🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
66. بَابُ النَّهْيِ عَنْ تَعَاطِي السَّيْفِ مَسْلُولًا .
بغیر میان کے تلوار، ایک دوسرے کو دینے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12266
وَعَنْ بَنَّةَ الْجُهَنِيِّ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى قَوْمٍ فِي الْمَسْجِدِ - أَوْ فِي الْمَجْلِسِ - يَسُلُّونَ سَيْفًا بَيْنَهُمْ - يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ - غَيْرَ مَغْمُودٍ، فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ، لَوْ لَمْ أَزْجُرْكُمْ عَنْ هَذَا، فَإِذَا سَلَلْتُمُ السَّيْفَ فَلْيَغْمِدْهُ الرَّجُلُ ثُمَّ لِيُعْطِهِ كَذَلِكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بنہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) کسی محفل میں، کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، جنہوں نے تلواریں میان سے نکالی ہوئی تھیں، اور وہ ایک دوسرے کو پکڑا رہے تھے، جو میان کے بغیر تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ایسا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے، اگر میں نے تمہیں اس سے پہلے منع نہ کیا ہوتا (تو میں تمہیں سزا دیتا) جب تم نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، تو آدمی پہلے اسے میان میں ڈالے اور پھر وہ دوسرے شخص کو اس حالت میں دے (کہ وہ تلوار میان میں موجود ہو)۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12266]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1190) اخرجه احمد فى المسند (347/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14332»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12267
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ فِي مَجْلِسٍ يَسُلُّونَ سَيْفًا يَتَعَاطَوْنَهُ بَيْنَهُمْ غَيْرَ مَغْمُودٍ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَزْجُرْ عَنْ هَذَا؟ فَإِذَا سَلَّ أَحَدُكُمُ السَّيْفَ فَلْيَغْمِدْهُ ثُمَّ لِيُعْطِهِ أَخَاهُ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، جنہوں نے تلواریں میانوں سے نکالی ہوئی تھیں اور وہ میان میں ڈالے بغیر ایک دوسرے کو وہ تلواریں پکڑا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں نے اس سے تمہیں منع نہیں کیا ہے؟ اگر تم میں سے کسی شخص نے تلوار میان سے نکالی ہوئی ہو، تو وہ پہلے اُسے میان میں ڈالے اور پھر وہ اس کو اپنے بھائی کو دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا ایک حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12267]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3335) اخرجه احمد فى المسند (370/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14562، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1190»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ كَيْفَ يُمْسَكُ النَّبْلُ؟
آدمی، تیر کو کیسے پکڑے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12268
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَرَّ مِنْكُمْ فِي هَذِهِ الْأَسْوَاقِ وَمَعَهُ نَبْلٌ فَلْيَقْبِضْ عَلَى النِّصَالِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص بازار سے گزرے اور اس کے پاس تیر ہو، تو اس (شخص) کو پھل کی طرف سے اُسے پکڑنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12268]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابُ النَّهْيِ عَنْ حَمْلِ السِّلَاحِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ .
مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12269
عَنْ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا شَهَرَ الْمُسْلِمُ عَلَى أَخِيهِ سِلَاحًا فَلَا تَزَالُ مَلَائِكَةُ اللَّهِ تَلْعَنُهُ حَتَّى يَشِيمَهُ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی مسلمان اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے مسلسل اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں، جب تک وہ اس (بھائی) سے ہٹا کر اسے میان میں نہیں ڈال دیتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ابوزرعہ نے اسے ثقہ کہا: ہے اور وہ کمزور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12269]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3338)، أخرجه مسند البزار برقم: 3641»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12270
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَى أَنْ يَسُلَّ الْمُسْلِمُ عَلَى الْمُسْلِمِ السِّلَاحَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے منع کیا کرتے تھے کہ کوئی مسلمان کسی مسلمان پر ہتھیار اٹھائے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12270]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3340) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7042)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12271
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَهَرَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھا لیتا ہے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، امام ترندی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12271]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3339)، أخرجه مسند البزار برقم: 3391»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12272
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہم پر ہتھیار اٹھا لے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12272]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12273
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھا لے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12273]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5835»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12274
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يُشْهِرَنَّ أَحَدٌ عَلَى أَخِيهِ بِالسَّيْفِ لَعَلَّ الشَّيْطَانَ يَنْزَغُ فِي يَدِهِ فَيَقَعُ فِي حُفْرَةٍ مِنْ حُفَرِ النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی شخص اپنے بھائی کے سامنے تلوار ہرگز نہ لہرائے، ہو سکتا ہے شیطان اُس کے ہاتھ سے وہ گرا دے (اور دوسرا شخص زخمی ہو کے مر جائے) اور وہ (تلوار لہرانے والا) شخص جہنم کے کسی گڑھے میں گر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5658)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5658»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِيمَنْ أَشَارَ إِلَى مُسْلِمٍ بِحَدِيدَةٍ .
جو شخص، (کسی) مسلمان کی طرف کسی دھار والی چیز کے ذریعے اشارہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12275
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أَخِيهِ فِي قِصَّةٍ قَالَ: ذَكَرَهَا. فَقَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَشَارَ إِلَى أَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِحَدِيدَةٍ يُرِيدُ قَتْلَهُ فَقَدْ وَجَبَ دَمُهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَخُو عَلْقَمَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
علقمہ بن ابوعلقمہ اپنے بھائی کے حوالے سے ایک واقعہ نقل کرتے ہیں: جس میں انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں، میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: وہ کہتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی دھار دار چیز کے ذریعے کسی مسلمان کی طرف اشارہ کرے اور وہ اُس کو قتل کرنا چاہتا ہو، تو اس (اشارہ کرنے والے) کا خون واجب ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، علقمہ کے بھائی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12275]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (266/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25762، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2716»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں