اس کی حدیث کو اس لئے متروک قرار دیا گیا، کیونکہ یہ قرآن کے بارے میں تؤقف سے کام لیتا تھا، اس روایت کی سند میں ایسا راوی بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12113]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 180»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12114
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا يَحْيَى بْنُ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَلَا وَلَدَهُ أَحْمَدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي الْأَخِيرِ الْمُسَيَّبِ بْنُ وَاضِحٍ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُخْطِئُ كَثِيرًا، فَإِذَا قِيلَ لَهُ لَمْ يَرْجِعْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں نیکیوں والے، آخرت میں نیکیوں والے ہوں گے اور دنیا میں برائیوں والے، آخرت میں برائیوں والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی یحیی بن خالد بن حیان رقی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور نہ ہی اس کے بیٹے أحمد سے واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، دوسری روایت میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ بہت زیادہ غلطی کرتا ہے اور جب اس کو غلطی پر تنبیہ کی جائے، تو یہ رجوع نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12114]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی یحیی بن خالد بن حیان رقی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اور نہ ہی اس کے بیٹے أحمد سے واقف ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، دوسری روایت میں ایک راوی مسیب بن واضح ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ بہت زیادہ غلطی کرتا ہے اور جب اس کو غلطی پر تنبیہ کی جائے، تو یہ رجوع نہیں کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12114]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 180»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12115
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں نیکی والے، آخرت میں نیکی والے ہوں گے اور دنیا میں برائی والے، آخرت میں برائی والے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12115]

إسنادہ حسن