🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12306
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَأَلَهُ سَائِلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ، هَلْ لِلْقَاتِلِ مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَالْمُتَعَجِّبِ مِنْ شَأْنِهِ: مَاذَا تَقُولُ؟ فَأَعَادَ عَلَيْهِ مَسْأَلَتَهُ. فَقَالَ: مَاذَا تَقُولُ؟ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْتِي الْمَقْتُولُ مُتَعَلِّقًا رَأْسُهُ بِإِحْدَى يَدَيْهِ مُلَبِّبًا قَاتِلَهُ بِالْيَدِ الْأُخْرَى تَشْخَبُ أَوْدَاجُهُ دَمًا حَتَّى يَأْتِيَ بِهِ الْعَرْشَ، فَيَقُولُ الْمَقْتُولُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ: هَذَا قَتَلَنِي. فَيَقُولُ اللَّهُ لِلْقَاتِلِ: تَعِسْتَ. وَيَذْهَبُ بِهِ إِلَى النَّارِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آخِرِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے ان سے سوال کیا اور کہا: اے ابوعباس! کیا قاتل کے لئے توبہ کی گنجائش ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: تم نے کیا کہا:؟ اس شخص نے اپنے سوال کو دہرایا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے پھر یہ کہا: تم نے کیا کہا:؟ یہ مکالمہ دو یا شاید تین مرتبہ ہوا، پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) مقتول آئے گا، اس نے ایک ہاتھ میں اپنا سر پکڑا ہوا ہو گا اور دوسرے ہاتھ میں اس نے قاتل پکڑا ہوا ہو گا، اس کی رگوں سے خون بہہ رہا ہو گا، یہاں تک کہ وہ اسے ساتھ لے کر عرش کے پاس آئے گا، پھر مقتول تمام جہانوں کے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کرے گا کہ اس نے مجھے قتل کیا تھا، تو اللہ تعالیٰ قاتل سے فرمائے گا: تم برباد ہو گئے! پھر اس قاتل کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے آخری حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12306]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10742»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12307
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا حَرَجَ إِلَّا فِي قَتْلِ مُسْلِمٍ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی حرج نہیں ہے، البتہ مسلمان کے قتل کا معاملہ مختلف ہے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12307]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8144»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12308
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَحُولَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ يُهْرِيقُهُ كَأَنَّمَا يَذْبَحُ دَجَاجَةً كُلَّمَا يُعْرَضُ لِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ حَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ لَا يَجْعَلَ فِي بَطْنِهِ إِلَّا طَيِّبًا فَإِنَّ أَوَّلَ مَا يُنْتِنُ مِنَ الْإِنْسَانِ بَطْنُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ کر سکتا ہو کہ اس کے اور جنت کے درمیان مٹھی بھر خون رکاوٹ نہ بنے، جو (خون) اس نے بہایا ہو، یوں جیسے وہ مرغی ذبح کرتا ہے، تو ایسا شخص جب بھی جنت کے کسی دروازے پر آئے گا، تو وہ خون اس کے اور جنت کے دروازے کے درمیان رکاوٹ بن جائے گا اور تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو، اسے اپنے پیٹ میں پاکیزہ چیز داخل کرنی چاہیے، کیونکہ انسان میں سے، سب سے پہلے اس کا پیٹ بدبودار ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12308]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1662)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12309
وَعَنِ الْحَسَنِ عَنْ جُنْدَبٍ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَيْهِ فِي إِمَارَةِ الْمُصْعَبِ، فَقَالَ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ قَدْ وَلَغُوا فِي دِمَائِهِمْ وَتَحَالَفُوا عَلَى الدُّنْيَا وَتَطَاوَلُوا فِي الْبِنَاءِ، وَإِنِّي أُقْسِمُ بِاللَّهِ، لَا يَأْتِي عَلَيْكُمْ إِلَّا يَسِيرٌ حَتَّى يَكُونَ الْجَمَلُ الضَّابِطُ وَالْحَبْلَانِ الْقَتَبُ أَحَبَّ إِلَى أَحَدِكُمْ مِنَ الدَّسْكَرَةِ الْعَظِيمَةِ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حسن بصری، سیدنا جندب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: میں مصعب کی حکومت کے زمانے میں اُن کے پاس بیٹھا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا: یہ لوگ قتل و غارت گری کر رہے ہیں اور دنیا کے بارے میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں، بلند عمارتیں تعمیر کر رہے ہیں، میں اللہ کی قسم اٹھا کر یہ کہتا ہوں کہ تھوڑے عرصے ہی بعد تم پر وہ زمانہ آ جائے گا کہ جب ایک مضبوط اونٹ اور اس کی چادریں اور پالان کی لکڑیاں تم میں سے کسی ایک شخص کے نزدیک، بڑے گھر سے زیادہ محبوب ہوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12309]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1660)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12310
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ قَالَ: كُنْتُ أُجَالِسُ بَرِيرَةَ بِالْمَدِينَةِ قَبْلَ أَنْ أَلِيَ هَذَا الْأَمْرَ، فَكَانَتْ تَقُولُ: يَا عَبْدَ الْمَلِكِ، إِنِّي لَأَرَى فِيكَ خِصَالًا وَخَلِيقٌ أَنْ تَلِيَ هَذِهِ الْأُمَّةَ، فَإِنْ وَلَيْتَهُ فَاحْذَرِ الدِّمَاءَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَدْفَعُ عَنْ بَابِ الْجَنَّةِ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا عَلَى مَحْجَمَةٍ مِنْ دَمٍ يُرِيقُهُ مِنْ مُسْلِمٍ بِغَيْرِ حَقٍّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالملک بن مروان بیان کرتے ہیں: میں اس حکومتی عہدے کا نگران بننے سے پہلے مدینہ منورہ میں سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بیٹھا کرتا تھا، وہ یہ فرماتی تھیں: اے عبدالملک! میں تمہارے بارے میں یہ سمجھتی ہوں کہ تمہارے اندر یہ خصوصیات اور صلاحیتیں پائی جاتیں کہ تم اس اُمت کی حکومت کے نگران بنو، اگر تم اس کے نگران بن گئے، تو تم خون بہانے سے بچنا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک شخص کو جنت کے دوازے سے پیچھے کر دیا جائے گا کہ وہ جنت کی طرف دیکھے، اُس کی وجہ وہ خون ہو گا، جو اس نے کسی مسلمان کا ناحق طور پر بہایا ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید بن واقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12310]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (205/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12311
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يُحِلَّ فِي الْفِتْنَةِ شَيْئًا حَرَّمَهُ قَبْلَ ذَلِكَ، مَا بَالُ أَحَدِكُمْ يَأْتِي أَخَاهُ فَيُسَلِّمُ عَلَيْهِ ثُمَّ يَجِيءُ بَعْدَ ذَلِكَ فَيَقْتُلُهُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ، وَثَّقَهُ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے فتنے کے دوران کسی ایسی چیز کو حلال قرار نہیں دیا، جسے اس نے اس سے پہلے حرام قرار دیا ہو، تم میں سے کسی ایک شخص کا کیا معاملہ ہے؟ کہ وہ اپنے بھائی کے پاس آ کر اسے سلام کرے گا، پھر اس کے بعد جب وہ اس کے پاس آئے گا تو اُسے قتل کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن محمد صنعانی ہے، جسے ایوب بن سلیمان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12311]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7777)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7777»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12312
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: لَا يَزَالُ الرَّجُلُ فِي فُسْحَةٍ مِنْ دِينِهِ مَا لَمْ يُصِبْ دَمًا حَرَامًا، فَإِذَا أَصَابَ دَمًا حَرَامًا نُزِعَ مِنْهُ الْحَيَاءُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انسان اپنے دین کے بارے میں مسلسل گنجائش میں رہتا ہے، جب تک اس نے حرام طور پر کسی قتل کا ارتکاب نہ کیا ہو، جب وہ حرام طور پر قتل کا ارتکاب کر دے، تو اس سے حیاء الگ کر دی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9071)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12313
وَفِي رِوَايَةٍ: لَا يَزَالُ الْعِبَادُ فِي فُسْحَةٍ مِنْ سِتْرِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا أَقَامُوا الْعِبَادَةَ وَلَمْ يُهْرِقُوا دَمًا حَرَامًا.
وَإِسْنَادُ الْأَوَّلِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”بندے اللہ تعالیٰ کے پردے میں مسلسل رہتے ہیں، جب تک وہ عبادت کرتے رہتے ہیں اور انہوں نے حرام طور پر خون نہیں بہایا ہوتا ہے۔“ پہلی روایت کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8887)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12314
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَرْفَعُهُ قَالَ:" لَا يُعْجِبُكَ رَحْبُ الذِّرَاعَيْنِ بِالدَّمِ فَإِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ قَاتِلًا لَا يَمُوتُ، وَلَا يُعْجِبُكَ امْرُؤٌ كَسَبَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، فَإِنْ أَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ، وَإِنْ أَمْسَكَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ مَاتَ وَتَرَكَهُ كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرَ بْنُ حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”کسی شخص کے ہاتھوں کا خون سے رنگا جانا تمہیں اچھا نہ لگے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے لئے ایک ایسا قتل کرنے والا (عذاب کا فرشتہ) ہو گا، جسے موت نہیں آئے گی اور تمہیں کوئی ایسا شخص اچھا نہ لگے، جس نے حرام طور پر کوئی مال کمایا ہو، کیونکہ اگر وہ اس مال میں سے خرچ کرے گا، تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہو گا، اگر وہ اس مال کو روک کے رکھے گا، تو اس کے لئے اس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ مر جائے گا اور اس مال کو چھوڑ جائے گا، تو وہ مال جہنم تک جانے کے لئے اس کا زاد راہ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10111)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10111، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1348، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2718/1»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12315
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَرَكَ فِي دَمٍ حَرَامٍ بِشَطْرِ كَلِمَةٍ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ آيِسٌ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص نصف کلمے کے ہمراہ، کسی ناحق قتل میں حصہ دار ہوا ہو، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان یہ لکھا ہوا ہو گا: یہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12315]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11102)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11102»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں