🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12316
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا وَقَعَ النَّاسُ فِي الْفِتْنَةِ فَقَالُوا: اخْرُجْ، لَكَ بِالنَّاسِ أُسْوَةٌ فَقُلْ: لَا أُسْوَةَ لِي بِالشَّرِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب لوگ فتنے میں واقع ہو جائیں گے، تو یہ کہیں گے: تم نکلو! لوگوں میں تمہارے لئے نمونہ ہے! تو تم یہ کہنا: برائی میں میرے لیے کوئی نمونہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12316]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8641)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12317
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: لَمَّا هَاجَتِ الْفِتْنَةُ قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ لِحُجَيْرِ بْنِ الرَّبِيعِ الْعَدَوِيِّ: اذْهَبْ إِلَى قَوْمِكَ فَانْهَهُمْ عَنِ الْفِتْنَةِ. قَالَ: إِنِّي لَمَغْمُوزٌ فِيهِمْ وَمَا أَطَاعَ. قَالَ: فَأَبْلَغَهُمْ عَنِّي وَانْهَهُمْ عَنْهَا.
قَالَ: وَسَمِعْتُ عِمْرَانَ يُقْسِمُ بِاللَّهِ: لَأَنْ أَكُونَ عَبْدًا حَبَشِيًّا أَسْوَدَ فِي أَعْنُزٍ حَصَبَاتٍ فِي رَأْسِ جَبَلٍ أَرْعَاهُنَّ حَتَّى يُدْرِكَنِي أَجَلِي أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَرْمِيَ أَحَدَ الصَّفَّيْنِ بِسَهْمٍ أَخْطَأْتُ أَمْ أَصَبْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: جب فتنہ پھیل گیا تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے حجیر بن ربیع عدوی سے فرمایا: تم اپنی قوم کی طرف جاؤ اور انہیں فتنے میں حصہ لینے سے منع کرو، انہوں نے کہا: مجھے ان کے درمیان نمایاں حیثیت حاصل نہیں ہے اور میری بات نہیں مانی جاتی، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں میری طرف سے یہ پیغام دو اور انہیں اس سے منع کر دو، راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کو سنا: انہوں نے اللہ کی قسم اٹھا کر یہ کہا: کہ اگر میں ایک سیاہ فام حبشی غلام ہوؤں اور بکریوں میں رہ کر پہاڑ کی چوٹی پر ان کو چراتا رہوں، یہاں تک کہ میری موت مجھ تک آ جائے، تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں نے کسی جنگ میں کسی ایک فریق کی طرف سے تیر مارا ہو، خواہ وہ نشانے تک پہنچا ہو یا نہ پہنچا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12318
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: لَمَّا قِيلَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَلَا تُقَاتِلُ، إِنَّكَ مِنْ أَهْلِ الشُّورَى، وَأَنْتَ أَحَقُّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ غَيْرِكَ؟ قَالَ: لَا أُقَاتِلُ حَتَّى يَأْتُونِي بِسَيْفٍ لَهُ عَيْنَانِ وَلِسَانٍ وَشَفَتَانِ يَعْرِفُ الْمُؤْمِنَ مِنَ الْكَافِرِ، فَقَدْ جَاهَدْتُ وَأَنَا أَعْرِفُ الْجِهَادَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: گیا: آپ جنگ میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟ آپ اہل شوریٰ میں سے ہیں اور آپ کسی اور کے مقابلے میں اس معاملے کے زیادہ حق دار ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں اس وقت تک جنگ میں حصہ نہیں لوں گا، جب تک وہ لوگ میرے پاس ایسی تلوار لے کر نہیں آتے، جس کی دو آنکھیں ہوں، ایک زبان ہو، دو ہونٹ ہوں اور وہ کافر کے مقابلے میں مومن کو پہچان سکتی ہو، میں جہاد کر چکا ہوں اور مجھے جہاد کا پتہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (322)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابٌ فِيمَنْ سَنَّ الْقَتْلَ .
اس شخص کا بیان، جس نے قتل کا طریقہ ایجاد کیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12319
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشْقَى النَّاسِ ثَلَاثَةٌ: عَاقِرُ نَاقَةِ ثَمُودَ، وَابْنُ آدَمَ الَّذِي قَتَلَ أَخَاهُ، مَا سَفَكَ عَلَى الْأَرْضِ مِنْ دَمٍ إِلَّا لَحِقَهُ مِنْهُ لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ". قُلْتُ: وَأَسْقَطَ الثَّالِثَ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ قَاتِلُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَمَا وَرَدَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَابْنُ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(اولاد آدم میں) سب سے زیادہ بدنصیب لوگ تین ہیں، قوم ثمود کی اوٹنی کے پاؤں کاٹنے والا شخص، سیدنا آدم علیہ السلام کا وہ بیٹا، جس نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا، روئے زمین پر جو بھی خون بہایا جائے گا، اُس میں اسے حصہ ملے گا، کیونکہ سب سے پہلے اس نے قتل کے طریقے کا آغاز کیا تھا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: راوی نے تیسرے فرد کا ذکر نہیں کیا، لیکن بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ تیسرا فرد، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کا قاتل ہے، جیسا کہ دیگر روایات میں یہ بات مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں: اس کا عمل صدق ہو گا، اگر اللہ نے چاہا اور ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12319]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابٌ فِيمَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا أَوْ أَمَرَ بِقَتْلِهِ .
اس شخص کا بیان، جو کسی مسلمان کو قتل کرے، یا اسے قتل کرنے کا حکم دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12320
عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَزَنِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقَاتِلِ وَالْآمِرِ، فَقَالَ:" قَسَّمْتُ النَّارَ سَبْعِينَ جُزْءًا، فَلِلْآمِرِ تِسْعَةٌ وَسِتُّونَ وَلِلْقَاتِلِ جُزْءٌ وَحَسْبُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
مرثد بن عبداللہ یزنی ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قتل کرنے والے شخص اور اس کا حکم دینے والے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”آگ کو ستّر اجزاء میں تقسیم کیا جائے گا، تو حکم دینے والے کو انہتر اجزاء ملیں گے اور قاتل کو ایک جزء ملے گا اور وہ بھی اس کے لئے کافی ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن اسحاق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12320]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (362/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22557»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12321
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ جَزَّأَ النَّارَ سَبْعِينَ جُزْءًا، تِسْعَةٌ وَسِتُّونَ لِلْآمِرِ وَجُزْءٌ لِلْقَاتِلِ وَحَسْبُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے آگ کے ستّر حصے کئے، انہتر حصے حکم دینے والے کے لئے ہوں گے اور ایک حصہ قاتل کے لئے ہو گا اور وہی اس کے لئے کافی ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن حسن بن عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (526)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12322
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُؤْتَى بِالْقَاتِلِ وَالْمَقْتُولِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟ فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أَمَرَنِي هَذَا. فَيُؤْخَذُ بِأَيْدِيهِمَا جَمِيعًا فَيُقْذَفَانِ فِي النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن قاتل اور مقتول کو لایا جائے گا، تو مقتول عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! تو اس سے پوچھ کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ تو وہ قاتل بتائے گا: اے میرے پروردگار! اُس (فلاں) شخص نے مجھے اس کا حکم دیا تھا، تو ان دونوں افراد کے ہاتھوں کو پکڑا جائے گا اور انہیں جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12322]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12323
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَقْعُدُ الْمَقْتُولُ بِالْجَادَّةِ، فَإِذَا مَرَّ بِهِ الْقَاتِلُ فَأَخَذَهُ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، هَذَا قَطَعَ عَلَيَّ صَوْمِي وَصَلَاتِي. قَالَ: فَيُعَذِّبُ الْقَاتِلَ وَالْآمِرَ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ. قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ" سِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ" فِي الْأَدَبِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مقتول راستے میں بیٹھ جائے گا، جب قاتل اس کے پاس سے گزرے گا، تو مقتول اسے پکڑ لے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اس شخص نے میری نماز اور روزے ختم کروا دیے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو قاتل کو اور اس قتل کا حکم دینے والے کو عذاب دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے جس کو ثقہ قرار دیا گیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں آگے چل کر یہ احادیث آئیں گی کہ مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور قتل کرنا کفر ہے یہ (روایات) کتاب الادب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12323]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابٌ فِيمَنْ حَضَرَ قَتْلَ مَظْلُومٍ .
اس شخص کا بیان، جو مظلوم کے قتل کے وقت موجود ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12324
عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَشْهَدَنَّ أَحَدُكُمْ قَتِيلًا لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ قُتِلَ مَظْلُومًا فَتُصِيبُهُ السَّخْطَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" فَتَنْزِلُ السَّخْطَةُ عَلَيْهِمْ فَتُصِيبُهُ مَعَهُمْ"، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا خرشہ بن حر رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی ایک شخص، کسی مقتول کے قتل کے وقت ہرگز موجود نہ ہو، کیونکہ ہو سکتا ہے اُسے مظلوم ہونے کے طور پر قتل کیا جا رہا ہو، اور پھر اس (موجود ہونے والے شخص) کو بھی (اللہ تعالیٰ کی) ناراضگی لاحق ہو جائے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کے ہیں: ”تو اُن لوگوں پر ناراضگی نازل ہو اور ان کے ہمراہ اس شخص کو بھی لاحق ہو جائے۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور وہ حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12324]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3337) اخرجه احمد فى المسند (167/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابُ مَا يُفْعَلُ فِي الْفِتَنِ .
فتنے کے زمانے میں کیا، کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12325
عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَيَكُونُ بَعْدِي فِتْنَةٌ النَّائِمُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ الْيَقْظَانِ، وَالْقَاعِدُ فِيهَا خَيْرٌ مِنَ السَّاعِي، فَمَنْ أَتَتْ عَلَيْهِ فَلْيَمْشِ بِسَيْفِهِ إِلَى صَفَاةٍ فَلْيَضْرِبْهُ بِهَا حَتَّى تَنْكَسِرَ، ثُمَّ لِيَضْطَجِعَ لَهَا حَتَّى تَنْجَلِيَ عَمَّا انْجَلَتْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو كَثِيرٍ الْمُحَارِبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا خرشہ بن حر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب میرے بعد ایسا فتنہ آئے گا، جس میں سویا ہوا شخص، بیدار شخص سے بہتر ہو گا اور اس میں بیٹھا ہوا شخص، چلنے والے سے بہتر ہو گا، تم میں سے جس شخص کو وہ صورت حال درپیش ہو، وہ اپنی تلوار لے کر کسی چٹان کے پاس جائے اور وہ تلوار اس چٹان پر مار کر اس تلوار کو توڑ دے اور پھر وہ لیٹ جائے، یہاں تک کہ وہ فتنہ ختم ہو جائے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوکثیر محاربی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12325]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (924 و 6854) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (180) اخرجه أحمد فى المسند 106/4، أخرجه مسند أحمد برقم: 16562»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں