🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابٌ فِي أَيَّامِ الصَّبْرِ وَفِيمَنْ يَتَمَسَّكُ بِدِينِهِ فِي الْفِتَنِ .
صبر والے دنوں کا بیان اور اس شخص کا بیان جو فتنوں کے دوران اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12226
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَمَامَ الدَّجَّالِ سِنِينَ خَدَّاعَةً، يُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيَتَكَلَّمُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ". قِيلَ: وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ:" الْفَاسِقُ يَتَكَلَّمُ فِي أَمْرِ الْعَامَّةِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دجال سے پہلے کچھ سال دھوکے کے ہوں گے، جن میں سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا اور ان میں جھوٹے کو سچا قرار دیا جائے گا، اُن میں امین کو خائن قرار دیا جائے گا اور خائن کو ان میں امین بنا دیا جائے گا، ان میں رویبضہ کلام کریں گے، عرض کی گئی: رویبضہ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاسق شخص کا عمومی معاملات میں بات چیت کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے، امام طبرانی کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12226]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3715) اخرجه احمد فى المسند (220/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12885، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3282»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12227
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ سِنِينَ خَدَّاعَةً، يُصَدَّقُ فِيهَا الْكَاذِبُ، وَيُكَذَّبُ فِيهَا الصَّادِقُ، وَيُؤْتَمَنُ فِيهَا الْخَائِنُ، وَيُخَوَّنُ فِيهَا الْأَمِينُ، وَيَنْطِقُ فِيهَا الرُّوَيْبِضَةُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الرُّوَيْبِضَةُ؟ قَالَ:" الِامْرُؤُ التَّافِهُ يَتَكَلَّمُ فِي أَمْرِ الْعَامَّةِ".
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت سے پہلے کچھ سال دھوکے کے ہوں گے، جن میں جھوٹے کو سچا قرار دیا جائے گا اور ان میں سچے کو جھوٹا قرار دیا جائے گا، ان میں خائن کو امین بنا دیا جائے گا اور امین کو ان میں خائن قرار دیا جائے گا، اور ان میں رویبضہ کلام کریں گے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ رویبضہ سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: حقیر شخص، جو عمومی معاملات میں کلام کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12227]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3373)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12228
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِنَحْوِهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ بَعْضُ هَذَا.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: عبداللہ بن دینار نے مجھے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ابن اسحاق نے اس میں عبداللہ بن دینار سے سماع کی تصریح کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں، اس میں سے کچھ روایات آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12228]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12229
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ الْفُحْشُ وَالتَّفَحُّشُ وَقَطِيعَةُ الْأَرْحَامِ وَتَخْوِينُ الْأَمِينِ وَائْتِمَانُ الْخَائِنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کی نشانیوں میں فحاشی، فحش گفتگو کرنا، رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا، امین کو خائن قرار دینا اور خائن کو امین بنا لینا، شامل ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12229]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1378»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12230
وَعَنْ أَبِي سَبْرَةَ قَالَ: لَقِيتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو فَحَدَّثَنِي مَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَمْلَى عَلَيَّ، فَكَتَبْتُ بِيَدِي، فَلَمْ أَزِدْ حَرْفًا وَلَمْ أَنْقُصْ حَرْفًا، حَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفُحْشَ - أَوْ يُبْغِضُ الْفَاحِشَ وَالْمُتَفَحِّشَ - وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَظْهَرَ الْفُحْشُ وَالتَّفَاحُشُ وَقَطِيعَةُ الرَّحِمِ وَسُوءُ الْمُجَاوَرَةِ وَحَتَّى يُؤْتَمَنَ الْخَائِنُ وَيُخَوَّنَ الْأَمِينُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَأَبُو سَبْرَةَ هَذَا اسْمُهُ: سَالِمُ بْنُ سَبْرَةَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
ابوسبرہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اللہ سے ہوئی تو انہوں نے مجھے وہ احادیث بیان کیں، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھیں، اور وہ روایات مجھے املاء کروائیں، میں نے اپنے ہاتھ سے روایات نوٹ کیں اور کوئی ایک حرف زائد نہیں کیا اور کوئی حرف کم نہیں کیا، انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ فحاشی کو پسند نہیں کرتا ہے، وہ فحاشی والے شخص اور فحش گفتگو کرنے والے شخص کو ناپسند کرتا ہے، اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک فحاشی اور فحش گفتگو اور رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا اور برا پڑوس ظاہر نہیں ہو جائیں گے، یہاں تک کہ خائن شخص کو امین بنایا جائے گا اور امین شخص کو خائن قرار دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، ابوسبرہ (نامی راوی) کا نام سالم بن سبرہ ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12230]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (162/2)، أخرجه فتح الباري برقم: 6652»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12231
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَتَمَنَّوْنَ فِيهِ الدَّجَّالَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي وَأُمِّي، مِمَّ ذَاكَ؟ قَالَ:" مِمَّا يَلْقَوْنَ مِنَ الْعَنَاءِ وَالْعَنَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں وہ لوگ دجال کی آرزو کریں گے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ قربان ہوں، اس کی وجہ کیا ہو گی؟ آپ نے فرمایا: کیونکہ ان لوگوں کو یکے بعد دیگرے اتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12231]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3393)، أخرجه مسند البزار برقم: 2849»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12232
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ النَّاسَ شَجَرَةٌ ذَاتُ جَنْيٍ، وَيُوشِكُ أَنْ يَعُودُوا شَجَرَةً ذَاتَ شَوْكٍ، إِنَّ نَافَذْتَهُمْ نَافَذُوكَ، وَإِنْ تَرَكْتَهُمْ لَمْ يَتْرُكُوكَ، وَإِنْ هَرَبْتَ مِنْهُمْ طَلَبُوكَ". قَالَ: فَكَيْفَ الْمَخْرَجُ مِنْ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تُقْرِضُهُمْ عَرَضَكَ لِيَوْمِ فَاقَتِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَصَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعِيفٌ جِدًّا وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”لوگ ایسے درخت کی مانند ہیں، جس پر پھل لگا ہو اور عنقریب وہ ایسے درخت کی مانند ہو جائیں گے، جو کانٹے والا ہوتا ہے، اگر تم انہیں کھینچو گے تو وہ تمہیں کھینچیں گے اور اگر تم انہیں چھوڑ دو گے، تو وہ تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اگر تم ان سے بھاگو گے، تو وہ تمہیں تلاش کریں گے، راوی نے عرض کی: یا رسول اللہ اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے فاقہ کے دن کے لئے، انہیں اپنا ساز و سامان قرض دے دینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے اور ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے جو انتہائی ضعیف ہے، دحیم اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12232]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7575)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7575، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3143، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5517»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12233
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَزْدَادُ الْأَمْرُ إِلَّا شِدَّةً، وَلَا يَزْدَادُ الْمَالُ إِلَّا إِفَاضَةً، وَلَا يُزَادُ النَّاسُ إِلَّا شُحًّا، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا عَلَى شِرَارِ النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِيهِمْ ضَعْفٌ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ ضَعِيفٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”معاملے کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور مال پھیلتا چلا جائے گا اور لوگوں کی کنجوسی میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا اور قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور ان میں ضعف پایا جاتا ہے انہوں نے یہ روایت ایک اور ضعیف سند کے ساتھ بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7894 و 7757)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8408، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7757، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7572»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12234
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ الصَّلَاةُ فِيهِ طَوِيلَةٌ، وَالْخُطْبَةُ فِيهِ قَصِيرَةٌ، وَعُلَمَاؤُهُ كَثِيرٌ، وَخُطَبَاؤُهُ قَلِيلٌ، وَسَيَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ الصَّلَاةُ فِيهِ قَصِيرَةٌ، وَالْخُطْبَةُ فِيهِ طَوِيلَةٌ، خُطَبَاؤُهُ كَثِيرٌ، وَعُلَمَاؤُهُ قَلِيلٌ، يُؤَخِّرُونَ الصَّلَاةَ صَلَاةَ الْعَشِيِّ إِلَى شَرَقِ الْمَوْتَى، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ مِنْكُمْ فَلْيُصَلِّ الصَّلَاةَ لِوَقْتِهَا وَلْيَجْعَلْهَا مَعَهُمْ تَطَوُّعًا، إِنَّكُمْ فِي زَمَانٍ يُغْبَطُ فِيهِ الرَّجُلُ عَلَى قِلَّةِ عِيَالِهِ وَخِفَّةِ حَاذِهِ، مَا أَدَعُ بَعْدِي فِي أَهْلِي أَحَبَّ إِلَيَّ مَوْتًا مِنْهُمْ وَلَا أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْجُعْلَانِ، وَإِنِّي لَأُحِبُّهُمْ كَمَا تُحِبُّونَ أَهْلِيكُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ طَرِيقٌ فِي الزُّهْدِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْعِلْمِ نَحْوُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: ”تم لوگ ایسے زمانے میں ہو، جس میں نماز طویل ادا کی جاتی ہے اور خطبہ مختصر دیا جاتا ہے، اس زمانے کے علماء بہت زیادہ ہیں اور خطیب کم ہیں، عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا، جس میں نماز مختصر ادا کی جائے گی اور خطبہ طویل دیا جائے گا، اس زمانے میں خطیب زیادہ ہوں گے اور علماء کم ہوں گے، وہ لوگ نمازیں تاخیر سے ادا کریں گے، یہاں تک کہ وہ عصر کی نماز اس وقت ادا کریں گے جب سورج کی روشنی کمزور ہو چکی ہو گی، تم میں سے جو شخص وہ زمانہ پائے، وہ نماز کو اس کے مخصوص وقت پر ادا کر لے اور ان لوگوں کے ساتھ ادا کی جانے والی اپنی نماز کو نفل قرار دیدے، تم لوگ ایک ایسے زمانے میں ہو، جس میں ایسے شخص پر رشک کیا جاتا ہے، جس کے بال بچے کم ہوں اور اخراجات کم ہوں، میں اپنے بعد اپنے اہل خانہ میں ایسا کوئی نہیں چھوڑ رہا، جس کی موت مجھے ان کی موت سے زیادہ محبوب ہو، اور نہ ہی گبریلوں (جعلان) کا کوئی گھرانہ، حالانکہ میں ان سے اسی طرح محبت کرتا ہوں، جس طرح تم اپنے اہل خانہ سے محبت رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس کا ایک طریق کتاب الزہد میں گزر چکا ہے، اس سے پہلے کتاب العلم میں اس کی مانند روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12234]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12235
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خُلَيْدَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ دَخَلَ عَلَيْهِ وَقَدْ نَصَبَ مَتَاعًا فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: اسْتَخِفَّ مِنْ شَوَارِ بَيْتِكَ، فَإِنَّ النَّاسَ يُوشِكُونَ أَنْ يَكُونُوا عَلَى قَتَبٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
محمد بن زید بن خلیدہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، انہوں نے گھر میں موجود سامان تیار رکھا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اپنے گھر کے ساز و سامان کو ہلکا رکھو، کیونکہ عنقریب لوگ اونٹوں کے پالانوں پر (یعنی سفر کی حالت میں) ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12235]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8975)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں