الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 12286
وَعَنْ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ: قُلْتُ لِجُنْدَبٍ: إِنِّي قَدْ بَايَعْتُ هَؤُلَاءِ - يَعْنِي ابْنَ الزُّبَيْرِ - وَإِنَّهُمْ يُرِيدُونَ أَنْ أَخْرُجَ مَعَهُمْ إِلَى الشَّامِ. فَقَالَ: أَمْسِكْ. فَقُلْتُ: إِنَّهُمْ يَأْبَوْنَ. قَالَ: افْتَدِ بِمَالِكَ. فَقُلْتُ: إِنَّهُمْ يَأْبَوْنَ إِلَّا أَنْ أَضْرِبَ مَعَهُمْ بِالسَّيْفِ. فَقَالَجُنْدَبٌ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَجِيءُ الْمَقْتُولُ بِقَاتِلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ سَلْ هَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟". - قَالَ شُعْبَةُ: وَأَحْسَبُهُ قَالَ: -" عَلَى مَا قَتَلْتَهُ؟ فَيَقُولُ: قَتَلْتُهُ عَلَى مُلْكِ فُلَانٍ". قَالَ: فَقَالَ جُنْدَبٌ: فَاتَّقِهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعمران بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے ان لوگوں کی، یعنی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی بیعت کر لی ہے، اور وہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ میں ان لوگوں کے ساتھ نکل کر شام کی طرف جاؤں، تو انہوں (یعنی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: تم رک جاؤ! میں نے کہا: وہ لوگ نہیں مانتے ہیں، انہوں نے کہا: تم مال فدیہ کے طور پر دے دو! میں نے کہا: وہ لوگ اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ میں ان کے ساتھ تلوار لے کر حصہ لوں، تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے فلاں شخص نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! اس شخص سے پوچھ! کہ اس نے مجھے کیوں قتل کیا تھا؟ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے اسے کیوں قتل کیا تھا؟ تو وہ عرض کرے گا: میں نے فلاں شخص کی حکومت کی خاطر اسے قتل کیا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے کہا: تم اس چیز سے بچ کے رہنا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12286]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1677) اخرجه احمد فى المسند (63/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 3998، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16164، 22678، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1677»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12287
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ قُرْصٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ حَمَلَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْكُفَّارِ فَطَعَنَهُ بِالرُّمْحِ، فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَقَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ، فَقَتَلَهُ. فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَقَتَلْتَهُ بَعْدَ أَنْ قَالَ: إِنِّي مُسْلِمٌ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي طَعَنْتُهُ بِالرُّمْحِ. فَأَعْرَضَ عَنِّي وَقَالَ:" أَبَى أَبَى عَلَيَّ فِيمَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبادہ بن قرص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمانوں میں سے ایک شخص نے کفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر حملہ کیا، اس نے اسے نیزہ مارا تو دوسرے شخص نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور بولا: میں مسلمان ہوں، لیکن پہلے شخص نے اسے قتل کر دیا، اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا اس کے یہ کہنے کے بعد کہ میں مسلمان ہوں، تم نے اسے قتل کر دیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے نیزہ مارا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، آپ نے ارشاد فرمایا: اس نے انکار کیا ہے، اس نے میرے سامنے اس شخص کے بارے میں انکار کیا ہے، جو کسی مسلمان کو قتل کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12287]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12287]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12288
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: لَمَّا مَاتَ دَفَنَهُ قَوْمُهُ فَلَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، ثُمَّ دَفَنُوهُ فَلَفَظَتْهُ الْأَرْضُ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَأَلْقَوْهُ بَيْنَ ضَوْجَيْ جَبَلٍ، وَرَمَوْا عَلَيْهِ الْحِجَارَةَ، فَأَكَلَتْهُ السِّبَاعُ. قَالَ ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَخْبَرَ أَنَّ الْأَرْضَ لَفَظَتْهُ قَالَ:" أَمَا إِنَّ الْأَرْضَ تَقْبَلُ مَنْ هُوَ شَرُّ مِنْهُ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَرَادَ أَنْ يُرِيَكُمْ عِظَمَ الدَّمِ عِنْدَهُ". قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي تَرْجَمَةِ ضُمَيْرَةَ عَقِبَ قِصَّةِ مُحَلِّمِ بْنِ جَثَّامَةَ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: اس قتل کرنے والے شخص کا جب انتقال ہوا اور اس کی قوم کے افراد نے اسے دفن کیا، تو زمین نے اُسے باہر پھینک دیا، انہوں نے دوبارہ اسے دفن کیا، تو زمین نے اسے باہر پھینک دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، تو ان لوگوں نے اسے پہاڑ کے درمیان میں ڈال دیا اور اس پر پتھر پھینک دیے، پھر درندوں نے اُسے کھا لیا۔ ابن ابوزناد بیان کرتے ہیں: مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی کہ زمین نے اسے باہر پھینک دیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین اُس شخص کو بھی قبول کر لیتی ہے، جو اس سے زیادہ برا ہو، لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنی بارگاہ میں خون کی اہمیت تمہیں دکھا دے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام طبرانی نے ضمیرہ کے حالات میں محلم بن جثامہ کے واقعہ کے بعد نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12288]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5456»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 12289
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قَالُوا: يَوْمٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے دریافت کیا: یہ کون سا دن ہے؟ لوگوں نے عرض کی: یہ حرمت والا دن ہے، آپ نے ارشاد فرمایا: تمہاری جانیں، تمہارے اموال، ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے میں، تمہارے اس شہر میں حرمت ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابن ماجہ نے بھی روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12289]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12289]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3346)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3931»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12290
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّ يَوْمٍ هَذَا؟". قُلْنَا: يَوْمُ النَّحْرِ. قَالَ:" أَيُّ شَهْرٍ هَذَا؟". قُلْنَا: ذُو الْحِجَّةِ شَهْرٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَأَيُّ بَلَدٍ هَذَا؟". قُلْنَا: بَلَدٌ حَرَامٌ. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، أَلَا [ هَلْ ] يُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ؟". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے دریافت کیا: یہ کون سا دن ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ قربانی کا دن ہے، آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا مہینہ ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ذوالحج کا حرمت والا مہینہ ہے، آپ نے دریافت کیا: یہ کون سا شہر ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ حرمت والا شہر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تمہاری جانیں، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں ایک دوسرے کے لئے اُسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح یہ دن تمہارے لے قابل احترام ہے، جو تمہارے اس مہینے میں، تمہارے اس شہر میں ہے، خبردار! موجود افراد غیر موجود لوگوں تک تبلیغ کر دیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12290]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1622)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12291
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْحَجِّ وَالدِّيَاتِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا بے: ”بے شک تمہاری جانیں اور تمہارے اموال ایک دوسرے کے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے میں، تمہارے اس شہر میں حرمت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان حضرمی ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب الحج اور کتاب الدیات میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12291]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5639)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5056، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5484»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12292
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَقْتُلُ الْقَاتِلُ حِينَ يَقْتُلُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ، وَلَا يَخْتَلِسُ خِلْسَةً وَهُوَ مُؤْمِنٌ، يَخْتَلِعُ مِنْهُ الْإِيمَانَ كَمَا يَخْلَعُ سِرْبَالَهُ، فَإِذَا رَجَعَ إِلَى الْإِيمَانِ رَجَعَ إِلَيْهِ، وَإِذَا رَجَعَ رَجَعَ إِلَيْهِ الْإِيمَانُ". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ حَسَّانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قتل کرنے والا شخص قتل کرتے ہوئے مومن نہیں ہوتا، زنا کرنے والا شخص زنا کرتے ہوئے مومن نہیں ہوتا، شراب پینے والا شخص شراب پیتے ہوئے مومن نہیں ہوتا، کوئی چیز اچکنے والا شخص اس چیز کو اچکتے ہوئے مومن نہیں ہوتا، اس سے ایمان یوں الگ ہو جاتا ہے، جس طرح آدمی اپنی قمیص کو اُتارتا ہے، جب وہ ایمان کی طرف رجوع کرتا ہے، تو ایمان بھی اس کی طرف لوٹ آتا ہے، جب وہ رجوع کرتا ہے، تو ایمان بھی اس کی طرف لوٹ آتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن حسان ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12292]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3349)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5256، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 87، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2625، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5660، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4689، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3936، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8781، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2106، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13688، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7478، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9287»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12293
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانے لگو۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12293]
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12293]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3350) أخرجه ابو يعلى فى المسند (5326) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 10301، اخرجه احمد فى المسند 3815»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 12294
وَعَنِ الصُّنَابِحِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تَرْجِعُنَّ بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا صنابحی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں دوسری اُمتوں کے سامنے تمہاری کثرت پر فخر کا اظہار کروں گا، تو تم میرے بعد دوبارہ کافر نہ ہو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور اس میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12294]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1412) اخرجه احمد فى المسند (351/4)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3944، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18607، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12295
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّكُمُ الْيَوْمَ عَلَى دِينٍ، وَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، فَلَا تَمْشُوا بَعْدِي الْقَهْقَرَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ آج دین پر قائم ہو اور میں تمہاری کثرت پر دیگر امتوں کے سامنے فخر کا اظہار کروں گا تم میرے بعد الٹے قدموں پلٹ نہ جانا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12295]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2133) اخرجه احمد فى المسند (354/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14397»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف