🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. بَابٌ فِيمَنْ رَمَانَا بِالنَّبْلِ .
اس شخص کا بیان، جو ہم پر تیر مارے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12276
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَمَانَا بِالنَّبْلِ فَلَيْسَ مِنَّا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہمیں تیر مارے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن ابوسلیمان ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے دیگر لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12276]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (321/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. بَابٌ فِيمَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ .
اس شخص کا بیان، جو ہمیں رات کے وقت تیر مارے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12277
عَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12277]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3334)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12278
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ رَقَدَ عَلَى سَطْحٍ لَا جِدَارَ لَهُ فَسَقَطَ فَمَاتَ فَدَمُهُ هَدَرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے، وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جو شخص ایسی چھت پر سویا ہوا ہو، جس کے کنارے اونچے نہ ہوں اور پھر وہ شخص گر کے مر جائے، تو اُس کا خون رائیگاں جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12278]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12279
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ رَمَانَا بِاللَّيْلِ فَلَيْسَ مِنَّا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادِ الَّذِي قَبْلَهُ. وَالظَّاهِرُ أَنَّ اللَّيْلَ هُنَا النَّبْلُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص رات کے وقت ہمیں تیر مارے، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اس سے پہلے والی روایت کی سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہاں ”اللیل“ (یعنی رات، کی جگہ، صحیح لفظ) النبل (یعنی تیر) ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12279]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. بَابُ الْقِتَالِ عَلَى الْمُلْكِ .
حکومت کی خاطر جنگ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12280
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" شَرُّ قَتِيلٍ بَيْنَ صَفَّيْنِ أَحَدُهُمَا يَطْلُبُ الْمُلْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَوَّلِ أَبُو نُعَيْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے برا مقتول وہ ہے، جو دو ایسے گروہوں کے درمیان (قتل ہوا ہو) کہ ان دونوں میں سے کوئی (بھی) ایک گروہ حکومت چاہتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالاول ابونعیم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12280]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6465»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12281
وَعَنْ ثَرْوَانَ بْنِ مِلْحَانَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فِي الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَكُونُ بَعْدِي قَوْمٌ يَأْخُذُونَ الْمُلْكَ، يَقْتُلُ عَلَيْهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا". قَالَ: قُلْنَا لَهُ: لَوْ حَدَّثَنَا غَيْرُكَ مَا صَدَّقْنَاهُ. قَالَ: فَإِنَّهُ سَيَكُونُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ثَرْوَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ثروان بن ملحان بیان کرتے ہیں: ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے، ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی احادیث بیان کیجئے، جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے بعد کچھ لوگ آئیں گے، جو حکومت حاصل (کرنا چاہیں) گے اور وہ اس کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ جنگ کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے ان سے کہا: اگر آپ کی بجائے کسی اور نے ہمیں یہ حدیث بیان کی ہوتی، تو ہم نے اس کی بات کی تصدیق نہیں کرنی تھی، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسا ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ثروان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12281]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17856»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12282
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ لَهُ: فِي الْفِتْنَةِ لَا تَرَوْنَ الْقَتْلَ شَيْئًا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِيمَا يَكُونُ مِنَ الْفِتَنِ.
یحیی بن حبان بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُن سے کہا: جب فتنہ ہو گا، تو تم لوگ قتل کرنے کو کچھ بھی نہیں سمجھو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن حبان کا معاملہ مختلف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں اس نوعیت کی کچھ احادیث، اس باب میں آئیں گی جو فتنوں سے متعلق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12282]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (32/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. بَابٌ فِيمَنْ سَلِمَ مِنَ الدِّمَاءِ الْحَرَامِ وَنَحْوِهَا .
اس شخص کا بیان، جو حرام خون اور اس جیسی دیگر چیزوں سے بچا رہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12283
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اجْتَنَبَ أَرْبَعًا دَخَلَ الْجَنَّةَ: الدِّمَاءَ وَالْأَمْوَالَ وَالْفُرُوجَ وَالْأَشْرِبَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالُوا: إِنَّمَا غَلَطٌ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ، قُلْتُ: وَهَذَا مِنْ حَدِيثِهِ عَنْ سُفْيَانَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص چار چیزوں سے اجتناب کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا، خون (یعنی قتل) اموال، شرمگاہیں اور مشروبات۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی روّاد بن جراح ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے لوگ یہ کہتے ہیں: اس نے سفیان کی نقل کردہ حدیث میں غلطی کی ہے۔ میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ان روایات میں سے ایک ہے، جو اُس نے سفیان سے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12283]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3336)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7481»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12284
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ خَالِدٍ اللَّيْثِيِّ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيَّةً فَغَارَتْ عَلَى قَوْمٍ، فَشَدَّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ مِنَ السَّرِيَّةِ وَمَعَهُ السَّيْفُ شَاهِرُهُ، فَقَالَ إِنْسَانٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنِّي مُسْلِمٌ إِنِّي مُسْلِمٌ. فَلَمْ يَنْظُرْ فِيمَا قَالَ فَضَرَبَهُ فَقَتَلَهُ. قَالَ: فَنُمِّيَ الْحَدِيثُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ فِيهِ قَوْلًا شَدِيدًا، فَبَلَغَ الْقَاتِلَ. قَالَ: فَبَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ إِذْ قَالَ الْقَاتِلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا قَالَ الَّذِي قَالَهُ إِلَّا تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ. فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَنْ مَنْ قِبَلَهُ مِنَ النَّاسِ وَأَخَذَ فِي خُطْبَتِهِ. قَالَ: ثُمَّ عَادَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا قَالَ الَّذِي قَالَ إِلَّا تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ. فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَنْ مَنْ قِبَلَهُ مِنَ النَّاسِ. فَلَمْ يَصْبِرْ أَنْ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ، فَأَقْبِلْ عَلَيْهِ تَعْرِفِ الْمَسَاءَةَ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَبَى عَلَيَّ أَنْ أَقْتُلَ مُؤْمِنًا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عُقْبَةُ بْنُ مَالِكٍ بَدَلَ عُقْبَةَ بْنِ خَالِدٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِطُولِهِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ اللَّيْثِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن خالد لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی مہم بھیجی، ان لوگوں نے دشمن پر حملہ کیا، دشمن میں سے ایک شخص بھاگا، مہم کے افراد میں سے ایک شخص اس کے پیچھے گیا، اس کے پاس تلوار تھی، جو اس نے لہرائی ہوئی تھی، دشمن سے تعلق رکھنے والے شخص نے کہا: میں مسلمان ہوں، میں مسلمن ہوں، لیکن پیچھے جانے والے نے اس کی بات پر توجہ نہیں دی اور اس پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا، جب یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا، قتل کرنے والے شخص کو اس بات کی اطلاع ملی، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، اسی دوران قتل کرنے والا شخص بولا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! اس شخص نے جو بات کہی تھی، وہ صرف قتل سے بچنے کے لئے کہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اور اس طرف کے لوگوں سے منہ پھیر لیا اور اپنا خطبہ جاری رکھا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس شخص نے دوبارہ کھڑے ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص نے جو بات کہی تھی وہ صرف قتل سے بچنے کے لئے کہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے اور اس کی طرف موجود لوگوں سے منہ پھیر لیا، اس شخص سے صبر نہیں ہوا، یہاں تک کہ تیسری مرتبہ اس نے یہ بات کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے، آپ کے چہرے سے ناراضگی کا اظہار ہو رہا تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے اس چیز کی اجازت نہیں دی ہے کہ میں کسی مومن کو قتل کروں“ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے سیدنا عقبہ بن خالد رضی اللہ عنہ کی بجائے لفظ ”عقبہ بن مالک“ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بشر بن عاصم لیثی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12284]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6829) اخرجه احمد فى المسند (110/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12285
وَعَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: إِنِّي لَعِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ جَاءَهُ بَشِيرٌ مِنْ سَرِيَّةٍ بَعَثَهَا، فَأَخْبَرَهُ بِنَصْرِ اللَّهِ الَّذِي نَصَرَ سَرِيَّتَهُ وَبِفَتْحِ اللَّهِ الَّذِي فَتَحَ لَهُمْ. قَالَ: فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثٍ تَقَدَّمَ لِجُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ وَزَادَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ تَصْدِمُ كَصَدْمِ الْحَمَاةِ وَفُحُولِ الثِّيرَانِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُسْلِمًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي فِيهَا مُسْلِمًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ عِنْدَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ادْخُلُوا بُيُوتَكُمْ وَأَخْمِلُوا ذِكْرَكُمْ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَى أَحَدِنَا فِي بَيْتِهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلْيُمْسِكْ بِيَدِهِ، وَلْيَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْمَقْتُولَ، وَلَا يَكُنْ عَبْدَ اللَّهِ الْقَاتِلَ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يَكُونُ فِي قُبَّةِ الْإِسْلَامِ فَيَأْكُلُ مَالَ أَخِيهِ وَيَسْفِكُ دَمَهُ وَيَعْصِي رَبَّهُ وَيَكْفُرُ بِخَالِقِهِ وَتَجِبُ لَهُ جَهَنَّمُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ وَشَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَقَدْ وُثِّقَا وَفِيهِمَا ضَعْفٌ.
سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران ایک مہم کا خوشخبری سنانے والا شخص آیا، جس مہم کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیجا تھا، اس نے آپ کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوئی اور اس لشکر کی مدد ہو گئی اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو فتح نصیب کی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے اس کی مانند حدیث نقل کی ہے، جو سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے پہلے گزر چکی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت یہ ارشاد فرمایا: ”عنقریب میرے بعد ایسے فتنے ہوں گے، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، جو اس طرح ٹکرائیں گے جیسے حماۃ اور طاقتور سانڈ ٹکراتے ہیں، ان میں آدمی صبح کے وقت مسلمان ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کو مسلمان ہو گا اور صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے گھروں میں داخل ہو جانا اور چھپ جانا، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر ہم میں سے کسی ایک کے گھر میں وہ شخص داخل ہو جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس (اپنے گھر میں موجود) شخص کو اپنا ہاتھ روک کے رکھنا چاہیے، اور اللہ کا مقتول بندہ بننا چاہیے، اللہ کا قاتل بندہ نہیں بننا چاہیے، کیونکہ آدمی اسلام کے قبہ میں ہوتا ہے، پھر وہ اپنے بھائی کا مال کھاتا ہے اور اس کا خون بہاتا ہے، اپنے پروردگار کی نافرمانی کرتا ہے، اپنے خالق کا کفر کرتا ہے، تو اُس کے لئے جہنم واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن بہرام ہے اور ایک راوی شہر بن حوشب ہے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے اور ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12285]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4648، 7463/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں