🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ الْإِنْكَارِ بِالْقَلْبِ .
دل کے ذریعے انکار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12176
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: النَّاسُ ثَلَاثَةٌ فَمَا سِوَاهُمْ فَلَا خَيْرَ فِيهِ: رَجُلٌ رَأَى فِئَةً تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَجَاهَدَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، وَرَجُلٌ جَاهَدَ بِلِسَانِهِ وَأَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَى عَنِ الْمُنْكَرِ، وَرَجُلٌ عَرَفَ الْحَقَّ بِقَلْبِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگ تین قسم کے ہوتے ہیں، ان کے علاوہ لوگوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے، ایک وہ شخص، جو کسی گروہ کو دیکھے، جو اللہ کی راہ میں جہاد میں حصہ لینے لگا ہے، تو وہ اپنی جان اور مال کے ہمراہ جہاد میں حصہ لے، ایک وہ شخص جو اپنی زبان کے ذریعے جہاد کرتا ہے، نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے منع کرتا ہے، اور ایک وہ شخص جو اپنے دل کے ذریعے حق کو پہچانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8896)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12177
وَعَنْهُ قَالَ: إِذَا رَأَيْتَ الْفَاجِرَ فَلَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تُغَيِّرَ عَلَيْهِ فَاكْفَهِرَّ فِي وَجْهِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا شَرِيكٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِيمَنْ غَابَ عَنْ أَمْرٍ وَرَضِيَ بِهِ وَمِنْ شَهِدَهُ فَكَرِهَهُ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: جب تم کسی گنہگار شخص کو دیکھو اور تم اس (کے عمل) کو ختم کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہو، تو تم ماتھے پر بل ڈال کر اُس (شخص) کا سامنا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی شریک ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کے اس شخص کے بارے میں حدیث آئے گی، جو کسی معاملے کے پاس موجود نہیں ہوتا، لیکن اس سے راضی ہوتا ہے اور جو شخص اس معاملے کے پاس موجود ہوتا ہے، لیکن اُس کو ناپسند کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8581 و 8580)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. بَابٌ فِيمَنْ لَيْسَ فِيهِمْ مَنْ يُهَابُ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
ان لوگوں کا بیان، جن میں کوئی ایسا شخص نہیں ہو گا، جس سے اللہ تعالیٰ کی خاطر ڈرا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12178
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: لَقَدْ سَمِعْتُ حَدِيثًا مُنْذُ زَمَانٍ: إِذَا كُنْتُ فِي قَوْمٍ عِشْرِينَ رَجُلًا أَوْ أَقَلَّ أَوْ أَكْثَرَ فَتَصَفَّحْتَ وُجُوهَهُمْ فَلَمْ تَرَ فِيهِمْ رَجُلًا يُهَابُ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَاعْلَمْ أَنَّ الْأَمْرَ قَدْ رَقَّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک طویل عرصہ پہلے ایک حدیث سنی تھی کہ جب تم بیس افراد میں موجود ہو، یا (وہ افراد) اس سے کم ہوں، یا اس سے زیادہ ہوں، اور تم ان کے چہروں کا بغور جائزہ لو اور ان میں تمہیں کوئی ایسا شخص نظر نہ آئے، جس سے اللہ تعالیٰ کی خاطر خوف زدہ ہوا جائے تو تم یہ بات جان لو کہ معاملہ کمزور ہو چکا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12178]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (188/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابٌ فِيمَنْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا يَفْعَلُهُ .
اس شخص کا بیان، جو نیکی کا حکم دیتا ہے، لیکن وہ خود وہ کام نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12179
عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَتَطَلَّعُونَ إِلَى أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَيَقُولُونَ: بِمَا دَخَلْتُمُ النَّارَ فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْنَا الْجَنَّةَ إِلَّا بِمَا تَعَلَّمْنَا مِنْكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ وَلَا نَفْعَلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اہل جہنم سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کی طرف جھانک کر دیکھیں گے اور یہ کہیں گے: تم لوگ کس وجہ سے جہنم میں داخل ہو گے ہو؟ اللہ کی قسم! ہم تو جنت میں صرف اس وجہ سے داخل ہوئے ہیں، جو ہم نے تم سے علم حاصل کیا تھا، تو وہ جواب دیں گے: ہم کہا: کرتے تھے، لیکن (عمل) نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر داہری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12179]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (99)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 99»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12180
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَتَيْتُ لَيْلَةَ أُسَرِيَ بِي عَلَى رِجَالٍ تُقْرَضُ شِفَاهُهُمْ بِمَقَارِيضَ مِنْ نَارٍ، قُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ خُطَبَاءُ أُمَّتِكَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَيَنْسَوْنَ أَنْفُسَهُمْ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ أَفَلَا يَعْقِلُونَ"،
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں کچھ ایسے لوگوں کے پاس آیا، جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں کے ذریعے کاٹے جا رہے تھے، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ آپ کی امت کے خطیب ہیں، جو لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے تھے اور اپنے آپ کو بھول جاتے تھے، حالانکہ یہ لوگ کتاب کی تلاوت کرتے تھے، کیا یہ عقل نہیں رکھتے تھے؟“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12180]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3322 و 3321) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3996) اخرجه احمد فى المسند (180/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12445، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2853، 8219، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1542/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12181
وَفِي رِوَايَةٍ" تُقْرَضُ أَلْسِنَتُهُمْ بِمَقَارِيضَ مِنْ نَارٍ". أَوْ قَالَ:" مِنْ حَدِيدٍ"،
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی زبانیں آگ کی قینچیوں کے ذریعے کائی جائیں گی“ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: ”لوہے کی قینچیوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12181]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4069)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12182
وَفِي رِوَايَةٍ" أَتَيْتُ عَلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي فَرَأَيْتُ فِيهَا رِجَالًا تُقْطَعُ أَلْسِنَتُهُمْ وَشِفَاهُهُمْ" فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهَا كُلَّهَا أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهَا وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جس رات مجھے معراج کراوئی گئی، میں آسمانِ دنیا پر آیا، تو میں نے وہاں کچھ لوگوں کو دیکھا، جن کی زبانیں اور ہونٹ کاٹے جا رہے تھے۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام بزار نے ان میں سے کچھ روایات نقل کی ہیں، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے نقل کیا ہے، امام ابویعلیٰ کے مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12182]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4160)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12183
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ دَعَا النَّاسَ إِلَى قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ وَلَمْ يَعْمَلْ هُوَ بِهِ لَمْ يَزَلْ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَكُفَّ أَوْ يَعْمَلَ مَا قَالَ أَوْ دَعَا إِلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کو کسی قول یا عمل کی طرف دعوت دے اور وہ خود اس پر عمل نہ کرے، تو وہ شخص مسلسل اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اس عمل سے رک جائے، یا وہ عمل کرے، جو اُس نے کہا: تھا، یا جس کی طرف اس نے دعوت دی تھی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12183]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12184
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ شَهْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" خُذُوا بِقَوْلِ قُرَيْشٍ وَدَعُوا فِعْلَهُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عامر بن شہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قریش کے (اچھے) قول کو اختیار کر لو اور اُن کے (برے فعل کو چھوڑ دو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے، ویسے اُس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12184]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (260/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17822»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابُ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ تَعْمَلُوا بِهِ .
نیکی کا حکم دو! اگرچہ تم اس پر عمل نہیں کرتے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12185
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا نَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى نَعْمَلَ بِهِ، وَلَا نَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ حَتَّى نَجْتَنِبَهُ كُلَّهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بَلْ مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَإِنْ لَمْ تَعْمَلُوا بِهِ، وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَإِنْ لَمْ تَجْتَنِبُوهُ كُلَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ أَبِيهِ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نیکی کا حکم اس وقت تک نہ دیں، جب تک ہم خود اس پر عمل نہیں کرتے؟ اور ہم برائی سے اس وقت تک منع نہ کریں، جب تک ہم خود سب برائیوں سے اجتناب نہیں کرتے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جی نہیں!) بلکہ تم نیکی کا حکم دو، اگرچہ تم اس پر عمل نہیں کرتے، اور تم برائی سے منع کرو اگرچہ تم تمام برائیوں سے اجتناب نہیں کرتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12185]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (981)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6624، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 941»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں