🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. بَابٌ فِيمَنْ قَدَرَ عَلَى نَصْرِ مَظْلُومٍ أَوْ إِنْكَارِ مُنْكَرٍ .
اس شخص کا بیان، جو مظلوم کی مدد کرنے یا منکر کے انکار پر قدرت رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12136
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أُذِلَّ عِنْدَهُ مُؤْمِنٌ فَلَمْ يَنْصُرْهُ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى أَنْ يَنْصُرَهُ أَذَلَّهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى رُؤُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کے پاس کسی مومن کو ذلیل کیا جا رہا ہو، اور وہ اُس کی مدد نہ کرے، جبکہ وہ اس کی مدد کرنے کی قدرت بھی رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے اُسے ذلت کا شکار کرے گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5554) أخرجه احمد فى المسند (487/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12137
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ حَدَّثَ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: ثَنَا مَوْلًى لَنَا أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى يَرَوُا الْمُنْكَرَ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، وَهُمْ قَادِرُونَ عَلَى أَنْ يُنْكِرُوهُ فَلَا يُنْكِرُوهُ، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَذَّبَ اللَّهُ الْخَاصَّةَ وَالْعَامَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقَيْنِ، إِحْدَاهَا هَذِهِ، وَالْأُخْرَى عَنْ عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ حَدَّثَنِي مَوْلًى لَنَا وَهُوَ الصَّوَابُ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
عدی بن عدی کندی نے مجاہد کا یہ بیان نقل کیا ہے: میرے آقا نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے اپنے دادا کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ خواص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو عذاب نہیں دیتا، جب تک یہ صورت حال نہ ہو کہ وہ (یعنی عام) لوگ اپنے درمیان منکر کو دیکھیں اور وہ اس کا انکار کرنے کی قدرت رکھتے ہوں، لیکن پھر بھی اس کا انکار نہ کریں، جب وہ لوگ یہ کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ خاص و عام (سب کو) عذاب دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک حوالہ یہ ہے اور دوسری روایت عدی بن عدی کے حوالے سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے میرے آقا نے یہ حدیث بیان کی ہے اور یہی درست ہے، امام طبرانی نے یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12137]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12138
وَعَنْ جَابِرٍ وَأَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنِ امْرِئٍ يَخْذُلُ مُسْلِمًا فِي مَوْطِنٍ يُنْتَقَصُ فِيهِ مِنْ عِرْضِهِ وَيُنْتَهَكُ فِيهِ مِنْ حُرْمَتِهِ إِلَّا خَذَلَهُ اللَّهُ فِي مَوْطِنٍ يُحِبُّ فِيهِ نُصْرَتَهُ. وَمَا مِنِ امْرِئٍ يَنْصُرُ مُسْلِمًا فِي مَوْطِنٍ يُنْتَقَصُ فِيهِ مِنْ عِرْضِهِ وَيُنْتَهَكُ فِيهِ مِنْ حُرْمَتِهِ إِلَّا نَصَرَهُ اللَّهُ فِي مَوْطِنٍ يُحِبُّ فِيهِ نُصْرَتَهُ". قُلْتُ: حَدِيثُ جَابِرٍ وَحْدَهُ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو بھی شخص کسی مسلمان کو کسی ایسے مقام پر رسوائی کا شکار کرے، جہاں اس کی عزت میں کمی کی جا رہی ہو اور اس کی حرمت پامال کی جا رہی ہو، تو اللہ تعالیٰ اُس شخص کو ایسے مقام پر رسوائی کا شکار کرے گا، جہاں وہ شخص اللہ تعالیٰ کی مدد چاہتا ہو گا اور جو بھی شخص کسی مسلمان کی ایسے مقام پر مدد کرے، جہاں اس کی عزت میں کمی کی جا رہی ہو، یا اس کی حرمت پامال کی جا رہی ہو، تو اللہ تعالیٰ ایسے مقام پر اس کی مدد کرے گا، جہاں وہ اللہ تعالیٰ کی مدد چاہ رہا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے صرف سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے منقول روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12138]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4884، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15933، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4735»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12139
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَصَرَ أَخَاهُ بِالْغَيْبِ وَهُوَ يَسْتَطِيعُ نَصْرَهُ نَصَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُهَا مَوْقُوفٌ عَلَى عِمْرَانَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الْمَرْفُوعِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں اُس کی مدد کرتا ہے اور وہ شخص اس کی مدد کرنے کی استطاعت بھی رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کی دنیا اور آخرت میں مدد کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، یہ مختلف اسانید کے ساتھ منقول ہے جن میں سے ایک روایت سیدنا عمران رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے اور مرفوع کی مخلف اسانید میں سے ایک کے رجال صیح کے جال ہیں، یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12139]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3542، 3544، 3607، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1858»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12140
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أُدْخِلَ رَجُلٌ فِي قَبْرِهِ، فَأَتَاهُ مَلَكَانِ فَقَالَا لَهُ: إِنَّا ضَارِبُوكَ ضَرْبَةً. فَقَالَ لَهُمَا: عَلَى مَا تَضْرِبَانِي؟ فَضَرَبَاهُ ضَرْبَةً امْتَلَأَ قَبْرُهُ مِنْهَا نَارًا، ثُمَّ تَرَكَاهُ حَتَّى أَفَاقَ وَذَهَبَ عَنْهُ الرُّعْبُ، فَقَالَ لَهُمَا: عَلَى مَا ضَرَبْتُمَانِي؟ فَقَالَا: إِنَّكَ صَلَّيْتَ صَلَاةً وَأَنْتَ عَلَى غَيْرِ طَهُورٍ، وَمَرَرْتَ بِرَجُلٍ مَظْلُومٍ فَلَمْ تَنْصُرْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ایک شخص کو قبر میں اتارا گیا، دو فرشتے اس کے پاس آئے، ان دونوں نے اس سے کہا: ہم تم پر ایسی ضرب لگائیں گے، تو اس شخص نے ان سے دریافت کیا: تم دونوں کیوں مجھ پر ضرب لگاؤ گے؟ ان دونوں نے اس پر ضرب لگائی جس کی وجہ سے اس کی قبر آگ سے بھر گئی، پھر ان دونوں نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ جب اسے افاقہ ہوا اور اس کا رعب ختم ہوا تو اس نے ان دونوں سے کہا: تم دونوں نے مجھے کیوں ضرب لگائی ہے؟ تو دونوں فرشتوں نے کہا: تم نماز پڑھتے تھے جبکہ تم بے وضو ہوتے تھے (یا مکمل طور پر پاک نہیں ہوتے تھے) اور تم ایک مظلوم شخص کے پاس سے گزرے تھے اور تم نے اُس کی مدد نہیں کی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12140]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (13610)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13610»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابٌ فِي ظُهُورِ الْمَعَاصِي .
گناہوں کا ظاہر ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12141
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا خَفِيَتِ الْخَطِيئَةُ لَمْ تَضُرَّ إِلَّا صَاحِبَهَا، وَإِذَا ظَهَرَتْ فَلَمْ تُغَيَّرْ ضَرَّتِ الْعَامَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ الْغِفَارِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب برائی پوشیدہ ہو، تو وہ صرف متعلقہ فرد کو نقصان دیتی ہے اور جب وہ ظاہر ہو جائے اور اُسے مٹایا نہ جائے، تو وہ عمومی لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم غفاری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12141]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12142
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَكُونُ فِي قَوْمٍ يَعْمَلُ بِمَعَاصِي اللَّهِ فِيهِمْ، وَهُمْ أَكْثَرُ مِنْهُ وَأَعَزُّ، ثُمَّ يَدَّهِنُونَ فِي شَأْنِهِ إِلَّا عَاقَبَهُمُ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی شخص ایسی قوم میں موجود ہو کہ وہ ان لوگوں کے درمیان اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ گناہوں پر عمل کرتا ہو اور دوسرے لوگ اس سے زیادہ تعداد میں ہوں اور غلبہ بھی رکھتے ہوں، اور پھر بھی وہ اس شخص کے بارے میں کوتاہی کا اظہار کریں، تو اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو عذاب دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12142]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10512)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10512، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12143
وَعَنِ الْعُرْسِ بْنِ عَمِيرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُعَذِّبُ الْعَامَّةَ بِعَمَلِ الْخَاصَّةِ حَتَّى تَعْمَلَ الْخَاصَّةُ بِعَمَلٍ تَقْدِرُ الْعَامَّةُ أَنْ تُغَيِّرَهُ وَلَا تَغَيُّرُهُ، فَذَاكَ حِينَ يَأْذَنُ اللَّهُ فِي هَلَاكِ الْعَامَّةِ وَالْخَاصَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عرس بن عمیرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ مخصوص لوگوں کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کو عذاب نہیں دیتا، جب مخصوص لوگ کوئی عمل کریں اور عام لوگ اسے ختم کرنے کی قدرت رکھتے ہوں اور پھر اسے ختم نہ کریں، تو ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ عام اور خاص (سب کو) ہلاک کرنے کا حکم دیدیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (138/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12144
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتُهْلَكُ الْقَرْيَةُ فِيهِمُ الصَّالِحُونَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَقِيلَ: لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِشَهَادَتِهِمْ وَسُكُوتِهِمْ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! کیا ایسی بستی بھی ہلاکت کا شکار ہو جائے گی، جس میں نیک لوگ موجود ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کیوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ وہ لوگ موجود تھے اور پھر بھی وہ اللہ تعالیٰ کے معاصی کے حوالے سے خاموش رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے، امام بزار نے
یہ روایت اسی طرح اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12144]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3300) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11702)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11702، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4743»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12145
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِذَا ظَهَرَتِ الْمَعَاصِي فِي أُمَّتِي عَمَّهُمُ اللَّهُ بِعَذَابٍ مِنْ عِنْدِهِ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَا فِيهِمْ صَالِحُونَ؟ قَالَ:" بَلَى". قُلْتُ: فَكَيْفَ يُصْنَعُ بِأُولَئِكَ؟ قَالَ:" يُصِيبُهُمْ مَا أَصَابَ النَّاسَ، ثُمَّ يَصِيرُونَ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب میری امت میں معاصی ظاہر ہو جائیں گے، تو اللہ تعالیٰ اپنی طرف سے ان سب کو عمومی عذاب دے گا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ان میں نیک لوگ نہیں ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! ہوں گے، میں نے عرض کی: تو پھر ان لوگوں کے ساتھ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چیز ان (گناہگار) لوگوں کو لاحق ہو گی وہ ان (نیک لوگوں) کو بھی لاحق ہو گی، اور پھر وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رضامندی کی طرف چلے جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12145]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (29/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26056»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں