🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَغْضَبْ لِلَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر غضبناک نہیں ہوتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12156
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْحَى اللَّهُ إِلَى مَلَكٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَنِ اقْلِبْ مَدِينَةَ كَذَا وَكَذَا عَلَى أَهْلِهَا. قَالَ: إِنَّ فِيهَا عَبْدَكَ فُلَانًا لَمْ يَعْصِكَ طَرْفَةَ عَيْنٍ؟ قَالَ: اقْلِبْهَا عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ، فَإِنَّ وَجْهَهُ لَمْ يَتَمَعَّرْ فِي سَاعَةٍ قَطُّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ عُبَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَطَّارِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَيْفٍ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَ عَمَّارَ بْنَ سَيْفٍ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَجَمَاعَةٌ،وَرَضِيَ أَبُو حَاتِمٍ عُبَيْدَ بْنَ إِسْحَاقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتے کی طرف یہ وحی کی کہ تم فلاں فلاں شہر کو، اس کے رہنے والوں پر الٹا دو، اس فرشتے نے عرض کی: اس شہر میں تیرا فلاں بندہ رہتا ہے، جس نے پلک جھپکنے کے عرصے کے لئے بھی تیری نافرمانی نہیں کی، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس شہر کو اس شخص پر اور ان لوگوں پر الٹا دو! کیونکہ اُس (نیک) شخص کا چہرہ گھڑی بھر کے لئے بھی میری ذات کی خاطر متغیر (یعنی غضبناک) نہیں ہوا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبید بن اسحاق عطار کی عمار بن سیف سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں، عمار بن سیف کو عبداللہ بن مبارک اور ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور ابوحاتم، عبید بن اسحاق نامی راوی سے راضی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12156]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7657»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ .
نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے مراتب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12157
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، فَمَنْ أَنْكَرَ عَلَيْهِمْ بَرِئَ، وَمَنْ أَمْسَكَ يَدَهُ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے خلفاء ہوں گے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا، اور میرے بعد ایسے خلفاء بھی ہوں گے، جو ایسا عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم نہیں رکھتے ہوں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا، جو شخص ان پر انکار کرے گا وہ لاتعلق ہو جائے گا، جو شخص اپنے ہاتھ کو روک کے رکھے گا، وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی ہو گا اور پیروی کرے گا (اُس کا معاملہ مختلف ہے)۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوبکر محمد بن عبدالملک بن زنجویہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12157]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5902)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12158
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا، پھر ان کے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو وہ عمل کریں گے، جن کا ان کو علم نہیں ہو گا اور وہ کام کریں گے، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا، جو شخص انکار کرے گا وہ سلامت رہے گا، لیکن جو شخص راضی رہے گا اور (ان کی) پیروی کرے گا (اس کا معاملہ مختلف ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12158]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (400)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ عِنْدَ فَسَادِ النَّاسِ .
لوگوں میں فساد کے وقت، منکر سے منع کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12159
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمْ عَلَى تَقِيَّةٍ مِنْ رَبِّكُمْ مَا لَمْ تَظْهَرْ فِيكُمْ سَكْرَتَانِ: سَكْرَةُ الْجَهْلِ وَسَكْرَةُ حُبِّ الْعَيْشِ، وَأَنْتُمْ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَإِذَا ظَهَرَ فِيكُمْ حُبُّ الدُّنْيَا فَلَا تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَلَا تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، الْقَائِلُونَ يَوْمَئِذٍ بِالْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ كَالسَّابِقِينَ الْأَوَّلِينَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے پروردگار کی طرف سے بچاؤ کے عالم میں رہو گے، جب تک تمہارے درمیان دو قسم کی کوتاہی ظاہر نہیں ہو گی، جہالت کی کوتاہی اور زندگی کی محبت کی کوتاہی، تم لوگ نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے منع کرو گے اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو گے، لیکن جب تمہارے درمیان دنیا کی محبت ظاہر ہو جائے گی، تو پھر تم نیکی کا حکم نہیں دو گے اور برائی سے منع نہیں کرو گے اور اللہ کی راہ میں جہاد نہیں کرو گے، اس موقع پر کتاب و سنت کے مطابق کہنے والے لوگ، مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے ”السابقون الاولون“ کی مانند ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسن بن بشر ہے جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12159]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3312)، أخرجه مسند البزار برقم: 2631»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12160
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لِهَذَا الدِّينِ إِقْبَالًا وَإِدْبَارًا، أَلَا وَإِنَّ مِنْ إِقْبَالِ هَذَا الدِّينِ أَنْ تَفْقَهَ الْقَبِيلَةُ بِأَسْرِهَا حَتَّى لَا يَبْقَى فِيهَا إِلَّا الْفَاسِقُ أَوِ الْفَاسِقَانِ ذَلِيلَيْنِ، فَهُمَا إِنْ تَكَلَّمَا قُهِرَا وَاضْطُهِدَا. وَإِنَّ مِنْ إِدْبَارِ هَذَا الدِّينِ أَنْ تَجْفُوَا الْقَبِيلَةُ بِأَسْرِهَا فَلَا يَبْقَى فِيهَا إِلَّا الْفَقِيهُ وَالْفَقِيهَانِ فَهُمَا ذَلِيلَانِ، إِنْ تَكَلَّمَا قُهِرَا وَاضْطُهِدَا. وَيَلْعَنُ آخِرُ هَذَا الْأُمَّةِ أَوَّلَهَا، أَلَا وَعَلَيْهِمْ حَلَّتِ اللَّعْنَةُ حَتَّى يَشْرَبُوا الْخَمْرَ عَلَانِيَةً، حَتَّى تَمُرَّ الْمَرْأَةُ بِالْقَوْمِ فَيَقُومُ إِلَيْهَا بَعْضُهُمْ فَيَرْفَعُ بِذَيْلِهَا كَمَا يَرْفَعُ بِذَنَبِ النَّعْجَةِ، فَقَائِلٌ يَقُولُ يَوْمَئِذٍ: أَلَا وَارَيْتَهَا وَرَاءَ هَذَا الْحَائِطِ، فَهُوَ يَوْمَئِذٍ فِيهِمْ مِثْلُ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِيكُمْ، فَمَنْ أَمَرَ يَوْمَئِذٍ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ فَلَهُ أَجْرُ خَمْسِينَ مِمَّنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي وَأَطَاعَنِي وَبَايَعَنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس دین کی ایک آمد ہے اور ایک رخصتی ہے، خبردار! اس دین کی آمد میں یہ بات شامل ہے کہ پورا قبیلہ دین کا علم حاصل کرے گا، یہاں تک کہ ان میں ایک یا دو فاسق رہ جائیں گے جو دونوں کمتر ہوں گے اور وہ دونوں اگر بات چیت کریں گے، تو دب کے کریں گے اور مجبور ہو کے کریں گے، اور اس دین کی رخصتی میں یہ بات شامل ہے کہ پورے کا پورا قبیلہ زیادتی کرنے والا ہو گا، ان میں ایک یا دو عالم ہوں گے اور وہ دونوں کمتر ہوں گے، اگر وہ بات چیت کریں گے، تو دب کر کریں گے اور مجبور ہو کر کریں گے اور اس امت کا آخری حصہ پہلے والوں پر لعنت کرے گا، خبردار! ان لوگوں پر لعنت حلال ہو جائے گی، یہاں تک کہ وہ لوگ علانیہ طور پر شراب پیئیں گے، یہاں تک کہ کوئی عورت کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے گی، تو ان لوگوں میں سے کوئی اُٹھ کر اس عورت کے پاس جائے گا اور اس کے دامن کو یوں اٹھائے گا، جس طرح وہ بکری کی دم کو اٹھاتا ہے، اس دن کوئی شخص یہ کہے: تم اسے اس دیوار کے پیچھے لے جاؤ، تو ان لوگوں کے درمیان اس وقت اس شخص کی مثال وہی ہو گی، جو تمہارے درمیان ابوبکر و عمر کی ہے، اس وقت جو شخص نیکی کا حکم دے گا اور برائی سے منع کرے گا، اُسے ان لوگوں میں سے پچاس افراد کی مانند اجر ملے گا، جنہوں نے مجھے دیکھا، مجھ پر ایمان لائے، میری اطاعت کی اور میری بیعت کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12160]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7807»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12161
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أُمَّتِي قَوْمًا يُعْطَوْنَ مِثْلَ أُجُورِ أَوَّلِهِمْ يُنْكِرُونَ الْمُنْكَرَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن حضرمی بیان کرتے ہیں: مجھے اس شخص نے یہ بات بتائی ہے، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت میں کچھ لوگ ہوں گے، جنہیں اس امت کے پہلے لوگوں کے اجر کی مانند اجر دیا جائے گا، یہ وہ لوگ ہوں گے جو منکر کو روکیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، عبدالرحمن نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12161]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22670»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
35. بَابٌ فِيمَنْ يُؤْمَرُ بِالْمَعْرُوفِ فَلَا يُقْبَلُ .
اس شخص کا بیان، جو نیکی کا حکم دے اور اس کی بات قبول نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12162
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّ مِنْ أَكْبَرِ الذَّنْبِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِأَخِيهِ: اتَّقِ اللَّهَ. فَيَقُولُ: عَلَيْكَ نَفْسَكَ، أَنْتَ تَأْمُرُنِي؟ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سب سے بڑے گناہوں میں سے ایک یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی سے یہ کہے: تم اللہ سے ڈرو اور دوسرا شخص یہ کہے تم اپنا خیال رکھو! کیا تم مجھے حکم دے رہے ہو؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8587)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12163
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَيْضًا قَالَ: كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا إِذَا قِيلَ لَهُ: اتَّقِ اللَّهَ غَضِبَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ فِيمَنْ يَتَكَلَّمُ مِنَ الْحُكَّامِ فَلَا يُرَدُّ عَلَيْهِمْ أَنَّهُمْ يَتَهَافَتُونَ فِي النَّارِ فِي الْخِلَافَةِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”آدمی کے گنہگار ہونے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ جب اُسے یہ کہا: جائے: تم اللہ سے ڈرو! تو وہ غصے میں آ جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے منقول حدیث گزر چکی ہے، جو اس شخص کے بارے میں ہے کہ جب کوئی حاکم کلام کرے، تو ان (حکمرانوں کی غلط) بات کو مسترد نہ کیا جائے، تو ایسے لوگ جہنم میں جائیں گے،
یہ روایت کتاب الخلافہ میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12163]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8588)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. بَابُ الْكَلَامِ بِالْحَقِّ عِنْدَ الْحُكَّامِ .
حکمرانوں کے سامنے حق کے مطابق بات چیت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12164
عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَفْضَلُ الْجِهَادِ أَنْ يُكَلَّمَ بِالْحَقِّ عِنْدَ سُلْطَانٍ"، أَوْ قَالَ:" عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد یہ ہے کہ حاکم کے سامنے حق بات کی جائے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ظالم حکمران کے سامنے۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12164]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3313)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12165
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَرَجُلٌ قَامَ إِلَى إِمَامٍ جَائِرٍ فَأَمَرَهُ وَنَهَاهُ فَقَتَلَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ شَخْصٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن تمام شہداء کے سردار، سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ہوں گے اور وہ شخص ہو گا، جو کسی ظالم کے سامنے کھڑا ہو اور اسے نیکی کا حکم دے یا برائی سے منع کرے اور وہ حکمران اُسے قتل کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ضعیف شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12165]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں