🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. بَابُ قَهْرِ السَّفِيهِ الْحَلِيمَ .
بے وقوف شخص کا بردبار شخص پر غصہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12206
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ حَدَّثَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ضَافَ ضَيْفٌ رَجُلًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، وَفِي دَارِهِ كَلْبَةٌ مُجِحٌّ، فَقَالَتِ الْكَلْبَةُ: وَاللَّهِ لَا أَنْبَحَ ضَيْفَ أَهْلِي. قَالَ: فَعَوَى جِرَاؤُهَا فِي بَطْنِهَا. قَالَ: قِيلَ: مَا هَذَا؟ قَالَ: فَأَوْحَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ: هَذَا مَثَلُ أُمَّةٍ تَكُونُ مِنْ بَعْدِكُمْ يَقْهَرُ سُفَهَاؤُهَا حُلَمَاءَهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مرتبہ ایک شخص بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ہاں مہمان ٹھہرا، میزبان کے گھر میں ایک کتیا تھی، جس کے ہاں بچے ہونے والے تھے، اُس کتیا نے سوچا: اللہ کی قسم! آج میں اپنے گھر والوں کے مہمان کے لے نہیں بھونکوں گی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اُس کتیا کے بچے اس کے پیٹ میں بھونکنے لگے، دریافت کیا گیا: اس کی وجہ کیا ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ایک شخص کی طرف وحی کی: یہ مثال ہے، اُس امت کی جو تمہارے بعد آئے گی اور اس کے بے وقوف اس کے بردبار لوگوں پر زیادتی کریں گے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12206]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3372) أخرجه احمد فى المسند (6588)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6552»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابٌ فِيمَنْ لَم يَأْمُرْ بِمَعْرُوفٍ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ مُنْكَرٍ .
اس شخص کا بیان، جو نیکی کا حکم نہیں دیتا اور برائی سے منع نہیں کرتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12207
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَأْمُرُونَ فِيهِ بِمَعْرُوفٍ، وَلَا يَنْهَوْنَ عَنْ مُنْكَرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِسْطَامُ بْنُ حَبِيبٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں وہ نیکی کا حکم نہیں دیں گے اور برائی سے منع نہیں کریں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بسطام بن حبیب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12207]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12208
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ، وَيَبْقَى أَهْلُ الرِّيَبِ مَنْ لَا يَعْرِفُ مَعْرُوفًا وَلَا يُنْكِرُ مُنْكَرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نیک لوگ رخصت ہو جائیں گے اور مشکوک لوگ باقی رہ جائیں گے، جو نیکی کو نیکی نہیں سمجھیں گے اور منکر کو منکر قرار نہیں دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12208]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8552)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12209
وَعَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرَةَ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي عُلَاثَةَ، وَأَنَّهَا هَلَكَتْ فَحَمَلَهَا إِلَى الْمَقَابِرِ، فَحَالَ إِخْوَتُهَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ لَهُمْ: لَا تَفْعَلُوا، فَإِنِّي أَحَقُّ بِالصَّلَاةِ مِنْكُمْ. قَالُوا: صَدَقَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهَا. ثُمَّ إِنَّهُ دَخَلَ الْقَبْرَ فَدَفَعُوهُ دَفْعًا عَنِيفًا فَوَقَعَ فَغُشِيَ عَلَيْهِ، فَحُمِلَ إِلَى أَهْلِهِ فَصَرَخَ عَلَيْهِ يَوْمَئِذٍ عِشْرُونَ مِنِ ابْنٍ وَبِنْتٍ لَهُ. قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: وَأَنَا يَوْمَئِذٍ مِنْ أَصْغَرِهِمْ، فَأَفَاقَ إِفَاقَةً، فَقَالَ لَهُمْ: لَا تَصْرُخُوا عَلَيَّ، فَوَاللَّهِ مَا مِنْ نَفْسٍ تَخْرُجُ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِ أَبِي بَكْرَةَ. فَفَزِعَ الْقَوْمُ فَقَالُوا: لِمَ يَا أَبَانَا؟ قَالَ: إِنِّي أَخْشَى أَنْ أُدْرِكَ زَمَانًا لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ آمُرَ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا أَنْهَى عَنْ مُنْكَرٍ وَلَا خَيْرَ يَوْمَئِذٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالعزیز بن ابوبکرہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے بنو علاثہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ شادی کی، اس خاتون کا انتقال ہو گیا، وہ ان کی میت اٹھا کے قبرستان آئے، اس خاتون کے بھائی اس بات میں رکاوٹ بن گئے کہ سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اس کی نماز جنازہ پڑھائیں، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے کہا: تم لوگ ایسا نہ کرو! کیونکہ تمہارے مقابلے میں، میں نماز پڑھانے کا زیادہ حق رکھتا ہوں، ان لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول کے صحابی ٹھیک کہہ رہے ہیں، سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کی نماز جنازہ پڑھائی، پھر وہ قبر میں داخل ہونے لگے تو اس کے بھائیوں نے انہیں زور سے دھکا دیا، وہ گر گئے اور ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، پھر انہیں اٹھا کر ان کے اہل خانہ کے پاس لایا گیا، تو اس دن ان کے بیس بیٹوں اور بیٹیوں نے ان کے لے چیخ و پکار کی۔ عبدالعزیز نامی راوی کہتے ہیں: میں اُس وقت ان میں سب سے کمسن تھا، جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کو ہوش آیا، تو انہوں نے ان لوگوں سے کہا: تم لوگ مجھ پر چیخ و پکار نہ کرو! اللہ کی قسم! کسی بھی سانس کا نکل جانا، میرے نزدیک، ابوبکرہ کی سانس نکل جانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے، تو لوگ پریشان ہو گئے، انہوں نے ان سے دریافت کیا: اے ہمارے ابا جان! اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں ایسے زمانے تک پہنچ جاؤں گا، جس میں، میں نیکی کا حکم نہیں دے سکوں گا اور برائی سے منع نہیں کر سکوں گا اور اس وقت میں کوئی بھلائی نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12209]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابٌ فِيمَنْ يَرَى الْمُنْكَرَ مَعْرُوفًا .
اس شخص کا بیان، جو منکر کو معروف سمجھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12210
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ بِكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ إِذَا طَغَى نِسَاؤُكُمْ وَفَسَقَ فِتْيَانُكُمْ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا لَكَائِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَأَشَدُّ مِنْهُ، كَيْفَ بِكُمْ إِذَا تَرَكْتُمُ الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذَا لَكَائِنٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَأَشَدُّ مِنْهُ، كَيْفَ بِكُمْ إِذَا رَأَيْتُمُ الْمُنْكَرَ مَعْرُوفًا وَالْمَعْرُوفَ مُنْكَرًا؟". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَسَقَ شَبَابُكُمْ"، وَفِي إِسْنَادِ أَبِي يَعْلَى مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ جَرِيرُ بْنُ الْمُسْلِمِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَالرَّاوِي عَنْهُ شَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ اے لوگو! جب تمہاری عورتیں سرکش ہو جائیں گی اور تمہارے نوجوان فاسق ہو جائیں گے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ایسا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں اور اس سے بھی زیادہ سخت چیز ہو گی، اس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ جب تم نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا چھوڑ دو گے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ایسا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے بھی زیادہ سخت چیز ہو گی، اس وقت تمہارا کیا بنے گا؟ جب تم منکر کو معروف سمجھو گے اور معروف کو منکر سمجھو گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”تمہارے نوجوان فاسق ہو جائیں گے۔“ امام ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ متروک ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی جریر بن مسلم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس سے روایت نقل کرنے والا شخص امام طبرانی کا استاد ہمام بن یحییٰ ہے اور میں اس سے بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6420)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9321، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7404»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ نَقْضِ عُرَى الْإِسْلَامِ .
اسلام کی رسّی کا ٹوٹ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12211
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَتُنْتَقَضَنَّ عُرَى الْإِسْلَامِ عُرْوَةً عُرْوَةً، فَكُلَّمَا انْتَقَضَتْ عُرْوَةٌ تَشَبَّثَ النَّاسُ بِالَّتِي تَلِيهَا، وَأَوَّلُهُنَّ نَقْضًا الْحُكْمُ وَآخِرُهُنَّ الصَّلَاةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِي الْأَصْلِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَصَوَابُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ الْمُحَارِبِيُّ، فَإِنَّهُ رَوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَرَوَى عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی رسّی ٹوٹتی چلی جائے گی، جب کبھی ایک حصہ ٹوٹے گا، تو لوگ اس کے بعد والے کو مضبوطی سے تھام لیں گے، ان میں سب سے پہلے عدالتی فیصلے میں کمی آئے گی، اور اس میں سب سے آخر میں نماز کے حوالے سے کوتاہی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اصل میں یہ الفاظ ہیں: یہ حبیب بن سلیمان کے حوالے سے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، حالانکہ درست یہ ہے کہ سلیمان بن حبیب محاربی راوی کا نام ہے، انہوں نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں اور ان سے عبدالعزیز بن اسماعیل بن عبیداللہ نے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7486) اخرجه احمد فى المسند (251/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21656، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6715»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ خُرُوجِ النَّاسِ مِنَ الدِّينِ - نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - .
لوگوں کا دین سے نکل جانا، ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12212
عَنْ شَدَّادٍ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنِي جَارٌ لِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَدِمْتُ مِنْ سَفَرٍ فَجَاءَنِي جَابِرٌ يُسَلِّمُ عَلَيَّ، فَجَعَلْتُ أُحَدِّثُهُ عَنِ افْتِرَاقِ النَّاسِ وَمَا أَحْدَثُوا. فَجَعَلَ جَابِرٌ يَبْكِي، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ النَّاسَ دَخَلُوا فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا، وَسَيَخْرُجُونَ مِنْهُ أَفْوَاجًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَجَارُ جَابِرٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
شداد ابوعمار بیان کرتے ہیں: مجھے سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما کے ایک پڑوسی نے یہ بات بتائی کہ ایک مرتبہ میں سفر سے واپس آیا، تو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما میرے ساتھ سلام دعا کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے، میں نے انہیں لوگوں کے باہمی اختلافات کے بارے میں بتانا شروع کیا اور ان لوگوں نے جو نئی صورت حال پیدا کر دی ہے، اس کے بارے میں بتایا، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ رونے لگے اور پھر انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”لوگ گروہوں کی شکل میں اللہ کے دین میں داخل ہوئے ہیں اور عنقریب گروہوں کی شکل میں اس سے نکل جائیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے پڑوسی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12212]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14286»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12213
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا بَنِي هَاشِمٍ، إِنَّكُمْ سَيُصِيبُكُمْ بَعْدِي جَفْوَةٌ، فَاسْتَعِينُوا عَلَيْهَا بِأَرِقَّاءِ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ فِي غَيْرِهَا، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو ہاشم! عنقریب تمہیں میرے بعد زیادتی کا سامنا کرنا پڑے گا، تو اس کے حوالے سے تم کمزور لوگوں سے مدد حاصل کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہاشمی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے اور دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کو امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12213]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1662»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12214
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، يَبِيعُ قَوْمٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ، الْمُتَمَسِّكُ بِدِينِهِ كَالْقَابِضِ عَلَى الْجَمْرِ". أَوْ قَالَ:" عَلَى الشَّوْكِ"، وَفِي رِوَايَةٍ" بِخَبَطِ الشَّوْكِ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ مِنْ قَوْلِهِ: الْمُتَمَسِّكُ بِدِينِهِ إِلَى آخِرِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي بَابِ الصَّبْرِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عربوں کے لئے اس برائی کے حوالے سے بربادی ہے، جو قریب آ چکی ہے، ایسے فتنے ہوں گے جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، ان میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا تو شام کو کافر ہو جائے گا، لوگ تھوڑے سے دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں، اپنا دین فروخت کر دیں گے، اور دین کو تھامنے والے کی مثال یوں ہو گی، جیسے مٹھی میں انگارہ لیا ہو (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کانٹے لیے ہوں۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”کانٹوں کی شاخ لی ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”دین کو تھامنے والا شخص۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد سے لے کر آخر تک کے الفاظ ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں اس باب سے متعلق باقی احادیث، صبر سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12214]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (390/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8829، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 374، 8406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12215
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ - وَكَانَ مِنَ الصَّحَابَةِ - أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ وَرَائِكُمْ أَيَّامُ الصَّبْرِ، لِلْمُتَمَسِّكِ فِيهِنَّ يَوْمَئِذٍ بِمِثْلِ مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ لَهُ كَأَجْرِ خَمْسِينَ مِنْكُمْ". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَوَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" بَلْ مِنْكُمْ". قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَوَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" بَلْ مِنْكُمْ"، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ أَوْ أَرْبَعًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ، وَكِلَاهُمَا قَدْ وُثِّقَ وَفِيهِمَا خِلَافٌ.
سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ، جو صحابہ کرام میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بعد صبر والے دن آئیں گے اور ان دنوں میں دین کو مضبوطی سے تھامنے والے شخص کو تم میں سے پچاس افراد کے اجر کی مانند اجر ملے گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وہ (پچاس) افراد ان میں سے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ (وہ پچاس افراد) تم میں سے ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کیا وہ (پچاس افراد) ان میں سے ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم میں سے ہوں گے“ یہ مکالمہ تین یا شاید چار مرتبہ ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں، اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے عبداللہ بن یوسف سے نقل کی ہے اور ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12215]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں